پیوٹ پوائنٹس

آپ نے ٹریڈ کھولی لیکن اس بارے نہیں جانتے کہ اسے کس سطح پر بند کرنا ہے۔ کیا یہ جانا پہچانا لگتا ہے؟

عام طور پر، ہدف کی سطحوں کے انتخاب میں بہت زیادہ موضوعیت شامل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے ٹریڈر زیادہ صیحح ہدف کی سطحوں کا تعین کرنے کے لیے انڈیکیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ پیوٹ پوائنٹس کا استعمال کرنا ہے۔ یہ آرٹیکل آپ کو پیوٹ پوائنٹس سے متعارف کروائے گا اور انہیں ٹریڈنگ میں استعمال کرنے بارے معلومات دے گا۔ مضمون کے آخر میں، آپ ایک حقیقی کام کرنے والے پیوٹ پوائنٹس انڈیکیٹر MT5 کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو خصوصی طور پر FBS ٹریڈروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

پیوٹ پوائنٹس کیا ہیں؟

پیوٹ پوائنٹس اہم سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز ہیں جو مخصوص حساب وکتاب کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔ انہیں وال سٹریٹ کے پروفیشنل ٹریڈرز(ایکسچینج ممبران جو ایکسچینج فلور سے صرف اپنے اکاؤنٹ کے لیے لین دین کرتے ہیں) نے کلیدی سطحوں کو متعین کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔ یہ ٹریڈرز مارکیٹ میں قلیل مدتی تبدیلیوں کے ساتھ تیزی سے موافقت کرتے تھے۔

ٹریڈنگ سیشن کے آغاز میں، انہوں نے موجودہ ٹریڈنگ دن کیلئے ایک پیوٹ پوائنٹ کا حساب لگانے کے لیے گزشتہ دن کی بلند سطح، کم سطح، اور بند ہونے والی قیمتوں کو دیکھا۔ اسکے بعد، انہوں نے دو سپورٹ لیولز اور دو ریزسٹنس لیولز کا حساب و کتاب لگایا۔ سطحوں کو ڈے ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ روایتی 5 نکاتی نظام کے طور پر جانا جاتا ہے۔

پیوٹ پوائنٹس کا حساب و کتاب کیسے کئے جائے؟

ہم پیوٹ پوائنٹس کا حساب لگانے کے لیے کلاسک فارمولوں کو دیکھیں گے۔ مرکزی پیوٹ پوائنٹ (PP) سنٹرل پیوٹ ہے۔ سینٹرل پیوٹ بنیادی سپورٹ/ریززسٹنس ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ قیمت زیادہ تر وقت اس سطح کے ارد گرد گھومتی رہے گی۔ یہ دیگر تمام پیوٹ کی سطحوں کی بنیاد ہے۔  

پیوٹ پوائنٹ کا حساب وکتاب درج ذیل ہے:

پیوٹ پوائنٹ (PP) = (ہائیز+ لوو+ کلوز)/3

اس حساب کے پیچھے اصول آسان ہے: ہم تمام کی زیادہ، کم اور بند ہونے والی قیمت لیتے ہیں اور اسے تین سے تقسیم کرتے ہیں۔

سپورٹ 1 (S1) = (PP x 2) – پچھلی ہائیز یعنی زیادہ قیمت؛

سپورٹ 2 (S2) = PP – (پچھلی ہائیز – پچھلا لوو)؛

رزسٹنس 1 (R1) = (PP x 2) – پچھلی لوو؛

رزسٹنس 2 (R2) = PP + (پچھلی ہائیز – پچھلا لوو)۔

کلاسک 5 پوائنٹ سسٹم پیوٹ پوائنٹس کا حساب لگانے کے کئی طریقوں میں سے ایک ہے۔ ووڈی، کیمریلا، اور فبونیکی پیوٹ پوائنٹس بھی ہیں۔ وہ سطحوں کے حساب کے لیے مختلف فارمولے استعمال کرتے ہیں۔  

مدت کا انتخاب 

پیوٹ پوائنٹس کی سطحیں آپ کی منتخب کردہ مدت کے لحاظ سے تبدیل ہوتی ہیں۔ یہاں روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ پیوٹ پوائنٹس ہیں۔

عام طور پر، ہم M30 اور مختصر انٹرا ڈے ٹائم فریم پر ٹریڈنگ کے لیے روزانہ پیوٹ استعمال کرتے ہیں۔ وہ پچھلے دن کے ہائیز، لوواور اور بند ہونی والی قیمت کا استعمال کرتے ہیں۔ اعداد و شمار ہر روز اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔

ہم ہفتہ وار پیوٹ پوائنٹس H1، H4، اور D1 چارٹس پر استعمال کرتے ہیں۔ ان لیولز کا حساب لگانے کے لیے، پچھلے ہفتے کی ہائیز، لوو اور کلوز قیمت کا استعمال کریں۔ نوٹ کریں کہ وہ اگلے ہفتے کے شروع ہونے تک تبدیل نہیں ہوتے ہیں۔

ہفتہ وار چارٹس پر، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ ماہانہ پیوٹ استعمال کریں۔ وہ پچھلے مہینے کا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔

اگر آپ ماہانہ چارٹ کا تجزیہ کرتے ہیں، تو سالانہ پیوٹ کو لاگو کرنا ممکن ہے۔ یہ پچھلے سال کے ہائیز، لوو اور بندہونے والی قیمت کا استعمال کرتا ہے۔

پیوٹ پوائنٹس کا استعمال

ٹریڈروں کی طرف سے پیوٹ پوائنٹس استعمال کرنے کے لیے بہت ساری حکمت عملی ہیں۔ آئیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی حکمت عملیوں کو دیکھیں۔

سپورٹ اور ریزسٹینس

پیوٹ پوائنٹس کو روایتی سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رینج باؤنڈ فاریکس ٹریڈرز سپورٹ کی پہچانی جانے والی سطحوں کے قریب بائے آرڈر لگاتے ہیں اور ریزسٹینس کے قریب سیل یعنی فروخت کا آرڈر لگاتے ہیں۔

  • اگر قیمت ریزسٹینس کی سطح کی طرف بڑھتی ہے، تو آپ سیل لمٹ پینڈنگ آرڈر اور ریزسٹینس کے بالکل اوپر سٹاپ نقصان لگا سکتے ہیں۔
  • اگر قیمت سپورٹ کی سطح کی طرف بڑھ جاتی ہے، تو سپورٹ کے نیچے آپ بائے لمٹ اور ایک اسٹاپ لگا سکتے ہیں۔

1.png

یاد رکھیں کہ اگر قیمت ان سے نیچے ہو تو سپورٹ لیولز ریزسٹنس بن جاتی ہے، اور اگر قیمت ان سے اوپر ہو تو ریزسٹنس لیول سپورٹ بن جاتے ہیں۔

کلیدی سطحیں

بریک آؤٹ کے فاریکس ٹریڈرز ممکنہ بریک آؤٹ کے لیے اہم سطحوں کی شناخت کے لیے پیوٹ پوائنٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر قیمت ان سطحوں کو عبور کرلیتی ہے، تو ٹریڈر آنے والی قیمت کی سمت کی طرف دیکھتے ہیں۔

  • اگر آپ کو ایک مضبوط بلش ٹرینڈ نظر آتا ہے، تو آپ اس وقت تک انتظار کر سکتے ہیں جب تک کہ جوڑا پہلی ریزسٹینس کو نہیں توڑنہیں لیتا۔ جیسے ہی جوڑا اسے توڑتا ہے، آپ بائے کی پوزیشن کھول سکتے ہیں اور اگلی ریزسٹینس کی سطح پر ٹیک پرافٹ لگا سکتے ہیں۔ اسٹاپ لاس کو یاد رکھیں۔ سٹاپ لاس کو پہلی ریزسٹینس کے نیچے لگایا جانا چاہیے۔ تاہم، اگر قیمت بڑھتی رہتی ہے، تو آپ اپنے اسٹاپ لاس کو دستی طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ دیکھتے ہیں کہ قیمت سپورٹ کو توڑ دیتی ہے، تو آپ جوڑے کو بیچنا شروع کر سکتے ہیں۔ ٹیک پرافٹ مندرجہ ذیل سپورٹ کی سطح پر ہوگا، اور سٹاپ لاس اس سپورٹ کے اوپر لگایا جانا چاہیے جو جوڑا سطح سے ٹوٹ گیا ہے۔ اگر آپ نیچے کی طرف موومنٹ کا تسلسل دیکھتے ہیں تو آپ اپنے سٹاپ لاس کو بھی تبدیل وہاں کر سکتے ہیں۔

2.png

اس حکمت عملی کے ساتھ محتاط رہیں، کیونکہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ بریک آؤٹ ہے یا فیک بریک آؤٹ۔ عام طور اسپائکس اہم واقعات کے دوران ہوتی ہیں، لہذا بریکنگ نیوز سے باخبر رہیں اور جانیں کہ دن یا ہفتے کے لیے اقتصادی کیلنڈر میں کیا ہے۔

مارکیٹ کا رجحان

پیوٹس مارکیٹ کے مجموعی رجحان کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

قیمت اگر پیوٹ پوائنٹس سے اوپر تک پہنچ جاتی ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ مارکیٹ میں بہت سارے خریدار موجود ہیں، اور آپکو جوڑا خریدنا شروع کر دینا چاہیے۔ پیوٹ پوائنٹ سے نیچے کی قیمت بئیرش کے جذبات کا اشارہ دے گی اور یہ کہ ٹریڈنگ سیشن میں فروخت کنندگان کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

مارکیٹ سیشنز

ایک اور اہم چیز اس بارے جاننے کے لیے مارکیٹ کھلنے کے اوقات سے منسلک ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں، فاریکس مارکیٹ 24 گھنٹے کام کرتی ہے۔ چار مارکیٹ سیشنز ہیں: آسٹریلوی، جاپانی، امریکی، اور برطانوی۔ آپ ان میں سے ہر ایک کا تخمینی وقت سائٹ کے صفحہ ٹریڈنگ سیشنز کے اوقات کار پر تلاش کر سکتے ہیں۔

جب مارکیٹوں میں سے کوئی ایک سیشنز کھلتا ہے، تو پیوٹ کی سطحیں ٹوٹنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے کیونکہ بہت سے ٹریڈر بیک وقت مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔ جب امریکی مارکیٹ بند ہوتی ہے اور ایشیائی مارکیٹ کھلتی ہے تو قیمتیں پیوٹ پوائنٹس اور سپورٹ یا ریزسٹنس کے درمیان گھنٹوں تک مستحکم رہ سکتی ہیں۔ یہ رینج باؤنڈ ٹریڈرز کو مواقع فراہم کرتا ہے۔

MT5 کے لیے پیوٹ پوائنٹس ڈاؤن لوڈ کریں

میٹاٹریڈر کے انڈیکیٹر کے سٹینڈر سیٹ میں پائیووٹ انڈیکیٹر نہیں ہے۔ اس طرح، FBS نے FBS ٹریڈروں کی مدد کے لیے ایک بہترین ٹول تیار کیا - MT5 کے لیے پائیوٹ پوائنٹس۔

آپ MT5 کے لیے پیوٹ پوائنٹس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کا پاس ورڈ yBQAEq9tem ہے۔

اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر پیوٹ پوائنٹس انسٹال کرنے کے لیے، میٹا ٹریڈر کھولیں اور فائل – ڈیٹا فولڈر کھولیں پر کلک کریں.

3.png

اپنی mq5 فائل کو اس فولڈر میں رکھیں اور میٹا ٹریڈر کو دوبارہ لوڈ کریں۔ آپ انسڑٹ – انڈیکیٹر– کسٹم۔ پر کلک کر کے چارٹ میں ایک نیا انڈیکیٹر داخل کر سکتے ہیں

4.png

بس یہی ہی! اب، آپ MetaTrader 5 میں انڈیکیٹر کا پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

5.png

"ان پٹس" بار میں، آپ پیوٹ پوائنٹس کے لیے ٹائم فریم سیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ اس متغیر کو بعد میں سیٹنگز میں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ، پیوٹ پوائنٹس مختلف طریقوں سے ٹریڈروں کے لیے مددگار ہیں۔ آپ انہیں اپنے طور پر یا دوسرے انڈیکٹر کے ساتھ مل کر استعمال کر سکتے ہیں۔ دوسرا آپشن آپ کو اپنی منفرد ٹریڈنگ حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔   

پیوٹ پوائنٹس ڈاؤن لوڈ کریں

2023-05-09 • اپ ڈیڈ

اس سیکشن میں دیگر مضامین

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera