میٹا ٹریڈر 5 میں تجارتی روبوٹ کیسے لاؤنچ کئے جائیں؟

پچھلے آرٹیکل کو ہم نے الگو ٹریڈنگ کی بنیادی باتوں کے لئے وقف کیا تھا، ہم نے تجارتی روبوٹ بنانے کیلئے اس کی ابتداء اور مقبول ترین زبانوں پر نگاہ ڈالی۔ جیسا کہ ہم MQL5 کا انتخاب کرتے ہیں، جو میٹا ٹریڈر 5 کی زبان ہے جے الگو ٹریڈنگ سیکھنے کے لئے استعمال کرنا ہے، آئیے ٹریڈنگ روبوٹ کی اہم اقسام کو دیکھیں اور انہیں MT 5 کے ماحول میں کہاں تلاش کیا جاسکتا ہے۔

4 1.png

۔MQL5 ڈاکومینٹیشن میں آٹو میٹڈ ایپلیکیشن کی چار اقسام کی وضاحت کی گئی ہے: سکرپٹ، سروسز، کسٹم انڈیکٹرز، اور ایکسپرٹ ایڈوائزرز۔ وہ ان کاموں سے مختلف ہوتے ہیں جن کو وہ نافذ کرتے ہیں۔

ایک اسکرپٹ ایک ایسا پروگرام ہے جو صرف ایک عمل کو انجام دیتا ہے۔ یہ MQL5 میں تجارتی روبوٹ کی ایک آسان ترین شکل ہے۔ اسکرپٹ جب کسی خاص سطح پر پہنچ جاتا ہے تو الرٹ کرسکتے ہیں ، آپکے اسٹاپ لاس اور ٹیک پروفیٹ میں ترمیم کرسکتا ہے اور یہاں تک کہ آپکی ٹریڈز کا تاریخی ڈیٹا بھی اکٹھا کرسکتا ہے۔

سروسز ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو چارٹ سے منسلک کئے بغیر کام کرتی ہے۔ اسکرپٹ کی طرح، سروسز صرف ایک فنکشن کو نافذ کرتی ہیں۔

ایک کسٹم انڈیکیٹر ایک تکنیکی اشارہ ہے جسے صارف نے تیار کیا ہے۔ یہ معیاری اشارے میں ترمیم یا بالکل نیا ہوسکتا ہے۔ جیسے میٹا ٹریڈر 5 میں اسٹینڈرڈ انڈیکیٹرز (MACD ، RSI ، موونگ ایوریج وغیرہ) ہیں، کسٹم انڈیکیٹرز خود بخود ٹریڈز نہیں کرتے ہیں۔ یہ تکنیکی تجزیہ کیلئے اضافی آلات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

ایکسپرٹ ایڈوائزر (EA) ایک انتہائی پیچیدہ قسم کا تجارتی روبوٹ ہے جو MQL5 میں پروگرام کیا جاسکتا ہے۔ وہ تجارتی کارروائیوں کو پہلے سے شناخت شدہ تجارتی حکمت عملی کی بنیاد پر انجام دے سکتے ہیں۔ EAs پہلے سے پروگرام شدہ الگورتھم کی پیروی کرتے ہیں اور اس اصول کے مطابق تجارتی آرڈر لگاتے ہیں۔ 

اب، چونکہ ہم خود کار طریقے سے تجارتی پروگراموں کی اہم اقسام جانتے ہیں ، تو آئیے میٹا ٹریڈر 5 میں انہیں کہاں تلاش کر سکتےہیں۔

ایم ٹی 5 میں تجارتی روبوٹ کہاں تلاش کریں؟

تمام ایکسپرٹ ایڈوائزرز، اسکرپٹ ، اور اشارے MT5 کے ڈیٹا فولڈر میں محفوظ ہیں۔ ڈیٹا فولڈر کو کھولنے کیلئے، آپ کو ۔File - پھر Data فولڈر کو کھولیں۔ اور پھر ۔MQL5۔ فولڈر پر کلک کریں جہاں آپ تمام ایکسپرٹ ایڈوائزرز، اسکرپٹ ، اور اشارے کو تلاش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ سے کسٹم اشارے یا ایکسپرٹ ایڈوائزرز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو، آپ کو انہیں بھی اسی فولڈر میں ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح، میٹا ٹریڈر انہیں بھی دیکھ سکے گا۔

2.png

اگر آپ کسی بھی قسم کے تجارتی روبوٹ کے فولڈر میں نظر ڈالتے ہیں (مثال کے طور پر ، ایکسپرٹس ) ، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دو فائلیں ایک پروگرام کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کا ایک ہی نام ہے ، لیکن مختلف ڈائریکٹریاں ہیں: یعنی mq5 اور ex5۔ پہلی میں سورس کوڈ ہوتا ہے جسے میٹا ایڈڈیٹر میں کھولا جاسکتا ہے (جو MQL5 پروگرامنگ کے لئے کام کرنے کا ماحول ہے)، جبکہ دوسری فائل MQL5 پروگرام کے مرتب شدہ (تبدیل شدہ) ورژن کی نمائندگی کرتی ہے جو اسے تجارتی پلیٹ فارم میں لانچ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

میٹا ٹریڈر 5 کی، نیویگیشن ونڈو<0> میں آپ تمام مرتب شدہ پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔

3.png

اگر آپ کسی مخصوص انڈیکیٹر یا ایکسپرٹ ایڈوائزر کو لانچ کرنا چاہتے ہیں تو، اس پر ڈبل کلک کریں ، یا اسے چارٹ پر گھسیٹ پر چھوڑ دیں۔

اس کارروائی یعنی ایکشن سے منتخب کردہ روبوٹ کی خصوصیات پر مبنی ونڈو کھل جائے گی۔ شروع کرنے کیلئے، "OK" پر کلک کریں۔ اگر یہ کامیابی کیساتھ شروع ہو جاتا ہے تو، چارٹ کے اوپری دائیں کونے میں سبز رنگ کا آئکن نظر آئے گا۔

8.png

اگر آئیکن سرخ ہے تو، ایکسپرٹ ایڈوائزر بند ہے۔ آپ کو EA کی ترتیبات اور تجارتی پلیٹ فارم کے اختیارات میں الگو ٹریڈنگ کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

5.png

نوٹ: ایک چارٹ پر صرف ایک EA چل سکتا ہے، لیکن متعدد اشارے یعنی انڈیکیٹرز منسلک کئے جاسکتے ہیں۔  

کسی بھی ماہر مشیر کی ترتیبات میں ، آپ کو "کامن" اور "ان پٹ" ٹیب مل سکتے ہیں۔ "کامن" ٹیب میں روبوٹ کے بارے میں عمومی معلومات شامل ہوتی ہیں۔ یہاں دو انفرادی پیرامیٹرز بھی ہیں: "سگنل کی ترتیبات میں ترمیم کی اجازت دیں" اور "الگو ٹریڈنگ کی اجازت دیں" ۔

پہلا آپشن پروگرام کو سگنلز کی خریداری کرنے اور سگنل کی ترتیبات میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ MQL5 کے لئے وقف کردہ اگلے مضامین میں میٹا ٹریڈر 5 میں سگنلز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں گے۔

"الگو ٹریڈنگ کی اجازت" دینے سے کی آپشن سے یہ ایکسپرٹ ایڈوائزر کی تجارتی سرگرمیوں کو محدود کردیتا ہے۔ یاد رکھیں کہ یہاں تک کہ اگر یہ آپشن ایکٹو ہے، تو MT5 کی ترتیبات میں خودکار ٹریڈنگ غیر فعال ہوسکتی ہے۔ یقینی بنائیں کہ اگر آپ روبوٹ لانچ کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان دونوں کا سوئچ آن کریں۔

ایکسپرٹ ایڈوائزرز یا انڈیکیٹرز کے دوسرے ٹیب ان پٹ پیرامیٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ایپلیکیشن کو آپ کی اپنی حکمت عملی کے مطابق ڈھالنے کی اجازت دیتے ہیں، اور اسے زیادہ لچکدار بناتے ہیں۔ 

6.png

اگر آپ MQL5 کمیونٹی کے ممبران کیجانب سے تعمیر کردہ کسٹم ٹریڈنگ روبوٹ کو آزمانا چاہتے ہیں تو، ٹول باکس Toolbox پر - پھر کوڈ بیس CodeBase پر جائیں۔ اس میں سینکڑوں تجارتی روبوٹ ہیں جن کی آپ خود جانچ کر سکتے ہیں!

7.png

یا آپ MQL5 مارکیٹ پلیس سے براہ راست اشارے، روبوٹ اور اسکرپٹس کی خریداری یا ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ایف بی ایس کیجانب سے الگو ٹریڈنگ کورس کا یہ دوسرا مضمون ہے۔ اگلے سبق میں، ہم میٹا ایڈیٹر کے فنگشنز کا مشاہدہ کرنے اور ٹریڈنگ روبوٹ کی ساخت کو دیکھنے جارہے ہیں۔ ہمارے ساتھ جڑے رہیں!

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہمیں فیس بوک پر تابع ہو

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera