8 طاقتور بیئرش کینڈل سٹک پیٹرنز
جب آپ ٹریڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو مارکیٹ کے بارے میں بصیرت اور عام فہم پر انحصار کرنا اکثر کافی نہیں ہوتا ہے۔ آپ کو قیمت کے چارٹس کا تجزیہ کرنے اور ان سے اپنے نتائج اخذ کرنے کے قابل ہونے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ وضاحتی چارٹس میں سے ایک کینڈل سٹک چارٹ ہے۔
کینڈل سٹک پیٹرن ایک مخصوص ٹائم فریم کے اندر کسی اثاثے کی قیمت کی موومنٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایک اصول کے طور پر، ایک کینڈل اسٹک کسی اثاثے کی چار قیمتیں دکھاتی ہے: اوپننگ قیمت، کلوزننگ قیمت، ہائی یعنی زیادہ سے زیادہ قیمت اور لوو یعنی کم قیمت۔
کینڈل اسٹکس کی کافی قسمیں ہیں، لیکن وہ سبھی یا تو بلش یا بئیرزش قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو دکھاتی ہیں۔
بیئرش کینڈل اسٹکس ہمیں کیا بتاتی ہیں۔
قیمت کی نقل و حرکت کے چارٹس پر بیئرش کینڈل اسٹکس کا رنگ عام طور پر سرخ ہوتا ہے۔ بلش کینڈل اسٹک اثاثوں کی قیمتوں میں اضافے کو ظاہرکرتی ہے،اسکے برعکس بیئرش کینڈل سٹک پیٹرن قیمت کی حرکت میں بتدریج کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان ٹرینڈ کو پہچاننے سے قیمتوں کی نقل و حرکت میں ٹریڈروں کو فروخت (Sell) کی ٹریڈ کھولنے کا بہترین لمحہ تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے، لہذا کامیاب اور منافع بخش ٹریڈنگ کے لیے ان پیٹرن کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔. بیئرش کینڈل سٹک کے آٹھ مخصوص پیٹرن ہیں، جن کا نیچے بیان کیا گیا ہے۔
شوٹنگ اسٹار
شوٹنگ اسٹار ایک بیئرش ریورسل پیٹرن ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس طرح کے پیٹرن قیمت کی سمت میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ شوٹنگ اسٹار کا جسم چھوٹا ہوتا ہے اور اوپر ایک لمبی وِک ہوتی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آخری لمحے میں قیمت کی حرکت میں اضافے کا ٹرینڈ نیچے کی طرف مڑ گیا ہے۔
عام طور پر، شوٹنگ اسٹار اپ ٹرینڈ کی بلند ترین سطح پر ظاہر ہوتا ہے، جب اثاثہ قیمت میں اضافہ کی طرف کھلتا ہے اور اوپرکی طرف ٹریڈکرتا رہتا ہے، لیکن آخر میں نیچے گرتا ہے اور جس قیمت پر کینڈل اسٹک اوپن ہوتی ہے اس کے قریب بند ہوجاتا ہے۔ ایک شوٹنگ اسٹار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ خریداروں کی دلچسپی اور مانگ کے باوجود بیچنے والے قیمتوں کو نیچے لانے میں کامیاب رہے ہیں۔.
شوٹنگ سٹار کی مثال
جیسا کہ ہم اس چارٹ سے دیکھا ہے کہ ایک شوٹنگ اسٹار ایک اوپری کے ٹرینڈ کی بلندی پر ظاہر ہواہے۔ لیکن فروخت کنندگان کی جانب سے قیمت کو بعد میں مسترد کرنا ایک نئے ڈاؤن ٹرینڈ یعنی نیچے کی جانب رجحان کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ لہذا ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ شوٹنگ اسٹار ممکنہ طور پر اس بات کی علامت ہے کہ اثاثوں کی قیمتیں نیچے جانے والی ہیں۔
بیئرش اینگلفنگ کریک
پچھلے پیٹرن کے برعکس، بیرش اینگلفنگ پیٹرن دو کینڈل اسٹکس پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلی کینڈل اسٹک بلش کی ہوتی ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ کینڈل اسٹک کی بند ہونے کی قیمت کینڈل کھلنے کی قیمت سے بڑی ہے اور خریداروں کا قیمتوں پر کنٹرول ہے۔ دوسری کینڈل اسٹک، اس کے برعکس، بئیرش کی ہے۔ یہ بلش کے حصہ کو مکمل طور پر اپنے سائے سے ڈھانپ لیتی ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس دن بیچنے والے خریداروں پر غالب آئے ہیں اور قیمت کو نیچے دھکیل دیا ہے۔
اگرچہ یہ پیٹرن بئیرش کا ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ قیمت کی حرکت میں مکمل ریورسل کی نشاندہی کرے۔ قیمتیں نیچے جا سکتی ہیں اور آپ اپنے اثاثوں کو محفوظ طریقے سے شارٹ یعنی ٹریڈنگ کی اصطلاح میں بیچ سکتے ہیں۔ یا وہ چڑھ سکتی ہیں اور آپ کی ٹریڈنگ میں خلل ڈال سکتی ہیں۔ لہذا فیصلہ کرنے سے پہلے، آپ کو یہ پیٹرن کو اکیلا نہیں دیکھنا چاہیے۔. اس کے بجائے، بڑی تصویر دیکھیں: کیا اس اثاثہ کی قیمت اوپر کی ٹرینڈ میں ہے یا نیچے کی ٹرینڈ میں؟ جواب آپ کو صحیح فیصلہ کرنے میں مدد دے گا۔ اگر اپ ٹرینڈ کی طرف کوریکشن کے بعد ایک بڑے ڈاؤن ٹرینڈ میں اور ایک بڑی ریزسٹینس کی سطح کے قریب بیئرش انگلفنگ بنتی ہے، تو امکانات یہ ہیں کہ سیل سگنل قابل اعتماد ہے۔
بیئرش اینگلفنگ کی مثال
اس چارٹ پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح قیمت میں معمولی اضافے کے بعد بلش کینڈل اسٹک کے فوراً بعد بئیرش آتی ہے جو اسے پوری طرح لپیٹ لیتی ہے۔ اس بیئرش اینگلفنگ پیٹرن کے بعد قیمتوں میں فوری کمی واقع ہوتی ہے جو کہ اثاثوں کی قیمتوں کے عمومی نیچے کی طرف رجحان یعنی ڈاؤن ٹرینڈ کے مطابق ہوتی ہے۔
ایوننگ اسٹار
ایوننگ اسٹار ایک اور بئیرش پیٹرن ہے جو قیمت کے اپ ٹرینڈ کے ممکنہ ریورسل کی نشاندہی کرتا ہے۔. عام طور پر ایوننگ اسٹار 3 کینڈلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلی کینڈل اسٹک بلش کی ہوتی ہے اور قیمتوں میں مسلسل اور تیزی سے اضافے کو دکھاتی ہے۔ اثاثہ کی مانگ میں کمی اور قیمتوں میں سست روی کیساتھ اضافے کی وجہ سے دوسری کینڈل بہت چھوٹی ہوتی ہے۔ پہلے دو کے برعکس، پیٹرن کا تیسرا اور آخری کینڈل اسٹک بئیرش کا ہوتا ہے: تیسرے دن کینڈل جس قیمت پرکھلے وہ قیمت دوسرے دن کی قیمت سے نسبت نمایاں طور پر کم ہوتی ہے اور اس قیمت سے بھی کم پر بند ہوتی ہے۔ یہ کینڈل اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تیسرے دن بئیرز کا ہے جس کا ہاتھ اوپر ہے، لہذا قیمتیں کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
ایوننگ اسٹار کو قیمت کی نقل و حرکت میں مسلسل کمی کا کافی قابل اعتماد نشان سمجھا جاتا ہے۔
ایوننگ اسٹار کی مثال
یہ چارٹ ایک عام ایوننگ اسٹار کی عکاسی کرتا ہے۔ اثاثہ کی قیمت آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے، لیکن یقینی طور پر، جب یہ اچانک بڑھتا ہے، پھر رک جاتا ہے، اور بالکل اسی طرح جیسے اچانک کم ہو جاتا ہے، قیمت کی نقل و حرکت میں ایک نئے ڈاؤن ٹرینڈ کا اشارہ دیتا ہے۔
ٹویزر ٹاپ
ٹوئیزر ٹاپ ایک اور 2 کینڈل کا بیئرش پیٹرن ہے۔ ٹویزر ٹاپ قیمت کے چارٹ پر آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں کینڈل اسٹک کی اونچائی تقریباً ایک جیسی ہوتی ہے اور ایک کے بعد دوسری ایک جیسی ہوتی ہے۔ ان کے درمیان فرق یہ ہے کہ جوڑی کی پہلی کینڈل اسٹک بلش کی ہوتی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلز یعنی خریدار قیمتوں کو اوپر لے جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جب کہ دوسری کینڈل اسٹک بئیرش کی ہوتی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بئیرز یعنی فروخت کندگان نے قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا ہے۔
یہ پیٹرن ظاہر کرتا ہے کہ اثاثوں کی قیمتیں اس مخصوص وقت میں ممکنہ حد تک پہنچ چکی ہیں اور خریدار اس سے بھی زیادہ قیمت پر مزید اثاثہ خریدنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یہ چارٹ اس مخصوص اثاثہ کے لیے قیمت کی نقل و حرکت میں قدرتی ڈاؤن ٹرینڈ کے آغاز کو ظاہر کرتا ہے۔
ٹوئیزر ٹاپ کی مثال
جیسا کہ ہم اس چارٹ پر دیکھ سکتے ہیں، ایک ٹوئیزر ٹاپ ایک ایسا پیٹرن ہے جو اپ ٹرینڈ کے سب سے اوپر والے حصے پر بئیرش کینڈل اسٹک جسے بلش کینڈل اسٹک تقریبا ایک جیسی اونچائی پیروی کرتی ہوں پر واقع ہوتا ہے۔ ٹوئیزر ٹاپ کے بعد، قیمت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے کیونکہ بئیرز اثاثوں کی قیمت کو سب سے زیادہ متاثر کرتے رہتے ہیں۔
ڈارک کلاؤڈ کور
ڈارک کلاؤڈ ایک اور بیئرش کینڈل سٹک پیٹرن ہے جو ممکنہ طور پر قیمت کی موومنٹ کے ریورسل یعنی الٹ جانے کی پیش گوئی کرتا ہے ڈارک کلاؤڈ دو کینڈل پر مشتمل ہوتا ہے: ایک بلش کینڈل سٹک اور ایک بیئرش جو پچھلی کینڈل سے اونچائی پر کھلتی ہے اور اسکے وسط پوائنٹ کے قریب بند ہو جاتی ہے۔ یہ پیٹرن ظاہر کرتا ہے کہ دوسرے دن کے دوران خریداروں نے قیمتوں کو اوپر لے جانےمیں کامیابی حاصل کی، لیکن آخر میں بیچنے والوں نے جلدی سے قبضہ کر لیا اور انہیں نیچے دھکیل دیا۔
اس حقیقت کے باوجود کہ ڈارک کلاؤڈ کو بیئرش پیٹرن سمجھا جاتا ہے، یہ بالکل فول پروف نہیں ہے۔. آپ کو اس بات کا یقین کرنے کے لیے ایک واضح اپ ٹرینڈ کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے کہ ڈارک کلاؤڈ قیمت کی حرکت میں کمی کی پیش گوئی کرتا ہے۔
ڈارک کلاؤڈ کور کی مثال
یہ چارٹ دکھاتا ہے کہ کس طرح ایک ڈارک کلاؤڈ کو درحقیقت آنے والی بئیرش کی علامت کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ اثاثوں کی قیمتیں اپ ٹرینڈ پر ہیں۔ اس کے بعد، ایک بلش کینڈل سٹک کے بعد اچانک ایک بئیرش آتی ہے جو اوپر کھلتی ہے لیکن پچھلی کینڈل سٹک کے بیچ میں بند ہوجاتی ہے۔ اس پیٹرن کے بعد بیئرش کینڈل اسٹکس کا ایک سلسلہ آگے بڑھتا ہے، جو کہ ایک نئے ڈاؤن ٹرینڈ کے آغاز اور تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے۔
شرینکنگ کینڈلز
ایک شرینکنگ کینڈلز کے پیٹرن میں متعدد کینڈلز شامل ہوتی ہیں، جن میں سے ہر ایک کا سائز پچھلی سے چھوٹا ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں قیمت کی حرکت میں تبدیلی آتی ہے۔ اس کی وجہ اثاثہ کی طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن ہے: جب بہت سارے بیچنے والے ایک اثاثہ بیچنا چاہتے ہیں اور کافی تعداد میں خریدار اسے خریدنے کے خواہاں نہیں ہوتے ہیں، تو اس اثاثے کی قیمت لامحالہ گر جائے گی۔ شرینکنگ کینڈلز اس نتیجے کی پیش گوئی کرنے میں مدد کر سکتی ہیں کیونکہ بلش کینڈل اسٹک کا سکڑتا ہوا سائز قیمتوں میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔
شرینکنگ کینڈلز کی مثال
اس چارٹ پر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک بلش کینڈل اسٹک کے بعد دو بہت چھوٹی کینڈلز آتی ہیں، جس کا اختتام ایک بیئرش کینڈل میں ہوتا ہے جو کہ جس پر قیمت بند ہو وہ دوسری کینڈل کی کم قیمت سے بھی کم ہوتی ہے۔. اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمت کو بڑھانے کی تمام کوششوں کے باوجود، بیچنے والے ان کا مقابلہ کرنے اور قیمت کی نقل و حرکت کی رفتار کو تبدیل کرنے کو مینج کرتے ہیں۔
ہینگینگ مین
ہینگینگ مین ایک بیئرش کینڈل سٹک پیٹرن ہے جو قیمت میں کمی کے اعتدال سے زیادہ امکان کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ پیٹرن دراصل ایک کینڈل پر مشتمل ہوتا ہے جس میں چھوٹا جسم اور لمبی وِک ہوتی ہے۔ جسم کینڈل کی رینج کے سب سے اوپر واقع ہوتا ہے۔. پیٹرن بلش اور بئیرش دونوں ہو سکتا ہے اور عام طور پر اپ ٹرینڈ کے ٹاپ پر ظاہر ہوتا ہے۔ ایک ہینگینگ مین یہ ظاہر کرتا ہے کہ اثاثہ پر فروخت کندگان کا بہت واضح پریشر ہے، جو قیمت کی موومنٹ کو نیچے کی طرف موڑ دیتا ہے۔. تاہم، ہینگینگ مین قیمتوں میں ریورسل کا سب سے قابل اعتماد سگنل نہیں ہے، اس لیے اپنی پیشین گوئی کو تقویت دینے کے لیے دیگر علامات کو تلاش کرنا ضروری ہے۔.
ہینگنگ مین کی مثال
یہ چارٹ اثاثوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی عکاسی کرتا ہے، لیکن ایک چھوٹی کینڈل جس میں لمبی وِک ہوتی ہے اچانک اپ ٹریڈ کے اختتام پر نمودار ہوتی ہے، جس سے قیمت کی نقل و حرکت کا رخ بدل جاتا ہے اور ایک نیا ڈاؤن ٹرینڈ شروع ہوتا ہے۔ جیسا کہ یہ ہے، جب آپ یہ پیٹرن دیکھتے ہیں تو فوری طور پر کام کرنا ضروری ہے، لیکن اثاثوں کی قیمتوں میں موجودہ تبدیلیوں کی بڑی تصویر کو دیکھیں۔.
تھری بلیک کروؤز
تھری بلیک کروؤز ایک اور بئیرش پیٹرن ہے جو قیمت کی موومنٹ کے ممکنہ ریورسل کی نشاندہی کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ نام سے اندازہ لگا سکتے ہیں، یہ پیٹرن تین (اکثر لمبے جسم والی) بیئرش کینڈل اسٹکس پر مشتمل ہے جو پچھلی کینڈل اسٹک سے اوپر کھلتی ہیں، لیکن بہت نیچے بند ہوتی ہیں۔ یہ پیٹرن ظاہر کرتا ہے کہ بیچنے والے اثاثوں کی قیمتوں کو لگاتار تین بار نیچے لانے میں کامیاب رہے ہیں اور اب خریداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تھری بلیک کروؤز ایک بہت نمایاں بئیرش کا پیٹرن ہے، لیکن اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ یہ واقعی اثاثوں کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی کرتا ہے اس کے لیے دیگر تکنیکی انڈیکیٹر استعمال کرنا اب بھی ضروری ہے۔.
تھری بلیک کروؤز کی مثال
یہ چارٹ ایک سست، لیکن مستحکم اپ ٹرینڈ کو ظاہر کررہا ہوتا ہے جس میں بہت کم بیئرش کینڈل اسٹکس یہاں اور وہاں نظرآتی ہیں۔ یعنی، جب تک کہ ہم تین بیئرش کینڈل اسٹکس کا سامنا نہ کریں جن میں بہت ہی چھوٹی وِکس ہیں، جو ایک دوسرے کے بہت نیچے بند ہو جاتی ہیں۔ اس کے بعد، قیمتوں کی نقل و حرکت میں کمی آئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تھری بلیک کروؤز کا پیٹرن دراصل قیمت میں کمی کا کافی قابل بھروسہ سگنل ہے۔
کینڈل سٹک پیٹرن کی مشق کیسے کریں
ٹریڈنگ میں، صرف کینڈل سٹک پیٹرن کے نام جاننا ہی کافی نہیں ہے۔. اچھے ٹریڈر ان پیٹرنز کوبھی تیزی سے دیکھ سکتے ہیں اور ایسے فیصلے کر سکتے ہیں جو ان پیٹرن کی بنیاد پر انہیں زیادہ منافع بخش بنائیں۔ یقیناً، بیئرش کینڈل اسٹکس کے بارے میں اپنے علم کو کامیابی کے ساتھ لاگو کرنے کے لیے کچھ مشق کی ضرورت ہے۔ ایسے متعدد طریقے ہیں جن سے نئے ٹریڈراپنی کینڈل سٹک کو تلاش کرنے کی مہارتوں پر عمل کر سکتے ہیں:
- پچھلے اعداد و شمار کا مطالعہ کریں – آپ کسی بھی سال کی کسی بھی تاریخ کے چارٹ کو ڈرا کرسکتے ہیں اور کچھ ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے خود ہی بیئرش پیٹرن تلاش کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
- مارکیٹ کا تجزیہ کریں – یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مارکیٹ کے کونسے حالات قیمتوں میں ریورسل کا باعث بن سکتے ہیں اور ایسے حالات میں کس طرح بئیرش کی کینڈل بنتی ہیں؛
- ڈیمو اکاؤنٹس استعمال کریں – اگر آپ ٹریڈنگ کے لیے نئے ہیں تو ڈیمو اکاؤنٹ کا استعمال ضروری ہے۔ آپ کو ٹریڈنگ کی بنیادی باتیں سکھانے کے علاوہ، یہ کینڈل سٹک پیٹرن پر عمل کرنے کے لیے بھی ایک بہترین جگہ ہیں اور جب وہ واقع ہوں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے۔
کلیدی ٹیک ویز
اس مضمون میں ہم نے سیکھا کہ جب اثاثہ کی قیمت کم ہونے والی ہے تو پیشن گوئی کے لیے بیئرش کینڈل سٹک پیٹرن بہت مفید ہیں۔ بیئرش کینڈل اسٹکس اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایک خاص وقت میں یہ سیلرر ہیں جو اثاثوں کی قیمتوں کو کنٹرول کررہے ہیں، لہذا ان بیئرش پیٹرن کو پہچاننا ان سیلرز کے لیے مفید ہے جو بائے ہعنی فروخت کی ٹریڈ کھولنا چاہتے ہیں۔ لہذا اگر آپ اپنے منافع کو زیادہ سے زیادہ کرنا چاہتے ہیں، تو ان پیٹرنز کو کینڈل سٹک چارٹس میں تلاش کریں، مارکیٹ کے حالات کا تجزیہ کریں، اور جتنی جلدی ممکن ہو عمل کرنا یقینی بنائیں!