-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
فورس انڈیکس
فورس انڈیکس کیا ہے؟
فورس انڈیکس (FI) الیگزینڈر ایلڈر کی جانب سے تیار کردہ ایک انڈیکیٹر ہے۔ یہ رجحان پذیر مارکیٹ میں بیئرز اور بُلز کی قوت کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ انڈیکیٹر قیمت، سمت اور ٹریڈ کے حجم پر مبنی ہے، جو، ایلڈر کے مطابق، قیمت کے اتار چڑھاؤ کے تین اہم عناصر ہیں۔
FI رجحان کی تصدیق کر سکتا ہے، قابلِ ٹریڈنگ درستگیوں کی نشاندہی کر سکتا ہے، اور ریورسلز کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم فورس انڈیکس، اس کا حساب لگانے کا طریقہ دریافت کریں گے، نیز باخبر ٹریڈنگ فیصلے کرنے کے لیے کیسے اس کا اطلاق کیا جا سکتا ہے اور توضیح کی جا سکتی ہے۔ نیز ہم فورس انڈیکس کا مَنی فلو انڈیکس سے موازنہ کریں گے اور اس کی حدود کا جائزہ لیں گے۔
فورس انڈیکس سے آگاہی
فورس انڈیکس انڈیکیٹر کو سمجھنے سے قبل، قیمت کے اتار چڑھاؤ اور ٹریڈنگ حجم کے مابین تعلق کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ مضبوط رجحانات عموماً بڑھتے ہوئے ٹریڈنگ حجم کی وجہ سے ہوتے ہیں، جبکہ کمزور رجحانات کم ٹریڈنگ حجم کے حامل ہوتے ہیں۔ فورس انڈیکس حالیہ مدت کی اختتامی قیمت، سابقہ مدت کی اختتامی قیمت، اور مساوی مدت میں ٹریڈنگ حجم کا موازنہ کر کے رجحان کی مضبوطی کی پیمائش کرتا ہے۔
اس کا حساب کتاب کیسے لگایا جاتا ہے؟
فورس انڈیکس کا حساب کتاب ایک آسان سے فارمولے کے ذریعے کیا جاتا ہے:
فورس انڈیکس = (حالیہ اختتامی – سابقہ اختتامی) x حجم
پھر اخذ کردہ قدر کے ساتھ ایک شارِحانَہ موونگ ایوریج لگایا جاتا ہے، نتیجتاً آپ کے پاس انڈیکیٹر کی ونڈو میں ایک ہسٹوگرام اور لائن ظاہر ہوتی ہے۔
ٹریڈرز حجم ڈیٹا کے موونگ ایوریج کے لیے استعمال ہونے والی مدت کو ایڈجسٹ کرکے فورس انڈیکس کو اپنی حسبِ ضرورت بنا سکتے ہیں۔ طویل مدتیں زیادہ مستحکم انڈیکیٹرز فراہم کرتی ہیں، جبکہ مختصر مدتیں قلیل مدتی تبدیلیوں کے لیے زیادہ حساس ہوتی ہیں۔
اطلاق کا طریقہ کار
فورس انڈیکس MetaTrader کے ڈیفالٹ سیٹ میں شامل ہوتا ہے۔ آپ “درج کریں” – “انڈیکیٹرز” – “آسیلیٹرز” پر کلک کر کے اور پھر “فورس انڈیکس منتخب کر کے اسے چارٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
فورس انڈیکس کی توضیح کا طریقہ کار
اگر موجودہ اختتامی قیمت سابقہ قیمت کی نسبت زیادہ ہے تو انڈیکس مثبت ہو گا۔ جب انڈیکیٹر بڑھتا ہے، تو یہ بُل کی طاقت کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر اختتامی قیمت سابقہ قیمت کی نسبت کم ہو، تو انڈیکیٹر منفی ہو گا، اور بئیر کی طاقت کی نشاندہی کرے گا۔ نتیجتاً، ان اوقات پر توجہ دینا مفید ہے جب FI صفر کی لائن کراس کرتا ہے۔
علاوہ ازیں، انڈیکیٹر میں حجم کا ڈیٹا بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ رجحان اور اس کے مومینٹم کے حوالے سے بہتر فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب فورس انڈیکس ایک نئی بلند سطح پر پہنچ جاتا ہے، تو موجودہ بہتری کا رجحان ممکنہ طور پر جاری رہے گا۔ جب FI ایک نئی نچلی سطح پر پہنچ جاتا ہے، تو مندی کا رجحان جاری رہے گا۔ جب FI زیادہ کم سطح پر پہنچ جاتا ہے، تو رجحان بدل سکتا ہے۔
اگر رحجان مضبوط ہے، تو فورس انڈیکس تیزی سے تبدیل ہو گا۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ رحجان کے تسلسل کا سگنل دے گا۔ اسی وقت، اگر قیمت میں انجماد کی وجہ سے تبدیلی آتی ہے، تو FI محض آہستہ سے حرکت کرے گا۔ اگر موجودہ قیمت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن انڈیکیٹر نہیں بڑھتا، تو بہتری کا رجحان کمزور ہو جاتا ہے۔
ذیل میں ہم نے فورس انڈیکس کے ذریعے فراہم کردہ مختلف سگنلز یکجا کیے ہیں۔ ان کو سمجھداری سے استعمال کریں اور یاد رکھیں کہ دوسرے ٹولز کے ذریعے تصدیق کا ہمیشہ خیر مقدم کیا جاتا ہے۔
FI کے ذریعے تیار کردہ بُلش سگنلز:
- فورس انڈیکس ترقی کے رجحان (رجحاناتی تسلسل) میں نئی بلند ترین سطح ظاہر کر رہا ہے۔
- ترقی کے رجحان کے دوران فورسز انڈیکس صفر سے نیچے چلا جاتا ہے (قیمت کم ہونے پر خریداری)۔
- مندی کے رجحان میں فورس انڈیکس صفر سے اوپر بڑھتا ہے (مرکزی رجحان کے برعکس درستگی پر خریدیں)۔
- فورس انڈیکس MA کے اوپر کی جانب کراس کرتا ہے (اگر آپ انڈیکیٹر پر MA لگاتے ہیں)۔
- انحرافات (جب FI کم ترین سطح زیادہ تشکیل دیتا ہے تو قیمت کم ترین سطح کم ظاہر کرتی ہے)۔
FI کی جانب سے تیار کردہ بیئرش سگنلز:
- فورس انڈیکس مندی کے رجحان (رجحاناتی تسلسل) میں نئی کم ترین سطح ظاہر کر رہا ہے۔
- مندی کے رجحان کے دوران فورس انڈیکس صفر سے اوپر چلا جاتا ہے (پُل بیکس پر فروخت کریں)۔
- بہتری کے رجحان میں فورس انڈیکس صفر سے نیچے گرتا ہے (مرکزی رجحان کے برعکس درستگی پر فروخت کریں)۔
- فورس انڈیکس MA کے نچلی جانب کراس کرتا ہے (اگر آپ انڈیکیٹر پر MA لگاتے ہیں)۔
- انحرافات (جب FI بلند ترین سطح کم تشکیل دیتا ہے تو قیمت بلند ترین سطح زیادہ ظاہر کرتی ہے)۔
فورس انڈیکس کے حوالے سے انحرافات
بُلش اور بیئرش کے مابین انحرافات رجحان کی سمت میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ کلاسک سگنلز اکثر و بیشتر آسیلیٹرز سے وابستہ ہوتے ہیں۔ بُلش انحراف اس وقت واقع ہوتا ہے جب انڈیکیٹر اوپر کی جانب جبکہ سیکورٹی نیچے کی طرف حرکت کرتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈیکیٹر قیمت میں گراوٹ کی تصدیق نہیں کر رہا، جو کہ بُلش رجحان میں عنقریب رونما ہونے والی تبدیلی کا اشارہ دے سکتا ہے۔ دوسری طرف، بیئرش انحراف اس وقت واقع ہوتا ہے جب انڈیکیٹر نیچے کی طرف جبکہ اثاثہ اوپر کی جانب حرکت کرتا ہے۔ زیادہ قیمت کے باوجود، یہ واضح گراوٹ کی نشاندہی کرتا ہے، جو کہ بیئرش رجحان میں تبدیلی کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔
بُلش اور بیئرش کے انحرافات کی توضیح کرتے وقت ایک اہم ترین پہلو تصدیقی عمل ہوتا ہے۔ اگرچہ انحرافات غیر معمولی بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں، لیکن پھر بھی انہیں انڈیکیٹر یا قیمت کے چارٹ کے ذریعے تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ بُلش انحراف کی تصدیق فورس انڈیکس کے مثبت حصے میں حرکت کرنے یا قیمت کے چارٹ پر مزاحمتی بریک آؤٹ کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ بیئرش انحراف کی تصدیق فورس انڈیکس کے منفی حصے میں حرکت کرنے یا قیمت کے چارٹ پر سپورٹ بریک کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ تصدیقی عمل کے لیے، ٹریڈرز تکنیکی تجزیاتی ٹولز جیسے کہ کینڈل اسٹکس، موونگ ایوریج کراسز، اور پیٹرن بریکس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
درج ذیل چارٹ پر، فورس انڈیکس انڈیکیٹر نے یومیہ ٹائم فریم پر بُلش انحراف تشکیل دیا ہے۔ ہر انڈیکیٹر کی کم ترین سطح سابقہ والی کی نسبت زیادہ ہے، جبکہ ہر قیمت کی کم ترین سطح، یکساں سطح پر برقرار ہے۔ بہترین داخلی پوائنٹ تلاش کرنے کے لیے، ٹریڈر کو رجحان میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں دوسری تصدیق حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس صورت میں، یہ مزاحمتی سطح سے اوپر قیمت کا بریک آؤٹ ہو گا اور اس بریک آؤٹ کی دوبارہ جانچ ہو گی۔ پس، جب قیمت نمایاں کردہ سطح کی کامیابی کے ساتھ دوبارہ جانچ کر لیتی ہے، تو ٹریڈر ایک خرید کی ٹریڈ اوپن کر سکتا ہے۔
فورس انڈیکس بمقابلہ مَنی فلو انڈیکس (FI بمقابلہ MFI)
مَنی فلو انڈیکس (MFI) اور فورس انڈیکس رجحان کی طاقت کا اندازہ لگانے اور قیمت کی ممکنہ تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے قیمت اور حجم کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، ان کے انڈیکیٹر کے حساب کتاب کا عمل نمایاں طور پر مختلف ہوتا ہے۔ MFI مکمل طور پراختتامی قیمتوں پر انحصار کرنے کے بجائے عمومی قیمت (زیادہ + کم + اختتامی / 3) کو شامل کرتے ہوئے ایک زیادہ پیچیدہ فارمولہ استعمال کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، MFI صفر سے 100 کی ایک حد تک محدود ہوتا ہے۔ اپنے مختلف تخمینی عمل اور حدود کی وجہ سے، IMF منفرد بصیرتیں فراہم کر سکتا ہے جو اسے فورس انڈیکس سے ممتاز کرتی ہیں۔
تحدیدات برائے فورس انڈیکس
فورس انڈیکس ایک سست رفتار انڈیکیٹر ہے جو EMA ایوریج کا حساب کتاب لگانے کے لیے سابقہ قیمت اور حجم کا ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ تاہم، چونکہ ڈیٹا عام طور پر اوسط ہوتا ہے، اس لیے ٹریڈنگ سگنلز تیار کرنے کا عمل سست ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مواقع ضائع ہو جاتے ہیں۔ قلیل مدتی فورس انڈیکس (مثلاً، 10، 13، یا 20) استعمال کرنے کے نتیجے میں معمولی قیمت یا حجم کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے متعدد غلط سگنلز پیدا ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف، طویل مدتی فورس انڈیکس (مثلاً، 50، 100، یا 150) میں تغیرات کا خطرہ کم ہوتا ہے، لیکن یہ قیمت کی تبدیلیوں کے خلاف سست رد عمل ظاہر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریڈ سگنلز تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔
فورس انڈیکس انڈیکیٹر کا خلاصہ
مختصراً، فورس انڈیکس کو قیمت اور حجم کے بہترین امتزاج میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ نوٹ کریں کہ FI کرنسی ٹریڈنگ میں ٹِک والیوم ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے، جو کہ ٹرانزیکشنز کی تعداد سے مطابقت رکھتا ہے، اس لیے کچھ بگاڑ ممکن ہوتے ہیں۔ غیر مستحکم مارکیٹس میں فورس انڈیکس کا اطلاق کرنے سے بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
فورس انڈیکس انڈیکیٹر کیا ہوتا ہے؟
فورس انڈیکس ایک ایسا انڈیکیٹر ہے جو قیمت اور حجم دونوں کو استعمال کرتے ہوئے کسی رجحان کی طاقت کی پیمائش کرتا ہے اور ممکنہ قیمت کے ریورسلز کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ موجودہ اور سابقہ دن کی اختتامی قیمتوں کا موازنہ کر کے اور نتیجے کو موجودہ دن کے حجم سے ضرب دے کر قیمت کے اتار چڑھاؤ کی طاقت کا حساب کتاب لگاتا ہے۔
2023-05-12 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- میک کلیلن آسیلیٹر
- آرون انڈیکیٹر کے لیے تجارتی حکمت عملی
- کرنسی اسٹرینتھ
- ٹریڈنگ کے لیے بہترین ٹائم فریمز
- رینکو چارٹ
- چارٹس کی اقسام
- ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟
- کوانٹیٹیٹو ایزنگ پالیسی (QE)
- پیوٹ پوائنٹس
- زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟
- حرکت پذیری اوسط: رجحان تلاش کرنے کا آسان طریقہ
- ویلیم کی فیصد حدود (%R)
- ریلیٹیو ویگر انڈیکس (RVI انڈیکیٹر) کیا ہے؟
- مومینٹم
- انویلپس انڈیکیٹر کیا ہے؟
- بلز پاور اور بئیرز پاور
- ایوریج ٹرو رینج
- مرکزی بینک کے فیصلوں پر ٹریڈ کیسے کیا جائے؟
- CCI (کموڈیٹی چینل انڈیکس)
- معیاری انحراف
- پیرابولک ایس اے آر
- سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ
- ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس
- MACD(حرکت کرتا اوسط کی تبدیلی/بدلنا)
- اوسی لیٹر
- ADX انڈیکیٹر: Forex کے مؤثر رجحان ساز تجزیے کے لیے اس کا استعمال کیسے کریں
- بولنگر بینڈز
- رجحان کے اشارے
- تکنیکی اشارے کا تعارف
- سپورٹ اور ریزسٹینس
- رجحان
- تکنیکی تجزیہ
- مرکزی بینک: پالیسی اور اثرات
- بنیادی عوامل
- فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی تجزیہ
- بنیادی بمقابلہ تکنیکی تجزیہ