-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ٹریڈنگ روبوٹ کا سٹرکچر
پچھلے اسباق کو ختم کرنے کے بعد آپک میٹاٹریڈر 5 میں تجارتی روبوٹس کی اقسام کے بارے میں پہلے ہی جان چکے ہیں۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ MT 5 میں الگورتھمک ٹریڈنگ کے اہم ٹولز کہاں تلاش کیے جائیں اور انہیں کیسے ترتیب دیا جائے۔ اس سبق میں، ہم تجارتی روبوٹ کی بنیادی بون کو دیکھیں گے۔ ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ اس سبق کے بعد آپ کا MQL5 میں کوڈنگ کا خوف ختم ہونا شروع ہو جائے گا!
تجارتی روبوٹ کس چیز پر مشتمل ہوتا ہے؟
سب سے پہلے، آئیے میٹا ایڈیٹر میں روبوٹ کے سٹرکچر پر ایک نظر ڈالیں۔
خوفناک لگتا ہے، ٹھیک ہے؟ تاہم، حقیقت میں، تمام تجارتی روبوٹس میں وہی بنیادی عناصر ہیں جن کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔
تجارتی روبوٹ کے چار اہم حصے ہیں:
- سیٹ اپ
- آن انلٹ (OnIntIt)
- آن ڈینٹ (OnDeinit)
- آن ٹک (OnTick)
آئیے ہر ایک عنصر کو قریب سے دیکھیں۔
سیٹ اپ
یہ روبوٹ کا وہ حصہ ہے جہاں تمام انتظامی معلومات رکھی جاتی ہیں۔ یہاں، آپ نوٹ لکھتے ہیں، ویری ایبلز(ایک منفرد نام کے ساتھ مختلف قسم کی معلومات) کوڈکلیرکرتے ہیں، تبدیلیوں کی فہرست کا پتہ لگاتے ہیں، اور پراپرٹی رائٹ کا تعین کرتے ہیں۔
اوپر والے اسکرین شاٹ پر، آپ سیٹ اپ کوڈ کا سمپل دیکھ سکتے ہیں۔ یہ کاپی رائٹ، روبوٹ کی اہم خصوصیات، اور #include کمانڈ پر مشتمل ہوتا ہے جو آپ کے ایکسپرٹ ایڈوائزر کے لیے ایک مخصوص فائل کا مواد داخل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس سیکشن میں، ہم #input کمانڈ کے تحت اہم ان پٹ کو ڈکلیئر کرتے ہیں۔
آن انلٹ (OnIntIt)
دوسرا حصہ آن انلٹ(OnInitiation) کہلاتا ہے۔ یہ حصہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب آپ پہلی بار EA شروع کرتے ہیں۔
اس حصے میں، آپ وہ کمانڈز دیکھ سکتے ہیں جو پروگرام کے پہلے لانچ کے بعد عمل میں لائی جائیں گی۔ ہم اگلے مضامین میں ان کمانڈکی وضاحت کریں گے!
آن ڈینٹ (OnDeinit)
ایکسپرٹ ایڈوائزرکے اگلے حصے کو OnDeinitiation یا چھوٹے الفاط میں OnDeInIt کہا جاتا ہے۔ یہ اس وقت چلتا ہے جب ایکسپرٹ ایڈوائزر بند ہوجاتا ہے۔
آن ٹک (OnTick)
یہ ایکسپرٹ ایڈوائزر کا سب سے دلچسپ حصہ ہے۔ یہ تین اہم حصوں پر مشتمل ہے جو ہر ٹک پر اپ ڈیٹ ہوتے ہیں (قیمت کے بارے میں نئی معلومات کے ساتھ)۔ وہ انٹریز، ایگزٹ، اور سائزنگ۔ ہیں یہ فنکشنز کسی بھی ایکسپرٹ ایڈوائزرکے لیے اہم ہوتے ہیں، کیونکہ وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ کب خریدنا ہے، کتنا بیچنا ہے، اور کب اپنی ٹریڈ کو بند کرنا ہے۔
جب بھی آپ کے میٹا ٹریڈر 5 پلیٹ فارم پر کوئی نیا ٹک آئے گا یہ کوڈ شروع ہو جائے گا۔ یعنی، اگر بڈ (bid)، قیمتیں آسک (Ask)، یا حجم میں تبدیلی آتی ہے، تو یہ تبدیلی آپ کے کوڈ کے OnTick حصے کو بھی متاثر کرتی ہے۔
اوپر اسکرین شاٹ پر، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ روبوٹ آخری تجارتی پروسیسنگ ٹائم اور دیگر ڈیٹا کو چیک کرتا ہے۔
تو، اگر آپ کمپیوٹر ہوتے تو آپ کوڈ کا سٹرکچرکیسے پڑھیں گے؟
سب سے پہلے، آپ آن انلٹ (OnIntIt) سیکشن میں جائیں گے اور اس میں سب کچھ رن کریں گے۔ آپ ویری ایبل اور پیرامیٹرز مرتب کریں گے جن کی آپ کو اپنی حکمت عملی کے لیے ضرورت ہے۔ یہ عمل صرف ایک بار انجام دیا جاتا ہے۔
اس کارروائی کے مکمل ہونے کے بعد، آپ OnTick سیکشن میں جائیں گے۔ سب سے پہلے، آپ چیک کریں کہ آیا آپ کے پاس کوئی ایسی ٹریڈ ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد، آپ ان ٹریڈ کو تلاش کرتے ہیں جو داخل ہو سکیں۔ آخر میں، ایک سائزنگ الگورتھم آپ کی پوزیشن کے سائز کی شناخت کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
ایک بار جب آپ اپنا EA بند کرتے ہیں، تو آپ OnDeInIt رن کرتے ہیں۔ یہ آپشن گرافکس کو چارٹس سے ہٹاتا ہے اورایکسپرٹ ایڈوائزرسے منسلک ہر چیز کو حذف کر دیتا ہے۔
باٹم لائن
خلاصہ یہ کہ اگر آپ ٹریڈنگ روبوٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے سٹرکچرکو اچھی طرح جاننا ہوگا۔ خوش قسمتی سے، تمام روبوٹس کا سٹرکچرایک جیسا ہے جو آپ کو اسے مرحلہ وار تعمیر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
2022-04-04 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- بغیر پروگرامنگ کے ٹریڈنگ روبوٹ کو تیارکرنا
- میٹا ٹریڈر 5 میں تجارتی روبوٹ کیسے لاؤنچ کئے جائیں؟
- الگورتھمک ٹریڈنگ: یہ کیا ہے؟
- آلٹرنیشن کی ہدایات
- ٹرائی اینگل کیا ہے؟
- ڈبل تھری اور ٹرپل تھری پیٹرنز
- ڈبل زگ زیگ
- ٹریڈنگ میں زگ زیگ اور فلیٹ پیٹرنز
- ایلیٹ ویو تھیوری میں ٹرنکیشن
- اچیموکو
- اختتامی ڈائی گونل پیٹرن
- گیپ پر ٹریڈنگ کیسے کی جائے
- لیڈنگ ڈائگنل پیٹرن
- وولف ويو پیٹرن
- تھری ڈرائیوز پیٹرن
- شارک
- بٹرفلائے
- کیکڑا
- بیٹ
- گارٹلی
- ABCD
- ہارمونک پیٹرن
- تحریکی اور اصلاحی لہریں. لہر ڈگری
- ایلیٹ ویو تھیوری کا تعارف
- بریک آؤٹ کی ٹریڈ کیسے کی جاۓ
- تجارتی فاریکس خبریں
- منافع حاصل کرنے کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے؟
- خطرے کا انتظام
- نقصان سٹاپ کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے?
- تجربہ کار