-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
بغیر پروگرامنگ کے ٹریڈنگ روبوٹ کو تیارکرنا
”؛MQL5 کے ساتھ الگو ٹریڈنگ“ کورس میں پہلے اور دوسرے مضامین کو پڑھنے کے بعد ، آپ کو الگورتھمک ٹریڈنگ کی اصلیت اور تجارتی روبوٹ کی اہم اقسام کے بارے پہلے ہی معلوم ہوگا۔ ہم نے یہ بھی آپ کو دکھایا کہ میٹا ٹریڈر 5 میں یہ خودکار تجارتی پروگرام کہاں تلاش کیا جا سکے گا۔ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ پروگرامنگ کی اچھی مہارت یقینی طور پر آپ کو روبوٹ بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ لیکن کیا یہ ایک ایکسپرٹ ایڈوائز بنانے کے لئے پروگرامر ہونا ضروری ہے؟ نہیں ، ایسا نہیں ہے! میٹا ٹریڈر 5، MQL5 وزرڈ کا استعمال کرتے ہوئے سادہ ریڈی میڈ ٹریڈنگ روبوٹ بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ آئیے جانیں کہ یہ کیسے کریں!
MQL5 وزرڈ کیا ہے؟
MQL5 وزرڈ ایک ایسا ٹول ہے جو آپ کی منتخب کردہ سیٹنگ پر مبنی روبوٹ اور پروگرام ٹیمپلیٹس بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ایکسپرٹ ایڈوائزر تیار کرتا ہے جو قابل اعتماد سگنل فراہم کرسکتے ہیں۔ آپ کو صرف ایک ایکسپرٹ ایڈوائزر کی تیاری کے لئے مطلوبہ پیرامیٹرز کو بیس کے طور پر منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ، آپ کو میٹا ایڈریٹر تجارتی حکمت عملی کی تیاری کے ماحول کو میٹا ٹریڈر 5 پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کھولنے کی ضرورت ہے۔ آپ اس کا بٹن ٹائم فریم مینو کے عین اوپر تلاش کرسکتے ہیں۔
میٹا ایڈیٹر کھولنے کے بعد ، آپ کو پروگرام کے اوپری بائیں کونے میں ”نیو“ پر کلک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بٹن MQL5 وزرڈ کو لانچ کردے گا۔
MQL5 وزرڈ میں ایکسپرٹ ایڈوائزر کیسے بنائیں؟
MQL5 وزرڈ کے ذریعہ دی گئی ہدایات پر عمل کرکے آپ آسانی سے نیا ایکسپرٹ ایڈوائزر تیار کرسکتے ہیں۔ آئیے ہر مرحلے کو تفصیل سے دیکھیں۔
سب سے پہلے، آپ کو اپنی حکمت عملی کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے جو آپ اپنے تجارتی روبوٹ میں پروگرام کرنا چاہتے ہیں۔
MQL5 وزرڈ لائبریری سگنل کا ایک مجموعہ ہے۔ وہ بنیادی طور پر سٹینڈر الرٹ ہیں جو اشارے فراہم کرتے ہیں۔ جب آپ ایکسپرٹ ایڈوائزر تیار کرتے ہیں تو ، آپ تجارتی اشاروں کے ماڈیول (64 تک) کے کسی بھی امتزاج کو استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ ان کی تفصیل MQL5 دستاویزات میں دیکھ سکتے ہیں
ہماری مثال میں ، ہم مندرجہ ذیل ان پٹ کا استعمال کریں گے۔
انسٹرومنٹ: EUR/USD
ٹائم فریم: H4
انڈیکیٹر: سادہ موونگ ایوریج 21 اور 89 پریڈ کیساتھ ، MACD ؛ (12; 24; 9)
اب ، آئیں اس ایکسپرٹ ایڈوائزر کو تیار کرتے ہیں.
MQL وزرڈ میں ، "ایکسپرٹ ایڈوائزر (جنریٹ)" پر کلک کریں۔
اگلے مرحلے میں ، آپ کو اپنے ایکسپرٹ ایڈوائزر کا نام لینے کی ضرورت ہے۔ یہاں ، آپ ایک مخصوص اثاثہ بھی منتخب کرسکتے ہیں جس کے ساتھ یہ EA کام کرے گا اور ایک ٹائم فریم۔ جیسا کہ ہم H4 ٹائم فریم پر EUR/USD پرٹریڈ کرنا چاہتے ہیں ، ہم EURUSD کو ”سمبل“ اسٹرنگ میں لکھیں گے ہیں اور ٹائم فریم میں “H4” لکھیں گے ۔
اپنے ایکسپرٹ ایڈوائزر کے لئے صحیح سگنل کا انتخاب کرنا۔
یہ مرحلہ پروسس کے سب سے دلچسپ حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہاں ، ہم ان سیٹنگ کا ڈکلیئرکرتے ہیں جس کے تحت تجارتی روبوٹ چل رہا ہے۔ "شامل کریں" پر کلک کرنے کے بعد ، ہم پہلے سے طے شدہ سگنلز کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہر ایک سگنل کے پیرامیٹرز ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، ہمارے EA میں 21 پریڈ کی موونگ ایوریج کے اشاروں کو شامل کرنے کے لیے ، ہمیں اس کی مدت (21)، کرنٹ بار (0) سے شفٹ ، ایوریج طریقہ (سادہ)، MA(کلوز پرائس) اور سگنل کا وزن (1.0) کو لاگو کرنے کے لئے قیمت سیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
MACD کے لیے ، ہم اسے سٹینڈر سیٹنگ کے ساتھ چھوڑ دیتے ہیں (فاسٹ پیریڈ = 12 ، سست پیریڈ = 24 ، اور پیریڈ سگنل = 9)۔
ہر سگنل کی تفصیلی وضاحت کے لئے ، MQL5 کی ویب سائٹ دیکھیں۔
آپ کسی خاص سگنل کیلئے ٹائم فریم بھی متعین کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، اگر آپ کسی بڑے ٹائم فریم پر تصدیق دیکھنا چاہتے ہیں تو ، آپ کو "ٹائم فریم" سیٹنگ کو پُر کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹریلنگ اسٹاپ لگانا
تمام پیرامیٹرز کو شامل کرنے کے بعد ، ہمارا ایکسپرٹ ایڈوائز تقریبا تیار ہے۔ ہماری اگلا قدم ہمارے EA کے ٹریلنگ پراپرٹیزکو سیٹ کرنا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ، ہمیں یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ہم ٹریلنگ اسٹاپ لاس کو استعمال کرنے جارہے ہیں یا نہیں۔ چار آپشن ہیں جن میں سے آپ انتخاب کرسکتے ہیں:
- اسٹاپ لاس کا استعمال کرنے سے گریز کرنا (ٹریلنگ اسٹاپ استعمال نہیں ہوتا)؛
- اس کو فکسڈ اسٹاپ لیول کی بنیاد پر رکھیں۔
- ایک مخصوص MA پر مبنی اس کو مرتب کریں؛
- پیرابولک SAR کا استعمال کریں۔
ہماری مثال میں ، ہم ٹریلنگ اسٹاپ نقصان کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔
رقم کی منیجمنٹ کے قواعد
آخری مرحلے میں ، آپ اپنے ایکسپرٹ ایڈوائزر کے لئے رقم کی مینجمنٹ کے ضوابط کو ڈکلیئرکرسکتے ہیں۔ ہم 0.1 لاٹ کی ایک مقررہ تجارتی حجم اور ٪10 کے رسک کے ساتھ ٹریڈ کا انتخاب کرتے ہیں۔
ہم ختم پر کلک کرنے کے بعد ، ہمیں میٹا ایڈیٹر میں ایک بڑا اور ساختی کوڈ مل جاتا ہے۔ یہ ہمارے ایکسپرٹ ایڈوائزر کی ریڑھ کی ہڈی اور ہڈیاں ہیں۔
ہم اسے روبوٹ میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟ آپ آسانی سے کمپائل بٹن دباکر ایسا کرسکتے ہیں۔ یہ کارروائی آپ کے روبوٹ کے لئے ایک فائل بنائے گی اور کوڈ کوMT5 میں منتقل کرے گی۔
اس کے بعد ، آپ MT5 کے “نیویگیٹر” ونڈو میں روبوٹ تلاش کرسکتے ہیں۔
آپ روبوٹ کے نام پر "ٹیسٹ" پر کلک کرکے اپنے تجارتی روبوٹ کو بیک ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔ حکمت عملی ٹیسٹر کے کھلنے کے بعد ، مناسب پیرامیٹرز کا انتخاب کریں اور پھر "اسٹارٹ" دبائیں۔ آپ اس چیک اپ کے نتائج بیک ٹیسٹ بار میں حاصل کرسکتے ہیں۔
اب ، آپ بغیر کسی پروگرامنگ کی مہارت اور تجربے کے ایک مکمل فنکشنل ٹریڈنگ روبوٹ بنا سکتے ہیں۔ تاہم ، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ایسپرٹ ایڈویزر زیادہ پیچیدہ احکامات پر عملدرآمد کرے ، تو پھر بھی آپ کو ان کو صحیح طریقے سے پروگرام کرنے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کورس کے اگلے مضامین میں ، آپ MQL5 میں اپنے پہلے روبوٹ کوڈنگ کی بنیادی باتیں سیکھیں گے!
2023-05-25 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- ٹریڈنگ روبوٹ کا سٹرکچر
- میٹا ٹریڈر 5 میں تجارتی روبوٹ کیسے لاؤنچ کئے جائیں؟
- الگورتھمک ٹریڈنگ: یہ کیا ہے؟
- آلٹرنیشن کی ہدایات
- ٹرائی اینگل کیا ہے؟
- ڈبل تھری اور ٹرپل تھری پیٹرنز
- ڈبل زگ زیگ
- ٹریڈنگ میں زگ زیگ اور فلیٹ پیٹرنز
- ایلیٹ ویو تھیوری میں ٹرنکیشن
- اچیموکو
- اختتامی ڈائی گونل پیٹرن
- گیپ پر ٹریڈنگ کیسے کی جائے
- لیڈنگ ڈائگنل پیٹرن
- وولف ويو پیٹرن
- تھری ڈرائیوز پیٹرن
- شارک
- بٹرفلائے
- کیکڑا
- بیٹ
- گارٹلی
- ABCD
- ہارمونک پیٹرن
- تحریکی اور اصلاحی لہریں. لہر ڈگری
- ایلیٹ ویو تھیوری کا تعارف
- بریک آؤٹ کی ٹریڈ کیسے کی جاۓ
- تجارتی فاریکس خبریں
- منافع حاصل کرنے کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے؟
- خطرے کا انتظام
- نقصان سٹاپ کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے?
- تجربہ کار