-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
گیپ پر ٹریڈنگ کیسے کی جائے
گیپ دو اکھٹی کینڈل اسٹک کے درمیان قیمت کے چارٹ کے اندر ایک خالی جگہ ہے۔
گیپس اس وقت ہوتی ہیں جب مندرجہ ذیل کینڈل اسٹک پچھلی کینڈل کی بند ہونے پر قیمت سے کچھ فاصلے پر کھلتی ہے۔ یہ اس صورت میں ہوتا ہے اگر قیمت کے بارے میں مارکیٹ کا نظریہ تیزی سے تبدل ہوجائے اور خرید و فروخت کے آرڈزکی اچانک آمد ہو۔ کسی موقع ایسا ہوتا ہے کہ ، جو قییت کینڈل کے اختتام پر ہوتی ہے وہ ٹریڈر کے لیے زیادہ دلچسپ نہیں ہوتی اور نئی کینڈل کی قیمت ایک اثاثہ (کرنسی جوڑی) کی قدر کو بہتر طور پر ظاہر کرتی ہے۔
جاپانی ٹکنیکل انلائسز میں خلا یعنی گیپ کو ”ونڈوز“ کہا جاتا ہے۔
یہاں گیپ کی اہم اقسام درج ذیل ہیں:
1۔ بریک وے گیپس
بریک وے گیپس پرائس پیٹرن کے اختتام پر ظاہر ہوتے ہیں اور ایک نئے ٹرینڈ کے آغاز کا اشارہ دیتے ہیں۔ جب قیمت چارٹ پر کسی سطح کی جانچ کر رہی ہوتی ہے – جیسے سپورٹ، ریزسٹینس ، ٹرینڈ لائن ، ٹرینڈ چینل وغیرہ۔ اس وقت ایسے گیپ ظاہر ہوتے ہیں قیمت اچانک ٹیسٹ کی سطح سے گیپ بناتی ہے اور پھر بریک آؤٹ کی سمت میں ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوجاتا ہے۔ چارٹ پر برہک وے گیپ کو تلاش کرنا آسان ہے۔ ان کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس طرح کے گیپ کو دیکھ کر ایک ٹریڈر ابتدائی مرحلے میں ایک نئے ٹرینڈ میں شامل ہو سکتا ہے۔
یہاں ٹیسلا کے چارٹ پر بریک وے کی مثال ہے۔ یہ جمپ اس خبر کی وجہ سے ہوا کہ S&P ڈاؤ جونز انڈیکس ٹیسلا کو S&P 500 میں شامل کریں گے۔
تجاویز: اہم خبروں یا معاشی ریلیز کے بعد اکثر بریک وے گیپ واقع ہوتے ہیں۔
2۔ کنٹینیوشن(تسلسل) گیپ
قیمتوں کے پیٹرن کے بیچ میں تسلسل کا گیپ واقع ہوتاہے اور خریداروں یا بیچنے والوں کے رش کا اشارہ کرتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ قیمت اسی سمت میں جاری رہے گی۔ دوسرے الفاظ میں ، اگر آپ اپ ٹرینڈ کے دوران بلش گیپ دیکھتے ہیں ، تو آپ کے پاس قیمت کے چارٹ میں بلش کنٹینوشن گیپ ہے۔ اگر کوئی ٹرینڈ بیئرش کا ہوتا ہے اور بیئرش گیپ بنتا ہے ، تو یہ بیئرش کنٹینیوشن (تسلسل) گیپ ہوگا۔
آپ نیچے علی بابا کے چارٹ میں کنٹینیوشن(تسلسل) گیپ کی مثال دیکھ سکتے ہیں.
3۔ اگزوسشن گیپس
اگزوسشن گیپس قیمت کے پیٹڑن کے اختتام پر نمودارہوتے ہیں اور نئی ہائیز یا لووز کو چھونے کی آخری کوشش کا اشارہ کرتے ہے۔ اس وقت کے دوران ، مارکیٹ کے کھلاڑیوں کا آخری حصہ اس ٹرینڈ میں شامل ہوتا ہے اور اس کے بعد اس ٹرینڈ کوسپورٹ کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ نتیجے کے طور پر ، اگزوسشن گیپس کے بعد پرائس ایکشن میں ریورسل ہوتی ہے۔ کنٹینیوشن کے لیےاگزوسشن گیپس واقع ہونا ممکن ہے۔ ان دو اقسام کے گیپس کے درمیان صحیح فرق کرنے کے لیے ، کینڈل کے سائز پر ایک نظر ڈالیں: اگر کرنسی کا جوڑا بہت اتار چڑھاؤ والا ہوا ،تو چارٹ پر کینڈل اسٹک بڑی ہوتی ہے اور قیمت نے کئی دھچکے دار مووزکی ہوتی ہیں ، یہ اگزوسشن گیپس ہو سکتا ہے۔
فیس بک کے چارٹ پر، آپ اگزوسشن گیپس کو دیکھ سکتے ہیں۔ آخری جمپ کے بعد، اپ ٹرینڈ کو جاری رکھنے کی حمایت کرنے والا کوئی نہیں تھا، اور اسٹاک پلٹ گیا۔
اوپر بیان کردہ گیپ کی اقسام کے علاوہ ، عام گیپ کو دیکھنا بھی ممکن ہے۔ اس اصطلاح سے ، ہمارا مطلب ہے وہ گیپ جو قیمت کے پیٹرن میں واقع نہیں ہوسکتے اور صرف اس علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں قیمت گیپ کیساتھ ہو۔
ویک اینڈ گیپس
ایک خاص قسم کا گیپ ویک اینڈ کے بعد ہوتا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ، فاریکس مارکیٹ ہفتہ اور اتوار کو زیادہ فعال نہیں ہے، لہذا مرکزی کرنسی کی ٹریڈنگ جمعہ کو بند ہوتی ہے اور اتوار کی رات ایشیا پیسیفک ٹریڈنگ سیشن کے آغاز کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ پھر بھی ، اس وقت کے دوران اہم واقعات رونما ہو سکتے ہیں جب بازار ساکت ہوتی ہے۔ اس خبر میں سیاسی اعلانات اور انٹرویوز سے لے کر قدرتی آفات تک بڑی تعداد میں چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، مارکیٹ کے کھلنے سے پہلے تجارتی آرڈز کی ایک بڑی تعداد جمع ہو جاتی ہے۔ یہ آرڈرزکونٹر آرڈرزکے ساتھ پورا نہیں ہوتے ہیں۔ چونکہ کوئی ڈیمانڈ/سپلائی نہیں ہے ، مارکیٹ کے کھلاڑیوں کو ان قیمتوں کے لیے پوزیشن کھولنی پڑتی ہے ہائیز/لووز جو جمعہ کی شام کو قیمتیں دیکھی گئی تھی۔ آپ M1-H4 ٹائم فریم پر ہفتہ وار گیپس آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ بعض اوقات ، جب ہفتے کے آخر میں واقعی کوئی بڑی خبر ہوتی ہے تو ، ایک اوپپنگ گیپ بہت وسیع ہوسکتا ہے۔
2022-10-10 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- ٹریڈنگ روبوٹ کا سٹرکچر
- بغیر پروگرامنگ کے ٹریڈنگ روبوٹ کو تیارکرنا
- میٹا ٹریڈر 5 میں تجارتی روبوٹ کیسے لاؤنچ کئے جائیں؟
- الگورتھمک ٹریڈنگ: یہ کیا ہے؟
- ایلیٹ ویو تھیوری میں ٹرنکیشن
- اچیموکو
- لیڈنگ ڈائگنل پیٹرن
- وولف ويو پیٹرن
- تھری ڈرائیوز پیٹرن
- شارک
- بٹرفلائے
- کیکڑا
- بیٹ
- گارٹلی
- ABCD
- ہارمونک پیٹرن
- تحریکی اور اصلاحی لہریں. لہر ڈگری
- ایلیٹ ویو تھیوری کا تعارف
- بریک آؤٹ کی ٹریڈ کیسے کی جاۓ
- تجارتی فاریکس خبریں
- منافع حاصل کرنے کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے؟
- خطرے کا انتظام
- نقصان سٹاپ کا حکم کس طرح وضع کیا جاتا ہے?
- تجربہ کار