-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی تجزیہ
آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ فاریکس میں بنیادی تجزیہ کیا ہے اور اسے اسٹاکس اور کرنسی کے جوڑوں کی ٹریڈنگ میں کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم بنیادی تجزیے کی بنیادی باتوں سے لے کر کچھ جدید تکنیکوں تک ہر چیز کا احاطہ کریں گے، لہٰذا سیکھنے کے لیے تیار رہیں!
بنیادی تجزیہ کیا ہے؟
بنیادی تجزیے کے اہم عناصر پر غور کرنے سے قبل، آئیے اس لفظ کے مجموعے کے معنی کی وضاحت کرتے ہیں۔ مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے بنیادی عناصر کا مطالعہ بنیادی تجزیہ کہلاتا ہے۔ اس قسم کا تجزیہ معاشی ڈیٹا، نیوز ایونٹس، اور منافع جات کی رپورٹس پر مبنی ہوتا ہے۔
بنیادی تجزیے کی اقسام
بطور ٹریڈر، آپ “معیاری” اور “مقداری” بنیادی تجزیہ جیسی اصطلاحات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کے لیے آسان الفاظ میں انہیں واضح کرتے ہیں۔
معیاری بنیادی تجزیہ
ایک قسم کا تجزیہ جسے معیاری بنیادی تجزیہ کہا جاتا ہے جو غیر عددی ڈیٹا جیسے کمپنی کی مینیجمنٹ، انڈسٹری کے رجحانات، اور میکرو اکنامک عناصر کا جائزہ لیتا ہے جو کمپنی کی ترقی کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔ اس قسم کے تجزیے میں کمپنی کی پراڈکٹس اور سروسز کے معیار کی تحقیق کرنا، صارفی رویے اور ترجیحات کا جائزہ لینا، اور کمپنی کے برانڈ کی ساکھ کی تشخیص کرنا شامل ہے۔
کمپنی کی مینیجمنٹ ٹیم اور ان کے تجربہ اور ٹریک ریکارڈ کو ایک مثال کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ٹریڈر یہ دیکھنے کے لیے کمپنی کا جائزہ لے سکتا ہے کہ آیا اس کے مینیجرز کے پاس کامیاب کاروباری اقدامات کی ہسٹری یا ان کے پاس دیوالیہ پن کی ہسٹری یا قانونی مشکل جیسی، کوئی انتباہی علامات موجود ہیں۔ یہ تجزیہ معیار پر مبنی ہو گا کیونکہ اس میں معروضی ڈیٹا کے بجائے موضوعی فیصلہ شامل ہوتا ہے۔
مقداری بنیادی تجزیہ
اس کے برعکس، مقداری بنیادی تجزیہ، کمپنی کی مالی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے عددی ڈیٹا جیسے کہ مالیاتی سٹیٹمنٹس، بیلنس شیٹس، اور آمدن کی سٹیٹمنٹس کا جائزہ لیتا ہے۔ اس قسم کے تجزیے میں کمپنی کی آمدنی، منافع جات، کیش فلو، اور دیگر مالیاتی میٹرکس کی تشخیص کر کے اس کی حقیقی قدر کا تعین کرنا شامل ہے۔
ایک مثال کمپنی کے مالیاتی سٹیٹمنٹس، جیسے کہ اس کی بیلنس شیٹس یا آمدن کے سٹیٹمنٹ، اور ان کا جائزہ لینا ہو گی۔ کمپنی کی آمدن میں اضافہ، منافع کے مارجنز، قرض کی سطحوں، یا دیگر مالیاتی میٹرکس سے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ آیا کمپنی کم قدر ہے یا بیش قدر۔
مجموعی طور پر، تجزیے کی دونوں اقسام ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کے لیے اہم ہیں۔ آپ محض پروفیشنلز کی مینیجمنٹ ٹیم پر انحصار نہیں کر سکتے اور کوئی بھی مالیاتی معروضی تجزیہ کرنے سے گریز کریں۔ اس کے برعکس، صرف نمبروں پر توجہ مرکوز کرنا اور ان کے پیچھے ٹیم کو نظر انداز کرنا ناکافی ہو گا۔
بنیادی تجزیے کے عوامل
بہت سے مختلف عوامل ہیں جنہیں ٹریڈرز اپنے بنیادی تجزیے میں استعمال کر سکتے ہیں، اس بات پر منحصر ہے کہ آیا وہ اسٹاکس کا تجزیہ کرتے ہیں یا کرنسی کے جوڑوں کا۔ مد نظر رکھنے کے لیے یہاں کچھ اہم ترین عوامل درج ہیں:
- معاشی ڈیٹا: اس میں افراط زر کی شرح، GDP کی ترقی، اور روزگار کے اعداد و شمار جیسا ڈیٹا شامل ہے، جو معیشت کی مجموعی حالت سے متعلق بصیرت فراہم کر سکتا ہے۔
- نیوز ایونٹس میں مرکزی بینکس کی جانب سے اعلانات، جیوپولیٹکل پیش رفتگیاں، اور دیگر خبریں شامل ہیں جو مالیاتی مارکیٹس کو متاثر کر سکتی ہیں۔
- منافع جات کی رپورٹس: منافع جات کی رپورٹس اسٹاک ٹریڈرز کے لیے، بنیادی تجزیہ میں ایک اہم عنصر ہو سکتی ہیں، کیونکہ وہ کمپنی کی مالی حالت اور امکانات سے متعلق بصیرت فراہم کرتی ہیں۔ فاریکس مارکیٹ کے پاس منافع جات کی رپورٹس موجود نہیں ہوتیں۔
- انڈسٹری کے رجحانات: کسی بھی انسٹرومنٹس میں رونما ہونے والے اتار چڑھاؤ کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے، ٹریڈرز کسی مخصوص انڈسٹری کے اندر وسیع تر رجحانات پر بھی نظر ڈال سکتے ہیں، جیسے صارفی رویے میں تبدیلیاں یا ٹیکنالوجی کی پیش رفتگیاں۔
- سیاسی پیش رفتگیاں: سیاسی عوامل، جیسے حکومتی پالیسی میں ترامیم یا انضباطی تبدیلیاں بھی، مالیاتی مارکیٹس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور بنیادی تجزیہ کرتے وقت ان کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ٹریڈ کی جنگیں، جغرافیائی کشیدگیاں، اور دیگر ایونٹس سیاسی تبدیلیوں کا ایک حصہ ہیں، اور یہ چیزیں عموماً قیمت پر نمایاں اثر ڈالتی ہیں۔
فاریکس میں بنیادی تجزیہ
جب کوئی شخص فاریکس ٹریڈ کرتا ہے، تو وہ معاشی انڈیکیٹرز کی حرکیات کو مدنظر رکھتا ہے جیسے کہ افراط زر، شرح سود، ریٹیل فروختگیاں، ملازمت کا ڈیٹا، وغیرہ۔ یہ تمام معاشی رپورٹس معاشی کیلنڈر میں یکجا کی گئی ہیں۔ نیوز ایونٹس میں مرکزی بینک کے گورنروں کے اعلانات؛ بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال، جیسے کہ، بریگزٹ؛ سرکاری اراکین کی تبدیلیاں، مانیٹری پالیسی میں ترامیم، اور مزید وغیرہ شامل ہیں۔ اگرچہ آپ کچھ نیوز کی پیشین گوئی کر سکتے ہیں، تاہم یہ ہمیشہ کام نہیں کرتا – اس صورت میں، ٹریڈرز کو نئی صورت حال کے مطابق ایڈجسٹ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔
نیوز پر ٹریڈ کیسے کریں؟
بنیادی تجزیے کا ایک چیلنج یہ سیکھنا ہے کہ معاشی ڈیٹا اور حکام کی تقاریر میں تبدیلیوں کی تشریح کس طرح کی جائے۔ اگلے سبق میں، ہم آپ کو اس سے متعلق مزید تفصیل سے بتائیں گے کہ معاشی ڈیٹا کی تبدیلیاں کس طرح کرنسی کے ایکسچینج ریٹس کو متاثر کرتی ہیں۔ درج ذیل اہم منطقی اصول یاد رکھیں۔
- اگر کسی ملک کا معاشی ڈیٹا بہتر اور توقعات سے زیادہ ہوتا ہے تو اس کی ملکی کرنسی کی قدر زیادہ ہو گی۔
- اس کے برعکس، اگر کسی ملک کا معاشی ڈیٹا توقع سے زیادہ خراب ہوتا ہے، تو ملکی کرنسی کی قدر گر جائے گی۔
دو کرنسیز پر مشتمل کرنسی کے جوڑوں کی تجارت کرتے وقت، آپ ان ممالک کی معیشتوں کا موازنہ کرنے کے لیے بنیادی تجزیہ استعمال کرتے ہیں۔ جو بھی زیادہ مضبوط ہو گا، اس کی کرنسی دوسرے کے مقابلے میں بڑھے گی۔
فاریکس میں بنیادی تجزیاتی ٹولز
معاشی کیلنڈر، جسے FX کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسا ٹول ہے جو ٹریڈرز کو معاشی نیوز کی بنیاد پر مالیاتی مارکیٹس کا بنیادی تجزیہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یعنی – آپ میکرو اکنامک ایونٹس کی نشاندہی کر سکیں گے جو مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہیں اور ڈیٹا پر مبنی فاریکس ٹریڈنگ کے فیصلے کرتے ہیں۔
یہ فاریکس میں بنیادی تجزیے کا نہایت اہم ٹول ہے جسے آپ روزانہ اپنی ٹریڈنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے معاشی کیلنڈر چیک کریں کہ مارکیٹ میں کیا ہونے جا رہا ہے نیز فاریکس میں نیوز ٹریڈ کیسے کریں۔
بنیادی تجزیے کے لیے کرنسی کی طاقت کا میٹر ایک اور بہترین ٹول ہے۔ کرنسی اسٹرینتھ میٹر بڑی کرنسیوں (USD, GBP, EUR, CHF, JPY, CAD, NZD، اور AUD) کے مابین ہر کراس کا موازنہ کرتا ہے اور نسبتا کرنسی کی طاقت بارے بتاتا ہے۔
یہ ایک قابلِ قدر معاشی انڈیکیٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو ملک کی مالی حالت اور معاشی استحکام سے متعلق بصیرت فراہم کرتا ہے۔ حتیٰ کہ بینک اس ڈیٹا کو مانیٹری پالیسی کے فیصلے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کرنسی کی طاقت کے حوالے سے ہمارا آرٹیکل چیک کریں۔
اسٹاک میں بنیادی تجزیہ
جب کوئی شخص اسٹاکس ٹریڈ کرتا ہے، تو وہ منافع جاتی رپوٹس سے اپنی توقعات لگاتا ہے، جو ظاہر کرتی ہیں کہ کمپنی نے پچھلی سہ ماہی میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہر سال کمائی کے چار موسم ہوتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کئی ہفتوں تک رہتا ہے۔ منافع جات کی ریلیز اس ماہ کے دوران کی جاتی ہیں جو اس سہ ماہی (جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر) کے بعد ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت جب آپ کو یہ جاننے کے لیے منافع جات کا کیلنڈر چیک کرنا چاہیئے کہ ٹریڈ کب کرنی ہے۔
منافع جات کی ریلیزز کرنسیز کو اسٹاکس میں تبدیل کرنے اور قیمت کے بڑے اتار چڑھاؤ سے استفادہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے جو منافع جات کی ریلیز سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں رونما ہوں گے۔ ان ریلیزز کے بعد قیمت میں کئی فیصد تک اضافہ یا کمی ہو سکتی ہے جس سے ٹریڈرز اسٹاک مارکیٹ کے بنیادی تجزیے سے تیزی سے منافع حاصل کر سکتے ہیں۔
منافع جاتی رپورٹس پر ٹریڈ کیسے کریں؟
- اگر کسی کمپنی کی مالیاتی رپورٹ (سہ ماہی یا سالانہ) منافع یا فروختگیوں میں اضافہ ظاہر کرتی ہے، تو سرمایہ کاران اس میں دلچسپی لیتے ہیں۔ کمپنی کے اسٹاکس کی طلب زیادہ ہو جاتی ہے، اور ان کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
- جب کوئی کمپنی منافع میں کمی کا اعلان کرتی ہے، تو اس کا اسٹاک نیوز پر گر جاتا ہے۔
FBS ٹریڈرز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ خرید و فروخت دونوں ٹریڈز انجام دے کر اسٹاکس ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ لہٰذا، ٹریڈرز کو نتیجے کی دونوں صورتوں میں منافع کمانے کا موقع ملتا ہے۔
بنیادی تجزیے کی اہمیت
ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کے لیے کسی اثاثے کی حقیقی قدر کا تعین کرنے کے لیے بنیادی تجزیہ ایک اہم ٹول ہے۔ بنیادی تجزیہ مارکیٹ میں عمل در آمد ہونے والے بنیادی عوامل کا تجزیہ کرنے کے ذریعے سکیورٹیز خریدنے، رکھنے، یا فروخت کرنے کے حوالے سے باخبر فیصلے کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے۔ یہاں کچھ اہم وجوہات درج ہیں کہ بنیادی تجزیہ کیوں ضروری ہے:
- کسی کمپنی یا پورے ملک کی مالی حالت کو سمجھنے سے آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی کہ کون سا اسٹاک یا کرنسی قیمتی ہے اور کون بے مول ہے۔
- مارکیٹ کے رجحانات کی شناخت کرنا اور ان میں حصہ لینا۔ رجحان ہمیشہ ایک دوست ہوتا ہے، لہٰذا اس کی صحیح شناخت کر کے، آپ قیمتوں کی نمایاں تبدیلی سے لطف اندوز ہو سکتے اور ایک بہترین ٹریڈ انجام دے سکتے ہیں۔
- طویل مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملیاں جو فی الفور آپ کو پیسہ نہیں دلائیں گی تاہم وقت کے ساتھ ان کی قدر میں اضافہ ہو گا۔
بنیادی تجزیے کی مثال
ایک ٹریڈر افراط زر کی شرح، ملازمت کا ڈیٹا، مرکزی بینک کے شرح سود کے فیصلے, اور ٹریڈ بیلنسز کا استعمال کرتے ہوئے، ایک بنیادی تجزیہ انجام دے سکتا ہے۔ ان عوامل کا تجزیہ کر کے، ایک ٹریڈر ان بنیادی معاشی حالات کو بہتر طور پر سمجھ سکتا ہے جو کرنسیز پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
مثلا، امریکی معیشت کے لیے مثبت ڈیٹا کے بعد EURUSD گر گیا، جیسا کہ درج ذیل تصویر میں موجود ہے۔ بنیادی ڈیٹا کا تجزیہ کر کے، آپ پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ نئی ریلیزز قیمت کو کیسے متاثر کریں گی اور اتار چڑھاؤ کے لیے تیار رہیں۔
خلاصہ
ایسے ہزاروں عوامل ہیں جو ایکسچینج ریٹس پر اثر انداز ہوتے ہیں، اتنے زیادہ ہیں کہ ان سب کا ایک ساتھ تجزیہ کرنے کی کوشش آپ کو بدحواس کر سکتی ہے۔ تاہم فکرمند نہ ہوں! ہم ہمیشہ آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا ٹیوٹوریل، آپ کو فاریکس کے بنیادی تجزیے سے متعلق درکار ہر چیز کو تیزی سے جاننے میں مدد کرے گا۔ ٹھیک ہے، اب ہم مزید آپ کو فضول باتوں سے پریشان نہیں کریں گے۔ آئیے موضوع کی طرف چلتے ہیں۔
ہم نے آپ کو کھلا سچ بتایا ہے: متعدد معاشی انڈیکیٹرز کرنسی کی قدر کو متاثر کر سکتے ہیں۔ خوش قسمتی سے، فہرست کو چند اہم انڈیکیٹرز (ان کا عرفی نام “مارکیٹ موورز”) تک محدود کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے آسانی کی خاطر، ان سب کو چار گروپس میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کو اگلے سبق بنیادی عوامل میں، تلاش کریں۔
FBS کے ساتھ بنیادی تجزیہ سیکھیں!
2023-03-29 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- میک کلیلن آسیلیٹر
- آرون انڈیکیٹر کے لیے تجارتی حکمت عملی
- کرنسی اسٹرینتھ
- ٹائم فریمز
- رینکو چارٹ
- چارٹس کی اقسام
- ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟
- کوانٹیٹیٹو ایزنگ پالیسی (QE)
- پیوٹ پوائنٹس
- حرکت پذیری اوسط: رجحان تلاش کرنے کا آسان طریقہ
- ویلیم کی فیصد حدود (%R)
- ریلیٹو ویگر انڈیکس (RVI)
- مومینٹم
- فورس انڈیکس
- اینویلپس
- بلز پاور اور بئیرز پاور
- ایوریج ٹرو رینج
- مرکزی بینک کے فیصلوں پر ٹریڈ کیسے کیا جائے؟
- CCI
- معیاری انحراف
- پیرابولک ایس اے آر
- سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ
- ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس
- MACD(حرکت کرتا اوسط کی تبدیلی/بدلنا)
- اوسی لیٹر
- اے ڈی ایکس
- بولنگر بینڈز
- رجحان کے اشارے
- تکنیکی اشارے کا تعارف
- سپورٹ اور ریزسٹینس
- رجحان
- تکنیکی تجزیہ
- مرکزی بینک: پالیسی اور اثرات
- بنیادی عوامل
- بنیادی بمقابلہ تکنیکی تجزیہ