-
RSI اور کموڈیٹی چینل انڈیکس کے مابین کیا فرق ہے؟
RSI کسی اثاثے کی قیمتیں بڑھنے کے ایام پر اس کی طاقت سے لے کرقیمتیں گرنے کے ایام پر اس کی طاقت تک کے اصول پر مبنی ہے۔
CCI موجودہ اور مستقبل کی قیمتوں کے درمیان فرق کا حساب کتاب لگاتا ہے۔
-
CCI کے ساتھ کون سا انڈیکیٹر بہترین انداز میں کام کرتا ہے؟
آپ CCI کے ساتھ کوئی بھی انڈیکیٹر استعمال کر سکتے ہیں۔ بہترین انڈیکیٹرز میں سے ایک جو آسیلیٹرز کے ساتھ استعمال ہوتا ہے وہ پیرابولک SAR ہے۔
-
CCI کی حکمت عملی کیا ہے؟
جب CCI لائن بالائی لائن کو توڑتی ہے تو پوزیشن کو اوپر کی جانب اوپن کریں؛ جب CCI لائن نچلی لائن کو توڑتی ہے تو پوزیشن کو نیچے کی جانب اوپن کریں۔
CCI (کموڈیٹی چینل انڈیکس)
ڈونلڈ لیمبرٹ نے کموڈیٹی چینل انڈیکس (CCI) تیار کیا تھا۔ انڈیکیٹر کے نام میں موجود کموڈیٹی کی اصطلاح یہ تاثر دے سکتی ہے کہ اس کا اطلاق صرف آئل یا گولڈ جیسی، کموڈیٹیز کے تجزیے پر ہوتا ہے۔ تاہم یہ انڈیکیٹر دیگر اثاثہ جات کا تجزیہ کرنے اور ان کے حوالے سے فیصلے کرنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ آئیں ہم اس کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھتے ہیں۔
CCI انڈیکیٹر کا حساب کتاب کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
CCI قیمت کی تبدیلی کی رفتار کا ایک انڈیکیٹر ہے۔ یہ حساب کتاب شماریاتی تجزیے میں اوسط انحراف کے حساب کتاب سے مماثلت رکھتا ہے۔
درج ذیل فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے CCI انڈیکیٹر کا حساب کتاب لگایا جاتا ہے:
CCI انڈیکیٹر کا اطلاق کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
MetaTrader میں کموڈیٹی چینل انڈیکس انڈیکیٹر منتخب کرنے کے لیے،
درج کریں -> انڈیکیٹرز -> آسیلیٹرز -> کموڈیٹی چینل انڈیکس منتخب کریں
جیسا کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں، آسیلیٹر ایک انڈیکیٹر لائن پر مشتمل ہوتا ہے، جو کہ دو زونز - زائد خریداری (سطح 100 سے اوپر) اور زائد فروخت (سطح 100 سے نیچے)، کے درمیان حرکت کرتی ہے۔
انڈیکیٹر کا ڈیفالٹ آرڈر 14 ہے۔
انڈیکیٹر کے تخلیق کار، ڈونلڈ لیمبرٹ، نے 20 پر مشتمل انڈیکیٹر آرڈر کے استعمال کی تجویز پیش کی۔
کموڈیٹی چینل انڈیکس کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
اپنی حدود کی سطحوں کے ساتھ کراس کرتی ہوئی CCI لائن
انڈیکیٹر کا ابتدائی اور نہایت اہم قسم کا سگنل، یقیناً، CCI لائن کا زائد خریداری (+100% سے اوپر) یا زائد فروخت (-100% سے نیچے) کے زون میں داخل ہونا ہے۔
CCI انڈیکیٹرز کے اس نایاب زمرے سے تعلق رکھتا ہے، جس کی تشریح کا عمل قدرے مختلف ہوتا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کو لگتا ہے کہ CCI انڈیکیٹر اپنے زائد خریداری/زائد فروخت کے زون سے نکلنے پر سگنلز دیتا ہے۔
مثلاً، اگر CCI زائد فروخت کے زون (-100%) سے باہر نکلتا ہے، تو یہ اوپر کی جانب ٹریڈ اوپن کرنے کا سگنل ہوتا ہے۔
اگر CCI زائد خریداری کے زون (+100%) سے باہر نکلتا ہے، تو یہ نیچے کی جانب ٹریڈ اوپن کرنے کا سگنل ہوتا ہے۔
کچھ تکنیکی تجزیہ کاران اور خود لیمبرٹ نے انڈیکیٹر کی تشریح مختلف انداز میں کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
جب انڈیکیٹر اوپر کی جانب +100% کی لائن کراس کرتا ہے - تو یہ لانگ پوزیشنز اوپن کرنے کا وقت ہوتا ہے۔
جب انڈیکیٹر لائن نیچے کی جانب اپنی نچلی حد کو کراس کرتی ہے - تو یہ شارٹ پوزیشنز اوپن کرنے کا وقت ہوتا ہے۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، کہ کچھ غلط سگنلز منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ اس لیے، دوسرا طریقہ کار زیادہ درست ہے۔
مارکیٹ کے تکنیکی انڈیکیٹرز کے انسائیکلوپیڈیا میں، روبرٹ کولبی نے زیرو CCI استعمال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ زیرو لائن کے ساتھ CCI انڈیکیٹر کی کراسنگ ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ CCI لائن کافی عرصے سے -100% اور 100% کے درمیانی زون میں موجود ہے، جس کی وجہ سے ٹرانزیکشنز کے آغاز کے لیے انڈیکیٹر کا استعمال ناممکن ہو گیا ہے۔
زیرو CCI یہ فرض کرتا ہے کہ ٹریڈر چارٹ پر آزادنہ زیرو لائن لگا سکتا ہے اور مندرجہ ذیل طریقہ کار استعمال کر سکتا ہے:
جب CCI انڈیکیٹر لائن بالائی جانب اپنی زیرو کی سطح کو کراس کرتی ہے تو لانگ پوزیشن اوپن ہو جاتی ہے۔
جب CCI انڈیکیٹر لائن نیچے کی جانب اپنی زیرو کی سطح کو کراس کرتی ہے تو شارٹ پوزیشن اوپن ہو جاتی ہے۔
ڈائیورجنس
انڈیکیٹر کی جانب سے فراہم کردہ سگنل کی دوسری قسم کم واضح ہوتی ہے، تاہم اس کو بھی ٹریڈنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے - یہ انڈیکیٹر کی نقل و حرکت اور قیمت کے چارٹ کا ڈائیورجنس ہے۔
مثلاً، قیمت کی گراوٹ کے دوران انڈیکیٹر کے بڑھنے کی صورت میں - یہ قیمت کے ممکنہ قریب الوقوع ریورسل کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ ایک واضح سگنل نہیں ہے۔ تاہم، یہ صرف رجحان میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
CCI کی رجحان ساز لائنز کا ٹوٹنا
لائن کا جائزہ بالکل اسی طرح لیا جا سکتا ہے جس طرح قیمت کا کرتے ہیں۔ مثلاً، آپ CCI لائن کے مطابق رجحان ساز لائن بنا سکتے ہیں۔
اگر CCI لائن بالائی جانب اپنی رجحان ساز لائن کو توڑ دیتی ہے، تو یہ لانگ پوزیشنز اوپن کرنے کا سگنل دیتا ہے۔
اگر CCI کم ہو جائے اور زیریں جانب اپنی رجحان ساز لائن توڑ دے - تو یہ شارٹ پوزیشنز اوپن کرنے کا سگنل ہوتا ہے۔
خلاصہ
کموڈیٹی چینل انڈیکس ایک مؤثر انڈیکیٹر ہے اور طویل اور مختصر ٹائم فریمز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
2023-07-13 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- میک کلیلن آسیلیٹر
- آرون انڈیکیٹر کے لیے تجارتی حکمت عملی
- کرنسی اسٹرینتھ
- ٹریڈنگ کے لیے بہترین ٹائم فریمز
- رینکو چارٹ
- چارٹس کی اقسام
- ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟
- کوانٹیٹیٹو ایزنگ پالیسی (QE)
- پیوٹ پوائنٹس
- زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟
- حرکت پذیری اوسط: رجحان تلاش کرنے کا آسان طریقہ
- ویلیم کی فیصد حدود (%R)
- ریلیٹیو ویگر انڈیکس (RVI انڈیکیٹر) کیا ہے؟
- مومینٹم
- فورس انڈیکس
- انویلپس انڈیکیٹر کیا ہے؟
- بلز پاور اور بئیرز پاور
- ایوریج ٹرو رینج
- مرکزی بینک کے فیصلوں پر ٹریڈ کیسے کیا جائے؟
- معیاری انحراف
- پیرابولک ایس اے آر
- سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ
- ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس
- MACD(حرکت کرتا اوسط کی تبدیلی/بدلنا)
- اوسی لیٹر
- ADX انڈیکیٹر: Forex کے مؤثر رجحان ساز تجزیے کے لیے اس کا استعمال کیسے کریں
- بولنگر بینڈز
- رجحان کے اشارے
- تکنیکی اشارے کا تعارف
- سپورٹ اور ریزسٹینس
- رجحان
- تکنیکی تجزیہ
- مرکزی بینک: پالیسی اور اثرات
- بنیادی عوامل
- فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی تجزیہ
- بنیادی بمقابلہ تکنیکی تجزیہ