ADX انڈیکیٹر: Forex کے مؤثر رجحان ساز تجزیے کے لیے اس کا استعمال کیسے کریں

ایوریج ڈائریکشنل انڈیکس، یا ADX، مضبوط رجحان ساز انڈیکیٹر ہے۔ رجحان ساز ٹریڈرز ایک مضبوط رجحان تلاش کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اس کی سمت میں پوزیشنز اوپن کرتے ہیں۔ ADX یہ فیصلہ کرنے میں مددگار ہوتا ہے کہ رجحان کتنا مضبوط ہے۔

انڈیکیٹر ایک مقرر کردہ مدت کے دوران قیمت کی حد میں توسیع کے موونگ ایوریج پر مبنی ہوتا ہے۔

ADX کا حساب کتاب

ایوریج ڈائریکشنل انڈیکس کا حساب کتاب طے شدہ مدت کے دوران حد میں توسیع کی پیمائش کر کے کیا جاتا ہے۔ یہ انڈیکس پلس ڈائریکشنل موومنٹ (+DM) جیسے عوامل کو مدنظر رکھتا ہے، جو دو متواتر بالائی سطح کے مابین فرق کو ظاہر کرتا ہے، اور مائنس ڈائریکشنل موومنٹ (-DM)، جو دو متواتر نچلی سطح کے مابین فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

نیز، آپ کو حساب کتاب لگانے کے لیے ایک درست رینج (TR) کی ضرورت ہوتی ہے۔ موجودہ بالائی سطح کو موجودہ نچلی سطح سے منہا کر کے درست رینج حاصل ہوتی ہے۔ پھر آپ کو ان اقدار کو ہموار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے: نمبرز کو مزید اوسط دے کر غیر معروف رجحانات کو کم کریں۔ آپ اوسطوں کی ترتیب میں موجود نمبرز کو تبدیل کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔

  1. ڈائریکشنل انڈیکیٹرز (+DI اور -DI) کا حساب کتاب لگائیں:
    • +DI = (ہموار کردہ +DM / ہموار کردہ TR) * 100
    • -DI = (ہموار کردہ -DM / ہموار کردہ TR) * 100
  2. ڈائریکشنل موومنٹ انڈیکس (DX) کا حساب کتاب لگائیں:
    • DX = (abs(+DI - -DI) / (+DI + -DI)) * 100
  3. آخر میں، ADX کا حساب کتاب لگائیں۔ ADX DX کا موونگ ایوریج ہوتا ہے۔ موونگ ایوریج کے لیے استعمال ہونے والی مدت کا انحصار ٹریڈر کی ترجیح پر ہوتا ہے۔ معمول 14 مدتیں ہیں۔

یاد رکھیں کہ ADX بذات خود رجحان کی سمت کی نشاندہی نہیں کرتا، محض رجحان کی مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایوریج ڈائریکشنل انڈیکس کو نافذ کرنے کا طریقہ کار

آپ “درج کریں” – “انڈیکیٹرز” – “رجحان” پر کلک کر کے اور پھر “ایوریج ڈائریکشنل موومنٹ انڈیکس”کو منتخب کر کے ADX کو چارٹ پر شامل کر سکتے ہیں۔

ADX1.png

بطور ڈیفالٹ، مدتوں کی تعداد ‘14’ کے طور پر مقرر ہوتی ہے۔ آپ اپنی خواہش کے مطابق اس تعداد کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

ADX انڈیکیٹر کی ریڈنگ

انڈیکیٹر میں خود کار طور پر تین لائنز شامل ہوتی ہیں:

  1. ایوریج ڈائریکشنل انڈیکس (ADX) بذات خود (گہری بھوری لائن)۔ اس کی اقدار کی حد 0 سے 100 تک ہوتی ہے۔ یہ لائن رجحان کی مضبوطی رجسٹر کرتی ہے لیکن اس کی سمت ظاہرنہیں کرتی۔
  2. پلس ڈائریکشنل موومنٹ انڈیکیٹر (+DMI) (گرین لائن) دو متواتر بالائی سطح کے مابین فرق ظاہرکرتا ہے۔
  3. مائنس ڈائریکشنل موومنٹ انڈیکیٹر (-DMI) (سرخ لائن) دو متواتر نچلی سطح کے مابین فرق ظاہرکرتا ہے۔

ADX لائن کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ آیا کوئی اثاثہ رجحان ساز ہے یا نہیں۔ جب ADX 25 سے اوپر ہوتا ہے تو ایک مضبوط رجحان موجود ہوتا ہے، لہٰذا اس وقت رجحان ساز ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں استعمال کرنا مؤثر ہوتا ہے۔ لہٰذا، جب ADX 25 سے نیچے ہو، تو رجحان ساز ٹریڈنگ سے گریز کرنا اور موزوں حد پر مبنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی منتخب کرنا بہتر ہوتا ہے۔ ایسے لمحات میں، قیمت ایک حد میں داخل ہو جاتی ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرنا ضروری ہے کہ ADX کو رینج بریک آؤٹ کی تصدیق کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب ADX 25 کی نچلی سطح سے 25 کی بالائی سطح تک بڑھ جاتا ہے، تو قیمت اتنی مضبوط ہو جاتی ہے کہ وہ بریک آؤٹ کی سمت میں مسلسل آگے بڑھ سکے۔ تاہم، ہم آپ کو مشورہ دینا چاہیں گے کہ تصدیق حاصل کریں۔ عموماً، دوبارہ جانچ کی جائے گی۔

ADX کی قدر

ADX کی قدر زائد درجات کی حامل ہے۔ آپ انہیں درج ذیل ٹیبل میں دیکھ سکتے ہیں:

ADX کی قدر

رجحان کی مضبوطی

0-25

اوجھل یا کمزور رجحان

25-50

مضبوط رجحان

50-75

بہت زیادہ مضبوط رجحان

75-100

انتہائی مضبوط رجحان

مجموعی طور پر، جب ADX کی لائن اوپر کی جانب جا رہی ہو گی، تو رجحان کی مضبوطی میں اضافہ ہو گا، اور قیمت رجحان کی سمت میں حرکت کرے گی۔ جب لائن نیچے کی جانب جا رہی ہو گی، تو رجحان کی مضبوطی میں کمی آئے گی، اور قیمت درستگی یا انجماد کا سامنا کرے گی۔ نوٹ کریں کہ گرتی ہوئی ADX لائن کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ رجحان ریورس ہو رہا ہے۔ اس کا آسان سا مطلب یہ ہے کہ موجودہ رجحان کمزور ہو رہا ہے۔

ADX: رجحان کی حرکت کا کینڈل اسٹک چارٹ

علاوہ ازیں، اگر آپ ADX کی بلند سطح کے سلسلے پر نظر ڈالتے ہیں، تو آپ کو رجحان کے مومینٹم سے متعلق معلومات حاصل ہوں گی۔ اگر ADX کی زیادہ بلند سطح کا سلسلہ موجود ہے، تو رجحان کے مومینٹم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ٹریڈر کو مطلع کرے گا کہ وہ منافع بنانے کو جاری رکھنے کے لیے رجحان ساز ٹریڈز کو اوپن رکھ سکتا/سکتی ہے۔ ADX کی کم بلند سطح کے سلسلے کا مطلب ہے کہ رجحان کے مومینٹم میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ آگاہ رہیں کہ مومینٹم میں واقع ہونے والی کمی کے باوجود، یہ رجحان جاری رہ سکتا ہے۔ پھر بھی، اس صورت میں، ایک ٹریڈر پر لازم ہے کہ وہ نئے داخلی سگنلز کے حوالے سے زیادہ محتاط اور درست انتخاب کرنے والا ہو۔ موجودہ پوزیشنز کے لیے اسٹاپس کو کسنا یا جزوی ٹیک پرافٹس سے متعلق سوچنا دانشمندی ہو سکتی ہے۔

ٹریڈنگ ADX سگنلز

+DMI اور -DMI ڈائریکشنل موومنٹ کی وضاحت کرتے ہیں۔ عموماً، بُلز کا اس وقت غلبہ ہوتا ہے جب +DMI - DMI کی نسبت زیادہ ہوتا ہے، جبکہ بیئرز اس وقت مضبوطی کی نشاندہی کرتے ہیں جب -DMI زیادہ ہوتا ہے۔ +DMI اور -DMI کے کراسز ADX کے ساتھ مل کر ایک ٹریڈنگ سسٹم تخلیق کرتے ہیں۔

جب +DMI -DMI سے اوپر کراس کرتی ہے (ADX کا 25 سے اوپر ہونا لازمی ہے) تو اس وقت ایک “خرید” کا سگنل واقع ہوتا ہے۔ اسٹاپ لاس عموماً سگنل والے دن کم قیمت پر مقرر کیا جاتا ہے۔ خرید کا سگنل اس وقت تک نافذ العمل رہتا ہے جب تک یہ کم قیمت پر برقرار رہتا ہے، چاہے +DMI - DMI سے نیچے کراس کر جائے۔

اور اس کے برعکس، جب -DMI +DMI سے اوپر کراس کرتی ہے (ADX کا 25 سے اوپر ہونا لازمی ہے) تو اس وقت “فروخت” کا سگنل واقع ہوتا ہے۔ سگنل کے دن زیادہ قیمت ابتدائی اسٹاپ لاس بن جاتی ہے۔

ADX کو دیگر انڈیکیٹرز کے ساتھ یکجا کرنا

ADX ایک ورسٹائل ٹول ہے۔ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں میں اضافہ کرنے کے لیے اسے دوسرے انڈیکیٹرز کے ساتھ یکجا کیا جا سکتا ہے:

  • موونگ ایوریجز کے ساتھ اس کا استعمال موونگ ایوریج کراس اوور کی جانب سے سگنل کردہ رجحان کی مضبوطی کی تصدیق کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اگر ADX 25 سے اوپر ہوتا ہے، تو یہ ٹریڈنگ کے سگنل کے لیے زیادہ تصدیق فراہم کر کے ایک مضبوط رجحان کی درستگی کو سپورٹ کرتا ہے۔
  • دوسرا آپشن یہ ہے کہ اسے ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کے ساتھ یکجا کیا جا سکتا ہے۔ RSI زائد خریداری یا زائد فروخت کے حالات کی نشاندہی کرتا ہے اور ADX کے ساتھ مل کر، مضبوط رجحان کے قریبی ریورس سے متعلق بصیرت فراہم کر سکتا ہے، جو رجحان ساز ٹریڈرز کے لیے اخراجی پوائنٹ ہوتا ہے۔
  • ADX اور بولنگر بینڈز: بولنگر بینڈز ایک درمیانے بینڈ پر مشتمل ہوتا ہے، جو ایک سادہ موونگ ایوریج ہے، اور ایک بالائی اور ذیلی بینڈ، جو درمیانے بینڈ سے دور معیاری انحرافات ہوتے ہیں۔ یہ قیمت کے اتار چڑھاؤ کے اسپریڈ کی مانند ہوتا ہے۔ جب قیمت بالائی بینڈ پر پہنچتی ہے، اور ADX 25 سے اوپر ہوتا ہے، تو یہ مضبوط بہتری کے رجحان کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ اس کے برعکس، جب قیمت ذیلی بینڈ پر پہنچتی ہے، نیز ADX 25 سے اوپر ہوتا ہے، تو یہ مندی کے مستحکم رجحان کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
  • ADX اور MACD (موونگ ایوریج کنورجینس ڈائیورجنس): MACD ایک رجحان ساز مومینٹم انڈیکیٹر ہے، اور یہ قیمت کے قلیل مدتی مومینٹم کی شناخت کرنے کے لیے بہترین ہے۔ جب MACD لائن سگنل لائن سے اوپر کی جانب کراس کرتی ہے، تو یہ بُلش سگنل پیدا کرتا ہے، جبکہ سگنل لائن کے نیچے کی جانب کراس ہونے والی لائن بیئرش سگنل کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان سگنلز کو 25 سے اوپر کی حامل ADX ریڈنگ کے ساتھ یکجا کرنا ان رجحان ساز سمتوں کی مضبوطی کی تصدیق کر سکتا ہے، جس سے سگنلز کے قابل اعتماد ہونے کی حالت میں اضافہ ہوتا ہے۔

خلاصہ

ایوریج ڈائریکشنل انڈیکس رجحان ساز ٹریڈرز کے لیے نمایاں طور پر ایک کارآمد ٹول ہے، اور جب اسے پرائس ایکشن کے تجزیے اور دیگر تکنیکی انڈیکیٹرز کے ساتھ یکجا کیا جاتا ہے تو یہ اور بھی زیادہ طاقتور بن جاتا ہے۔ خواہ وہ اسٹاک مارکیٹ ہو، forex ہو، یا کموڈیٹیز ہوں، ADX کسی بھی ٹریڈر کے لیے قیمتی بصیرتیں فراہم کر سکتا ہے۔

2023-06-08 • اپ ڈیڈ

اس سیکشن میں دیگر مضامین

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • کیا ADX اور DMI یکساں ہیں؟

    نہیں، وہ ایک دوسرے سے مختلف لیکن متعلقہ ہیں۔ ADX رجحان کی مضبوطی کی پیمائش کرتا ہے، جبکہ DMI میں +DMI اور -DMI شامل ہوتے ہیں، جو رجحان کی سمت کو ظاہر کرتے ہیں۔

  • آپ ADX DMI انڈیکیٹر کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟

    ADX DMI کو مضبوط رجحانات اور ان کی سمت کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 25 سے اوپر ADX کے ساتھ جب +DMI -DMI سے اوپر کراس کرتی ہے تو "خرید" کا سگنل واقع ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، 25 سے اوپر ADX کے ساتھ جب -DMI +DMI سے اوپر کراس کرتی ہے تو "فروخت" کا سگنل واقع ہوتا ہے۔

  • آپ ڈائریکشنل موومنٹ انڈیکس کو کیسے ریڈ کر سکتے ہیں؟

    DMI میں +DMI اور -DMI شامل ہوتے ہیں۔ جب +DMI -DMI کی نسبت زیادہ نمایاں ہوتا ہے تو بُلز کا غلبہ ہوتا ہے، جو ممکنہ بہتری کے رجحان کا سگنل دیتا ہے۔ اس کے برعکس، جب -DMI زیادہ ہوتا ہے، تو یہ مندی کے ممکنہ رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera