زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟

زگ زیگ پرانے تکنیکی انڈیکیٹرز میں سے ایک ہے جو کہ اسٹاک مارکیٹ سے کرنسی کی ٹریڈنگ میں شامل ہوا۔ یہ مارکیٹ کے اسٹرکچر کو تصور میں لانے کے حوالے سے ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے۔

زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟

زگ زیگ انڈیکیٹر غیر ضروری اتار چڑھاؤ کے بغیر قیمت میں تبدیلیوں کا اندازہ لگانے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ قیمت کے شدید اتار چڑھاؤ (زیادہ اور کم) کے درمیان فرق کا حساب لگاتے ہوئے کام کرتا ہے۔ پھر، یہ انڈیکیٹر پُل بیک کا حساب کرتا ہے۔ اگر پُل بیک کسی متوقع رقم سے زیادہ ہو، تو قیمت کا اتار چڑھاؤ کا ختم ہونا تصور کیا جاتا ہے۔

زگ زیگ انڈیکیٹر ٹریڈرز کو قیمت کے معمولی اتار چڑھاؤ کو خودکار طور پر ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسے استعمال کرنے سے مارکیٹ اسٹرکچر کو تفصیلی انداز سے دیکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

زگ زیگ انڈیکیٹر کا حساب کیسے لگائیں

ہم تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے ایک پیچیدہ فارمولے سے آغاز کریں گے اور پھر آسان ورژن کے متعلق بتائیں گے۔

1080_1080px_mathematical equation_08-06-2023_EN.png

اگر آپ اپنے ذاتی زگ زیگ انڈیکیٹر کو سیٹ اپ کرنا چاہتے ہیں تو یہ فارمولا مفید ہے۔ اور اگر آپ صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ زگ زیگ انڈیکیٹر کیسے کام کرتا ہے، تو یہ کچھ تجاویز ہیں۔

  1. ایک ابتدائی پوائنٹ منتخب کریں (سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ یا سب سے کم اتار چڑھاؤ)۔
  2. % قیمت کا اتار چڑھاؤ منتخب کریں۔
  3. اگلے سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ یا سب سے کم اتار چڑھاؤ کی شناخت کریں جو کہ ابتدائی پوائنٹ سے مختلف ہو => % قیمت اتار چڑھاؤ۔
  4. ابتدائی پوائنٹ سے نئے پوائنٹ تک ایک رجحان کی لائن بنائیں۔
  5. اگلے بہت زیادہ اتار چڑھاؤ یا بہت کم اتار چڑھاؤ کی شناخت کریں جو کہ نئے پوائنٹ سے مختلف ہو => % قیمت اتار چڑھاؤ۔
  6. رجحان کی لائن بنائیں۔
  7. حالیہ ترین سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ یا سب سے کم اتار چڑھاؤ کو دہرائیں۔

"=>" کا مطلب ہے برابر یا اس سے بڑا" (مثلاً، X => 5 کا مطلب ہے کہ "X 5 کے برابر یا اس سے بڑا ہے)۔

زگ زیگ انڈیکیٹر انسٹال کرنے کے لیے، آپ کو اسے MQL5 ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا اور MetaTrader میں کسٹم انڈیکیٹر کو انسٹال کرنے کے طریقے کے متعلق ہمارے ٹیوٹوریل کو فالو کرنا ہو گا۔

زگ زیگ انڈیکیٹر کیسے کام کرتا ہے؟

زگ زیگ کا بنیادی مقصد اہم ترین شدید اتار چڑھاؤ اور رجحانات پر توجہ دینے کے لیے قیمت کے معمولی اور گمراہ کن اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کرنا ہے۔ زگ زیگ قیمت کے نمایاں ترین اضافے اور کمی کا تعین کرتا ہے اور معمولی اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں مستقیم لائنز سے جوڑتا ہے۔

زگ زیگ مستقبل کی قیمت کی پیشن گوئی کرنے کی کوشش نہیں کرتا؛ یہ صرف قیمت کے سابقہ اتار چڑھاؤ کا تعین کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے باوجود، کچھ پیشن گوئیاں قیمت کے دیگر پیٹرنز اور انڈیکیٹرز کے ساتھ انجام دی جا سکتی ہیں۔

NZDJPY.pH1.png

MetaTrader 4 میں زگ زیگ انڈیکیٹر کو کیسے نافذ کریں

چارٹ پر زگ زیگ انڈیکیٹر کو شامل کرنے کے لیے، “شامل کریں” پر کلک کریں، “انڈیکیٹرز”، اور پھر “کسٹم” کو منتخب کریں۔ پھر آپ “زگ زیگ” کو منتخب کر سکیں گے۔ انڈیکیٹر کے 3 پیرامیٹرز ہیں۔ یہ گہرائی، انحراف، اور بیک اسٹیپ ہیں۔

گہرائی کینڈل اسٹک کی کم سے کم تعداد ہے جسے انحراف کا استعمال کرتے ہوئے پہلے سے موجود بلند ترین/کم ترین قیمت کی صورت میں بلند ترین/کم ترین قیمت تصور نہیں کیا جائے گا۔

انحراف 2 متواتر کینڈل اسٹک کی سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمت کے درمیان کم سے کم فاصلہ (% میں) ہے جو کہ انڈیکیٹر کو مقامی بلند ترین یا کم ترین قیمت کا تعین کرنے میں مدد دے گا۔

بیک اسٹیپ سب سے زیادہ یا سب سے کم مقامی قیمت کے درمیان کینڈل اسٹکس کی تعداد ہے۔

ذیل میں آپ MetaTrader 4 کے اندر زگ زیگ کے لیے ڈیفالٹ پیرامیٹرز دیکھ سکتے ہیں۔ آپ انڈیکیٹر کو قیمت میں تبدیلیوں پر زیادہ/کم اثر پذیر بناتے ہوئے اعداد کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پیرامیٹرز کی قدر کو کم کرتے ہیں، تو مقامی سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمتوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ نتیجتاً، چارٹ پر زیادہ ZigZag لائنز ہوں گی۔

11.png

زگ زیگ انڈیکیٹرز کے فوائد اور نقصانات

اپنی ٹریڈنگ پر زگ زیگ کے منفی پہلوؤں کے اثر کو کم کرتے ہوئے اس کے مثبت پہلوؤں کو استعمال کرنا ضروری ہے۔

زگ زیگ کے بنیادی فوائد درج ذیل ہیں:

  • یہ قیمت کے نمایاں ترین اتار چڑھاؤ کو ظاہر کرتا ہے اور مارکیٹ کے غیر ضروری اتار چڑھاؤ کو ختم کرتا ہے۔
  • یہ مختلف ٹائم فریمز پر کام کرتا ہے۔
  • دیگر تکنیکی انڈیکیٹرز کے ساتھ استعمال کیے جانے کی صورت میں یہ بہتر نتائج پیدا کرتا ہے۔

زگ زیگ کے درج ذیل نقصانات ہیں:

  • یہ قیمت میں حالیہ ترین اضافے یا کمی کو تاخیر سے نشان زد کرے گا۔
  • انڈیکیٹر کے سابقہ پھیلاؤ (جو کہ موجودہ قیمت پر مشتمل ہوتا ہے) کو دوبارہ بنایا جا سکتا ہے۔

ٹریڈنگ میں زگ زیگ انڈیکیٹر کو کیسے استعمال کریں

زگ زیگ چارٹ پر سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمتوں کو نشان زد کرتا ہے۔ یہ آپ کو سپورٹ اور مزاحمتی لیولز دریافت کرنے میں مدد دے گا۔

NZDJPY.pH123.png

زگ زیگ رجحانات کی شناخت کرنے کو بھی آسان بناتا ہے۔ سب سے زیادہ اضافے اور سب سے زیادہ کمی سے مراد تیزی کا رجحان، جبکہ سب سے کم اضافے اور سب سے تھوڑی کمی سے مراد مندی کا رجحان ہے۔ اگر آپ رجحان پر عمل کرنے والی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں، تو زگ زیگ آپ کو داخلے کے سگنلز فراہم نہیں کرے گا، لیکن آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے گا کہ آپ کو تیزی کے رجحان میں خریدنے یا مندی کے رجحان میں فروخت کرنے کے لیے – کن سگنلز کی ضرورت ہے۔ یہ اسٹاپ لاس کے لیے بھی ایک جگہ تلاش کرنے میں مدد دے گا۔

NZDJPY.pH13.png

زگ زیگ چارٹ پیٹرنز کی شناخت کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ سب سے پہلے، یہ 1-2-3 پیٹرن کا پتہ لگانے میں مدد دیتا ہے جو کہ مارکیٹ کی سمت میں تبدیلی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ “ہیڈ اینڈ شولڈرز”، “ڈبل ٹاپس”، “فلیگز” وغیرہ کو دریافت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

NZDJPY.pH14.png

زگ زیگ اور دیگر ٹولز اور انڈیکیٹرز

زگ زیگ انڈیکیٹر کو قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا کرنے کے لیے اکثر دیگر ٹولز (بولنگز بینڈز، فریکٹلز، فیبوناکی، اور ایلیٹ ویوز) کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، زگ زیگ اور فیبوناکی بنیادی رجحان میں درستگی کا اختتام تلاش کرنے کے لیے ایک شاندار ٹول تشکیل دیتے ہیں۔ درستگی کا اختتام عموماً 38.2%، 50%، یا 61.8% پر ہوتا ہے۔ اپنے تجزیے کو مزید درست بنانے کے لیے، آپ تصدیق کے لیے آسیلیٹرز استعمال کر سکتے ہیں۔

NZDJPY.pH15.png

زگ زیگ انڈیکیٹر استعمال کرنے کے دوران وہ غلطیاں جن سے اجتناب کرنا چاہیئے

مارکیٹ کے غیر ضروری اتار چڑھاؤ کی غلط وضاحت کرنا

زگ زیگ انڈیکیٹر کا بنیادی کام مارکیٹ کے غیر ضروری اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کرنا ہے۔ تاہم، ایک عام غلطی ہر لمحے کی نمایاں رجحان کے طور پر وضاحت کرنا ہے۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے اپنے پیرامیٹرز کو درست طور پر سیٹ کرنا ضروری ہے کہ قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ آپ کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو گمراہ نہ کریں۔

صرف زگ زیگ پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرنا

اگرچہ زگ زیگ انڈیکیٹر قیمت کے رجحانات اور مارکیٹ کے پیٹرنز کی شناخت کرنے کا ایک مضبوط ٹول ہے، تاہم اسے علیحدہ طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ اسے بولینگر بینڈز، فریکٹلز، فیبوناکی، اور ایلیٹ ویوز جیسے دیگر تکنیکی ٹولز کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انڈیکیٹر مارکیٹ میں جدید ترین سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمت کی شناخت میں تاخیر کر سکتا ہے، اور موجودہ قیمت پر مشتمل حالیہ ترین سیگمنٹ کو دوبارہ بنایا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، اس کے فراہم کردہ کسی بھی سگنل کی دیگر انڈیکیٹرز کے ساتھ تصدیق کرنی چاہیئے۔

رجحان کی سمت کو نظر انداز کرنا

زگ زیگ نمایاں ترین سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمتوں کو مربوط کرتے ہوئے مارکیٹ کے اسٹرکچر کو تصور میں لانے میں مدد دیتا ہے۔ تاہم، ٹریڈرز انفرادی طور پر سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمت پر توجہ دیتے ہوئے، بعض اوقات رجحان کی مجموعی سمت پر غور نہیں کرتے۔ یاد رکھیں، رجحان کی مجموعی سمت، چاہے وہ تیزی یا مندی کا رجحان ہو، کامیاب ٹریڈنگ کے لیے ضروری ہے۔ زگ زیگ کو رجحان کی پیشن گوئی کرنے کے بجائے، اس کی سمت کی تصدیق کرنے کے ٹول کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیئے۔

خلاصہ

خاص طور پر، زگ زیگ انڈیکٹر مارکیٹ کے اہم رجحانات کو نمایاں کرتے ہوئے، قیمت کے معمولی اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کرنے کا ایک مفید ٹول ہے۔ عام غلطیوں سے اجتناب کریں جیسا کہ انڈیکیٹر پر ضرورت سے زیادہ انحصار کرنا یا رجحان کی مجموعی سمت کو نظر انداز کرنا۔ اگر زگ زیگ انڈیکیٹر کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے، تو یہ مارکیٹ کے اسٹرکچر میں واضح ان سائٹس فراہم کرتے ہوئے ٹریڈنگ کی عملی حکمت عملیوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔

2023-06-19 • اپ ڈیڈ

اس سیکشن میں دیگر مضامین

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • زگ زیگ حکمت عملی کیا ہے؟

    زگ زیگ حکمت عملی ممکنہ سپورٹ اور مزاحمتی لیولز دریافت کرنے میں مدد کرتے ہوئے، قیمت کے شدید اتار چڑھاؤ اور رجحانات کی شناخت کرتی ہے۔ یہ تکنیکی تجزیے کے دیگر طریقوں کو مکمل کرتا ہے اور اسے ٹریڈنگ کے فیصلوں کی واحد بنیاد کے طور پر تصور نہیں کرنا چاہیئے۔

  • زگ زیگ انڈیکیٹر کو کیسے پڑھیں؟

    زگ زیگ انڈیکیٹر کو قیمت کے چارٹ پر اس کی بنائی گئی لائنز کا مشاہدہ کرتے ہوئے پڑھا جاتا ہے۔ اوپر جاتی ہوئی لائنز تیزی کے رجحان، اور نیچے جاتی ہوئی لائنز مندی کے رجحان کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ سابقہ رجحانات کو نمایاں کرتا ہے، نہ کہ مستقبل کی پیشن گوئیوں کو۔

  • زگ زیگ انڈیکیٹر کا فاصلہ کیا ہے؟

    فاصلے سے مراد قیمت میں کم سے کم تبدیلی ہے، جس کا حساب شرح فی صد کے طور پر کیا جاتا ہے، جو کہ انڈیکیٹر کو ایک نئی لائن بنانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ فاصلہ جتنا زیادہ ہو گا، اتنی کم لائنز بنائی جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہمیں فیس بوک پر تابع ہو

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera