Take-Profit Order

ٹیک پروفیٹ آرڈر

ٹیک پرافٹ (T/P) آرڈر کیا ہوتا ہے؟

ٹیک پرافٹ آرڈر ایک ایسا آرڈر ہے جسے ٹریڈرز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ جب آرڈر کسی خاص سطح پر پہنچ جائے تو اسے بند کر دیا جائے، یہ سطح ٹریڈر کے ذریعے منتخب کیا جاتی ہے۔ سٹاپ لاس آرڈر کے ساتھ مل کر، ٹیک پرافٹ آرڈرز کافی ٹریڈرزاپنے تجارتی منصوبوں میں نقصانات کو محدود کرنے اور مخصوص اثاثہ پر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ٹیک پرافٹ آرڈر بیچنے یا ہولڈ کرنے کے جذباتی فیصلے کی بجائے منافع اور نقصان کے حساب کتاب پر مبنی ایک آٹومیٹک ٹریڈ سے نکلنے کی حکمت عملی ہے۔

ٹیک پرافٹ آرڈر کیسے کام کرتا ہے؟

سٹاپ لاس آرڈر کی طرح، ٹیک پرافٹ بھی ایک ایگزٹ یعنی ٹریڈ سے نکلنے کا آرڈر ہے۔ تاہم، SL کے برعکس، جو ٹریڈ پر ٹریڈرکے نقصانات کو کم کرتا ہے، TP ایک مخصوص قیمت سیٹ کرتا ہے جس پر منافع بخش ٹریڈ خود بخود بند ہو جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، TP منافع کا ہدف ہے۔ آپ کو اس سطح پر TP لنک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو قیمت توقع کی جاتی ہے۔ اگر آپ خریدتے ہیں تو ٹیک پرافٹ قیمتوں سے اوپر ہونا چاہیے۔ اگر آپ فروخت یعنی سیل کرتے ہیں، تو یہ قیمت سے نیچے ہوگا. آپ کے پاس ایک شاندار تجارتی آئیڈیا ہو سکتا ہے، لیکن اگر آپ ٹیک پرافٹ کی سطح کو صیحح سے نہیں لگاتے ہیں، تو آپ اتنا منافع نہیں کمائیں گے جتنا آپ کما سکتے تھے۔.

ٹیک پرافٹ لگاتے وقت آرڈرکے لیے مارکیٹ کی ممکنہ موومنٹ کے تکنیکی تجزیہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، اگر آپ قلیل مدتی حکمت عملی کے ٹریڈرزہیں تو آپ کو ٹیک پرافٹ آرڈرز مفید معلوم ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک کو استعمال کرنے سے ڈے ٹریڈر جیسے ہی وہ دن کے لیے اپنے منافع کے ہدف تک پہنچ جاتے ہیں مارکیٹ سے باہر نکل سکتے ہیں۔

اکثر، ٹریڈر کی حکمت عملی جتنی مختصر ہوتی ہے، اس ٹریڈر کے لیے ٹیک پرافٹ آرڈر اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ اگر ٹریڈرکے پاس ٹریڈ سے نکلنے کے صحیح وقت سے متعلق اچھی سمجھ نہیں ہے تو وہ جو منافع کما رہے ہیں وہ ختم ہو رہا ہے تو ٹیک پرافٹ ٹارگٹ کے بغیر قلیل مدتی ٹریڈرز فوری طور پریہ محسوس کر سکتے ہیں۔

ٹیک پرافٹ آرڈرز کے فائدے اور نقصانات

ہر ٹریڈر خطرے کی ایک مختلف سطح، مختلف اہداف اور ٹائم فریم کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹریڈنگ کرتا ہے۔ اگر آپ ٹیک پرافٹ آرڈر کے فوائد اور نقصانات سے واقف ہیں، تو آپ کے لیے یہ سمجھنا آسان ہو جائے گا کہ آیا یہ تجارتی حکمت عملی آپ کے لیے صحیح ہے۔

ٹیک پرافٹ آرڈر کے فوائد میں منافع کمانا، خطرات کو کم کرنا اور دوسرے اندازے لگانےسے بچنا شامل ہے۔ اگر آپ کا آرڈر مکمل ہو جاتا ہے، تو آپ یقیناً ٹریڈنگ پر پیسہ کمائیں گے۔ ٹیک پرافٹ آرڈر آپ کو مارکیٹ میں تیزی سے اضافے سے فائدہ اٹھانے اور منافع حاصل کرنے کے ممکنہ موقع سے محروم نہیں ہونے نہیں دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیک پرافٹ آرڈرز استعمال کرنے والے ٹریڈر کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ٹریڈ کو بند کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے۔. آپ کے فیصلے کی دوبارہ جانچ کے خطرے کے بغیر ٹرانزیکشن خود بخود ہوجاتی ہے۔

تاہم، ٹیک پرافٹ آرڈرز ایک قلیل مدتی حکمت عملی ہے جو یقینی بناتی ہے کہ آپ کو فوری طور پر کچھ منافع کی سطح مل جائے۔ وہ طویل مدتی ٹریڈوں کے لیے موزوں نہیں ہیں جو زیادہ منافع کمانے کے لیے مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کو برداشت کرنا چاہتے ہیں۔. پھر، ٹیک پرافٹ آرڈرز زیادہ تر طویل مدتی رجحانات کے ساتھ منافع بخش نہیں ہو سکتے۔ ٹیک پرافٹ کا استعمال کرنے والے ٹرینڈ ٹریڈرز اکثر اس وقت مایوس ہو جاتے ہیں جب انہیں کوئی اچھا ٹرینڈ ملتا ہے لیکن وہ بہت پہلے ہی اس سے نکل چکے ہوتے ہیں۔ آخر میں، ٹیک پرافٹ آرڈر کی موجودگی اس بات کی ضمانت نہیں دیتی کہ ٹریڈ سے باہر نکل جائے گا۔. اگر مارکیٹ کبھی بھی ٹیک پرافٹ لیول تک نہیں پہنچتی جو آپ نے سیٹ کی ہے، تب بھی آپ کو نقصان کے ساتھ ٹریڈ کو بند کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرینڈ ٹریڈرز کے لیے بہترین حل ایک ٹریلنگ اسٹاپ لاس ہو سکتا ہے۔ جب قیمت تجارتی پوزیشن کے حق میں جاتی ہے تو یہ آرڈر خود بخود قیمت کی پیروی کرے گا۔ اس طرح، ٹریلنگ اسٹاپ لاس ٹرینڈ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور صحیح وقت پر منافع حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

ٹیک پرافٹ آرڈر کیسے سیٹ کریں؟

میٹاٹریڈر 4 اور 5 میں ٹیک پرافٹ سیٹ کرنے کے لیے، آپ کو “ نیا آرڈر” پر کلک کرنے کی ضرورت ہے اور پھر پاپ اپ میں ضروری ٹیک پرافٹ کی قیمت سیٹ کریں۔

2022-04-21_12-42-57.png

جب آپ اپنا ٹیک پرافٹ سیٹ کرتے ہیں، تو آپ کو رسک/ریوارڈ کے تناسب پر غور کرنا چاہیے۔ یہ تناسب ظاہر کرتا ہے کہ محدود نقصان کے خطرے کے بدلے ٹریڈر کتنے منافع کی توقع رکھتا ہے۔ عام طور پر، بہترین تناسب 1:3 ہے، لہذا منافع نقصان سے تین گنا زیادہ ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا اسٹاپ لاس 50 پوائنٹس ہے، تو آپ کا ٹیک پرافٹ 150 پوائنٹس ہونا چاہیے۔

EURUSDH1.png

کچھ کیس میں، دیگر رسک ریوارڈ ریشوز ممکن ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی لیول کے بریک آؤٹ پر ٹریڈ کرتے ہیں، تو آپ 1:5 کا تناسب استعمال کرنا چاہیں گے کیونکہ فیک بریک آؤٹ کا امکان زیادہ ہے اور اپنے آپ کو مزید محفوظ رکھنے کے لیے یہ بہترین ہے.

واپس

2022-04-29 • اپ ڈیڈ

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟

    اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

اپنے کھیل میں سر فہرست رہیں۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے <br> اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera