-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
انویلپس انڈیکیٹر کیا ہے؟
مالیاتی مارکیٹس اور ٹریڈنگ میں، ٹریڈر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا تجزیہ کرنے اور باخبر فیصلے کرنے کے لیے متعدد تکنیکی انڈیکیٹرز استعمال کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک انڈیکیٹر انویلپس انڈیکیٹر ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل کا مقصد انویلپس انڈیکیٹر کی مکمل تفہیم فراہم کرنا ہے، کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، نیز اسے مؤثر طریقے سے استعمال کرنے، اس کا حساب لگانے، اس کی توضیح کرنے کا طریقہ کیا ہے، اور اس کی حدود کیا ہیں؟
انویلپس انڈیکیٹر کیا ہے؟
انویلپس انڈیکیٹر ٹریڈرز میں ایک مقبول ٹول ہے۔ یہ قیمت کے چارٹ پر پلاٹ کردہ ایک اوورلے انڈیکیٹر ہے جو دو موونگ ایوریجز پر مشتمل ہے، جس میں سے ایک قیمت کی بالائی سطح اور دوسرا نچلی سطح پر واقع ہوتا ہے۔ انویلپس انڈیکیٹر کا مقصد ممکنہ حد سے زائد خریداری اور زائد فروخت ہونے والی سطح کی شناخت کرنے میں مدد کرنا ہے اور یہ رجحان کے ممکنہ ریورسلز کے لیے سگنل فراہم کرتا ہے۔
انویلپس کس طرح کام کرتا ہے
انویلپس انڈیکیٹر اس تصور پر مبنی ہے کہ قیمتوں میں ایک مخصوص حد کے اندر موونگ ایوریج کے ارد گرد اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ انویلپس انڈیکیٹر موونگ ایوریج کے ارد گرد دو لائنز یا بینڈز کو پلاٹ کر کے اس حد کو بصری طور پر ظاہر کرتا ہے۔ انویلپس کی چوڑائی کو ٹریڈر کی ترجیحات اور مارکیٹ کے حالات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
جب قیمت بالائی بینڈ کی طرف حرکت کرتی ہے تو مارکیٹ میں زائد خریداری ہو جاتی ہے، جو ممکنہ ریورسل یا نچلی سطح کی جانب درستگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے برعکس، جب قیمت نچلے بینڈ کے قریب پہنچ جاتی ہے، تو یہ نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ میں زائد فروخت ہوئی ہے، جو ممکنہ ریورسل یا اوپر کی سطح کی جانب درستگی کا سگنل فراہم کرتا ہے۔ ٹریڈرز اپنی ٹریڈز کے لیے ممکنہ داخلے یا خارجی پوائنٹس کے طور پر، بینڈز کے ذریعے قیمت کے تعاملات تلاش کرتے ہیں۔
انویلپس انڈیکیٹر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار
جب آپ MetaTrader 4 (MT4) یا MetaTrader 5 (MT5) ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، تب آپ کو پتہ چلے گا کہ انویلپس انڈیکیٹر ایک معیاری ٹول ہے جس کو پلیٹ فارم کے انسٹرومنٹس کے بنیادی سیٹ کے ساتھ ضم کیا گیا ہے۔
انویلپس انڈیکیٹرکو چارٹ پر شامل کرنے کے لیے، MetaTrader ونڈو کے بالائی بائیں کونے کی جانب موجود “داخل کریں” بٹن پر کلک کریں، پھر “انڈیکیٹرز” پر کلک کریں اور “رجحان،” منتخب کریں، جیسا کہ درج ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
انویلپس انڈیکیٹر کو سیٹ کرنے کا طریقہ کار | FBS
انویلپس انڈیکیٹر کے لیے ڈیفالٹ سیٹنگز یہ ہیں:
پیریڈ - 14
شفٹ - 0
ڈیویئیشن - 0
میتھڈ - سمپل
اپلائی ٹو - کلوز
ڈیفالٹ اقدار کے ساتھ آغاز کرنے کے لیے پہلی مرتبہ انڈیکیٹر کا استعمال کرتے وقت یہ تجویز کیا جاتا ہے۔ آئیں ان پیرامیٹرز کا جائزہ لیتے ہیں نیز یہ انویلپس انڈیکیٹر کو کس طرح متاثر کرتے ہیں۔
پیریڈ
"پیریڈ" سے مراد ایک مخصوص ٹائم فریم کے اندر ان کینڈلز کی تعداد ہے جنہیں انڈیکیٹر قیمت کی اوسط اقدار کا حساب کتاب لگانے اور موونگ ایوریج کی لائنز کو تخلیق کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ پیریڈ میں اضافہ کرنے کے نتیجے میں، انویلپس انڈیکیٹر قیمت کا زیادہ ڈیٹا جمع کرے گا اور بالآخر ایک زیادہ ہموار خم تخلیق کرے گا۔ وہ ٹریڈرز جو کبھی کبھار ٹریڈنگ کرنے کر ترجیح دیتے ہیں انہیں پیریڈ کی زیادہ قدریں زیادہ مناسب لگ سکتی ہیں کیونکہ یہ انویلپس اور قیمت کے مابین واضح فرق پیدا کرتی ہیں۔
شفٹ
"شفٹ" پیرامیٹر وقت کے محور کے ساتھ موونگ ایوریجز (MAs) کی ایڈجسٹمنٹ کو فعال کرتا ہے۔ MA لائنز کو "شفٹ" فیلڈ میں ایک قدر مخصوص کر کے آگے یا پیچھے کی جانب شفٹ کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً، 10 جیسی مثبت قدر MA لائنز کو 10 بارز سے آگے کی جانب منتقل کرتی ہے، جبکہ 10- جیسی منفی قدر انہیں 10 بارز سے پیچھے کی جانب شفٹ کر دیتی ہے، اور وغیرہ وغیرہ۔
میتھڈ
MA میتھڈ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ "پیریڈ" پیرامیٹر کے ذریعے مخصوص کردہ منتخب شدہ ٹائم فریم کے اندر اقدار کو کس طرح اوسط کیا جاتا ہے۔ ڈیفالٹ میتھڈ "سپمل" ہے، جہاں ہر قیمت کی قدر کو یکساں وزن فراہم کیا جاتا ہے۔ تاہم، اوسط کرنے کے دیگر متبادل میتھڈز موجود ہیں جن میں سے کوئی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ ان میں"ایکسپونینشل"، "اسموتھڈ"، اور "لینیئر ویٹڈ" شامل ہیں، ان میں سے ہر ایک موونگ ایوریجز کا حساب کتاب لگانے کے لیے مختلف طریقے پیش کرتا ہے۔
اپلائی ٹو
"اپلائی ٹو" اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ہر بار کے لیے قیمت کی کس قسم کی قدر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈیفالٹ قدر "کلوز" ہوتی ہے، تاہم متعدد دیگر آپشنز بشمول زیاہدہ، کم، اوپن، یا میڈین، دستیاب ہوتے ہیں۔
ڈیویئیشن
"ڈیویئیشن" پیرامیٹر خطِ قیمت کے ساتھ موونگ ایوریجز لائنز کی عمودی شفٹ کا تعین کرتا ہے۔ بنیادی طور پر، یہ انویلپس کی چوڑائی یا چوڑائی کی کمی کو کنٹرول کرتا ہے۔ 0.1 کی قدر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ موونگ ایوریج لائنز قیمت کے 0.1% کی سمت میں اوپر اور نیچے کی جانب شفٹ ہو جائیں گی۔
درج ذیل تصویر میں، ہم نے EURUSD کے گھنٹہ وار چارٹ میں ڈیفالٹ سیٹنگز کا استعمال کرتے ہوئے انویلپس انڈیکیٹر کو شامل کیا ہے۔
انویلپس انڈیکیٹر | FBS
انویلپس انڈیکیٹر کا حساب کتاب لگانے کا طریقہ کار
عموماً انویلپس انڈیکیٹر کا حساب کتاب بالائی بینڈ کا نتیجہ اخذ کرنے کے لیے موونگ ایوریج میں شرح فیصد یا قدر جمع کر کے اور نچلے بینڈ کا نتیجہ اخذ کرنے کی خاطر اسی شرح فیصد یا قدر کو منہا کر کے لگایا جاتا ہے۔ انویلپس کا حساب کتاب لگانے کے لیے استعمال ہونے والی شرح فیصد یا قدر کو ٹریڈر کی ترجیحات اور مارکیٹ کے حالات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً، اگر ٹریڈر انویلپس کی چوڑائی %2 پر سیٹ کرنا چاہتا ہے، تو بالائی بینڈ کا حساب کتاب موونگ ایوریج میں %2 جمع کر کے کیا جائے گا۔ اس کے برعکس، موونگ ایوریج سے %2 منہا کر کے نچلے بینڈ کا نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔
فارمولہ یہ ہے:
- بالائی انویلپ = SMANx X [1 + D%]
- نچلا انویلپ = SMANx X [1 - D%]
N اوسط کرنے کے لیے استعمال ہونے والی پیریڈز کی تعداد ہے، اور D ڈیویئیشن کی قدر ہے۔ تو اگر ہم 0.2 کو اپنی ڈیویئیشن قدر کے طور پر منتخب کرتے ہیں، تو بالائی انویلپ SMA سے 1.002 گُنا انحراف کا حامل ہو گا، اور نچلا انویلپ SMA سے 0.998 گُنا انحراف کا حامل ہو گا۔
انویلپس انڈیکیٹر کی توضیح کرنے کا طریقہ کار
انویلپس انڈیکیٹر موونگ ایوریجز پر انحصار کرتا ہے اور اسی لیے اس میں کچھ مخصوص فیچرز اور ایپلیکیشنز موجود ہوتی ہیں جیسے کہ دیگر MAs میں ہوتے ہیں۔ پہلے تو، انڈیکیٹر لائنز کی ترچھی سطح رجحان کی سمت کو ظاہر کرتی ہے: اگر انویلپس کے بینڈز اوپر کی جانب حرکت کر رہے ہوں، تو یہ ایک بہتری کا رجحان ہوتا ہے، لیکن اگر وہ نیچے کی جانب حرکت کر رہے ہوں، تو یہ ایک مندی کا رجحان ہوتا ہے۔ مزید برآں، جب انڈیکیٹر کی لائنز افق نُما ہو جاتی ہیں تو یہ واضح طور پر ایک ذیلی مارکیٹ کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔
انویلپس انڈیکیٹر کی توضیح کرنے کے متعدد طریقے موجود ہیں:
- انویلپس بینڈز کے ذریعے تخلیق کردہ چینل کے اندر ٹریڈ کرنا ممکن ہے: جب قیمت بہتری کے رجحان میں نچلے بینڈ تک پہنچ جائے تو خریدیں اور جب قیمت مندی کے رجحان میں بالائی بینڈ تک پہنچ جائے تو فروخت کریں۔
انویلپس انڈیکیٹر کے ذریعے تخلیق کردہ فروخت کا سگنل | FBS
- جب مارکیٹ حد کی پابند ہو جاتی ہے، تو قیمت انویلپس کے بالائی بینڈ سے اوپر کی طرف حرکت کر جاتی ہے، یہ اس بات کا سگنل دیتا ہے کہ اثاثے کی زائد خریداری ہوئی ہے اور ممکنہ طور پر انحطاط پذیر ریورس ہو گا۔ نچلے بینڈ سے نیچے کی جانب حرکت کرنے کا مطلب ہے کہ مارکیٹ میں زائد فروخت ہوئی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ریورس ہو کر بہتری کی جانب چلا جائے۔
ایک حد کے اندر ٹریڈنگ کے لیے انویلپس انڈیکیٹر استعمال کرنے کا طریقہ کار | FBS
انویلپس انڈیکیٹر کے فارمولے کے حوالے سے حدود
اگرچہ انویلپس انڈیکیٹر ایک قیمتی ٹول ہو سکتا ہے، لیکن اس کی کچھ حدود بھی ہوتی ہیں۔ ایک حد یہ ہے کہ یہ موونگ ایوریجز پر انحصار کرنے والا ایک سُست رفتار انڈیکیٹر ہے۔ نتیجتاً، یہ مارکیٹ کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات یا غیر مستحکم مدتوں کے دوران بروقت سگنل فراہم نہیں کر سکتا۔
انویلپس انڈیکیٹر غلط سگنلز بھی دے سکتا ہے، خصوصاً اس وقت جب مارکیٹ بہت زیادہ رجحان ساز ہو۔ رجحان ساز مارکیٹس میں، قیمت ایک طویل مدت تک بالائی یا نچلے بینڈ کے قریب برقرار رہ سکتی ہے، اگر تاجر محض انولیپ کراس اوورز پر انحصار کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں وہپسو ٹریڈز ہوتی ہیں۔
خلاصہ
انویلپس انڈیکیٹر ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا تکنیکی تجزیاتی ٹول ہے جو ممکنہ حد سے زائد خریداری اور زائد فروخت کی سطح کی نشاندہی کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے، نیز رجحان کے ممکنہ ریورسلز کے لیے سگنلز فراہم کرتا ہے۔ تاہم، انڈیکیٹر کی حدود پر غور کرنا اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اسے دوسرے تکنیکی تجزیاتی ٹولز کے ساتھ مربوط کر کے استعمال کرنا ضروری ہے۔ مناسب تفہیم اور اطلاق کے ساتھ، انویلپس انڈیکیٹر ٹریڈر کے تکنیکی تجزیاتی ٹولز کے جمع کردہ خزانے میں ایک قیمتی اضافہ ہو سکتا ہے۔
2023-06-28 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- میک کلیلن آسیلیٹر
- آرون انڈیکیٹر کے لیے تجارتی حکمت عملی
- کرنسی اسٹرینتھ
- ٹریڈنگ کے لیے بہترین ٹائم فریمز
- رینکو چارٹ
- چارٹس کی اقسام
- ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟
- کوانٹیٹیٹو ایزنگ پالیسی (QE)
- پیوٹ پوائنٹس
- زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟
- حرکت پذیری اوسط: رجحان تلاش کرنے کا آسان طریقہ
- ویلیم کی فیصد حدود (%R)
- ریلیٹیو ویگر انڈیکس (RVI انڈیکیٹر) کیا ہے؟
- مومینٹم
- فورس انڈیکس
- بلز پاور اور بئیرز پاور
- ایوریج ٹرو رینج
- مرکزی بینک کے فیصلوں پر ٹریڈ کیسے کیا جائے؟
- CCI (کموڈیٹی چینل انڈیکس)
- معیاری انحراف
- پیرابولک ایس اے آر
- سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ
- ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس
- MACD(حرکت کرتا اوسط کی تبدیلی/بدلنا)
- اوسی لیٹر
- ADX انڈیکیٹر: Forex کے مؤثر رجحان ساز تجزیے کے لیے اس کا استعمال کیسے کریں
- بولنگر بینڈز
- رجحان کے اشارے
- تکنیکی اشارے کا تعارف
- سپورٹ اور ریزسٹینس
- رجحان
- تکنیکی تجزیہ
- مرکزی بینک: پالیسی اور اثرات
- بنیادی عوامل
- فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی تجزیہ
- بنیادی بمقابلہ تکنیکی تجزیہ