ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟

ہائیکن آشی انڈیکیٹر کیا ہے؟

ہائیکن آشی کا جاپانی میں ” ایوریج بار“ کے طور پر ترجمہ کیا جاتا ہے۔ فارمولہ ایک عام کینڈل سٹک چارٹ کی قیمت کی موومنٹ کی اوسط نکالتا ہے۔ چونکہ ہیکن آشی قیمت کی نقل و حرکت کی اوسط قیمت لیتا ہے، اس چارٹ کی قسم معیاری کینڈل سٹک چارٹس سے زیادہ واضح طور پر ٹرینڈ اور ٹرینڈ کے الٹ جانے کو ظاہر کرتی ہے۔

ہیکن آشی مختصر مدت کی تجارتی حکمت عملیوں کے لیے مفید ہے، چاہے دن کی ٹریڈنگ ہو یا سوئنگ ٹریڈنگ۔ اسے کسی بھی مارکیٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے، بشمول فاریکس، اسٹاک، کموڈٹیز، اور انڈیکس۔ یہ چارٹ کی قسم اور انڈیکیٹر ٹریڈروں کو رجحانات کو تلاش کرنے اور جیتنے والی ٹریڈ میں رہنے میں مدد کرتا ہے۔ تاہم، اسے استعمال کرنے سے پہلے، ٹریڈروں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، کیونکہ اوسط قیمتیں بھی نقصانات پیدا کر سکتی ہیں۔

ریگولرکینڈل سٹک چارٹ.png

باقاعدہ کینڈل سٹک چارٹ

Deleted Bugs.png

ہیکن آشی چارٹ

اس آرٹیکل میں، ہم MetaTrader 5 میں ہیکن آشی انڈیکیٹر کو انسٹال کرنے کے طریقہ، ہیکن آشی فارمولہ کیسے کام کرتا ہے، اس انڈیکیٹر کا استعمال کرتے ہوئے ٹرینڈ ریورسل کے نمودار ہونے اور ٹرینڈ کی مومیینٹم کی تصدیق کرنے کے طریقے، اور ہیکن آشی استعمال کرنے کے کیا فوائد اور نقصانات ہیں اس پر بات کریں گے۔

ہیکن آشی فارمولا

آئیے دیکھتے ہیں کہ ہیکن آشی (HA) چارٹ کیسے بنایا جاتا ہے. ہر ہیکن آشی کینڈل کے کھلنے، بند ہونے، ہائی اور لو کے لیے چار الگ الگ حساب و کتاب ہیں۔

HA بند ہونے والی اثاثہ کی مدت کے لیے اصل ہائی، لو، اوپن اور بند قیمت کی اوسط ہے۔

  • (ہائی + لو + اوپن + بند) / 4

HA اوپن پہلے کی ہیکن آشی کینڈل کی قیت کھلنے اور بند ہونے کی اوسط ہے۔

  • (پہلے HA اوپن + پہلے HA بند) / 2

HA کینڈل ہائی قیمت کی تین سطحوں میں سب سے زیادہ اونچی ہے:

  • موجودہ بلند قیمت
  • موجودہ HA کھلنے کی قیمت
  • موجودہ HA بند ہونے کی قیمت

HA لو یعنی کم قیمت کی تین سطحوں میں سے سب سے کم ہے:

  • موجودہ کم قیمت
  • موجودہ HA کھلنے کی قیمت
  • موجودہ HA بند ہونے کی قیمت

MetaTrader 5 کے ساتھ ہیکن آشی انڈیکیٹر کیسے سیٹ کریں

اچھی خبر یہ ہے کہ MT5 کے ساتھ ہیکن آشی استعمال کرنا آسان ہے۔ خاص طور پر چونکہ یہ ڈیفالٹ کسٹم انڈیکیٹر کے طور پر دستیاب ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے، آپ کو درج ذیل اقدامات کرنے ہوں گے۔

  • 'انسرٹ' اور پھر 'انڈیکیٹرز' کو منتخب کریں
  • انڈیکیٹرزکی فہرست سے 'کسٹم' کو منتخب کریں
  • ہیکن آشی انڈیکیٹر کا انتخاب کریں

ہیکن آشی انڈیکیٹر کی انسٹالیشن.jpg

ہیکن آشی انڈیکیٹر کی انسٹالیشن

کسی دوسرے کینڈل سٹک چارٹ کی طرح، آپ جو بھی منتخب کرتے ہیں اس کے لیے آپ ٹائم فریم سیٹ کرتے ہیں۔ اگر آپ یومیہ چارٹ منتخب کرتے ہیں، تو ہیکن آشی کی ویلیو دن کی اوپن، بند، ہائی اور لوقیمت کے لیے بیان کی جاتی ہیں۔ اگر آپ ایک گھنٹہ کے حساب سے چارٹ کا انتخاب کرتے ہیں، توہائیکن آشی کی ویلیو ہر گھنٹے کی اوپن، بند، ہائی اور لو قیمت کے لیے بیان کی جاتی ہیں۔

انڈیکیٹر کا استعمال کرتے ہوئے آرام دہ اور پرسکون ہونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئےنقطہ نظر پر مہارت حاصل کریں اور مشق کریں۔

ہیکن آشی انڈیکیٹرکا استعمال کیسے کریں

جبکہ ہائیکن آشی ایک چارٹ کی قسم ہے، یہ ایک تکنیکی اشارے بھی ہے کیونکہ یہ بنیادی اثاثہ کی اصل قیمتوں کی سطح لیتا ہے اور پھر ان قیمتوں کوہائیکن آشی فارمولے کی بنیاد پر تبدیل کرتا ہے۔

ہائیکن آشی کی قیمت کی ویلیو کینڈل سٹک چارٹ پر موجود قیمتوں سے مختلف ہوں گی۔ کینڈل سٹک چارٹ پر موجودہ قیمت حالیہ لین دین یا بِڈ کی قیمت کی نمائندگی کرتی ہے، لیکن ہائیکن آشی چارٹ پر موجودہ قیمت HA بندقیمت کا موجودہ حساب کتاب لگاتی ہے۔ یہ اعدادوشمارکبھی کبھی مختلف ہو سکتے ہیں۔

ٹریڈرعموماً قیمتوں کے اعداد و شمار کو آسان بنانے، ٹریڈنگ پیٹرن دیکھنے اور رجحانات اور تبدیلیوں کی بہتر وضاحت کرنے کے لیے ہائیکن آشی کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، چارٹ پر نظر آنے والی قیمتیں اکثر قابل ٹریڈ نہیں ہوتیں کیونکہ کسی اثاثے کی اصل قیمت مختلف ہو سکتی ہے۔ دونوں کی دنیا میں سے بہترین حاصل کرنے کے لیے اصل قیمت اور ہائیکن آشی انڈیکیٹر پر نظر رکھنا اچھا خیال ہے: ریئل ٹائم اعدادوشمار، تصدیق، اور تجزیہ۔

ہائیکن آشی انڈیکیٹر کے سگنلز

ہائیکن آشی تکنیک انڈیکیٹر سگنلز کے ذریعے مارکیٹ میں مروجہ رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ دو اہم پہلو ہائیکن آشی انڈیکیٹر کے ہیں: ٹرینڈ کی طاقت اور ٹرینڈریورسل۔

ٹرینڈ کی طاقت

پہلا پہلو ٹرینڈ کی طاقت کی پیمائش کر رہا ہے۔ کامیاب ہونے کے لیے، اگر ٹرینڈ مضبوط ہے تو ٹریڈر کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے ٹرینڈ کی پیروی کرنی چاہیے۔ لہذا، ٹرینڈ کی سمت کو درست طریقے سے بیان کرنا ضروری ہے۔

بلش ٹرینڈ: نچلے شیڈو کے بغیر بہت سی جاری رہنی والی نیلی کینڈل اسٹک اوپر کے رجحان کے لیے مضبوط سگنل دکھاتی ہیں۔

بئیرش ٹرینڈ: اوپری کے شیڈو یعنی سائےکے بغیر لگاتار کئی سرخ کینڈل اسٹک ایک مضبوط ڈاؤن ٹرینڈ کا اشارہ دکھاتی ہیں۔

_ نہ نیچے کا سایہ نہ اوپر کا سایہ.png

ٹرینڈ کی طاقت کے سگنل

چارٹ پیٹرن: ٹریڈر کنٹینیوشن یعنی جاری رہنے والے چارٹ پیٹرن کا استعمال کر سکتے ہیں، جیسے ویجز، فلیگ، اور ٹرائی اینگلز،اسی طرح ہی جیسے ہیکن آشی انڈیکیٹر کے ساتھ باقاعدہ کینڈل سٹک چارٹ کے ساتھ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کینڈل اسٹک بلز مارکیٹ میں گرتی یوئی ویج کی بالائی حد سے اوپر بریک یعنی ٹوٹ جاتی ہے، تو ممکنہ طور پراپ ٹرینڈ برقرار رہے گا۔ اس کے برعکس، اگر کینڈل اسٹک بئیرش کی مارکیٹ میں رائزنگ ویج کی نچلی لائن سے نیچے گرتی ہے، تو قیمت میں کمی ہوتی رہے گی۔

بریک آؤٹ.png

ہیکن آشی کنٹینیوشن پیٹرن

ٹرینڈ ریورسل

ٹرینڈ ریورسل سگنل پچھلے ٹرینڈ کے بعد آنے والی ٹریڈ سے باہر نکلنے اور نئے ٹرینڈ میں داخل ہونے کے وقت کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک ٹریڈر ریورسل سگنل کی نشاندہی کرنے کے بجائے نئی ٹریڈ میں داخل ہو کر نقصان اور منافع سے بچ سکتا ہے۔

ڈوجی کینڈل اسٹک: ایک ایسی کینڈل اسٹک ہے جس کا جسم چھوٹا اور لمبا سایہ ہوتا ہے۔ یہ ہمیشہ مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کی موجودگی کا اشارہ دیتی ہے۔ جب ہیکن آشی چارٹ کی بات آتی ہے، تو یہ ٹرینڈ ریورسل کا سگنل دیتی ہے۔

ڈوجی.png

ہائیکن آشی ڈوجی کینڈل

چارٹ پیٹرن: ٹریڈرریورسل چارٹ پیٹرن استعمال کر سکتے ہیں، جیسے ویجز، فلیگ، اور ہیڈ اینڈ شولڈرز، ہائیکن آشی انڈیکیٹر کے ساتھ اسی طرح استعمال کرسکتے ہیں جیسے وہ باقاعدہ کینڈل سٹک چارٹ کے ساتھ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کینڈل اسٹک بئیر یعنی فروخت کی مارکیٹ میں گرتی ہوئی ویج کی بالائی حد سے اوپر ٹوٹ جاتی ہے، تو بئیر کا ٹرینڈ ختم ہونے کا امکان ہے۔ اس کے برعکس، اگر کینڈل اسٹک بیل مارکیٹ میں رائزنگ ویج کی نچلی لائن سے نیچے گرتی ہیں، تو قیمت الٹ جائے گی اور نیچے کی طرف گر جائے گی۔

بریک آؤٹ پر خریدیں.png

ہیکن آشی ریورسل پیٹرن

ہیکن آشی کی حکمت عملی

نیچے میں کچھ ہیکن آشی حکمت عملی ہیں جنہیں ٹریڈر فائدہ پہنچانے اور اپنے منافع اور مارجن کو بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

بغیر سائے والی کینڈل اسٹک کی شناخت کریں

نچلے سائے کے بغیر کسی کینڈل اسٹک کی شناخت ایک قابل اعتبار سگنل ہے کہ ایک مضبوط بلش ٹرینڈ شروع ہو رہا ہے۔ یہ حکمت عملی اپنی ریکارڈ کارکردگی اور کامیابی کی شرح کی وجہ سے اہم ہیکن آشی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔

بغیر سائے کے کینڈل اسٹک کی ترتیب جتنی زیادہ ہوگی، متوقع رجحان اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ یکساں طور پر، بغیر اوپر کے سائے والی کینڈل اسٹک کی نشاندہی کرتے ہوئے، ٹریڈروں کو ایک نئے مستحکم نیچے کی طرف مندی کے ٹریںڈ کے جاری رہنے کی توقع کرنی چاہیے۔

چھوٹے جسموں کے ساتھ کینڈل اسٹک رجحان کے وقفے یا ریورسل جانے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

چھوٹے جسموں کے ساتھ کینڈل اسٹک کا ابھرنا ٹریڈروں کو سگنل دیتا ہے کہ ایک رجحان رکنے یا ریورس ہونے والا ہے۔ لہذا، جب ٹریڈروں کو یہ معلوم ہوتا ہے، تو ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی پرانی پوزیشنیں بند کر دیں یا ختم ہونے والے ٹرینڈ کے جواب میں نئی ​​پوزیشنیں کھول لیں۔

تاہم، ٹریڈروں کو ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ ٹرینڈ رک سکتا ہے اور ضروری نہیں کہ یہ الٹ سکے۔ اس صورت میں، ایک ٹریڈرکو اضافی تصدیق تلاش کرنی چاہیے اگر کوئی ریورسل آ رہا ہے یا صرف ٹرینڈ رکا ہواہے۔

چارٹ پیٹرن کی شناخت کریں

ہیکن آشی انڈیکیٹر کا استعمال کرتے ہوئے ظاہر ہونے والے چارٹ کے پیٹرن ویسا ہی کام کرتے ہیں جیسا کہ ایک باقاعدہ کینڈل سٹک چارٹ پر ہوتا ہے۔ تاہم، ان پیٹرن کو عام طور پر قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے اور ہیکن-آشی انڈیکیٹر پر شاذ و نادر ہی غلط سمجھا جاتا ہے۔

اس لیے، ٹریڈراس وقت تک رجحان پر سوار ہو سکتے ہیں جب تک کہ ایک ریورسل کا سگنل ظاہر نہ ہوجائے۔ تیزی کے ٹرینڈ کے سامنے آنے کے ساتھ، مختصر پوزیشن والے ٹریڈر باہر نکل سکتے ہیں، جب کہ لمبی پوزیشنوں کے حامل ٹریڈروں کو اپنی پوزیشنوں کو بڑھانا اور مضبوط کرنا چاہیے۔

ہیکن آشی تکنیک کے فوائد

رسائی

ہیکن آشی بغیر انسٹالیشن کے سب سے زیادہ قابل رسائی انڈیکیٹر میں سے ایک ہے اور کسی بھی تجارتی پلیٹ فارم پر مل سکتا ہے۔

چارٹ پڑھنے کی اعلی اہلیت

اس کی تشریح کرنا آسان ہے کیونکہ کوئی بھی ٹریڈر کینڈل سٹک کے پیٹرن کو پڑھ سکتا ہے۔ ہیکن آشی کینڈل اسٹکس روایتی کینڈل اسٹکس چارٹ کے مقابلے میں بہتر طریقے سے سمجھے جاتے ہیں۔ لہذا مارکیٹ کے ٹرینڈ اور پیٹرن کی شناخت کرنا آسان ہے۔

اعتبار

ہیکن آشی ایک بہت ہی قابل اعتماد انڈیکیٹر ہے، جو درست نتائج فراہم کرتا ہے۔ یہ تاریخی اعداد و شمار کا استعمال کرتا ہے، جو کافی قابل اعتماد بھی ہے.

مارکیٹ کے شور کی فلٹرکرنا

انڈیکیٹر مارکیٹ کے شور کو فلٹر کرتا ہے اور معمولی اصلاحات کو کم کرتا ہے جس سے سگنلز زیادہ شفاف ہوتے ہیں۔ ہموار اثر ٹرینڈ کی شناخت کو آسان بناتا ہے۔ مارکیٹیں آج کل شور سے بھرے ہوئی ہیں۔ لہٰذا، شور کو کم کرنے کی مدد سے ہیکن آشی تکنیک ٹریڈرں کو اپنی انٹری اور ٹریڈ سے نکنے کے پوائنٹس کو زیادہ مؤثر طریقے سے منصوبہ بندی کرنے میں مدد دیتی ہے۔

دوسرے انڈیکیٹر کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیت

ہیکن آشی انڈیکیٹر کو دوسرے تکنیکی انڈیکیٹر کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے تاکہ مارکیٹ کی نقل و حرکت پر مزید مضبوط سگنل مل سکے۔

متحمل ٹائم فریم

تکنیک کو گھنٹہ، روزانہ، ماہانہ وغیرہ سے کسی بھی ٹائم فریم پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، بڑے ٹائم فریم زیادہ قابل اعتماد ہیں۔

ہیکن آشی تکنیک کی حدود

وقت کا فرق

تاریخی قیمتوں کا استعمال جہاں ہیکن آشی انڈیکیٹر کے بنیادی سگنل اس بات پر مبنی ہوتے ہیں کہ اس میں وقت کافرق شامل ہے۔

قیمت کے گیپ کی کمی

زیادہ تر ٹریڈر قیمت کی رفتار کا تجزیہ کرنے، انٹریزکو متحرک کرنے، یا سٹاپ لاس آرڈرز کی پوزیشن کے لیے قیمت کے گیپ کا استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ ہیکن آشی میں قیمتوں میں فرق نہیں ہے، لیکن ٹریڈرز ٹریڈنگ سیشن کے دوران عارضی طور پر روایتی کینڈل اسٹکس میں تبدیل ہو کر ایسی حد کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

قیمت کی مکمل معلومات نہیں ہیں

ہیکن آشی اعدادوشمار کا اوسط ہے۔ اس لیے، یہ اصل کھلنے اور بند ہونے والی قیمتیں نہیں دکھاتا ہے۔ یہ زیادہ فعال سیکیورٹیز والے ڈے ٹریڈر یا اسکیلپرز کے لیے بہتر کام نہیں کر سکتا ہے۔

2023-05-09 • اپ ڈیڈ

اس سیکشن میں دیگر مضامین

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہمیں فیس بوک پر تابع ہو

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera