-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
سپورٹ اور ریزسٹینس
ٹریڈرز کے لئے سپورٹ اور ریزسٹینس کا تصور بہت ضروری ہے۔ بنیادی طور پر حمایت اور مزاحمت ان علاقوں کی نمائندگی کرتی ہے جہاں قیمتوں کی حرکت میں رکاوٹوں کا خدشہ ہوتا ہے۔ آئیے اس کا تفصیل سے مطالعہ کرتے ہیں۔
سپورٹ قیمت کا وہ لیول ہے جہاں گرتی ہوئی قیمت سست ہوجاتی ہے یا ریورس ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قیمت اس پر بریک ہونے کے بجائے اس لیول سے "باونس" کر جائے گی۔ تاہم ، قیمت اگر ایک بار اس لیول سے گزر جائے تو اس وقت تک گرتی رہتی ہے جب تک کہ اسے سپورٹ کا کوئی اور لیول نہیں مل جاتا۔
ریزسٹینس قیمت کا وہ لیول ہے جہاں بڑھتی ہوئی قیمت سست یا ریورس ہوتی ہے۔ اس میں سے بریک ہونے کے بجائے قیمت کا اس لیول سے واپس باونس ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ تاہم ، اس لیول سے اوپر کا بریک قیمت میں مزید اضافے کا راستہ کھولتا ہے جب تک کہ اسے ریزسٹینس کا ایک اور لیول نہیں مل جاتا۔.
ٹریڈنگ کیسے کی جائے؟
سپورٹ اور ریزسٹینس کے ذریعے ٹریڈرز کو مارکیٹ میں اپنی رہنمائی کرنے کا موقع ملتا ہے۔ آپ ایک دفع ان لیولز کی نشاندہی چارٹ پر کر دیں تو آپ مارکیٹ کا سٹرکچر دیکھ سکیں گے اور قیمت کے اگلے قدم کی سمت کی پیشنگوئی کے ساتھ ساتھ اس کے سائز کا اندازہ بھی لگا سکیں گے۔
خیال یہ ہے کہ ممکنہ طور پر یہ لیولز قیمت کی حرکت کو روکیں گے اور ان کو ریورس کریں گے۔اس کے نتیجے میں یہ عام عمل ہے کہ سپورٹ پر اوپن ٹریڈز خریدی جاتی ہیں اور ریزسٹینس پر بیچی جاتی ہیں۔ اگر آپ رجحان پر ٹریڈ کرنے کا فائدہ لینا چاہتے ہیں تو آپ اپ ٹرینڈ کے دوران سپورٹ پر خریدیں اور ڈاؤن ٹرینڈ کے دوران ریزسٹینس پر بیچیں۔ اگر آپ رجحانی ٹریڈ نہیں کرتے تو بھی آپ اپنے سپورٹ اور ریزسٹینس لیولز کو اگلے سپورٹ ریزسٹینس لیولز پر داخلی پوائنٹس اور کلوز پوزیشنز کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔
بے شک، S&R لیولز ٹریڈر کو یہ اشارہ بھی دیتے ہیں کہ ٹریڈ کہاں کلوز کرنی ہے۔ لہازا اگر آپ کے پاس ایک اوپن سیلنگ پوزیشن ہے اور قیمت سپورٹ لیول کی طرف جا رہی ہے ہو سکتا ہے کہ آپ ٹریڈ کلوز کرنے کا سوچیں۔ خرید کی ٹریڈ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ جب آپ بائنگ یعنی خرید کی پوزیشن کھولتے ہیں تو آپ کو ریزسٹینس لیول کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
سپورٹ اور ریزسٹینس کسی بھی ٹائم فریم پر موجود ہو سکتی ہے۔ پھر بھی یہ یاد رکھیں کہ جتنا بڑا ٹائم فریم ہوگا اتنا ہی ضروری سپورٹ/ریزسٹینس لیول ہوگا۔ اس کے علاوہ، بے شک ہم لیولز کی بات کر رہے ہیں لیکن ٹریڈنگ کوئی سائنس نہیں ہے اس لئے آپ کو ایس انڈ آر کو بطور ایریاء سوچنا ہوگا۔ جب آپ نے سپورٹ اور ریزسٹینس کی نشاندہی کر لی تو آپ کو اس کے گرد کچھ پپس لگانے ہونگے۔ یہ آپ کی ٹریڈنگ کو درست کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
سپورٹ اور ریزسٹینس کو کیسے تلاش کریں؟
سپورٹ اور ریزسٹینس مختلف شکلوں میں آتی ہے۔ سب سے پہلے، ڈائیگنل ٹرینڈ لائنز ہوتی ہیں جن کیوضاحت پہلے کی جا چکی ہے۔ ٹرینڈ لائن قیمت کے ہائیز کو ایک دوسرے سے ملاتی ہے اور اپ سائڈ پر ٹرینڈ کو محدود کرتی ہے۔ اس صورت میں ٹرینڈ لائن کو ریزسٹینس لائن کہا جاتا ہے۔ ٹرینڈ لائن قیمت کے چارٹ کے لوز پر بھی بنائی جاسکتی ہے اور ڈاؤن سائڈ کی طرف قیمت کی حرکت کو محدود کر سکتی ہے۔ ایسی لائن کو سپورٹ لائن کہتے ہیں۔ سپورٹ اور ریزسٹینس لائنز اپ ٹرینڈ اور ڈاؤن ٹرینڈ دونوں میں بنائی جا سکتی ہیں۔ آپ کو کم سے کم دو ہائیز اور دو لوز چاہیئے ہوتے ہیں کہ آپ ان کے ذریعے ٹرینڈ لائن بنا سکیں۔ ٹرینڈ لائنز بنانے کے لئے مزید معلومات یہاںحاصل کریں۔
نوٹ کریں کہ اپ ٹرینڈ کے دوران سپورٹ لائن سب سے اہم ہے کیونکہ اگر قیمت اس سے نیچے بریک ہوتی ہے تو ٹرینڈ ڈاؤن ٹرینڈ میں تبدیل ہو جائے گا۔ ڈاؤن ٹرینڈ کے دوران ، ریزسٹینس کی لائن بہت اہم ہے کیونکہ اس سے اوپر ہونے والے بریک کا مطلب ریورسل اپ ہے۔
کیونکہ مارکیٹ مسلسل حرکت میں ہے، تو ایسا ہو سکتا ہے کہ سپورٹ اور ریزسٹینس کی لائنز اور لیولز ایک دوسرے سے اپنی جگہ تبدیل کر لیں۔ جیسا کہ آپ اوپر دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ جیسے ہی قیمت سپورٹ لائن سے نیچے گری، وہ ریزسٹینس لائن کی طرح کام کرنے لگ گئی۔
سپورٹ اور ریزسٹینس کی سطح
افقی سطح پر بھی سپورٹ اور ریزسٹینس لیولز بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کا خاکہ بنانے کا سب سے آسان اور موثر طریقہ یہ ہے کہ پچھلی زیادہ قیمت سے لے کر چارٹ کی کم ترین سطح تک :
دیگر طریقے جو ٹریڈرز سپورٹ اور ریزیسٹینس کی نشاندہی کے لئے استعمال کرتے ہیں ان میں موونگ ایوریجز، فیبوناکی لیولز، پیوٹ پوائنٹس وغیرہ شامل ہیں۔
2023-05-25 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- میک کلیلن آسیلیٹر
- آرون انڈیکیٹر کے لیے تجارتی حکمت عملی
- کرنسی اسٹرینتھ
- ٹریڈنگ کے لیے بہترین ٹائم فریمز
- رینکو چارٹ
- چارٹس کی اقسام
- ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟
- کوانٹیٹیٹو ایزنگ پالیسی (QE)
- پیوٹ پوائنٹس
- زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟
- حرکت پذیری اوسط: رجحان تلاش کرنے کا آسان طریقہ
- ویلیم کی فیصد حدود (%R)
- ریلیٹیو ویگر انڈیکس (RVI انڈیکیٹر) کیا ہے؟
- مومینٹم
- فورس انڈیکس
- انویلپس انڈیکیٹر کیا ہے؟
- بلز پاور اور بئیرز پاور
- ایوریج ٹرو رینج
- مرکزی بینک کے فیصلوں پر ٹریڈ کیسے کیا جائے؟
- CCI (کموڈیٹی چینل انڈیکس)
- معیاری انحراف
- پیرابولک ایس اے آر
- سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ
- ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس
- MACD(حرکت کرتا اوسط کی تبدیلی/بدلنا)
- اوسی لیٹر
- ADX انڈیکیٹر: Forex کے مؤثر رجحان ساز تجزیے کے لیے اس کا استعمال کیسے کریں
- بولنگر بینڈز
- رجحان کے اشارے
- تکنیکی اشارے کا تعارف
- رجحان
- تکنیکی تجزیہ
- مرکزی بینک: پالیسی اور اثرات
- بنیادی عوامل
- فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی تجزیہ
- بنیادی بمقابلہ تکنیکی تجزیہ