-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
میٹا ٹریڈر (MetaTrader) میں تجارتی آرڈر کو کیسے کھولا اور بند کیا جاتا ہے؟
تجارتی اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اب آپ تجارت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنا MT4 ٹریڈنگ ٹرمینل لانچ کریں (MT5 کا طریقہ کار بہت ملتا جلتا ہے)۔ رجسٹریشن کے دوران FBS کی طرف سے آپ کو فراہم کردہ لاگ ان اور پاس ورڈ استعمال کریں۔ اگر آپ یہ معلومات بھول گئے ہیں، تو آپ کمپنی کی طرف سے آپ کو بھیجی گئی رجسٹریشن ای میل چیک کر سکتے ہیں یا اپنے پرسنل ایریاض میں نیا پاس ورڈ سیٹ کر سکتے ہیں۔
کبھی کبھی لاگ ان کرنے کے لیے ایک سے زیادہ کوششیں کرنا پڑتی ہیں۔ اگر آپ کی پہلی کوشش ناکام ہوئی تو "فائل" پر کلک کریں اور پھر "ٹریڈ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں" پر کلک کریں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آپ سرور کا صحیح نام استعمال کر رہے ہیں اپنی لاگ ان معلومات کو احتیاط سے بھریں۔
چیک کریں کہ آپ کا کنکشن ہوگیا ہے: نیچے دائیں کونے میں کالم سبز اور نیلے ہونے چاہئیں۔ اگر آپ وہاں اپنے انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار دیکھتے ہیں، تو سب ٹھیک ہے: اس کا مطلب ہے کہ آپ کو لائیو مارکیٹ کوٹس یعنی قیمتوں کے حوالے مل رہے ہیں۔ یہ ٹریڈنگ شروع کرنے کا وقت ہے!
نیا آرڈر کھولنا
تجارت کرنے کے لیے، آپ کو اپنے بروکر کو اپنے لیے تجارتی پوزیشن کھولنے کے لیے ایک کمانڈ دینے کی ضرورت ہے۔ ایسی کمانڈ کو آرڈر کہا جاتا ہے۔
ایک نیا آرڈر لگانے کے کئی طریقے ہیں ونڈو پاپ اپ:
- پروگرام مینو میں "ٹولز" - "نیا آرڈر" منتخب کریں۔
- چارٹ پر دائیں کلک کریں؛ "ٹریڈنگ" میں جائیں - "نیا آرڈر" لگائیں۔
- "مارکیٹ واچ" ونڈو میں تجارتی آلے کے نام پر ڈبل کلک کریں۔
- قیمت چارٹ کے اوپر ٹول بار میں "New Order" بٹن پر کلک کریں۔
- کی بورڈ پر F9 بٹن دبائیں۔
"New Order" ونڈو ظاہر ہوگی۔ یہاں آپ کو اپنی تجارت کے پیرامیٹرز کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔
تجارتی پیرامیٹرز کی تخصیص یعنی کسٹمائزیشن
میٹا ٹریڈر کی علامت
علامت Symbol وہ اثاثہ ہے جس کی آپ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے سے طے شدہ طور پر، ایکٹو چارٹ پر ٹریڈنگ کے لئے منتخب کیا جاتا ہے، لیکن آپ ڈراپ ڈاؤن فہرست سے ایک اور اثاثہ چن سکتے ہیں۔ ایک متعلقہ ٹک چارٹ بائیں پین میں ظاہر ہوگا۔
آرڈر کا حجم
اگلا مرحلہ اپنی پوزیشن کے سائز کا تعین کرنا ہے اور اسے Volume کی فیلڈ میں لکھنا ہے۔ میٹا ٹریڈر میں آپ پوزیشن کا سائز lots میں سیٹ کرتے ہیں: 1.0 کو 1 لاٹ کے برابر ہے، یا 100000 یونٹس بھی کہا جاتا ہے۔ آپ مضمون "پوزیشن سائز کا تعین کیسے کریں؟" میں پوزیشن کا سائز منتخب کرنے کا طریقہ پڑھ سکتے ہیں۔
میٹا ٹریڈر میں اسٹاپ لاس اور ٹیک پروفیٹ۔
اب وقت ہے کہ "Stop Loss"اور "Take Profit" کو سیٹ کریں۔ یہ فیلڈز بطور ڈیفالٹ خالی ہیں۔ آپ یہ معلومات فوراً یا بعد میں درج کر سکتے ہیں یا ان فیلڈز کو سیٹ نہ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
اسٹاپ لاس (SL) ایک ایکسچینج ریٹ ہے جس پر قیمت آرڈر کے منفی سمت میں جانے پر آپ کی تجارت خود بخود بند ہو جائے گی۔ اس طرح، SL آپ کے ممکنہ نقصان کو محدود کرتا ہے: بدترین صورت میں، آپ اس رقم سے زیادہ نہیں نقصان اٹھائیں گے جو آپ نے اسٹاپ لاس کے طور پر منتخب کیا ہے۔
ٹیک پروفیٹ (TP) ایک ایکسچینج ریٹ ہے جہاں قیمت آپ کے آرڈر کے حق میں جانے پر آپ کی تجارت خود بخود بند ہو جائے گی۔ دوسرے الفاظ میں، یہ آپ کے منافع کا ہدف ہے۔
اگر اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافیٹ کی قدریں یعنی قیمتیں سیٹ کی جاتی ہیں، تو وہ چارٹ پر متعلقہ قیمت کی سطحوں پر افقی لکیروں کے طور پر ظاہر ہوں گی، جس سے آپ کے لیے کھلی تجارتی آرڈر کی نگرانی کرنا آسان ہو جائے گا۔ اگر SL اور TP کی سطح موجودہ قیمت کے بہت قریب سیٹ کی گئی تھی، تو آپ کو ایک غلطی کا پیغام نظر آئے گا: Incorrect" S/L or T/P"۔ آپ کو سطحوں کو موجودہ قیمت سے دور منتقل کرنے اور درخواست کو دہرانے کی ضرورت ہوگی۔
Market Ordeer اور Pending Orders
اگلی اہم فیلڈ "Type" ہے۔ دو قسم کے آرڈرز ہوتے ہیں - مارکیٹ آرڈرز اور پینڈنگ آرڈرز۔ ان دو اقسام کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ مارکیٹ آرڈرز خود بخود موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر کھل جاتے ہیں جبکہ پینڈنگ یعنی زیر التواء آرڈرز مستقبل میں ایک مخصوص قیمت کے لیے سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ مارکیٹ ایگزیکیوشن کا انتخاب کرتے ہیں، تو جیسے ہی آپ "Sell by market" یا "Buy by market" بٹن دباتے ہی آپ کا تجارتی آرڈو کھل جائے گا۔ اگر آپ پینڈنگ آرڈر کو منتخب کرتے ہیں، تو آپ ایڈوانس میں سطحوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ اس صورت میں، تجارت خود بخود کھل جائے گی جس قیمت کی سطح کو آپ نے منتخب کیا ہے، اور ایسا ہونے پر آپ کو مانیٹر کے سامنے موجود ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ زیر التواء یعنی پینڈنگ آرڈرز کی اقسام کے بارے میں پڑھیں "Types of orders".
اگر "Sell" اور "Buy" بٹن غیر فعال ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے اس اکاؤنٹ کی قسم کے لیے ایک غلط آرڈر والیوم کا انتخاب کیا ہے۔ براہ کرم آرڈر والیوم کے لیے اپنی سیٹنگز چیک کریں اور ہماری ویب سائٹ پر بیان کردہ تجارتی حالات سے ان کا موازنہ کریں۔
اوپن آرڈر کو ٹریڈ ٹیب پر کلک کرکے ٹرمینل ونڈو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرمینل ونڈو کھولنے کے لیے، "View" - "Toolbox" پر کلک کریں یا "CTRL + T" کو استعمال کریں۔
ایک کلک سے ٹریڈنگ
آپ ون کلک ٹریڈنگ آپشن استعمال کر کے اور بھی تیزی سے تجارتی آرڈر کر سکتے ہیں۔ اسے چالو کرنے کے لیے، مینو "Tools" اور پھر - "Options" پر کلک کریں۔
"Trade" ٹیب کو منتخب کریں اور "One Click Trading" آپشن کو چیک کریں۔"
ایک بار one-click trading فعال ہونے کے بعد آپ چارٹ کے اوپری بائیں کونے میں والیوم کو تبدیل کرنے کے آپشن کے ساتھ خرید و فروخت کے بٹن استعمال کر کے تجارت کر سکتے ہیں۔
آرڈر کیسے بند کریں؟
کھلی پوزیشن کو بند کرنے کے لیے، ٹرمینل ونڈو میں ٹریڈ ٹیب میں "x" پر کلک کریں۔
یا چارٹ پر لائن آرڈر پر دائیں کلک کریں اور "close" کو منتخب کریں۔
اگر آپ پوزیشن کے صرف ایک حصے کو بند کرنا چاہتے ہیں، تو کھلے آرڈر پر دائیں کلک کریں اور "Modify" کو منتخب کریں۔ پھر، ٹائپ فیلڈ میں، مارکیٹ کا عمل منتخب کریں اور منتخب کریں کہ آپ پوزیشن کا کون سا حصہ بند کرنا چاہتے ہیں۔
نتیجہ
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، MT4 پر اپنی تجارت کو کھولنا اور بند کرنا بہت آسان ہے، اور اس میں لفظی طور پر صرف ایک کلک کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے پرسنل ایریا میں لاگ ان کریں، ایک اکاؤنٹ بنائیں اور FBS کے ساتھ تجارت یعنی ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کریں!
2023-05-25 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- معاشی کلینڈر: اسکو کیسے پڑھیں اور استعمال کریں
- ٹریڈنگ فاریکس کا آغاز کرنے کے لیے آپ کو کتنی رقم درکار ہے
- >فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ
- پوزیشن کی سائز کی تعیین کیسے کریں؟
- لیوریج اور مارجن: آپ فاریکس ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں؟
- رول اوور اور سویپ کیا ہیں اور ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ آرڈرز کی اقسام: مارکیٹ، لمٹ، اسٹاپ، ٹریلنگ اسٹاپ، اسٹاپ لمٹ
- Forex مارکیٹ کب کھلی ہوتی ہے؟
- Bid-Ask اسپریڈ
- منافع کا حساب لگانا
- لاٹس، پوائنٹس اور لیوریج کیا ہیں
- ٹریڈ کیسے کریں؟
- فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے جوڑے
- ٹریڈنگ کے لیے آپ کو کون سا سافٹ ویئر درکار ہے؟
- فاریکس ٹریڈنگ کے فائدے اور خطرات
- فاریکس کیا ہے?