-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈنگ
سٹوکاسٹک آسیلیٹر کیا ہے؟
1950 کی دہائی کے آخر میں جارج سی لین کی طرف سے تیار کیا گیا سٹوکاسٹک آسیلیٹر ٹرینڈ ریورسلز کی پیشین گوئی کرنے کے لیے ایک قیمتی ٹریڈنگ ٹول ہے۔ یہ انڈیکیٹر قیمت کی رفتار کو مانپ کر سکیورٹی کی ضرورت سے زائد خریداری اور زائد فروخت ہونے والے لیولز کی نشاندہی کرتا ہے، جو قیمت کی حرکت میں تیزی کی شرح ہے۔
سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے حوالے سے خیال یہ ہے کہ قیمت کی سمت بدلنے سے پہلے رفتار اکثر بدل جاتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، یہ انڈیکیٹر قیمت کے اتار چڑھاؤ سے زیادہ تیز چل سکتا ہے، جو ٹریڈرز کو فائدہ دیتا ہے۔
سٹوکاسٹک آسیلیٹر تجربہ کار اور نوآموز ٹریڈرز کے لئے ایک مددگار ٹول ہے۔ دیگر تکنیکی تجزیہ کے ٹولز جیسے موونگ ایوریجز، ٹرینڈ لائنز، اور سپورٹ اور مزاحمتی لیولز کے ساتھ مل کر، سٹوکاسٹک آسیلیٹر ٹریڈنگ کی درستگی کو بہتر بنانے اور بہترین انٹری اور ایگزیٹ (ٹریڈ سے باہر نکلنے) کے پوائنٹس کی شناخت کرنے کے لئے ایک طاقتور انسٹرومنٹ ثابت ہوسکتا ہے۔
سٹوکاسٹک آسیلیٹر کیسے کام کرتا ہے؟
یہ انڈیکیٹر حالیہ قیمت کی اس حد کے سب سے اونچے اور سب سے نچلے پوائنٹ کے حوالے سے پیمائش کرتا ہے جس میں سکیورٹی گزشتہ ادوار کی ایک متعین تعداد میں ٹریڈ کی جاتی ہے۔ پیمائش کے لئے استعمال ہونے والے ادوار کی معیاری تعداد 14 ہے۔ مثال کے طور پر، روزانہ کے چارٹ پر، یہ 14 دن ہو گی۔ ایک گھنٹے کے چارٹ پر، یہ 14 گھنٹے، وغیرہ ہو گی۔
سٹوکاسٹک انڈیکیٹر ایک دو لائن کا انڈیکیٹر ہے جو ٹریڈرز کسی بھی چارٹ پر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ دو لائنیں %K اور %D لائنیں ہیں، جو 0 اور 100 کے درمیان حرکت کرتی ہیں۔
- جب سٹوکاسٹک انڈیکیٹر بلندی پر ہوتا ہے، تو انسٹرومنٹ کی قیمت 14 پیریڈ کی رینج کے اوپری حصے کے قریب بند ہو جاتی ہے۔
- اس کے برعکس، جب انڈیکیٹر نیچے ہوتا ہے، تو قیمت 14 پیریڈ کی رینج کے نچلے حصے کے قریب بند ہو جاتی ہے۔
- سٹوکاسٹک انڈیکیٹر کے لئے عام اصول یہ ہے کہ اوپر کی طرف رجحان رکھنے والی مارکیٹ میں، قیمتیں بلندی کے قریب بند ہو جائیں گی۔ اس کے برعکس، نیچے کی طرف رجحان رکھنے والی مارکیٹ میں قیمتیں نچلی سطح کے قریب بند ہو جائیں گی۔ اگر بند ہونے والی قیمت بُل مارکیٹ میں اونچائی سے یا بیئر مارکیٹ میں نچلی سطح سے نیچے چلی جاتی ہے، رفتار سست ہوتی جا رہی ہے، اور جلد ہی اس میں ریورسل شروع ہو سکتا ہے۔
سٹوکاسٹک آسیلیٹر فارمولا
سٹوکاسٹک آسیلیٹر فارمولا یہ ہے:
%K = (موجودہ بند - کم ترین سطح سے نیچے)/( بلند ترین سطح سے اوپر - کم ترین سطح سے نیچے) * 100؛
%D = 3 دن کا %K کا SMA
جہاں:
- "موجودہ بند" موجودہ مدت کے لیے سکیورٹی کی اختتامی قیمت کی نمائندگی کرتا ہے؛
- "کم ترین سطح سے نیچے" وہ سب سے کم قیمت ہے جہاں سکیورٹی مخصوص مدت میں پہنچی ہے؛
- "بلند ترین سطح سے اوپر" وہ سب سے بلند قیمت ہے جہاں سکیورٹی مخصوص مدت میں پہنچی ہے۔
%K تیز سٹوکاسٹک انڈیکیٹر ہے، کیونکہ یہ قیمت میں تبدیلیوں پر زیادہ تیزی سے رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ %D "سست" سٹوکاسٹک انڈیکیٹر ہے، کیونکہ یہ عام طور پر %K کا 3 پیریڈ موونگ ایوریج ہے۔
سٹوکاسٹک انڈیکیٹر کی ترتیبات
سٹوکاسٹک آسیلیٹر MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 کا ڈیفالٹ انسٹرومنٹ ہے۔ آپ اسے چارٹ میں ”انسرٹ“ – ”انڈیکیٹرز“ – ”آسیلیٹرز“ پر کلک کر کے اور پھر ”سٹوکاسٹک آسیلیٹر“ منتخب کر کے شامل کر سکتے ہیں۔
پہلے سے طے شدہ سیٹنگز 5، 3، 3 ہیں۔ سٹوکاسٹک کے لئے عام طور پر استعمال ہونے والی دیگر ترتیبات میں 14، 3، 3، اور 21، 5، 5 شامل ہیں۔ سٹوکاسٹک کو اکثر 5، 4 کی سیٹنگ کے ساتھ فاسٹ (تیز) سٹوکاسٹک، 14، 3 کی سیٹنگ کے ساتھ سلو(سست) سٹوکاسٹک اور 14، 3، 3 کی سیٹنگ کے ساتھ فُل (مکمل) سٹوکاسٹک کہا جاتا ہے۔
فاسٹ (تیز) سٹوکاسٹک مارکیٹ کی قیمتوں میں تبدیلیوں پر زیادہ تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے، جبکہ سلو (سست) سٹوکاسٹک غلط کراس اوورز کی تعداد کو کم کرتا ہے اور اس طرح کچھ غلط سگنلز کو فلٹر آؤٹ کرتا ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ پیرامیٹرز کا انتخاب کریں۔
سٹوکاسٹک انڈیکیٹر پڑھنا
جیسا کہ ہم نے اوپر ذکر کیا ہے، ایک سٹوکاسٹک آسیلیٹر 0 اور 100 کے درمیان حرکت کرتا ہے۔ تاہم، قیمت عام طور پر ان انتہاؤں تک نہیں پہنچتی ہے۔ لہٰذا، ٹریڈرز عام طور پر 20 اور 80 کے لیولز کو ضرورت سے زائد خریداری اور زائد فروخت والے علاقوں کے لئے نشانات کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اگر کوئی انڈیکیٹر 80 سے اوپر بڑھتا ہے، تو انسٹرومنٹ ہائی لو رینج یعنی بلندی کے بعد نچلی سطح کی حدود کے اوپر کے قریب ٹریڈ ہوتا ہے اور فی الحال زائد خریداری پر ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر کوئی انڈیکیٹر 20 سے نیچے گر جاتا ہے، تو انسٹرومنٹ اپنی ہائی لو رینج کے نچلے حصے کے قریب ٹریڈ ہوتا ہے اور فی الحال زائد فروخت ہوتا ہے۔ عام طور پر، جب کوئی قیمت زائد خریداری اور زائد فروخت والے علاقوں تک پہنچ جاتی ہے، تو اس میں ریورسل ہونے والا ہوتا ہے۔
اگر آسیلیٹر 50 سے اوپر حرکت کرتا ہے، تو انسٹرومنٹ ٹریڈنگ رینج کے اوپری حصے کے اندر ٹریڈ کرتا ہے، جس میں بُلز یعنی خریدار مارکیٹ پر غالب ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس، اگر آسیلیٹر 50 سے نیچے حرکت کرتا ہے، تو انسٹرومنٹ ٹریڈنگ رینج کے نچلے حصے میں ٹریڈ کرتا ہے، جس میں بیئرز یعنی فروخت کندگان مارکیٹ پر غالب ہوتے ہیں۔
رجحان کی تبدیلی کی پیش گوئی کرنے کے لئے زائد خریداری اور زائد فروخت کی سطحیں مفید ہیں۔
سٹوکاسٹک آسیلیٹر کے ساتھ ٹریڈ کیسے کریں
کسی بھی دوسرے انڈیکیٹر کی طرح، سٹوکاسٹک ایسے سگنل نہیں دیتا جو ٪100 منافع بخش ہوں۔ اس انڈیکیٹر کے سگنلز کو زیادہ درست بنانے کے دو طریقے ہیں:
جب کراس اوور انتہائی علاقے میں ہوتا ہے تو پیدا ہونے والے سگنلز کا استعمال کریں (فروخت کے سگنل کے لئے 80 سے اوپر اور خریداری کے سگنل کے لئے 20 سے کم)۔
بڑے ٹائم فریم کے رجحان پر غور کریں اور اس کے مطابق ٹریڈ کریں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ H1 پر سٹوکاسٹک استعمال کرتے ہیں تو، H4 پر ٹرینڈ کو چیک کریں۔ اگر ایک مضبوط نیچے کا رجحان ہے، تو خریداری کے سگنلز نہ لیں، کیونکہ قیمت طویل مدت تک زائد خریداری والے علاقے میں رہ سکتی ہے۔ اس کے بجائے، سٹوکاسٹکس کے ذریعہ پیدا ہونے والے فروخت کے سگنلز پر توجہ مرکوز کریں، اور آپ ٹرینڈ ٹریڈنگ سے فائدہ اٹھائیں گے۔
اس کے علاوہ، دوسرے آسیلیٹرز کی طرح، ان صورتحال پر توجہ دیں جب سٹوکاسٹک آسیلیٹر قیمت کے چارٹ سے ڈائیورجنس تشکیل دیتا ہے۔ فروخت کا سگنل اس وقت ہوتا ہے جب قیمت ہائیر ہائی (پہلی بلندی کی سطح سے اوپر ایک اور نئی بلندی کی قیمت) بناتی ہے لیکن سٹوکاسٹک لوئر ہائی (بیئرش ڈائیورجنس) تشکیل دیتا ہے۔ اس کے برعکس، خریداری کا سگنل اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب قیمت لوئر لو بناتی ہے، جبکہ سٹوکاسٹک ہائیر لو بناتا ہے۔
یہ بھی تجویز کیا جاتا ہے کہ سٹوکاسٹک آسیلیٹر کو دوسرے تکنیکی تجزیہ کے ٹولز کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے، جیسے موونگ ایورجز، ہیکن آشی، ایلیگیٹر، وغیرہ۔
خلاصہ
سٹوکاسٹک آسیلیٹر ٹریڈرز کے لئے ایک طاقتور ٹول ہے جو ممکنہ مارکیٹ ریوسلز یعنی الٹ پھیر اور رفتار کی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ یہ سمجھ کر مارکیٹوں میں برتری حاصل کر سکتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور اپنی ٹریڈنگ حکمت عملی میں اسے کس طرح استعمال کرنا ہے۔ تاہم، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کوئی بھی تکنیکی انڈیکیٹر فول پروف نہیں ہے، اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے خطرے اور ٹریڈ کا نظم کرنا ہمیشہ اہم ہے۔
2023-05-11 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- میک کلیلن آسیلیٹر
- آرون انڈیکیٹر کے لیے تجارتی حکمت عملی
- کرنسی اسٹرینتھ
- ٹریڈنگ کے لیے بہترین ٹائم فریمز
- رینکو چارٹ
- چارٹس کی اقسام
- ہیکن آشی چارٹ کا استعمال کیسے کریں؟
- کوانٹیٹیٹو ایزنگ پالیسی (QE)
- پیوٹ پوائنٹس
- زگ زیگ انڈیکیٹر کیا ہے؟
- حرکت پذیری اوسط: رجحان تلاش کرنے کا آسان طریقہ
- ویلیم کی فیصد حدود (%R)
- ریلیٹیو ویگر انڈیکس (RVI انڈیکیٹر) کیا ہے؟
- مومینٹم
- فورس انڈیکس
- انویلپس انڈیکیٹر کیا ہے؟
- بلز پاور اور بئیرز پاور
- ایوریج ٹرو رینج
- مرکزی بینک کے فیصلوں پر ٹریڈ کیسے کیا جائے؟
- CCI (کموڈیٹی چینل انڈیکس)
- معیاری انحراف
- پیرابولک ایس اے آر
- ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس
- MACD(حرکت کرتا اوسط کی تبدیلی/بدلنا)
- اوسی لیٹر
- ADX انڈیکیٹر: Forex کے مؤثر رجحان ساز تجزیے کے لیے اس کا استعمال کیسے کریں
- بولنگر بینڈز
- رجحان کے اشارے
- تکنیکی اشارے کا تعارف
- سپورٹ اور ریزسٹینس
- رجحان
- تکنیکی تجزیہ
- مرکزی بینک: پالیسی اور اثرات
- بنیادی عوامل
- فاریکس اور اسٹاک ٹریڈنگ میں بنیادی تجزیہ
- بنیادی بمقابلہ تکنیکی تجزیہ