-
میک کلیلن آسیلیٹر کیا کرتا ہے؟
میک کلیلن آسیلیٹر ایک مارکیٹ بریڈتھ انڈیکیٹر ہے جو کہ اسٹاک مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے اور کم ہوتے ہوئے اسٹاکس کے درمیان فرق کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ ٹریڈرز کو مارکیٹ کی مجموعی مضبوطی یا کمزوری کا جائزہ لینے اور ممکنہ ٹرننگ پوائںٹس کی شناخت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ میک کلیلن آسیلیٹر کا تجزیہ کر کے، ٹریڈرز مارکیٹ کے تاثر میں ان سائٹس حاصل کر سکتے ہیں اور ٹریڈنگ کے باخبر فیصلے کر سکتے ہیں۔
-
کیا میک کلیلن آسیلیٹر درست ہے؟
میک کلیلن آسیلیٹر کی درستگی مارکیٹ کے حالات اور ٹریڈر کی جانب سے وضاحت کی بنیاد پر مختلف ہو سکتی ہے۔ چوںکہ یہ ایک مشہور مارکیٹ بریڈتھ انڈیکیٹر ہے جو کہ مارکیٹ کے تاثر اور ممکنہ ریورسلز میں قابلِ قدر ان سائٹس فراہم کر سکتا ہے، اس لیے مارکیٹ کی مزید جامع جانچ کے لیے اس کو دیگر تکنیکی تجزیے کے ٹولز اور انڈیکیٹرز کے ساتھ استعمال کرنا اہم ہے۔
-
MACD اور میک کلیلن آسیلیٹر کے درمیان کیا فرق ہے؟
MACD (موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس) اور میک کلیلن آسیلیٹر کے درمیان بنیادی فرق ان کا بنیادی حساب اور مقصد ہے۔ جیسا کہ دونوں ٹریڈنگ میں استعمال ہونے والے تکنیکی انڈیکیٹرز ہیں، MACD رجحان کی تبدیلیوں کی شناخت کرنے کے لیے موونگ ایوریجز کی کنورجنس اور ڈائیورجنس پر توجہ دیتا ہے، جبکہ میک کلیلن آسیلیٹر مارکیٹ کی مضبوطی اور کمزوری کا جائزہ لینے کے لیے بڑھتے ہوئے اور کم ہوتے ہوئے اسٹاکس کا موازنہ کرتے ہوئے مارکیٹ بریڈتھ کا تجزیہ کرتا ہے۔ ہر انڈیکیٹر مارکیٹ کے محرکات کے منفرد ان سائٹس فراہم کرتا ہے اور جامع تجزیے کے لیے دیگر ٹولز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
میک کلیلن آسیلیٹر
مارکیٹ بریڈتھ انڈیکیٹرز ٹریڈرز کے لیے تکنیکی تجزیے کے مضبوط ٹولز ہیں۔ یہ اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا مارکیٹ کی سمت بُلش، بیئرش، یا نیوٹرل ہے۔ یہ انڈیکیٹرز نہایت قابل قدر ہوتے ہیں کیوںکہ یہ مارکیٹ کے اہم انڈائسز سے قبل عموماً سمت تبدیل کر لیتے ہیں، اور یہ بلند سطحوں پر بہتر کام کرتے ہیں۔
بریڈتھ انڈیکیٹرز کی ایک غیر معمولی خصوصیت یہ ہے کہ ایکوٹیز اور انڈائسز کا تجزیہ کرتے وقت زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ انہیں بنیادی طور پر اتار چڑھاؤ اور طویل مدتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی صورت حال میں، مارکیٹ بریڈتھ انڈیکیٹرز کا بغور جائزہ لینا فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایک مشہور ترین انڈیکیٹر میک کلیلن آسیلیٹر (MO) ہے۔
میک کلیلن آسیلیٹر کیا ہے؟
شرمن اور میرین میک کلیلن نے 1969 میں میک کلیلن آسیلیٹر کو متعارف کروایا اور اپنی کتاب Patterns for Profit: The McClellan Oscillator and Summation Index میں اس کی تفصیل سے وضاحت کی۔
MO بہت زیادہ مانگ والے مارکیٹ بریڈتھ انڈیکیٹرز میں سے ایک ہے جسے تکنیکی تجزیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس انڈیکیٹر کو نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) اور NASDAQ پر بڑھتے ہوئے اور کم ہوتے ہوئے اسٹاکس کے درمیان اسپریڈ کی بنیاد پر مارکیٹ کی حدود کا تجزیہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
MO بالترتیب، 19 اور 39 کی مدتوں کے اندر تیز ترین اور سست ترین ایکسپونینشل موونگ ایوریجز (EMAs) کے درمیان فرق پر منحصر ہوتا ہے۔ انڈیکیٹر میں مثبت اور منفی دونوں قدریں شامل ہو سکتی ہیں۔ اگر قلیل مدتی EMA طویل مدتی EMA سے زیادہ ہوئی، تو انڈیکیٹر کی قدر مثبت ہو گی، اور رجحان بُلش ہو گا۔ اس کے برعکس، اگر قلیل مدتی EMA طویل مدتی EMA سے کم ہوئی، تو انڈیکیٹر کی قدر منفی ہو گی، اور رجحان بیئرش ہو گا۔
EMAs کے درمیان فرق جتنا زیادہ ہو گا، MO انڈیکیٹر 0 سے اتنا زیادہ تجاوز کرے گا۔
میک کلیلن آسیلیٹر کو انسٹال کرنے کا طریقہ
میک کلیلن آسیلیٹر ایک کسٹم انڈیکیٹر ہے جو کہ بطور ڈیفالٹ MetaTrader ٹریڈنگ ٹرمینلز میں ضم کردہ نہیں ہوتا۔ اسے استعمال کرنے کے لیے، آپ کو یہ کرنا ہو گا:
- فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://www.mql5.com/en/code/24352؛
- اسے اپنے MetaTrader 5 میں انسٹال کریں؛
- انڈیکیٹرز کا صفحہ کھولیں اور حروف تہجی پر مبنی فہرست میں میک کلیلن آسیلیٹر تلاش کریں؛
- میک کلیلن انڈیکیٹر کو چارٹ میں شامل کریں۔
میک کلیلن آسیلیٹر کے حساب کتاب کا طریقہ
MO کا حساب تین مراحل میں کیا جاتا ہے:
- سب سے پہلے، بڑھتے ہوئے اور کم ہوتے ہوئے اسٹاکس کی تعداد کی سادہ اوسط کا حساب کریں۔ یہ 19 اور 39 دن کی EMA کے لیے ایک دن قبل کی EMA قدریں ہوتی ہیں۔
- اس کے بعد، اس آرٹیکل میں مذکورہ فارمولوں کا استعمال کرتے ہوئے 19 اور 39 دن کی EMAs کا حساب لگائیں۔
- اور آخر میں، 19 دن کی EMA کی قدر میں سے 39 دن کی EMA کو تفریق کریں۔
میک کلیلن آسیلیٹر کے لیے فارمولا
جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے، MO کا حساب کرنے کے لیے، آپ کو 19 دن کی EMA میں سے 39 دن کی EMA کو تفریق کرنا پڑے گا۔ EMA کا حساب بڑھتے ہوئے اور کم ہوتے ہوئے اسٹاکس کے مسائل کے درمیان فرق کا تعین کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ ایک فارمولے میں ضم کرنے کے بعد، حساب اس طرح نظر آتا ہے:
(بڑھتے ہوئے اسٹاکس−کم ہوتے ہوئے اسٹاکس کی 19 دن کی EMA)−(بڑھتے ہوئے اسٹاکس−کم ہوتے ہوئے اسٹاکس کی 39 دن کی EMA)
19 دن کی EMA کا حساب کرنے کے لیے، درج ذیل فارمولا استعمال کریں:
(موجودہ دن کے بڑھتے ہوئے اسٹاکس−کم ہوتے ہوئے اسٹاکس)∗0.10+ایک دن پہلے کی EMA
اور 39 دن کے EMA کا حساب کرنے کے لیے، یہ استعمال کریں:
(موجودہ دن کے بڑھتے ہوئے اسٹاکس−کم ہوتے ہوئے اسٹاکس)∗0.05+ایک دن پہلے کی EMA
طویل مدتوں کی قدروں کا موازنہ کرنے کے لیے، ایڈجسٹ کردہ فارمولا استعمال کریں:
(ANA کی 19 دن کی EMA)−(ANA کی 39 دن کی EMA)
ANA ایڈجسٹ کردہ کُل بڑھتے ہوئے اسٹاکس کا مخفف ہے اور اس کا حساب اس طرح کیا جاتا ہے:
بڑھتے ہوئے اسٹاکس−کم ہوتے ہوئے اسٹاکس
⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯⎯
بڑھتے ہوئے اسٹاکس+کم ہوتے ہوئے اسٹاکس
ایڈجسٹ کردہ فارمولے کے لیے 19 اور 39 دن کی EMA کا حساب کرنے کے لیے، درج ذیل استعمال کریں:
(موجودہ دن کا ANA−ایک دن پہلے کی EMA)∗0.10+ایک دن پہلے کی EMA
(موجودہ دن کا ANA−ایک دن پہلے کی EMA)∗0.05+ایک دن پہلے کی EMA
میک کلیلن آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ کا طریقہ
تکنیکی تجزیے کے زیادہ تر انڈیکیٹرز کی طرح، MO کا استعمال مختلف شعبوں میں کیا جاتا ہے۔ اس کو مستقبل کی قیمتوں کی پیشن گوئی کے لیے استعمال کرنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ یہ انڈیکیٹر خرید یا فروخت کے مخصوص سگنلز دے سکتا ہے۔ اس کے لیے، مشہور ترین ایپلیکیشن بُلش یا بیئرش ڈائیورجنس کا تجزیہ کرنا ہے۔ ڈائیورجنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انڈیکیٹر قیمت کی مخالف سمت میں حرکت کرتا ہے۔
بُلش ڈائیورجنس کا مطلب ہے کہ انڈیکس کی قیمت کم ترین کم سطح جبکہ انڈیکیٹر زیادہ ترین کم سطح تشکیل دیتا ہے۔ یہ ہمیں انتباہ دیتا ہے کہ شاید مندی کا رجحان ختم ہو گیا ہے۔ لہٰذا، یہ خریداری کی پوزیشنز اوپن کرنے یا فروخت کی پوزیشنز کلوز کرنے کا سگنل دے سکتا ہے۔
بیئرش ڈائیورجنس کا مطلب ہے کہ قیمت زیادہ ترین زیادہ سطح، اور انڈیکیٹر کم ترین زیادہ سطح تشکیل دیتا ہے۔ یہ ہمیں انتباہ دیتا ہے کہ شاید تیزی کا رجحان ختم ہو گیا ہے۔ لہٰذا، یہ فروخت کی پوزیشنز اوپن کرنے یا خریداری کی پوزیشنز کلوز کرنے کا ممکنہ سگنل ہو سکتا ہے۔
MO کئی اعتبار سے موونگ ایوریج کے کنورجنس ڈائیورجنس انڈیکیٹر (MACD) کی طرح ہوتا ہے۔
جہاں تک MACD انڈیکیٹرکی بات ہے، جب MO ایک مثبت قدر فراہم کرتا ہے، تو یہ عموماً ایک معتبر اشارہ ہوتا ہے کہ مارکیٹ بُلش سرمایہ کاروں کے لیے نہایت موزوں ہے۔ دوسری جانب، منفی قدریں، عموماً بیئرش سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اشارہ ہوتی ہیں۔ ٹریک کرنے کے لیے ایک اور چیز اچانک اضافے ہیں جو کہ پُل کی بنیاد پر، مستقبل میں ہونے والی طویل مدتی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہیں – زیادہ ترین یا کم ترین۔
MO کو دیگر انڈیکیٹرز کے ساتھ اکٹھا کریں
چونکہ یہ قابلِ قدر ان سائٹس فراہم کر سکتا ہے، اس لیے میک کلیلن آسیلیٹر کو دیگر انڈیکیٹرز اور آسیلیٹرز کے ساتھ اکٹھا کرنا اس کی اثر پذیری کو بہتر بنا سکتا ہے اور مارکیٹ کے حالات کا جامع تجزیہ فراہم کر سکتا ہے۔ ذیل میں، ہم ٹریڈنگ کی مزید مضبوط حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے میک کلیلن آسیلیٹر کو دیگر ٹولز کے ساتھ اکٹھا کرنے کے حوالے سے دریافت کر رہے ہیں۔
- موونگ ایوریجز: ایک عام حکمت عملی موونگ ایوریجز کو میک کلیلن آسیلیٹر کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ میک کلیلن آسیلیٹر چارٹ پر طویل مدتی موونگ ایوریج، جیسا کہ 200 دن کی موونگ ایوریج شامل کر کے، ٹریڈرز مجموعی رجحان کی شناخت کر سکتے اور خرید یا فروخت کے ممکنہ سگنلز کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ جب میک کلیلن آسیلیٹر موونگ ایوریج سے تجاوز کرتا ہے، تو یہ بُلش مارکیٹ کے حالات کا سگنل دے سکتا ہے، اور موونگ ایوریج سے نیچے جانے والا OM بیئرش حالات کی جانب اشارہ کر سکتا ہے۔
- ریلٹیواسٹرینتھ انڈیکس (RSI): میک کلیلن آسیلیٹر کے ساتھ RSI کو اکٹھا کرنا مارکیٹ کے ممکنہ ریورسلز کی اضافی تصدیق فراہم کرتا ہے۔ جب میک کلیلن آسیلیٹر زائد خریداری یا زائد فروخت کے انتہائی لیولز تک پہنچتا ہے، تو ٹریڈرز متعلقہ ڈائیورجنس یا RSI کی جانب سے تصدیق کی توقع کر سکتے ہیں۔ جب RSI زائد خریداری یا زائد فروخت کے حالات کی نشاندہی کرتا ہے، تو اس سے مارکیٹ میں ممکنہ ریورسل کا سگنل مضبوط ہوتا ہے۔
- حجم کا تجزیہ: میک کلیلن آسیلیٹر کے ساتھ حجم کا تجزیہ مارکیٹ کے تاثر میں قیمتی ان سائٹس کی پیشکش کر سکتا ہے۔ میک کلیلن آسیلیٹر کراس اوورز یا ڈائیورجنسز کے دوران حجم کے پیٹرنز کا مشاہدہ کر کے، ٹریڈرز مارکیٹ کی مخصوص تبدیلی کی مضبوطی اور کمزوری کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ بُلش میک کلیلن آسیلیٹر کراس اوورز کے دوران زیادہ حجم یا بیئرش ڈائیورجنسز کے دوران کم ہوتا ہوا حجم رجحان کے ممکنہ ریورسل کی تصدیق فراہم کر سکتا ہے۔
میک کلیلن آسیلیٹر کی ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں
میک کلیلن آسیلیٹر ایک ورسٹائل ٹول ہے جسے ٹریڈنگ کی متعدد حکمت عملیاں بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میک کلیلن آسیلیٹر کو استعمال کرنے کی مختلف حکمت عملیوں کو سمجھنا آپ کی مارکیٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ یہاں، ہم میک کلیلن آسیلیٹر کی ٹریڈنگ کی چند عمومی حکمت عملیاں دریافت کریں گے:
- زائد خریداری/زائد فروخت کی حکمت عملی: ایک مشہور حکمت عملی میں میک کلیلن آسیلیٹر پر زائد خریداری یا زائد فروخت کے حالات کی شناخت کرنا شامل ہے۔ جب آسیلیٹر انتہائی لیولز پر پہنچتا ہے، تو یہ ممکنہ ریورسل کی جانب اشارہ کر سکتا ہے۔ ٹریڈرز دیگر تصدیقوں، جیسا کہ ریورسل کینڈل اسٹک پیٹرنز یا موونگ ایوریجز کراس اوورز، کی توقع کر سکتے اور انتہائی ریڈنگ کی مخالف سمت میں ٹریڈز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر میک کلیلن آسیلیٹر زائد خریداری کے لیولز پر پہنچتا ہے، تو ٹریڈرز شارٹ سیلنگ کرنے یا لانگ پوزیشنز پر منافع کمانے پر غور کر سکتے ہیں۔
- ڈائیورجنس کی حکمت عملی: ڈائیورجنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب میک کلیلن آسیلیٹر پرائس ایکشن کی مخالف سمت میں حرکت کرتا ہے۔ بُلش ڈائیورجنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب قیمت کم ترین کم سطح جبکہ آسیلیٹر ممکنہ طور پر بڑھتے ہوئے مومینٹم کا اشارہ دیتے ہوئے، زیادہ ترین کم سطح تشکیل دیتا ہے۔ اس کے برعکس، بیئرش ڈائیورجنس اس وقت پیدا ہوتی ہے جب قیمت زیادہ ترین زیادہ سطح جبکہ آسیلیٹر ممکنہ طور پر کم ہوتے ہوئے دباؤ کا اشارہ دیتے ہوئے، کم ترین زیادہ سطح تشکیل دیتا ہے۔ ٹریڈرز ڈائیورجنس کی سمت کی بنیاد پر، ان ڈائیورجنسز کو ٹریڈز میں داخل ہونے یا ان سے اخراج کرنے کے سگنلز کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
- رجحان کی تصدیق کرنے کی حکمت عملی: میک کلیلن آسیلیٹر کو موجودہ رجحان کی مضبوطی کی تصدیق کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آسیلیٹر بڑھتے ہوئے رجحان کے دوران مسلسل مثبت یا کم ہوتے ہوئے رجحان کے دوران منفی رہتا ہے، تو یہ رجحان کے استحکام کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ ٹریڈرز ٹریڈز میں مشغول رہنے یا اپنی پوزیشنز میں شامل کرنے کے لیے یہ تصدیق استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس، میک کلیلن آسیلیٹر کا صفر کی یا مخالف سمت میں کراس اوور کی جانب حرکت کرنا ٹریڈرز کو اخراج کرنے یا پوزیشن ریورسل پر غور کرتے ہوئے، رجحان کے ممکنہ ریورسل کی جانب اشارہ کر سکتا ہے۔
میک کلیلن آسیلیٹر کی حدود
چوںکہ میک کلیلن آسیلیٹر ایک قابلِ قدر مارکیٹ بریڈتھ انڈیکیٹر ہے، اس لیے اس کی حدود کو سمجھنا ٹریڈرز کو زیادہ باخبر فیصلے کرنے اور ممکنہ مسائل سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ چند اہم حدود ہیں جن پر غور کرنا چاہیئے:
- لیگنگ انڈیکیٹر: اکثر تکنیکی انڈیکیٹرز کی طرح، میک کلیلن آسیلیٹر ایک لیگنگ انڈیکیٹر ہے۔ یہ سگنلز تخلیق کرنے کے لیے قیمت کے گزشتہ ڈیٹا پر انحصار کرتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ مارکیٹ کی تبدیلیوں اور ریورسلز کی وقت پر نشاندہی فراہم نہ کر سکے۔ ٹریڈرز کو سگنلز کی تصدیق کرنے اور غلط انتباہات سے گریز کرنے کے لیے اسے دیگر انڈیکیٹرز اور تجزیاتی تکنیکوں کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے۔
- مارکیٹ کے حالات سے متاثر ہونا: میک کلیلن آسیلیٹر کی اثر پذیری مارکیٹ کے حالات کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتی ہے۔ یہ بے ترتیب یا ذیلی مارکیٹس کے بجائے رجحان کی مارکیٹس میں زیادہ بہتر طور پر کام کرتا ہے۔ آسیلیٹر کم اتار چڑھاؤ یا استحکام کی مدتوں کے دوران غلط یا منتازع سگنلز تخلیق کر سکتا ہے، جو کہ ٹریڈنگ کے ممکنہ نقصانات کا باعث بنتا ہے۔
- بریڈتھ ڈیٹا پر انحصار کرنا: میک کلیلن آسیلیٹر بریڈتھ ڈیٹا، خاص طور پر NYSE اور NASDAQ کے بڑھتے ہوئے اور کم ہوتے ہوئے اسٹاکس سے اخذ کیا گیا ہے۔ اگر ڈیٹا کا بریڈتھ تبدیل ہو جائے یا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل میں حدود ہوں تو ہو سکتا ہے کہ یہ مارکیٹ کے مجموعی تاثر کی صحیح طور پر عکاسی نہ کرے۔ ٹریڈرز کو آسیلیٹر کی جانب سے تخلیق کردہ سگنلز کی تصدیق کرنے کے لیے اضافی بریڈتھ انڈیکٹرز اور توثیق کے ثبوت کو استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیئے۔
- مارکیٹ کا تعین: میک کلیلن آسیلیٹر ابتدائی طور پر امریکی اسٹاک مارکیٹ، خصوصاً NYSE اور NASDAQ کے لیے بنایا گیا تھا۔ چونکہ اس کو دیگر مارکیٹس پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے، اس لیے اس کی اثر پذیری تبدیل ہو سکتی ہے۔ ٹریڈرز کو اپنی ٹریڈ مارکیٹس کی مخصوص خصوصیات اور محرکات کو موزوں بنانے کے لیے انڈیکیٹر اور اس کے پیرامیٹرز کو استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیئے۔
میک کلیلن آسیلیٹر اور میک کلیلن سمیشن انڈیکس کے درمیان فرق
میک کلیلن آسیلیٹر اور میک کلیلن سمیشن انڈیکس مارکیٹ کے دو متعلقہ بریڈتھ انڈیکیٹرز ہیں جنہیں شرمن اور میرین میک کلیلن کی جانب سے تخلیق کیا گیا۔ اگرچہ یہ ایک جیسے اصولوں پر منحصر ہوتے ہیں اور ایک ہی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں، تاہم ان میں فرق ہوتا ہے۔ اس فرق کا ایک عمومی جائزہ یہ ہے:
میک کلیلن آسیلیٹر:
- حساب: میک کلیلن آسیلیٹر کا حساب بڑھتے ہوئے اور کم ہوتے ہوئے اسٹاکس کے دو ایکسپونینشل موونگ ایوریجز (EMAs) کے درمیان تفریق کر کے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر استعمال ہونے والی مدتیں 19 اور 39 دن ہیں۔
- وضاحت: میک کلیلن آسیلیٹر صفر کی لائن کے گرد حرکت کرتا ہے، جس میں مثبت قدریں بُلش مارکیٹ کے حالات اور منفی قدریں بیئرش حالات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ٹریڈرز اکثر ٹریڈنگ سگنلز تخلیق کرنے کے لیے ڈائیورجنسز، کراس اوورز، یا انتہائی ریڈنگز کی توقع کر سکتے ہیں۔
- قلیل مدتی انڈیکیٹر: میک کلیلن آسیلیٹر کو قلیل مدتی انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے، جو کہ مارکیٹ کے قلیل مدتی رجحانات اور ممکنہ ریورسلز کی ان سائٹس فراہم کرتا ہے۔
میک کلیلن سمیشن انڈیکس:
- حساب: میک کلیلن سمیشن انڈیکس میک کلیلن آسیلیٹر کی مجموعی قدروں سے اخذ کیا جاتا ہے۔ یہ مجموعہ تخلیق کرتے ہوئے، آسیلیٹر کی یومیہ قدریں شامل کرتا ہے۔
- وضاحت: میک کلیلن سمیشن انڈیکس مارکیٹ بریڈتھ اور رجحان کی مضبوطی کا تفصیلی جائزہ فراہم کرتا ہے۔ یہ مارکیٹ کی مجموعی سمت اور بُلش یا بیئرش حالات کے تسلسل کی شناخت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹریڈرز اکثر رجحان کے ممکنہ ریورسل کی تصدیق کرنے کے لیے رجحان کی لائن کی بریکس یا ڈائیورجنسز کی توقع کرتے ہیں۔
- طویل مدتی انڈیکیٹر: میک کلیلن سمیشن انڈیکس کو طویل مدتی انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے، جو کہ طویل مدتی مارکیٹ کے رجحانات اور مضبوط تبدیلیوں کی ان سائٹس فراہم کرتا ہے۔
بنیادی فرق:
میک کلیلن آسیلیٹر اور میک کلیلن سمیشن انڈیکس کے درمیان بنیادی فرق ان کے ٹائم فریمز اور ان کی فراہم کردہ معلومات میں ہوتا ہے۔ میک کلیلن آسیلیٹر مارکیٹ کے قلیل مدتی حالات پر مرتکز ہوتا ہے اور زیادہ کثرت سے سگنلز فراہم کرتا ہے، جبکہ میک کلیلن سمیشن انڈیکس طویل مدتی رجحانات اور مارکیٹ بریڈتھ کے متعلق تفصیلی تناظر کی پیشکش کرتا ہے۔
خلاصہ
میک کلیلن آسیلیٹر ایک مضبوط مارکیٹ بریڈتھ انڈیکیٹر ہے جو کہ ٹریڈرز کو مارکیٹ کی سمت اور ممکنہ ریورسلز کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ بُلش اور بیئرش رجحانات کی نشاندہی کرتے ہوئے، مثبت اور منفی قدریں تخلیق کرنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی ایکسپونینشل موونگ ایوریجز کے درمیان فرق کا حساب کرتا ہے۔
بُلش یا بیئرش ڈائیورجنسز اور زائد خریداری/زائد فروخت کے حالات کی شناخت کر کے، ٹریڈرز رجحان کے ریورسلز کی پیشن گوئی کر سکتے ہیں اور مخالف پوزیشنز حاصل کر سکتے ہیں۔ آسیلیٹر کو موونگ ایوریجز، RSI، اور حجم کے تجزیے جیسے دیگر انڈیکیٹرز کے ساتھ اکٹھا کرنے سے اس کی اثر پذیری بہتر ہوتی ہے۔
میک کلیلن آسیلیٹر شدید اتار چڑھاؤ اور طویل مدتی ٹریڈرز کے لیے ایک ورسٹائل ٹول ہے۔ اس کے حساب، انسٹالیشن، اور ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کو بہتر طور پر سمجھنے سے فیصلہ سازی اور ٹریڈنگ کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔ تاہم، رسک مینجمنٹ اختیار کرنے اور مارکیٹ کے تبدیل ہونے والے حالات کے لیے حکمت عملیاں اپنانا ضروری ہے۔
2023-07-14 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- آرون انڈیکیٹر کے لیے تجارتی حکمت عملی
- کرنسی اسٹرینتھ
- ٹریڈنگ کے لیے بہترین ٹائم فریمز
- رینکو چارٹ
- چارٹس کی اقسام
- ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟
- کوانٹیٹیٹو ایزنگ پالیسی (QE)
- پیوٹ پوائنٹس
- زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟
- حرکت پذیری اوسط: رجحان تلاش کرنے کا آسان طریقہ
- ویلیم کی فیصد حدود (%R)
- ریلیٹیو ویگر انڈیکس (RVI انڈیکیٹر) کیا ہے؟
- مومینٹم
- فورس انڈیکس
- انویلپس انڈیکیٹر کیا ہے؟
- بلز پاور اور بئیرز پاور
- ایوریج ٹرو رینج
- مرکزی بینک کے فیصلوں پر ٹریڈ کیسے کیا جائے؟
- CCI (کموڈیٹی چینل انڈیکس)
- معیاری انحراف
- پیرابولک ایس اے آر
- سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ
- ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس
- MACD(حرکت کرتا اوسط کی تبدیلی/بدلنا)
- اوسی لیٹر
- ADX انڈیکیٹر: Forex کے مؤثر رجحان ساز تجزیے کے لیے اس کا استعمال کیسے کریں
- بولنگر بینڈز
- رجحان کے اشارے
- تکنیکی اشارے کا تعارف
- سپورٹ اور ریزسٹینس
- رجحان
- تکنیکی تجزیہ
- مرکزی بینک: پالیسی اور اثرات
- بنیادی عوامل
- فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی تجزیہ
- بنیادی بمقابلہ تکنیکی تجزیہ