-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ٹریڈنگ میں زگ زیگ اور فلیٹ پیٹرنز
محرک ویووز کے برعکس، درستگیاں زیادہ مشکل اور پیچیدہ اسٹرکچرز کی حامل ہوتی ہیں۔ یہ درستگیوں کے آسان اور پیچیدہ پیٹرنز ہوتے ہیں:
- زگ زیگ
- فلیٹ
- ڈبل / ٹرپل زگ زیگ
- ڈبل / ٹرپل تھریز
- تکونیں
پہلے دو (زگ زیگ اور فلیٹ) پیٹرنز آسان ہوتے ہیں، جو کہ پیچیدہ درستگیوں کی بنیاد ہیں۔ اس آرٹیکل میں، ہم زگ زیگ اور فلیٹ پیٹرنز کا مشاہدہ کریں گے۔
ٹریڈنگ میں زگ زیگ پیٹرن کیا ہے؟
زگ زیک پیٹرن زگ زیگ کی شکل میں قیمت کا اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ مختصراً، یہ تقریباً دو متوازی لائنز کو جوڑنے والی لائن ہے تاکہ وہ زگ زیگ شکل بنا سکیں۔ اسے "درستگی کی ویوو" کہا جاتا ہے، اور یہ حالات کی بنیاد پر بُلش، بیئرش، اور ذیلی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آگے چل کر، ہم آپ کی ٹریڈنگ کے معمول میں سامنے آنے والے ہر زگ زیگ پیٹرن اور آپ کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں اس کی شناخت کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کریں گے۔
درستگی کے اکثر پیٹرنز کی طرح، زگ زیک کو مزید تین ویووز میں تقسیم کیا جاتا ہے، جنہیں A-B-C کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔
زگ زیگ پیٹرنز کے لیے بنیادی اصول
- زگ زیگ کو مزید تین ویووز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
- ویوو A ہمیشہ محرک یا ابتدائی ڈائگنل ہوتی ہے۔
- ویوو B کسی بھی درستگی کے پیٹرن کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
- ویوو C ہمیشہ محرک یا اختتامی ڈائگنل ہوتی ہے۔
- ویوو B ویوو A سے چھوٹی ہوتی ہے۔
- ویوو C ویوو B سے بڑی ہوتی ہے۔
- ویووز A اور C محرک، جبکہ ویوو B اصلاح کن ہوتی ہے۔
اکثر ٹریڈرز کا ماننا ہے کہ قیمت ویووز میں تبدیل ہوتی ہے۔ زگ زیگ قیمت کی اہم ترین ویووز میں سے ایک ہے، اور آپ تقریباً ہر محرک ویوو کے بعد اس کا پتہ لگا سکتے ہیں (پانچ ویووز پر مشتمل محرک)۔ بظاہر ان اصولوں کو یاد رکھنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن جب آپ ان سے واقف ہو جاتے ہیں، تو آپ کی ٹریڈنگ بتدریج بہتر ہوتی جائے گی۔
اس کے علاوہ، آپ زگ زیگ انڈیکیٹر کو سیٹ اپ کر سکتے ہیں، ٹریڈنگ کا ایک ٹول جو کہ آپ کو درستگی کی ویووز کی شناخت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
زگ زیگ انڈیکیٹر فارمولا
ہم تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے ایک پیچیدہ فارمولے سے آغاز کریں گے اور پھر آسان ورژن کے متعلق بتائیں گے۔
زگ زیگ (HL, %change = X, retrace = FALSE, LastExtreme = TRUE)
اگر %change >= X, plotZigZag
جہاں:
HL = قیمت میں کم-زیادہ اتار چڑھاؤ
%تبدیلی = قیمت میں کم سے کم اتار چڑھاؤ، فی صد میں
ریٹریس = گزشتہ حرکت کی ریٹریسمنٹ یا بلند سطح سے نچلی سطح کی طرف ایک واضح تبدیلی ہوتی ہے
LastExtreme = اگر بلند ترین قیمت کئی مدتوں تک یکساں رہتی ہے، تو بلند ترین قیمت یا تو پہلا یا آخری مشاہدہ مانی جاتی ہے
اگر آپ اپنے ذاتی زگ زیگ انڈیکیٹر کو سیٹ اپ کرنا چاہتے ہیں تو یہ فارمولا مفید ہے۔ اور اگر آپ صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ زگ زیگ انڈیکیٹر کیسے کام کرتا ہے، تو یہ کچھ تجاویز ہیں۔
- ایک ابتدائی پوائنٹ منتخب کریں (سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ یا سب سے کم اتار چڑھاؤ)۔
- % قیمت کا اتار چڑھاؤ منتخب کریں۔
- اگلے سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ یا سب سے کم اتار چڑھاؤ کی شناخت کریں جو کہ ابتدائی پوائنٹ سے مختلف ہو => % قیمت اتار چڑھاؤ۔
- ابتدائی پوائنٹ سے نئے پوائنٹ تک ایک رجحان کی لائن بنائیں۔
- اگلے بہت زیادہ اتار چڑھاؤ یا بہت کم اتار چڑھاؤ کی شناخت کریں جو کہ نئے پوائنٹ سے مختلف ہو => % قیمت اتار چڑھاؤ۔
- رجحان کی لائن بنائیں۔
- حالیہ ترین سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ یا سب سے کم اتار چڑھاؤ کو دہرائیں۔
"=>" کا مطلب ہے برابر یا اس سے بڑا" (مثلاً X => 5 کا مطلب ہے کہ "X 5 کے برابر یا اس سے بڑا ہے)۔
زگ زیگ انڈیکیٹر انسٹال کرنے کے لیے، آپ کو اسے MQL5 ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا اور MetaTrader میں کسٹم انڈیکیٹر کو انسٹال کرنے کے طریقے کے متعلق ہمارے ٹیوٹوریل کو فالو کرنا ہو گا۔
زگ زیگ انڈیکیٹر کی حدود
زگ زیگ ایک لیگنگ انڈیکیٹر ہے جو کہ مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد حرکت کرتا ہے، جبکہ ابھی اس سے پہلے حرکت کر رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو تقریباً ختم ہونے والا اتار چڑھاؤ نظر آ سکتا ہے، اور اچانک، زگ زیگ انڈیکیٹر ایک لائن بناتا ہے۔ لہٰذا، آپ اس انڈیکیٹر کو دیگر مضبوط تکنیکی انڈیکیٹرز کے ساتھ استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو قبل از وقت مستقبل کے اتار چڑھاؤ کا پتہ لگانے میں مدد مل سکے۔ اس طرح کا انڈیکیٹر فبوناکی ریٹریسمنٹ ٹول ہے جو کہ ٹریڈرز کی ممکنہ سپورٹ اور مزاحمتی لائنز پر توجہ دینے میں مدد کرتا ہے۔ ان کے کام کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لیے MT4 میں تکنیکی انڈیکیٹرز کے متعلق پڑھنا نہ بھولیں۔
ٹریڈنگ میں فلیٹ پیٹرن کیا ہے؟
فلیٹ پیٹرن ایک اصلاح کن پیٹرن ہے جسے مزید تین ویووز میں تقسیم کیا جاتا ہے اور A-B-C کے طور پر نشان زد کیا جاتا ہے، لیکن اسٹرکچر مختلف ہوتا ہے۔ یہ ایک اصلاح کن پیٹرن ہے جو کہ رجحان کی مخالف سمت میں چلتا ہے۔ یہ پیٹرن گزشتہ رجحان کی ریٹریسمنٹ ہوتا ہے اور فلیگ کی طرح دکھائی دے سکتا ہے۔ بعض اوقات، یہ اس عام حد کی طرح دکھائی دے سکتا ہے جو کہ قیمت میں کوئی اصل اضافہ کرنے کے بجائے ذیلی مارکیٹ میں زیادہ وقت صرف کرتی ہے۔
فلیٹ پیٹرنز کی اقسام
جیسا کہ آپ ذیل میں چارٹ سے دیکھ سکتے ہیں کہ، ویووز B اور C کی لمبائی کی بنیاد پر فلیٹ پیٹرن کی تین اقسام ہوتی ہیں۔
عام فلیٹ: ویوو B تقریباً ویوو A کے برابر ہوتی ہے (کم از کم 90%)، جبکہ ویوو C ویوو B کے برابر ہوتی ہے۔
وسیع فلیٹ: ویوو B ویوو A سے بڑی ہوتی ہے اور ویوو C ویوو B سے بڑی ہوتی ہے۔
وسیع فلیٹ: ویوو B ویوو A سے بڑی ہوتی ہے، لیکن ویوو C ویوو B سے چھوٹی ہوتی ہے۔
فلیٹ پیٹرنز کے لیے بنیادی اصول
- فلیٹس تین ویووز پر مشتمل ہوتے ہیں۔
- ماسوائے تکونوں کے ویوو A کوئی بھی درستگی ہو سکتی ہے۔
- ویوو B درستگی کا کوئی بھی پیٹرن ہو سکتی ہے، لیکن اکثر صورتوں میں، یہ زگ زیگ ہوتی ہے۔
- ویوو C ہمیشہ محرک یا اختتامی ڈائگنل ہوتی ہے۔
- ویوو B کی لمبائی ویوو A کے 90% سے زیادہ ہوتی ہے۔
- ویوو C عموماً ویوو B کے برابر یا اس سے بڑی ہوتی ہے۔
- ویووز A اور C محرک، جبکہ ویوو B اصلاح کن ہوتی ہے۔
زگ زیگ اور فلیٹ پیٹرنز کی اصل مثالیں
نیچے کی جانب زگ زیگ پیٹرن
چارٹ ویووز a اور c میں محرکوں کے ساتھ ویوو (ii) میں عام زگ زیگ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ زگ زیگ کا انتہائی عام اسٹرکچر ہے۔ اس کے علاوہ، ویوو (ii) کے بعد بننے والے ابتدائی ڈائگنل پر توجہ دیں۔ پیٹرن نے زگ زیگ کے اختتام کی تصدیق کی ہے۔
ویوو a میں ابتدائی ڈائگنل کے ساتھ اوپر کی جانب زگ زیگ
ایلیٹ ویوو پیٹرنز کرپٹو کرنسیز سمیت، تمام مارکیٹس پر بنتے ہیں۔ ذیل میں Ethereum چارٹ ہے، جہاں ہم تین زگ زیگز دیکھ سکتے ہیں۔ سب سے بڑی ویوو (ii) ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، (ii) کی ویوو (a) ابتدائی ڈائگنل پیٹرن ہے۔ ویوو ii (دائیں جانب) یکساں اسٹرکچر کی حامل زگ زیگ ہے (ویوو ((A)) ابتدائی ڈائگنل ہے)۔ ایک اور زگ زیگ ویوو b ہے (چارٹ کے وسط میں)، اس کی ویوو ((A)) ویوو ((C)) سے بہت بڑی ہوتی ہے۔ بعض اوقات اس طرح کا عدم تناسب پیدا ہو جاتا ہے، تاکہ اب آپ جان سکیں کہ آپ کو کس چیز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ویوو ((c)) میں اختتامی ڈائگنل کے ساتھ اوپر کی جانب زگ زیگ
ویوو C میں اختتامی ڈائگنل کے ساتھ زگ زیگ ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے، آپ اگلے چارٹ میں یہ صورت حال دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں ویوو ((a)) محرک ہوتی ہے، لیکن ویوو ((b)) کے بعد ویوو ((c)) میں ایک اختتامی ڈائگنل ہوتا ہے۔ جیسا کہ آپ پہلے سے جانتے ہیں کہ، اختتامی ڈائگنل محرک ویوو کی آخری ویوو کی پوزیشن میں بن سکتا ہے (محرک کی پانچویں ویوو یا زگ زیگ کی ویوو C)۔
ابتدائی اور اختتامی ڈائگنلز کے ساتھ نیچے کی جانب زگ زیگ
ذیل میں چارٹ ایسی غیر معمولی صورت حال کو ظاہر کرتا ہے جب زگ زیگ کی محرک ویووز ابتدائی اور اختتامی ڈائگنلز کی طرح بنتی ہیں۔ مختصر ڈائگنلز زیادہ عام ہیں، تاہم ہمیں وسیع ڈائگنلز کے اسٹرکچر کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نیچے کی جانب زگ زیگ
بعض اوقات زگ زیگ کی ویوو C تیزی سے حرکت کر سکتی ہے جیسا کہ آپ اگلے چارٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ویوو (a) کا سادہ اور واضح اسٹرکچر ہوتا ہے، لیکن ویوو (c) صرف تین بارز پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتی ہے جب خبریں یا سیاسی ایونٹس قیمت کے اتار چڑھاؤ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
عام فلیٹ پیٹرن
ذیل میں موجود چارٹ پر ویوو b فلیٹ پیٹرن ہے۔ ایک عام فلیٹ ہوتا ہے کیوںکہ ویوو ((B)) تقریباً ویوو ((A)) کی لمبائی کے 0.9 کے برابر ہوتی ہے۔ تاہم، ویوو ((C)) نہایت تیز ہوتی ہے۔ ایک اور چیز کافی دلچسپ ہے۔ ویووز ((A)) اور ((B)) میں دو زگ زیگز ہوتی ہیں۔ پہلے پیٹرن میں وسیع ابتدائی ڈائگنل کے طور پر ویوو (A) ہوتی ہے، جو کہ غیر معمولی بات ہے۔ اگلی زگ زیگ کی ((B)) کی ویوو (A) میں مختصر ابتدائی ڈائگنل ہوتا ہے، جو کہ زیادہ عام ہے۔
ویوو C میں اختتامی ڈائگنل کے ساتھ عام فلیٹ
فلیٹ پیٹرن کی ویوو C بھی اختتامی ڈائگنل ہو سکتی ہے جیسا کہ اگلے چارٹ میں دکھایا گیا ہے۔ ویوو (b) ویوو (a) سے چھوٹی ہوتی ہے، لہٰذا یہ ایک عام فلیٹ ہے۔ تاہم، ویوو (c) میں اختتامی ڈائگنل ویوو (a) کے بلند ترین حصے کے نیچے ختم ہوتی ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ رننگ فلیٹس کیسے ختم ہوتے ہیں۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ، اصل مارکیٹ میں فلیٹ پیٹرنز کی ہر قسم میں کچھ تبدیلیاں پائی جاتی ہیں۔
وسیع فلیٹ پیٹرن
گزشتہ چارٹ وسیع فلیٹ پیٹرن کی بہترین مثال ظاہر کرتا ہے۔ ویوو ((B)) ویوو ((A)) سے کافی بڑی ہوتی ہے اور ویوو ((C)) کا اختتام ویوو ((B)) کے نچلے حصے سے متجاوز ہوتا ہے۔ ویوو ((1)) میں اگلا بُلش محرک اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فلیٹ پیٹرن ختم ہو گیا ہے۔
خلاصہ
نئے ٹریڈرز کے لیے فلیٹ یا زگ زیگ پیٹرن کی شناخت کرنا مشکل ہو سکتا ہے کیوںکہ انہیں اس طرح کے پیٹرنز میں پائی جانی والی تبدیلیوں کےمتعلق بہت کچھ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ انڈیکیٹرز مشکل لگ سکتے ہیں، تاہم ان کو سمجھ کر ٹریڈر مارکیٹ کے عالمی اسٹرکچر کے متعلق بہتر فہم حاصل کر سکتا ہے۔ لہٰذا، ٹریڈنگ کی متعدد تکنیکوں میں یہ پیٹرنز مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹریڈنگ کے متعلق مزید جاننے کے لیے ROC انڈیکیٹر اور Aaron انڈیکیٹر پر ہمارے ٹیوٹوریلز ملاحظہ کرنے پر غور کریں۔
2023-06-30 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- ٹریڈنگ روبوٹ کا سٹرکچر
- بغیر پروگرامنگ کے ٹریڈنگ روبوٹ کو تیارکرنا
- میٹا ٹریڈر 5 میں تجارتی روبوٹ کیسے لاؤنچ کئے جائیں؟
- الگورتھمک ٹریڈنگ: یہ کیا ہے؟
- آلٹرنیشن کی ہدایات
- ٹرائی اینگل کیا ہے؟
- ڈبل تھری اور ٹرپل تھری پیٹرنز
- ڈبل زگ زیگ
- ایلیٹ ویو تھیوری میں ٹرنکیشن
- اچیموکو
- اختتامی ڈائی گونل پیٹرن
- گیپ پر ٹریڈنگ کیسے کی جائے
- لیڈنگ ڈائگنل پیٹرن
- وولف ويو پیٹرن
- تھری ڈرائیوز پیٹرن
- شارک
- بٹرفلائے
- کیکڑا
- بیٹ
- گارٹلی
- ABCD
- ہارمونک پیٹرن
- تحریکی اور اصلاحی لہریں. لہر ڈگری
- ایلیٹ ویو تھیوری کا تعارف
- بریک آؤٹ کی ٹریڈ کیسے کی جاۓ
- تجارتی فاریکس خبریں
- منافع حاصل کرنے کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے؟
- خطرے کا انتظام
- نقصان سٹاپ کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے?
- تجربہ کار