-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
بولنگر بینڈز
بولنگر بینڈز (BB) ایک اعلیٰ ٹرینڈ انڈیکیٹر ہے جو جون بولینگر نے بنایا ہے۔ اس کی بولنگر بینڈز کے بارے میں کتاب بولنگر میں اس کو اکیلا یا تکنیکی تجزیہ کے دیگر آلات کے ساتھ استعمال کرنے کے تفصیلی وضاحت موجود ہے۔ BB دنیا بھر کے ٹریڈرز میں بہت مشہور ہے۔
بولنگر بینڈز کے بارے میں
انڈیکیٹر تین لائنوں پر مشتمل ہے – ایک درمیان والا بینڈ اور دو باہر والے۔ درمیان والا بینڈایک موونگ ایوریج ہے، عام طور پر 20 کے پیریڈ کے ساتھ۔ باہر والے بینڈ عام طور پر درمیان والے بینڈ سے 2 سٹینڈرڈ ڈیویشن اوپر یا نیچے سیٹ ہوتے ہیں۔
بولنگر بینڈز مماثلت رکھتے ہیںاینویلوپ انڈیکیٹرسے۔ فرق یہ ہے کہ اینویلوپ کے بارڈر موونگ ایوریج سے اوپر یا نیچے % میں ایک مقررہ فاصلے پر ہوتے ہیں، جب کہ بولنگر بینڈز کے بارڈر کا حساب مستقل تبدیل ہونے والی سٹینڈرڈ ڈیویشن کی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔
عمل درآمد کیسے کیا جائے
بولنگر بینڈز کا تعلق میٹاٹریڈر کے طے شردہ سیٹ سے ہے۔ آپ اس میں انسرٹ – انڈیکیٹر – ٹرینڈ دبا کر پھر بولنگر بینڈز کا انتخاب کر کے چارٹ شامل کر سکتے ہیں۔
ایم ٹی آپ کو پیریڈ کے طور پر 20 اور ڈیویشن کے لئے 2 کی پیشکش کرے گا۔ آپ اگر چاہیں تو اس متعین مقدار کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ تجویز کی جاتی ہے کہ پیریڈ 13 سے 14 کے درمیان استعمال کریں، جب کہ ڈیویشن 2 سے 5 کے درمیان ہونی چاہیئے۔ مثال کے طور پر، یہ ممکن ہے کہ لمبے ٹائم فریم کے لئے 50 اور 2.1 استعمال کریں اور چھوٹے ٹائم فریم کے لئے 10 اور 1.9. غور کریں کہ جتنا چھوٹا پیریڈ ہوگا، اتنے ہی ٹریڈ کے مواقع انڈیکیٹر آپ کو دے گا۔ لیکن جھوٹے سگنل بھی زیادہ ہونگے۔ اسی طرح اگر پیریڈ بڑا ہے تو انڈیکیٹر کم حساس ہوگا۔ یہ ان مارکیٹس کے لئے ٹھیک نہیں جہاں اتار چڑھاؤ کم ہو۔
نتیجہ یہ ہے کہ جو اثاثہ آپ ٹریڈ کریں اس کے حساب سے بولنگر بینڈز کو ایڈجسٹ کرنا عقلمندی ہوگی۔ اگر قیمت اوپر یا نیچے والے بینڈ کو پار کر رہی ہو تو پیریڈ کو بڑھانا ضروری ہے۔ اگر قیمت بینڈ تک بہت کم جائے، تو پیریڈ کم کرنا ہی عقلمندی ہے۔
BB تمام ٹائم فریمز پر استعمال کی جا سکتی ہے، البتہ انڈیکیٹر انٹرا ڈے کے لئے عام ہے۔آپ بولنگر بینڈز کو پرائس چارٹ کے نیچے ایک علیدہ ونڈو میں موجود اوسیلیٹر پر بھی لگا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ بی بی کو آر ایس آئی پر بھی لگا سکتے ہیں۔ اس کے لئےبولنگر بینڈز میں پریویس انڈیکیٹر ڈیٹا یا فرسٹ انڈیکیٹر ڈیٹا کو چُنیں' اپلائی ٹو ڈراپ-ڈاون مینیو۔
کیسے استعمال کریں
مفروضہ یہ ہے کہ قیمت 95% وقت باہر والے بولنگر بینڈز کے درمیان گزارتی ہے اور ان سے باہر 5%.
بولنگر بنیڈز اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ ڈیویشن ایک کرنسی پیئر کی اوسط قیمت سے کتنی بڑی ہے۔ درمیانی لائن سپورٹ/ریزسٹینس کے لیول کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے، جب کہ باہر واکے بارڈر منافع کے ہدف کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایسی حکمتِ عملی بھی موجود ہیں جو باہر والے بینڈز سے ٹریڈنگ ریورسل کراتی ہیں۔
BB کے سلوپ اور درمیانے بینڈ سے متعلق قیمت کی پوزیشن موجودہ ٹرینڈ کی سمت کا اندازہ لگانے کی اجازت دیتی ہے۔ اگر بولنگر بینڈز کا رجحان اوپر کی طرف ہو اور قیمت درمیانی لائن سے اوپر ہو، تو یہ اپ ٹرینڈ ہے۔ اگر بینڈ کا رجحان منفی ہے اور قیمت زیادہ تر درمیانی لائن سے نیچے رہتی ہے، تو یہ ڈاؤن ٹرینڈ ہے۔
بولنگر بینڈ اتار چڑھاؤ کے انڈیکیٹر کے طور پر۔
BB کا اہم فیچر یہ ہے کہ انڈیکیٹر کی لائنز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر ردِعمل ظاہر کرتی ہیں: جب اتار چڑھاؤ زیادہ ہو تو بینڈز وسیع ہوجاتے ہیں (مثال کے طور پر جب کوئی اہم خبر جاری ہوتی ہے) اور جب اس میں کمی آتی ہے تو بینڈز تنگ ہوجاتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں، بولنگر بینڈز ایسے لمحات کو نوٹس کرتا ہے جب مارکیٹ پرامن کیفیت سے حرکت میں آجاتی ہے۔ جب بینڈز ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں تو وہ ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ ہم بغیر اتار چڑھاؤ والی مارکیٹ میں ٹریڈ کر رہے ہیں اور اتار چڑھاؤ کا پیریڈ افق پر موجود ہے۔ اس کے نتیجے میں حالیہ رینج کے بریک آوٹ کی توقع کرنا ممکن ہے۔
آپ درج ذیل تصویر میں اس کی مثال دیکھ سکتے ہیں: بینڈز سکڑ جاتے ہیں اور پھر قیمت ریزسٹینس سے اوپر چلی جاتی ہے اور اوپر کی طرف بڑی حرکت کرتی ہے۔
اگر مارکیٹ ٹرینڈ کے دوران، بینڈ وسیع ہو جائے، یہ اس ٹرینڈ کے جاری ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اگر وہ تنگ ہو جائیں، تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے کی ٹرینڈ کمزور ہے اور جلد ہی واپس پلٹ جائے گا۔
حد سے پار ٹریڈنگ کرنا۔
عام طور پر، جب قیمت باہر والے بولنگر بینڈ سے آگے چلی جاتی ہے تو یہ یا تو ٹرینڈ کے آغاز کی طرف اشارہ کرتی ہے یا اس کے تسلسل کی۔ اگر قیمت اوپر والے بی بی کو چھوئے یا اس کو توڑے، یہ ایک اپ ٹرینڈ ہے۔ اگر قیمت مسلسل نیچے والی بی بی پر حملہ کرے، تو یہ ڈاؤن ٹرینڈ ہے۔
عموماً قیمت بولنگر بینڈ سے اوپر 4 کینڈل سٹک سگ زیادہ نہیں گزارتی۔ پھر اس کو اصلاح ہوتی ہے۔ غور کریں کہ جب مارکیٹ ٹرینڈ کر رہی ہوتی ہے تو یہ قیمت اس جگہ/کسی باہر والے بینڈ پر کافی زیادہ وقت گزارتی ہے۔
باہر واکے بینڈز سے ریورسل کی ٹریڈنگ۔
بالنجر بینڈز اوسیلیٹر کی طرح بھی کام کرتے ہیں۔ جب قیمت اوپر والے بینڈ تک پہنچ جاتی ہے، تو اثاثہ ایک بڑی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہوتا ہے اور اووربوٹ مانا جاتا ہے۔ جب قیمت نیچے والے بینڈ کے قریب پہنچتی ہے تو اثاثہ کم قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہوتا ہے اور اوورسولڈ مانا جاتا ہے۔ یہ عام علم ہے کہ اوور بوٹ اور اوور سولڈ صورتحاک اصلاح کی طرف لے جاتی ہیں۔
لیکن اگر ٹرینڈ بہت اسٹرونگ ہو، تو قیمت بغیر ریٹریسمنٹ کے اوپر یا نیچے والے بولنگر بینڈز یا اس سے آگے بھی کافی لمبے عرصے کے لئے بھی رہ سکتی ہے جیسا ہم نے پہلے پڑھا۔ اس کے نتیجے میں، اگر آل اوپر یا نیچے والے بولنگر بینڈز سے پل بیک پر ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کوکینڈل سٹک پیٹرن یا کسے اور انڈیکیٹر سے مارکیٹ کی ریورسل کی تصدیق چاہیئے ہوگی۔
اوپر دی گئی تصویر یہ دکھا رہی ہے کہ اوپر والے بی بی سے ریورسل کی تصدیق بیئرش کینڈل سٹک پیٹرن (شام کا آغاز) اور RSI اور پرائس چارٹ کے بیچ بیئرش ڈائیورجنس سے ہوتی ہے۔
باہر والی بولنگر بینڈز کے قریب ایک خاص طرح کے پرائس ایکشن کے مثالیں موجود ہیں۔ ڈاؤن ٹرینڈ میں ایک ڈبل یو بوٹم بنتا ہے اور دو رییکشن لوو پر مبنی ہوتا ہے۔ دوسرا لو پہلے لو سے نیچا ہونا چاہیئے اور نیچے والے بینڈ سے اوپر رہنا چاہیئے۔ ایم ٹاپ ڈبل یو بوٹم کا مترادف ہے۔ اپنے سب سے بنیادی روپ میں، یہ ڈبل ٹوپ جیسا ہے۔ لیکن، رییکشن ہائز ہمیشہ برابر نہیں ہوتے۔ پہلا ہائی دوسرے ہائی سے زیادہ یا کم ہو سکتا ہے۔ 'ایم' اور 'ڈبل یو' سگنلز کے لئے بولنگر بینڈز کا استعمال روایتی 'ایم' اور 'ڈبل یو' چارٹس کے مقابلے میں جلدی انڈیکیشن دیتا ہے۔
درمیانی لائن سے کراسنگ آف اور پل بیک کی ٹریڈنگ
درمیانی لائن ایک متحرک سپورٹ اور ریزسٹینس کا کردار ادا کرتی ہے۔ اکر قیمت درمیان والے بی بی کو کراس کرتی ہے تو یہ ٹرینڈ میں تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایسی صورتحال میں تصدیق کو نہ بھولیں۔
غور کریں کہ قیمت ریورس ہونے سے پہکے اکثر درمیانی لائن سے آگے کے لیولز کو آزماتی ہے، اور یہ جھوٹے بریک آوٹ ٹریڈرز کو ذہنی کشمکش میں ڈال سکتے ہیں۔
اگر قیمت نیچے والے بینڈ سے واپس آکر کے درمیانی لائن کو اوپر کی طرف جاتے ہوئے کراس کرے، تو اوپر والا بینڈ قیمت کا اوپری ہدف ہوگا۔ ایک مضبوط اپ ٹرینڈ میں قیمت عام طور پر اوپر اور نیچے والے بینڈ کے درمیان گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، ایک مضبوط اپ ٹرینڈ میں درمیانے بینڈ پر مواقع خریدنے پر غور کریں۔ اگر اپ ٹرینڈ اتنا مضبوط نہیں ہے تو اصلاح گہری ہو سکتی ہے اور نیچے والے بی بی تک جا سکتی ہے۔ مضبوط ڈاؤن ٹرینڈ میں درمیانے بی بی پر بیچنے کے مواقعوں پر نظر رکھیں۔ اگر ڈاؤن ٹرینڈ اتنا مضبوط نہیں تو ریٹریسمنٹس قیمت کو اوپر والے بی بی تک کے جا سکتی ہیں۔
نتیجہ
بولنگر بینڈ انڈیکیٹر ایک بہت کام کا تکنیکی آلا ہے جو ایک بہت اچھے ٹریڈنگ سسٹم کی ٹھوس بنیاد بن سکتا ہے۔ یہ شاندار سپورٹ اور ریزسٹینس لیول دیتا ہے اور اتار چڑھاؤ کوے لیول کی ذہنی تصویر بناتا ہے۔ اس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے اپنا وقت لیں!
2023-05-25 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- میک کلیلن آسیلیٹر
- آرون انڈیکیٹر کے لیے تجارتی حکمت عملی
- کرنسی اسٹرینتھ
- ٹریڈنگ کے لیے بہترین ٹائم فریمز
- رینکو چارٹ
- چارٹس کی اقسام
- ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟
- کوانٹیٹیٹو ایزنگ پالیسی (QE)
- پیوٹ پوائنٹس
- زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟
- حرکت پذیری اوسط: رجحان تلاش کرنے کا آسان طریقہ
- ویلیم کی فیصد حدود (%R)
- ریلیٹیو ویگر انڈیکس (RVI انڈیکیٹر) کیا ہے؟
- مومینٹم
- فورس انڈیکس
- انویلپس انڈیکیٹر کیا ہے؟
- بلز پاور اور بئیرز پاور
- ایوریج ٹرو رینج
- مرکزی بینک کے فیصلوں پر ٹریڈ کیسے کیا جائے؟
- CCI (کموڈیٹی چینل انڈیکس)
- معیاری انحراف
- پیرابولک ایس اے آر
- سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ
- ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس
- MACD(حرکت کرتا اوسط کی تبدیلی/بدلنا)
- اوسی لیٹر
- ADX انڈیکیٹر: Forex کے مؤثر رجحان ساز تجزیے کے لیے اس کا استعمال کیسے کریں
- رجحان کے اشارے
- تکنیکی اشارے کا تعارف
- سپورٹ اور ریزسٹینس
- رجحان
- تکنیکی تجزیہ
- مرکزی بینک: پالیسی اور اثرات
- بنیادی عوامل
- فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی تجزیہ
- بنیادی بمقابلہ تکنیکی تجزیہ