ٹرائی اینگل کیا ہے؟

ٹرائی اینگلز درستگی کی پانچ ویو پر مشتمل ایک پیٹرن ہے (جسے A-B-C-D-E کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے)، نیز اسے پانچ اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ پیٹرن امپلس یا درستگی میں حتمی ویو سے قبل ایک پوزیشن میں تشکیل دیا جاتا ہے. مثلاً، ایک ٹرائی اینگل املپس میں ویو چار میں یا زگ زیگ میں ویو B میں تشکیل پا سکتا ہے۔

نیز، یہ پیٹرن حتمی ویو X میں ڈبل/ٹرپل زگ زیگ یا تین پیٹرنز میں واقع ہوتا ہے۔

  • ایک امپلس کی ویو دو ٹرائی اینگل نہیں ہو سکتی۔
  • ویوز A، B اور C عام طور پر زگ زیگز، ڈبل زگ زیگز، ٹرپل زگ زیگز (جو کہ نایاب ہے)، ڈبل اور ٹرپل تھریز ہیں۔
  • ویوز D اور E بذاتِ خود ٹرائی اینگلز ہو سکتی ہیں۔

ٹرائی اینگل کی درجہ بندی

اگلی تصویر میں، آپ کو تمام اقسام کے ٹرائی اینگلز (یعنی افقی، رکاوٹ پذیر، توسیعی، وسعت پذیر اور منحرف) مل سکتے ہیں۔ آئیں ایک ایک کر کے ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

ایلیٹ ویو تجزیے کے ٹرائی اینگلز کی تمام اقسام

افقی ٹرائی اینگل

یہ پیٹرن ایک سکڑے ہوئے ٹرائی اینگل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ جیسا کہ آپ اس پیٹرن کے نام سے اندازہ لگا سکتے ہیں، اس کی لائنز کی سمت ایک دوسرے کی جانب ہے۔ اس ٹرائی اینگل کی ہر ویو سابقہ ویو کی نسبت چھوٹی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ویو (b) ویو (a) کے نقطہ آغاز کو نہیں توڑتی، ویو (c) ویو کے نقطہ آغاز کو نہیں توڑتی (b) وغیرہ۔ اگلے چارٹ پر، آپ چوتھی ویو کی پوزیشن میں ایک ٹرائی اینگل دیکھ سکتے ہیں، لہٰذا پیٹرن کے فوراً بعد ویو پانچ کا انحطاط واقع ہوا ہے۔

ایلیٹ ویو کا افقی ٹرائی اینگل پیٹرن

رکاوٹ پذیر ٹرائی اینگل

سکڑنے والے ٹرائی اینگل کی نسبت بس اتنا فرق ہے کہ لائن B-D یا A-C-E افقی ہوتی ہے۔ دوسری لائن افقی لائن کی جانب جاتی ہے، لہٰذا ایک رکاوٹ پذیر ٹرائی اینگل سکڑنے والے پیٹرن کی تبدیلی کا ایک عمل ہے۔ آپ ذیل میں چارٹ پر اس پیٹرن کی ایک مثال تلاش کر سکتے ہیں۔

ایلیٹ ویو کا رکاوٹ پذیر ٹرائی اینگل پیٹرن

توسیع پذیر ٹرائی اینگل

یہ ٹرائی اینگل مشکل ترین ٹرائی اینگل ہوتا ہے۔ آغاز سے ہی اس پیٹرن کی پیشین گوئی کرنا ناممکن ہوتا ہے، اس لیے ہم اسے محض اس وقت شمار کر سکتے ہیں جب ویو E ختم ہو جاتی ہے۔ پیٹرن کی دونوں لائنز کا رخ مخالف سمت میں ہے۔

توسیع پذیر ٹرائی اینگل پیٹرن

وسعت پذیر ٹرائی اینگل

بعض اوقات، ٹرائی اینگل کی ویو B ویو A کی نسبت طویل ہو سکتی ہے، لیکن دوسری تمام ویوز پہلے والی ویوز سے چھوٹی ہوتی ہیں۔ اگلا چارٹ چوتھی ویو کی پوزیشن میں وسعت پذیر ٹرائی اینگل کی مثال ظاہر کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، کہ پیٹرن کی ویو ((e)) ٹرائی اینگل کے بالائی حصے کی جانب نہیں پہنچ پاتی۔ ایسا اکثر اوقات واقع ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں ہمیشہ ویو E کی ساخت کو مدنظر رکھنا چاہیئے تاکہ اس کے اختتام کی پیشین گوئی کی جا سکے۔

وسعت پذیر ٹرائی اینگل پیٹرن کی تھیوری

منحرف ٹرائی اینگل

اگر ایک بہت مضبوط رجحان واقع ہوتا ہے، تو ہمیں ایک منحرف ٹرائی اینگل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس کی ویو D ویو B کی نسبت طویل ہوتی ہے۔ اس لیے۔ یہ ٹرائی اینگل کی واحد قسم ہے، جس کی سمت مرکزی رجحان کی جانب ہوتی ہے۔ یہ پیٹرن نایاب ہوتا ہے اور ہمیں اسے آخری ممکنہ منظر نامے کے طور پر نشان زد کرنا چاہیئے۔ درج ذیل چارٹ ایک منحرف ٹرائی اینگل کی نمائندگی کرتا ہے، جس نے قیمت کو پانچویں ویو کی جانب بڑھا دیا ہے۔

ایلیٹ ویو کا منحرف ٹرائی اینگل پیٹرن

دیگر مثالیں: ویو E کا اختتام

ویو E کے لیے ٹرائی اینگل کی A-C لائن کو توڑنا ممکن ہے۔ اگر ایسا واقع ہوتا ہے تو، پیٹرن کی ایک رینج کے اندر قیمت کے واپس آنے کا انتظار کرنا ضروری ہے۔ جیسا کہ آپ درج ذیل چارٹ پر دیکھ سکتے ہیں، کہ جوڑے نے ٹرائی اینگل کے نچلے حصے کا جائزہ لیا، لیکن اس کے اگلے پُل بیک کے نتیجے میں پانچویں ویو کا آغاز ہوا۔

ویو E کے اختتام کی مثالیں

بہت بڑی پانچویں ویو

ٹرائی اینگل کے فوراً بعد، مارکیٹ میں کبھی کبھار تیزی سے حرکت کرنے کا رجحان ہو سکتا ہے۔ اگلا چارٹ اس معاملے کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک ٹرائی اینگل کے طور پر ویو ((iv)) کے اختتام کے نتیجے میں ویو ((v)) میں ایک بہت بڑی ریلی نکلی۔ جہاں تک ہم جانتے ہیں کہ ٹرائی اینگل ایک امپلس میں حتمی ویو سے پہلے تشکیل پاتا ہے، ہمیں ریلی کے بعد درستگی کی توقع کرنی چاہیئے۔ نوٹ کریں کہ ((iii)) کی ویو (iv) میں ایک چھوٹا سا ٹرائی اینگل بھی موجود ہے۔

بہت بڑی پانچویں ویو

دو ٹرائی اینگلز

اگر تیسری ویو میں توسیع ہوتی ہے، تو دو ٹرائی اینگلز کو یکے بعد دیگرے ویو کی شکل دینا ممکن ہے، جو مختلف زاویوں سے چوتھی ویوز کی پوزیشن میں تشکیل پا سکتے ہیں۔ آپ اس طرح کے معاملے کی مثال آخری چارٹ پر تلاش کر سکتے ہیں۔ (3) کی ویو 4 ایک ٹرائی اینگل کے طور پر تشکیل پاتی ہے، لیکن (3) کی ویو 5 کے فوراً بعد مارکیٹ ویو (4) میں ایک دوسرا ٹرائی اینگل تیار کر لیتی ہے۔

ایک قطار میں دو ٹرائی اینگلز

اہم نکتہ

ٹرائی اینگلز کی چند مخصوص شکلیں موجود ہیں۔ یہ پیٹرن امپلس یا درستگی کی ساختوں میں آخری درستگی ہے۔ ہم ایک ٹرائی اینگل کو صرف اس وقت شمار کر سکتے ہیں جب اس کی ساخت مکمل طور پر تیار ہو جاتی ہے۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہمیں فیس بوک پر تابع ہو

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera