-
فاریکس ٹریڈنگ کا آغاز کرنے کے لیے آپ کو کتنی رقم کی ضرورت ہے؟
آپ سینٹ اکاؤنٹ پر محض $1 کے ساتھ فاریکس ٹریڈںگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔ آپ فی ٹریڈ ایک لاٹ 0.01 سینٹ سے اوپن کر سکتے ہیں۔
-
فاریکس ٹریڈنگ کا آغاز کرنے کے لیے کم سے کم کتنی رقم درکار ہے؟
-
فاریکس اکاؤنٹ کھولنے کے لیے آپ کو کتنی رقم کی ضرورت ہے؟
اس کا دارومدار آپ کے بروکر پر ہوتا ہے کہ آپ ٹریڈ اکاؤنٹ اوپن کرنے کے لیے کتنی رقم استعمال کر سکتے ہیں۔ FBS کے ساتھ، آپ حقیقی رقم کے بغیر ڈیمو اکاؤنٹ اوپن کر سکتے ہیں اور مارکیٹ کے ماحول کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اگر آپ اس لیے ایک حقیقی اکاؤنٹ اوپن کرنا چاہتے ہیں کہ یہ کیسا نظر آتا ہے، تو آپ بغیر رقم خرچ کیے ایسا کر سکتے ہیں۔
-
فاریکس ٹریڈ کرنے کے لیے آپ کی عمر کتنی ہونی چاہیئے؟
قانونی عمر جس کے مطابق آپ فاریکس پر ٹریڈنگ کا آغاز کر سکتے ہیں 18 (کچھ دائرہ اختیارات میں 21) سال ہے۔
-
آپ فاریکس سے کتنی رقم کما سکتے ہیں؟
فاریکس سے آپ جو رقم کما سکتے ہیں اس کا دارومدار آپ کے ابتدائی ڈپازٹ، لیوریج، تجربے، علم، اور ٹریڈنگ کی حکمت عملی پر ہوتا ہے۔ FBS کی تعلیم کے ساتھ آپ اپنی مہارتوں کو بہتر بنا سکتے اور اپنی کامیابی کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ فاریکس کا آغاز کرنے کے لیے آپ کو کتنی رقم درکار ہے
اگر آپ فاریکس ٹریڈر بننے کے خواہشمند ہیں اور فاریکس ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے بہترین رقم سے متعلق جاننا چاہتے ہیں، تو آپ بالکل ٹھیک جگہ آئے ہیں۔ اس آرٹیکل میں، ہم رقم کی کم سے کم مقدار واضح کرتے ہیں جو آپ کو کرنسیز ٹریڈ کرنے کے لیے درکار ہو گی۔
ڈیمو اکاؤنٹ پر مفت ٹریڈ کریں
شروعات کرنے کے لیے، ذہن میں رکھیں کہ یہاں ڈیمو اکاؤنٹس ہیں جو آپ کو ایک ڈالر کی سرمایہ کاری کیے بغیر ٹریڈنگ کی مشق میں مدد دیتے ہیں۔ FBS کے ڈیمو اکاؤنٹ کا سائز $1 ملین تک ہو سکتا ہے۔ ڈیمو اکاؤنٹ آرڈرز کو اوپن کرنے اور پوزیشن سائزز کو سیٹ کرنے کی مشق میں آپ کی مدد کرے گا۔
اگر آپ حقیقی اکاؤنٹ کے ساتھ ٹریڈ کرنے اور حقیقی رقم کمانے کے لیے تیار ہیں، تو آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے آپ کو درکار رقم کا تعین آپ کے منتخب کردہ اکاؤنٹ کی قسم سے ہوتا ہے۔
مثلاً، Pro اکاؤنٹ پر ٹریڈ کرنے کے لیے، آپ کے لیے کم از کم $200 ڈپازٹ کرنا ضروری ہے۔ آپ لامحدود آرڈرز اوپن کرنے، اپ گریڈ شدہ VPS تک رسائی حاصل کرنے، اور 1:2000 تک کی لیوریج استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ اگر آپ متعدد ٹریڈز اوپن کرنے یا 0.01 پر مشتمل لاٹس ٹریڈ کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو فلوٹنگ سپریڈ کے حامل اسٹینڈرڈ اکاؤںٹ پر غور کریں۔ اس قسم کے اکاؤنٹ میں $1 کی کم ترین سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔ اس بات کو نوٹ کر لیں کہ آپ ہر قسم کا ایک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کے تین اکاؤنٹس کھولنے کے قابل ہونے کے لیے، آپ کو اپنے Personal Area کی تصدیق کرنے، تصدیقی طریقہ کار کو ای میل سے SMS میں تبدیل کرنے، اور یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہو گی کہ آپ کم سے کم ڈپازٹ کر چکے ہیں۔
آپ کا ڈپازٹ آپ کے ٹریڈ سائز کا تعین کرتا ہے
FBS کا کم سے کم ٹریڈ سائز0.01 لاٹس ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں لاٹ معاہدے کا معیاری سائز ہوتا ہے۔ یہ بنیادی کرنسی کے 100,000 یونٹس کے برابر ہے، لہٰذا 0.01 لاٹس اکاؤنٹ بنیادی کرنسی کے 1,000 یونٹس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اگر آپ EURUSD کے 0.01 لاٹس خریدتے ہیں اور آپ کا لیوریج 1:1000 ہے، تو آپ کو ٹریڈ کے لیے بطور مارجن $1 کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ نے سینٹ اکاؤنٹ میں $5 ڈپازٹ کیے ہیں، تو آپ کا ڈپازٹ اس مارجن کا احاطہ کرے گا، اور آپ اس سائز کی مزید چار ٹریڈز اوپن کر سکتے ہیں۔ قیمت کے اتار چڑھاؤ کا ہر پوائنٹ یا تو آپ کے لیے $0.01 کا نفع ہو گا یا پھر نقصان ہو گا۔
آئیے ایک آغاز کرنے والے ٹریڈر کے لیے کچھ اچھے آپشنز پر غور و فکر کرتے ہیں۔ جو مثالیں ہم یہاں پیش کرتے ہیں وہ رسک مینجمنٹ کے نقطہ نظر سے درست اور محفوظ ہیں۔
آپ فاریکس پر $100 سے کتنی رقم کما سکتے ہیں؟
محض 100 ڈالرز کے ساتھ ٹریڈنگ ناممکن معلوم ہو سکتی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا ڈپازٹ کتنا زیادہ ہے، فی ٹریڈ خطرہ 5% سے کم ہونا چاہیئے۔ آئیے 3% ($3) خطرہ منتخب کرتے ہیں۔ اگر آپ 0.01 لاٹس ٹریڈ کرتے ہیں، تو آپ کو 300 پوائنٹس تک اسٹاپ لاس ہو سکتا ہے — جو ایک انٹرا ڈے پوزیشن کے لیے کافی زیادہ ہے۔ اس ٹریڈ کے لیے ممکنہ منافع 900 پوائنٹس ($9) ہو گا، کیونکہ تجویز کردہ خطرے/انعام کا تناسب ⅓ ہے۔
آپ فاریکس پر $500 سے کتنی رقم کما سکتے ہیں؟
آئیے ایک ایسے معاملے پر غور کرتے ہیں جہاں آپ 500 ڈالرز کے ساتھ ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔ 3% خطرے یعنی ($15) کے ساتھ، آپ کا ٹریڈ سائز 0.15 لاٹس ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں، نفع/نقصان کا ہر پوائنٹ $0.15 کے برابر ہو گا۔ پوزیشن کا سائز جتنا زیادہ ہو گا، آپ اتنی ہی تیزی سے پیسہ کمانے کے قابل ہو جائیں گے! اسٹاپ لاس کے لیے 100 پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔ اگر آپ کو وسیع اسٹاپ کی ضرورت ہے، تو آپ 0.1 لاٹ ٹریڈ کر سکتے ہیں، جس کی فی پوائنٹ قیمت $0.1 ہے۔ اسٹاپ لاس 150 پوائنٹس تک ہو گا۔ 5% خطرے یعنی ($25) کے ساتھ، آپ 250 پوائنٹ SL کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اس صورت میں منافع (اگر آپ کا ٹیک پرافٹ تین گنا زیادہ ہے تو) $75 ہو گا۔
آپ فاریکس پر $1000 سے کتنی رقم کما سکتے ہیں؟
اگر آپ 1000 ڈالرز کے ساتھ ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو بلاشبہ، آپ، اس سے بھی بڑی ٹریڈز اوپن کر سکتے ہیں۔ آئیے 1000 ڈالرز کے ساتھ فاریکس ٹریڈنگ کے لیے خطرے کا مناسب سائز تلاش کریں۔ ٹریڈ کے لیے 3% کا خطرہ یعنی ($30) اور 1:1000 لیوریج آپ کو 100 پوائنٹس کے اسٹاپ لاس کے حامل 0.3 لاٹس ٹریڈ کرنے میں مدد دے گا۔ 10% یعنی ($100) کا خطرہ آپ کو ایک لاٹ ٹریڈ کرنے میں مدد دے گا۔ اس صورت میں، منافع کے 300 پوائنٹس $300 کے نفع کے برابر ہوں گے۔ فی ٹریڈ $30 کے مناسب خطرے سے آپ کو 300 پوائنٹس کے SL کے حامل 0.1 لاٹس ٹریڈ کرنے میں مدد ملے گی۔ ممکنہ اضافہ $90 ہو گا۔
آپ کی ٹریڈ کے لیے آپ کو درکار پوائنٹس میں اسٹاپ لاس کے مجموعے اور سائز مختلف ہو سکتے ہیں، جس کا دارومدار آپ کے اس اکاؤنٹ کے فیصدی حصے پر ہوتا ہے جسے آپ ٹریڈ کے لیے تفویض کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے, ہر ٹریڈ کے خطرے (آپ کے اکاؤنٹ کے % کے حساب سے) کو تقریباً یکساں لیول پر برقرار رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ نتیجتاً، ایک بڑا ڈپازٹ منتخب کر کے آپ ایک ہی ٹریڈ میں اپنے منافع جات کو ضرب دے سکتے ہیں۔
ڈپازٹ |
فی ٹریڈ خطرہ |
اگر مارکیٹ آپ کے حق میں 900 پوائنٹس بڑھ جاتی ہے تو منافع |
اگر مارکیٹ آپ کے خلاف 300 پوائنٹس بڑھ جاتی ہے تو نقصان |
$100 |
3% |
$9 |
$3 |
$500 |
3% |
$45 |
$15 |
$1000 |
3% |
$90 |
$30 |
دوسری اہم بات: مارجن کالز اور اسٹاپ آؤٹس کے بارے میں ذہن میں رکھیں۔ مارجن کال 40% اور اس سے کم کا ایک منظور شدہ مارجن لیول ہے۔ اس موقع پر، مفت مارجن کی کمی کے باعث کمپنی کسی کلائنٹ کی تمام اوپن پوزیشنز کو بند کرنے کی حقدار ہے تاہم اس کی ذمہ دار نہیں ہے۔ اسٹاپ آؤٹ مارجن (20% اور اس سے کم) کا منظور شدہ کم ترین لیول ہے جس پر ٹریڈنگ پروگرام کلائنٹ کی اوپن پوزیشنز کو ایک ایک کر کے بند کر دے گا تاکہ مزید نقصانات کو روکا جا سکے جس کے نتیجے میں بیلنس منفی ($0 سے نیچے) ہو جائے گا۔
اگر آپ رسک مینجمنٹ کے اصولوں کی پابندی کرتے ہیں اور اپنے مکمل ڈپازٹ کو بیک وقت ٹریڈنگ میں لگانے سے گریز کرتے ہیں، تو آپ مارجن کالز اور اسٹاپ آؤٹس سے محفوظ رہیں گے۔
ٹریڈنگ کے لیے آپ کو درکار سرمایہ
جیسے کہ آپ جانتے ہیں، کہ فاریکس کا کم سے کم ٹریڈ سائز $5 ہے۔ باقی آپ پر منحصر ہے! اپنے علم اور تجربے کا اندازہ لگائیں، اور اپنے اہداف سے متعلق بھی غور کریں۔ آپ کتنے پیسے کمانا چاہتے ہیں؟ آپ کتنی مرتبہ ٹریڈ کریں گے؟ ڈپازٹ جتنا زیادہ ہو گا، اتنا ہی پوزیشن سائز زیادہ ہو گا، اور فی ٹریڈ آپ کو اتنا ہی زیادہ منافع حاصل ہو گا۔ ان سب کا ممکنہ خطرات کے خلاف موازنہ کرنا چاہیئے۔
براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ صرف اپنی اضافی رقم کو ٹریڈنگ پر لگاتے ہیں، نہ کہ وہ رقم جو آپ کی زندگی کی بنیادی ضروریات کا احاطہ کرتی ہے۔ ٹریڈنگ منافع کے حصول کے شاندار مواقع پیش کرتی ہے، تاہم یہ خطرناک ہے، اور نقصانات بھی ممکن ہیں۔
کم ٹریڈ سائز کی حامل فاریکس ٹریڈنگ کے لیے تجاویز:
ڈپازٹ/خطرے کے بیلنس کے حوالے سے مشورے کو پڑھنے اور ٹریڈ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، آپ کو درج ذیل تجاویز کو ذہن نشین کر لینا چاہیئے جو آپ کو کامیاب ہونے میں مدد دیں گی۔ یہ تجاویز ان لوگوں کے لیے کارآمد ہیں جو کم ٹریڈ سائز کی حامل ٹریڈنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
- اچھی رسک مینجمنٹ لازمی ہے۔ اپنی ٹریڈ کے نتائج کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمیشہ اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈرز استعمال کریں۔ ذہن میں رکھیں کہ آغاز کرنے والے افراد کے لیے تجویز کردہ خطرے کی شرح فی صد کسی ایک ٹریڈ پر آپ کے اکاؤنٹ کا 3% ہے۔
- خطرے/انعام کا ایک موزوں تناسب برقرار رکھیں۔ یقینی بنائیں کہ ٹریڈ کا ممکنہ انعام کم از کم اس کے ممکنہ خطرے کے برابر ہے یا اس سے زیادہ ہے۔ خطرے/انعام کا 1:3 یا اس سے زیادہ کے تناسب کا ہدف رکھنا ایک بہترین اصول ہے۔
- آمدن میں حقیقت پسندانہ توقعات رکھیں۔ آپ کا راتوں رات دولت مند بننا ممکن نہیں ہے۔ ایک تسلسل کے ساتھ طویل مدتی منافع جات کمانے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں۔
- مارجن کالز سے بچیں۔ اگر آپ لیوریج استعمال کر رہے ہیں، تو خود پر زیادہ بوجھ ڈالنے سے احتیاط برتیں۔ یقینی بنائیں کہ اپنی ٹریڈز کا احاطہ کرنے اور مارجن کالز سے بچنے کے لیے آپ کے پاس مطلوبہ مارجن موجود ہے۔
- ڈیمو اکاؤنٹ آزمائیں۔ حقیقی رقم کو خطرے میں ڈالنے سے قبل ڈیمو اکاؤنٹ پر اپنی ٹریڈنگ کی مہارتوں کی مشق کرنا ایک اچھی بات ہے جو مارکیٹ کے فطری ماحول کی نقالی کرتا ہے۔ یہ مارکیٹ کے لیے احساس پیدا کرنے اور آپ کی مہارتوں کو فروغ دینے میں آپ کی مدد کرے گا۔
- سیکھنا جاری رکھیں۔ چونکہ فاریکس مارکیٹ مسلسل بدل رہی ہے، اس لیے تازہ ترین خبروں اور رجحانات سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ FBS اپنی ویب سائٹ پر گائیڈ بُک اور معلوماتی آرٹیکلز فراہم کر کے ایسا کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
- ایک ایسا بروکر منتخب کریں جس پر آپ اعتماد کر سکتے ہوں۔ ایک ایسا بروکر تلاش کریں جو منظم کردہ ہو اور انڈسٹری میں ایک اچھی ساکھ رکھتا ہو۔ زیادہ فیسیں وصول کرنے یا ناقص کسٹمر سروس فراہم کرنے والے بروکرز سے اجتناب برتیں۔
کم ٹریڈ سائز کے باوجود ان تجاویز پر عمل کر کے، آپ ٹریڈنگ تک اپنی رسائی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ مضبوط نظم و ضبط اور تحمل مزاجی قائم رکھنا یاد رکھیں، نیز کبھی بھی اپنی گنجائش سے زیادہ خطرہ نہ اٹھائیں۔
کم ٹریڈ سائز کے حامل ٹریڈرز کے لیے حکمت عملی
مارکیٹ میں اپنی سرگرمیوں سے متعلق درست فہم رکھنا نہایت ضروری ہے، خصوصاً جب آپ کا ٹریڈ سائز کم ہو۔ ذیل میں ہم کم ٹریڈ سائز کی حامل حکمت عملی پر مبنی اصول پیش کرتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں، یہ فیصلہ کریں کہ آپ ٹریڈنگ کے لیے کتنا وقت وقف کر سکتے ہیں۔ ذہن میں رکھیں کہ ٹریڈںگ کے مصروف ترین کاروباری اوقات عموماً تب ہوتے ہیں جب دو سیشنز اوور لیپ ہوتے ہیں۔ مثلاً، آپ لندن اور نیویارک کے ٹریڈنگ سیشنز کے مابین سنگم پر غور کر سکتے ہیں۔
دوسری بات، آپ کو وہ ٹائم فریمز منتخب کرنے کی ضرورت ہے جن پر آپ ٹریڈنگ کے دوران عمل کریں گے۔ ہم تین ٹائم فریمز، مثلاً، D1، H4، اور H1 منتخب کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، جن پر آپ دن بھر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ طویل ترین ٹائم فریم پر، آپ مجموعی رجحان کا جائزہ لیتے ہیں۔ H4 پر، آپ سیٹ اپس کا جائزہ لیتے ہیں اور H1 پر داخلے کا انتظار کرتے ہیں۔ اگر آپ کم ٹریڈ سائز کی حامل ٹریڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو تجویز پیش کی جاتی ہے کہ اپنی پوزیشن کو ایک دن سے زیادہ ہولڈ نہ رکھیں کیونکہ آپ کی ٹریڈ کو سواپس سے متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہو گا۔
تیسرے مرحلے میں، اگر آپ کا اکاؤنٹ سائز کم ہے، تو آپ پر لازم ہے کہ اپنے خطرات کو 3% پر برقرار رکھیں۔ یہ خطرے کا مناسب سائز ہے، جیسا کہ سابقہ متن میں مذکور ہے۔ نیز، ذہن میں رکھیں کہ خطرے/انعام کا تناسب (⅓ تجویز کردہ ہے)۔
چوتھے مرحلے میں، ان تکنیکی ٹولز کا انتخاب کریں جن کا اطلاق کرنے کی آپ کو ضرورت ہے۔ یہ رجحاناتی لائنز، سپورٹ اور مزاحمتی لیولز، اور تکنیکی انڈیکیٹرز ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ پرائس ایکشن تکنیکوں سے واقف ہیں تو آپ ان کے بغیر بھی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
آخری بات، ٹریڈ سے باہر نکلنے کے لیے موافق حالات کی موجودگی یقینی بنائیں۔ اس میں منافع کے ایک مخصوص لیول تک رسائی حاصل کرنا یا پہلے سے طے شدہ اسٹاپ لاس لیول تک پہنچنا شامل ہو سکتا ہے۔ ٹریڈ سے باہر نکلنے کا واضح منصوبہ بنا کر، آپ جذبات کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں اور اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہ سکتے ہیں۔
2023-08-11 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- معاشی کلینڈر: اسکو کیسے پڑھیں اور استعمال کریں
- میٹا ٹریڈر (MetaTrader) میں تجارتی آرڈر کو کیسے کھولا اور بند کیا جاتا ہے؟
- >فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ
- پوزیشن کی سائز کی تعیین کیسے کریں؟
- لیوریج اور مارجن: آپ فاریکس ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں؟
- رول اوور اور سویپ کیا ہیں اور ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ آرڈرز کی اقسام: مارکیٹ، لمٹ، اسٹاپ، ٹریلنگ اسٹاپ، اسٹاپ لمٹ
- Forex مارکیٹ کب کھلی ہوتی ہے؟
- Bid-Ask اسپریڈ
- منافع کا حساب لگانا
- لاٹس، پوائنٹس اور لیوریج کیا ہیں
- ٹریڈ کیسے کریں؟
- فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے جوڑے
- ٹریڈنگ کے لیے آپ کو کون سا سافٹ ویئر درکار ہے؟
- فاریکس ٹریڈنگ کے فائدے اور خطرات
- فاریکس کیا ہے?