فاریکس ٹریڈنگ کے فائدے اور خطرات

زیادہ تر تجارتی سرگرمیوں کی طرح، فاریکس ٹریڈنگ میں فائدے اور نقصانات دونوں ہیں۔ فاریکس مارکیٹ میں داخل ہونے کے خواہشمند ٹریڈرز کو اس کے فائدے اور نقصانات کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا مارکیٹ ان کیلئے پرکشش اور موزوں ہے۔ آئیے فاریکس ٹریڈنگ کے تمام پہلوؤں پر بات کرتے ہیں۔

فاریکس ٹریڈنگ کیا ہے؟

فارن ایکسچینج مارکیٹ، جسے فاریکس یا FX بھی کہا جاتا ہے، نیشنل یعنی قومی کرنسیوں کے تبادلے کیلئے ایک عالمی مارکیٹ ہے۔ یہ بہت سے دوسرے عوامل کیساتھ اپنی رسائی، لیکویڈیٹی، اور بین الاقوامی کردار کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی مالیاتی منڈی بن چکی ہے۔ دوسری مالیاتی منڈیوں کے برعکس، آپ ایجنٹس یعنی تیسرے فریق کے ذریعے کرنسیوں کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں تاکہ بغیر کسی جسمانی عمل دخل کے تبادلے یعنی ایکسچینج سے منافع کمایا جا سکے۔ 

currencies.png

فاریکس مارکیٹ کے فوائد

فاریکس کے بے شمار فوائد ہیں جنہیں پوری دنیا کے ٹریڈرز سراہتے ہیں۔ آئیے ٹریڈنگ کی دنیا میں غوطہ لگانے کی سب سے عام وجوہات دیکھتے ہیں۔

رسائی

فارن ایکسچینج مارکیٹ تک رسائی مسلسل پھیل رہی ہے، اور اسی طرح زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فاریکس ٹریڈنگ میں خود کو آزمانے کا موقع مل رہا ہے۔ جب کہ بڑے مالیاتی ادارے فاریکس ٹریڈرز کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرتے ہیں، مارکیٹ تک آن لائن رسائی انفرادی ٹریڈرز کیلئے بھی فاریکس ٹریڈنگ کو منافع بخش بناتی ہے۔ مزید برآں، تجارتی ایپس اور آن لائن بروکرز کا بڑھتا ہوا استعمال فاریکس ٹریڈنگ کو ان لوگوں کیلئے زیادہ قابل رسائی بناتا ہے جو طویل مدتی اور قلیل مدتی منافع چاہتے ہیں۔ آپ کچھ آسان اقدامات کرکے فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

مارکیٹ بڑی اور بین الاقوامی ہے

فاریکس دنیا کی سب سے بڑی مالیاتی منڈی ہے، اور مستقبل قریب میں، اس سے یہ اعزاز کوئی نہیں چھین سکتا ہے۔ یہ میں اوسطاً، $4 ٹریلین سے $5 ٹریلین روزانہ کی ٹریڈنگ ہوتی ہے۔ یہ تقریباً 200 بلین ڈالر فی گھنٹہ، 3 بلین ڈالر فی منٹ، اور 50 ملین ڈالر فی سیکنڈ ہے۔ مزید یہ کہ فاریکس مارکیٹ میں تجارتی حجم بہت زیادہ ہے۔ فاریکس میں اتنی زیادہ ٹرانزیکشنز ہیں، اتنی مقدار کہیں اور دیکھنے میں نہیں آتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فاریکس ٹریڈرز کو بے مثال لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے، جو کسی بھی وقت سیکنڈوں میں مارکیٹ میں داخل اور باہر آسکتے ہیں۔

Forex market vs other markets.png

پوری دنیا کے لاکھوں ٹریڈرز کا شکریہ، فاریکس واقعی سب سے بڑی مالیاتی منڈی ہے۔ اس طرح، مارکیٹ کو مجموعی طور پر عالمی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں تک رسائی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لچک

فاریکس مارکیٹ میں لچک کا مطلب یہ ہے کہ ٹریڈنگ میں استعمال ہونے والی رقم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ عملی طور پر مارکیٹ کا کوئی ضابطہ بھی نہیں ہے۔ اس حقیقت کے ساتھ کہ مارکیٹ 24/5 عمل کاری کرتی ہے، یہ چیز خصوصاً مستقل ملازمت پیشہ ٹریڈرز کے لیے ایک لچکدار منظرنامہ تشکیل دیتی ہے۔ اسی لیے پارٹ ٹائم ٹریڈرز فاریکس کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ یہ ان کے کل وقتی کام میں کم سے کم مداخلت کے ساتھ ساتھ ایک لچکدار شیڈول فراہم کرتی ہے۔

شفافیت

فاریکس مارکیٹ بہت بڑی ہے اور متعدد ٹائم زونز میں کام کرتی ہے۔ کوئی بھی ملک یا مرکزی بینک اس کو کنٹرول نہیں کر سکتا یا ایک طویل مدت کیلئے قیمتوں میں ہیرا پھیری نہیں کر سکتا۔ یہ تجارتی حالات کو شفاف بناتا ہے اور مارکیٹ کے انفرادی کھلاڑیوں کو موثر نتائج حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگرچہ فاریکس مارکیٹ کے بارے میں معلومات بہت زیادہ دستیاب ہیں، کچھ اداروں کو وقت کے فرق یا معلومات کی ترسیل میں تھوڑی تاخیر کی وجہ سے قلیل مدتی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، ایسے فائدے کو وقت کیساتھ ساتھ برقرار نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ اس طرح، فاریکس واقعی ایک شفاف مارکیٹ ہے جہاں ہر کسی کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔

تجارتی آپشنز

فاریکس ٹریڈرز کو تجارتی آپشن کی ایک وسیع رینج فراہم کرتی ہے۔ ٹریڈرز سینکڑوں کرنسی کے جوڑوں کی تجارت کر سکتے ہیں۔ ٹریڈرز کا پسندیدہ جوڑا EURUSD ہے۔ مزید برآں، FBS کنٹریکٹ فار ڈیفرینس (CFD) ٹریڈنگ کا موقع فراہم کرتا ہے، جس سے کموڈیٹی، کرپٹو کرنسی، قیمتی دھاتوں، اسٹاک اور انڈیکس کی ٹریڈنگ کی اجازت ملتی ہے۔ اس کی وجہ سے، ٹریڈر مناسب اکاؤنٹ کی قسم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس طرح، فاریکس مارکیٹ کسی بھی بجٹ اور مختلف خطرسے نمٹنے والے ٹریڈرز کیلئے ایک آپشن پیش کرتی ہے۔

BIS Triennial central bank survey.png

ٹرانزیکشن کے اخراجات

فاریکس ٹرانزیکشن پر آنے والی لاگت کی وجہ سے ایک سازگار ماحول پیدا کرتی ہے جو کہ دیگر مارکیٹوں کے مقابلے کم ہے۔ وجہ یہ ہے کہ فاریکس مارکیٹ بنیادی طور پر بروکرز چلاتے ہیں جو دو طرفہ حوالہ جاتی قیمت فراہم کرتے ہیں۔ وہ خطرات سے نمتنے کیلئے اسپریڈ کو اپنے لیے محفوظ رکھتے ہیں۔ اسپریڈ کو پوائنٹس میں ماپا جاتا ہے، جو فروخت کی قیمت اور خرید کی قیمت کے درمیان فرق ہے۔ FBS عام طور پر کوئی اضافی کمیشن نہیں لیتا، کیونکہ یہ صرف اسپریڈ لیتا ہے، جو کہ واقعی بہت کم ہے۔ تاہم، کچھ اکاؤنٹس کی اقسام کی اپنی خصوصیات ہیں۔ مثال کیطور پر، ایک ECN اکاؤنٹ، ایک کم اسپریڈ کے علاوہ، $6 کا کمیشن بھی لیتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ ٹریڈنگ اسٹاک اور کرپٹو کیلئے کمیشن بھی ادا کرتے ہیں۔

لیوریج

ایک چھوٹا سا ڈپازٹ بہت آگے تک لے جا سکتا ہے۔ لیوریج کیساتھ، آپ اپنے بروکر سے اپنے اصل ڈپازٹ شدہ فنڈز سے زیادہ کی ٹریڈنگ کرنے کیلئے "رقم ادھار" لے سکتے ہیں۔ یہ ایک طاقتور ٹول ہے اور فاریکس ٹریڈنگ کی سب سے پرکشش خصوصیات میں سے ایک ہے۔ FBS ایف بی ایس 1:3000 تک لیوریج کی پیشکش کرتا ہے، جو آپ کی قوت خرید میں اضافہ کرتا ہے اور بڑے فوائد دے سکتا ہے، لیکن یہ نقصانات کا خطرہ بھی رکھتی ہے۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ اسے شروع کرنے سے پہلے لیوریج کیساتھ ٹریڈنگ میں موجود خطرات کو پوری طرح سمجھتے ہیں۔ آپ کو صرف اس رقم کیساتھ ٹریڈنگ شروع کرنی چاہئے جسے آپ کھونے کے متحمل ہوسکتے ہیں۔

ابتدائی ٹریڈرز کیلئے فاریکس کا موزوں ہونا

ابتدائی ٹریڈرز جو چھوٹی چھوٹی ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں آسانی سے فاریکس مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ فاریکس کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ بروکرز سینٹ اکاؤنٹس بھی پیش کرتے ہیں۔

ایک سینٹ اکاؤنٹ ایک اصلی تجارتی اکاؤنٹ ہے، لیکن اسکا ابتدائی ڈپازٹ 1$ سے شروع ہوتا ہے۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے، ابتدائی ٹریڈرز بڑی تجارتی سرگرمی کرنے سے پہلے اپنی صلاحیتوں کو عملی طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ تجارتی ٹولز اور طریقہ کار سے واقفیت حاصل کرنے کا ایک مثالی طریقہ ہے، جیسے کہ بنیادی اور تکنیکی تجزیات، جو بغیر کسی بڑی مالیاتی سُپردگی کے ہے۔ تاہم، یہ اس حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں کرتا کہ مہارت اور علم کامیاب ٹریڈنگ کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔ 

"طویل" یا "قلیل" مدتی پوزیشنوں سے منافع کا حصول

دیگر مارکیٹوں میں، CFDs کا استعمال اکثر کسی آلے پر طویل اور قلیل مدتی دونوں پوزیشنوں کو کھولنے کیلئے کیا جاتا ہے۔ فاریکس کی دنیا میں، جہاں کرنسیوں کی تجارت جوڑوں کیو صورت میں ہوتی ہے، آپ ہمیشہ ایک کرنسی خریدتے ہیں اور دوسری بیچتے ہیں۔ مثال کیطور پر، کرنسی کا جوڑا ہمیشہ بیس یعنی بنیادی کرنسی کیساتھ پہلی جگہ اور کوٹ یعنی حوالہ جاتی کرنسی کو دوسری جگہ کیطور پر رکھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ AUDUSD جوڑے کی قیمت بتاتی ہے کہ AUD کا ایک یونٹ امریکی ڈالر میں کتنی مالیت کا ہے۔ اگر ہم سوچتے ہیں کہ آسٹریلوی ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑھے گا، تو ہم اس جوڑے میں خرید یعنی buy کا ٹریڈنگ آرڈر کھولیں گے (طویل مدت کیلئے)۔ اگر ہم سوچتے ہیں کہ صورتحال اس کے برعکس ہوگی اور آسٹریلوی ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہو جائے گا، تو ہم اس جوڑے کا فروخت یعنی Sell کا ٹریڈنگ آرڈر کھولیں گے (قلیل مدت کیلئے)۔

 

فاریکس مارکیٹ کے نقصانات

کاؤنٹر پارٹی کے خطرات

فاریکس مارکیٹ ایک بین الاقوامی مارکیٹ ہے۔ اس طرح، مقامی طور پر فاریکس مارکیٹ کا ضابطہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے کیونکہ یہ کسی ملک کی خود مختار کرنسی سے متعلق ہے۔ لہذا، فاریکس مارکیٹ دیگر مالیاتی مارکیٹوں کے مقابلے میں کم منظم شدہ ہے۔ اس کولیکر کوئی ایک اکیلا عالمی ریگولیٹر نہیں ہے۔ مخصوص علاقوں میں مختلف اور الگ الگ سرکاری اور آزاد ادارے ہیں جو فاریکس ٹریڈنگ کی نگرانی کرتے ہیں۔ بدلے میں، ٹریڈرز کو ایک قابل اعتماد بروکر کو منتخب کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے کمپنی کا کل دورانیہ ، لائسنس اور ساکھ کی جانچ کرنا بہت ضروری ہے۔

لیوریج کے خطرات

فاریکس مارکیٹ زیادہ سے زیادہ لیوریج فراہم کرتی ہے جو خود بخود خطرے کا بھی زریعہ بنتی ہے۔ کسی بھی خاص دن کیلئے فاریکس مارکیٹ میں ہونے والی نقل و حرکت کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ اس لیے یہ ممکن ہے کہ کوئی بھی شخص زیادہ لیوریج کا استعمال کرتے ہوئے چند ہی منٹوں میں اٌنے پورے ڈپازٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ابتدائی ٹریڈرز کیلئے ایسی غلطیاں کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے کیونکہ وہ اس خطرے کو نہیں سمجھتے جولیوریج سے پیدا ہوتا ہے۔

آپریشنل خطرات

فاریکس ٹریڈنگ میں وقت کا ٹریک رکھنا مشکل ہے۔ فاریکس مارکیٹ زیادہ تراوقات میں کھلی رہتی ہے، اور لوگ اپنی کھلی تجارتی پوزیشنوں کی مسلسل نگرانی نہیں کر سکتے ہیں۔ لہذا، ٹریڈر جب قیمت کے چارٹ سے دور ہوتے ہیں تو اپنی تجارتی قدر کی حفاظت کیلئے الگورتھم استعمال کرتے ہیں۔ متبادل کیطور پر، بین الاقوامی فرموں کے سیلز ڈیپارٹمنٹس پوری دنیا میں بکھرے ہوئے ہیں۔ اگر کسی شخص کو تجارتی پوزیشنوں کو منظم کرنے کے بارے میں علم نہیں ہے تو، فاریکس ٹریڈنگ کے نتیجے میں ایک اہم نقصان ہو سکتا ہے۔

اتار چڑھاؤ

تمام مارکیٹیں بعض اوقات اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتی ہیں، اور فاریکس مارکیٹ مختلف نہیں ہے۔ قلیل مدتی منافع کی امید رکھنے والے ٹریڈرز کو غیر متوقع طور پر انتہائی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو ان کی تجارتی حکمت عملیوں کو غیر منافع بخش بنا سکتی ہے۔

واپسی کی کم شرح

فاریکس ٹریڈنگ عام طور پر کرنسی کے جوڑے میں دو کرنسیوں میں سے کسی ایک کی قدر میں اضافہ یا کمی سے ہونے والے سرمائے کے منافع پر مرکوز ہوتی ہے۔ دوسری طرف، پوری رات کھلی رکھی جانے والی فاریکس پوزیشنیں آمدنی یا سود لاگو کر سکتی ہیں۔ یہ خریدی اور بیچی گئی کرنسی جاری کرنے والے ممالک میں لاگو سود کی شرحوں میں فرق پر منحصر ہے۔ اسے اکثر "رول اوور" یا "کیرینگ" نفع کہا جاتا ہے۔ تاہم صورت حال اس کے برعکس ہو سکتی ہے۔ بروکر آپ سے پوری رات تجارتی آرڈر کھلا رکھنے پر معاوضہ لے سکتا ہے، لہذا اس پر توجہ دیں۔ نتیجے کے طور پر، ٹریڈرز کو سویپ کو سمجھنا ہوگا اگر وہ اپنے تجارتی آرڈر کو ایک دن سے زیادہ دیر تک کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔

فاریکس ٹریڈنگ ابھی کیوں شروع کرنا چاہیے؟

فاریکس ٹریڈر کیطور پر کیریئر شروع کرنے میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کیلئے، اوپر درج فوائد اور نقصانات کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔ اگر فاریکس کے نقصانات آپ کے فائدے سے کہیں زیادہ ہیں، تو بہتر ہو گا کہ پیسہ کمانے کا کوئی زیادہ موزوں طریقہ تلاش کریں۔

تاہم، ہر کسی کے پاس فارن کرنسی مارکیٹ میں اپنا کیریئر بنانے کا موقع ہوتا ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں آزادانہ طور پر اور کہیں سے بھی ٹریڈنگ کرنے کی آزادی ان لوگوں کی زندگی بدل دیتی ہے جو چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں۔ فاریکس مارکیٹ میں مناسب رسک کیپیٹل اور قابل بھروسہ بروکریج سروسز کیساتھ، آپ بڑے، چھوٹے، یا غیر ملکی کرنسی کے جوڑوں پر ٹریڈنگ کرکے پیسے بنا سکتے ہیں۔

نتیجہ

تو، کیا فاریکس ٹریڈنگ ایک اچھا کیریئر ہے؟ جواب کا انحصار وسائل، صلاحیتوں اور دلچسپیوں پر ہے۔ اگر آپ کے پاس مقصد، نظم و ضبط اور لگن کے تینوں اؤصاف ہیں، تو ہاں، فاریکس ٹریڈنگ روزی کمانے کا ایک منافع بخش اور پرلطف طریقہ ہو سکتا ہے۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہمیں فیس بوک پر تابع ہو

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera