-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
الگورتھمک ٹریڈنگ: یہ کیا ہے؟
ذرا تصور کیجئے۔ کہ ایک صدی قبل کوئی کمپیوٹر یا ڈیجیٹل آلات موجود نہیں تھے۔ ٹریڈرزکو اپنی ٹریڈنگ سے متعلق نوٹ کاغذ پر لکھتے اور پوزیشن کھولنے کے لئے اپنے بروکرز کو فون کال کرنا پڑتی تھی۔ کمپیوٹرائزیشن کے دور میں، یعنی 1970 سے 1980 کی دہائی میں سب کچھ تبدیل ہو گیا۔ اب، چالیس سال بعد، ہم نا صرف سیکنڈز میں ٹریڈنگ آرڈرز کو لاگو کرنے کے قابل ہیں، بلکہ ہم اپنی بجائے آپریٹنگ سسٹم بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔ آج، ہم آپ کو الگورتھمک ٹریڈنگ کی کم پیچیدہ لیکن دلچسپ دنیا (جو خودکار تجارت ، مقداری تجارت ، یا الگو ٹریڈنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) سے تعارف کرائیں گے۔ چونکہ الگو ٹریڈنگ ایک نئے ٹریڈر کے لئے تھوڑا سا ڈراؤنا معلوم ہوسکتا ہے، لہذا ہم اسے سمجھانے کے عمل کے ذریعے احتیاط سے آپ کی رہنمائی کریں گے کہ یہ کیا ہے۔
تعارف
عام طور پر، اصطلاح " الگورتھمک ٹریڈنگ" کا مطلب ایک ایسے سسٹم کے ساتھ ٹریڈنگ ہے جو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے قواعد (الگورتھم) پر چلتا ہے۔ چلیں جیسے آپ کوئی ایسا جاپانی روبوٹ خرید چکے ہیں جو آپ کے کہنے پر ہر کام کرتا ہے۔ صرف ایک ہی مشکل ہے۔ اس روبوٹ کو کمانڈ دینے کے لئے آپ کو جاپانی زبان سیکھنے کی ضرورت ہے۔ الگو ٹریڈنگ میں بھی، ہر چیز اسی طرح کام کرتی ہے۔ آپ ایک الگورتھم بنا سکتے ہیں کہ آپ جتنے چاہیں اتنے ہی ٹریڈنگ آرڈرز کھول سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کو پہلے یہ الگورتھم بنانے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
الگو ٹریڈنگ - اس سسٹم کے ساتھ ٹریڈنگ جو ایک پہلے سے پروگرام شدہ قواعد (الگورتھم) پر چلتا ہے۔
الگو ٹریڈنگ کی دو قسمیں ہیں۔ پہلی قسم، جو زیادہ تر بڑے سرمایہ کاری فنڈز کے ذریعہ استعمال ہوتی ہے، اسے ہائی فریکونسی ٹریڈنگ (HFT) کہا جاتا ہے۔ کمپنیاں ایک سیکنڈ کے اندر بڑی تعداد میں آرڈرز پر عمل درآمد کرنے کے لئے انتہائی طاقت ور کمپیوٹر استعمال کرتی ہیں۔ ہائی فریکونسی ٹریڈنگ HFT کی طرف بہت تنقید ہوتی ہے، کیونکہ اس میں انسانی فیصلے شامل نہیں ہوتے ہیں۔ بڑے اداروں کے تجربہ کار ٹریڈرز کیجانب سے بڑی اور غیر متوقع مارکیٹ میں غیر یقینی حرکات کی ایک وجہ ہے۔
دوسری قسم کی الگو ٹریڈنگ لو فریکوئینسی ٹریڈنگ ہے۔ یہ پروگرامنگ کی مہارت اور تکنیکی اور بنیادی تجزیہ میں تجربے پر مبنی ہے۔ میٹا ٹریڈر 5 سافٹ ویئر والے ریگولر ٹریڈر، جو اپنی تجارت کو خودکار بنانا چاہتے ہیں، تو ہم اس قسم کی الگو ٹریڈنگ پر توجہ دیں گے۔
الگو ٹریڈنگ کہاں سے ماخوز کیا گیا ہے؟
الگو ٹریڈنگ کی تاریخ کا آغاز 50 سال پہلے اس وقت ہوا جب "designated order turnaround" یعنی (DOT) سسٹم کو نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس نے تجارتی پوسٹ کو الیکٹرانک آرڈر بھیجنے کی اجازت دی۔ ۔1980 کی دہائی کے آغاز میں مشہور زمانہ بلومبرگ ٹرمینل کمپیوٹر کی ایجاد، الگو ٹریڈنگ کی ترقی کی طرف ایک اور بڑا اقدام تھا۔
تاہم، امریکہ میں اہم نقطہ اعشاریہ جات تھے جس نے کم از کم ٹک سائز کو 0.01$ فی شیئر مقرر کیا۔ لہذا ، bid اور ask کی قیمتوں کے درمیان چھوٹے فرق کی اجازت دی گئی۔ سال 1998 میں امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے الیکٹرانک ایکسچینج کو گرین لائٹ دی۔ یہ وہ وقت تھا جب ہائی فریکونسی ٹریڈنگ منظر عام پر آئی۔ چونکہ ٹیکنالوجیز تیزی سے ترقی کر رہی ہے، نئے، تیز ہارڈ ویئر نے پروگرامرز کو الگورتھم لکھنے کی اجازت دی جس سے کمپیوٹر کو قواعد کے پہلے سے شناخت کردہ سیٹ پر قیمتوں اور تجارت کی تعداد کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت مل گئی ہے۔ اب، آپ مالی اعداد و شمار کے تجزیے کے لئے ایک پروگرامنگ زبان بھی سیکھ سکتے ہیں۔
الگو ٹریڈنگ کی زبانیں
آپ مختلف تجارتی مقاصد کے لئے مختلف پروگرامنگ زبانوں کے درمیان انتخاب کرسکتے ہیں۔ عام طور پر ، الگورتھمک ٹریڈرز ++C# ، Java ، C یا R کے درمیان انتخاب کرتے ہیں۔ فاریکس میں ، تاہم ، ایسی خاص قسم کی زبانیں موجود ہیں جو میٹا ٹریڈر کے ماحول میں موجود ہیں۔ وہ میٹا ٹریڈر 4 کے لئے MQL4 اور میٹا ٹریڈر 5 کے لئےMQL5 ہیں۔ ۔MQL4, MQL5 کے ترمیم شدہ ورژن زیادہ لچکدار ہے۔ اس کی وجہ پروگرامنگ زبان کی ترکیب ہے جو ++C سے بہت ملتی جلتی ہے۔ یہ پروگرامز کو تجارتی روبوٹ تیار کرنے کے لئے مزید اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
ہمارے کورس میں ، ہم MQL5 لینگوئج کا استعمال کرتے ہوئے تجارتی روبوٹ کی تیاری پر توجہ دیں گے۔ کیوں؟
اول، کیونکہ میٹا ٹریڈر 5 مزید آلات کی تجارت میں رسائی دیتا ہے۔ یعنی، آپ اسٹاک ، دھاتیں ، کرنسیوں وغیرہ پر تجارتی روبوٹ استعمال کرسکتے ہیں۔
دوم یہ کہ MQL5 کی زبان ++C سے بہت ملتی ہے۔ ۔MQL5 سیکھنا آپ کو پروگرامنگ کی بنیادی باتوں کی وسیع تر تفہیم فراہم کرے گا۔
تیسرا ۔ MQL5 ایک انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ انوائرمنٹ IDE ہے، جہاں تمام ٹریڈنگ پلیٹ فارم ایپلیکینشز کی تیاری کی جاتی ہے۔ تو، آپ کو ایسا کرنے کے لئے دوسرے سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آخر میں، روبوٹ کو تلاش کرنے اور خیالات کو شئیر کرنے کے لئے MQL5 پروگرامرز میں ایک بہت بڑا کوڈ بیس موجود ہے۔
یاد رہے کہ اس زبان کے لئے تمام ضروری دستاویزات آفیشل MQL5 ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
آپ کو MQL5 کیوں سیکھنے کی ضرورت ہے؟
اگر آپ میٹا ٹریڈر 5 میں تجارت کرتے ہیں تو، خصوصی انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ انوائرمنٹ (IDE) MQL5 کا تجربہ آپ کو اپنے اشارے بنانے، تجارتی روبوٹ بنانے اور موجودہ میں ترمیم کرنے میں مدد کرے گا۔ اس سے آپ کو اپنے تجارتی فیصلوں کو خود کار بنانے اور ان کی افادیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
یہ ہماری الگو ٹریڈنگ گائیڈ کا پہلا سبق ہے۔ اگلے اسباق میں تجارتی روبوٹ کیسے تیار کئے جاتے ہیں اس بارے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ جڑیں رہیں!
2022-06-30 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- ٹریڈنگ روبوٹ کا سٹرکچر
- بغیر پروگرامنگ کے ٹریڈنگ روبوٹ کو تیارکرنا
- میٹا ٹریڈر 5 میں تجارتی روبوٹ کیسے لاؤنچ کئے جائیں؟
- آلٹرنیشن کی ہدایات
- ٹرائی اینگل کیا ہے؟
- ڈبل تھری اور ٹرپل تھری پیٹرنز
- ڈبل زگ زیگ
- ٹریڈنگ میں زگ زیگ اور فلیٹ پیٹرنز
- ایلیٹ ویو تھیوری میں ٹرنکیشن
- اچیموکو
- اختتامی ڈائی گونل پیٹرن
- گیپ پر ٹریڈنگ کیسے کی جائے
- لیڈنگ ڈائگنل پیٹرن
- وولف ويو پیٹرن
- تھری ڈرائیوز پیٹرن
- شارک
- بٹرفلائے
- کیکڑا
- بیٹ
- گارٹلی
- ABCD
- ہارمونک پیٹرن
- تحریکی اور اصلاحی لہریں. لہر ڈگری
- ایلیٹ ویو تھیوری کا تعارف
- بریک آؤٹ کی ٹریڈ کیسے کی جاۓ
- تجارتی فاریکس خبریں
- منافع حاصل کرنے کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے؟
- خطرے کا انتظام
- نقصان سٹاپ کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے?
- تجربہ کار