-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
ٹریڈنگ کے لیے آپ کو کون سا سافٹ ویئر درکار ہے؟
ٹریڈر کے اہم کاموں میں سے ایک مؤثر ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا ہے۔ MetaTrader 4، 5، اور FBS Trader اور ان کے فرق سے متعلق مزید جانیں۔
یہ آرٹیکل Forex مارکیٹ کے تکنیکی ٹریڈنگ ٹولز کا ایک جائزہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کے حوالے سے اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی مہیا کرتا ہے اور آپ کو ان اہم ترین تکنیکی ٹولز کا ایک جائزہ فراہم کرتا ہے جو آپ اپنے ٹریڈنگ کے سفر میں استعمال کریں گے۔
ٹریڈنگ پلیٹ فارمز استعمال کرنے کے مقاصد
ٹریڈنگ پلیٹ فارم آپ کے اور بروکر کے مابین مواصلت کا بنیادی ذریعہ ہے۔ آسان الفاظ میں، ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے بغیر Forex ٹریڈنگ ممکن نہیں ہے، اور اسے ہر چیز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، مقبول ترین مقاصد درج ذیل ہیں:
- تجزیہ اور ٹریڈنگ۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز بنیادی طور پر مالیاتی انسٹرومنٹس جیسے کہ Forex، دھاتوں، کرپٹو، اسٹاکس، اور کموڈٹیز کا تجزیہ کرنے اور ان کی ٹریڈنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ پلیٹ فارمز ٹریڈرز کو اس حوالے سے بطور مدد مختلف اقسام کے ٹولز، جیسے کہ تکنیکی انڈیکیٹرز، چارٹنگ ٹولز اور نیوز فیڈز فراہم کرتے ہیں۔
- ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں، ویڈیوز، اور دیگر مواد جو ٹریڈنگ سے متعلق جدید علم کے حصول میں آپ کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ ایک ٹریڈر کے لیے کامیاب ہونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ اکثریت کی نسبت مارکیٹ کو بہتر طور پر سمجھتا ہو۔ تعلیم اس حوالے سے مدد کر سکتی ہے۔
- رسک مینجمنٹ۔ آسان الفاظ میں، آپ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ساتھ، اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈرز مقرر کر سکتے ہیں، جو نقصانات کو کم کرنے اور منافع جات کی حفاظت کرنے میں مددگار ہیں۔ نیز، کچھ پلیٹ فارمز مارجن اور لیوریج کنٹرولز بھی پیش کرتے ہیں، جو ٹریڈرز کو ان کے مجموعی خطرے کے ایکسپوژر کا نظم کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
- خود کار ٹریڈنگ: کچھ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ایکسپرٹ ایڈوائزرز (EAs) اور ٹریڈنگ روبوٹس کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈز کو خود کار کر سکتے ہیں۔ یہ ٹریڈرز کو اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کو ہموار کرنے اور دیگر سرگرمیوں کے لیے وقت بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
- نیوز فیڈ اور معاشی کیلنڈر۔ کیا آپ کی ضرورت کی ہر چیز کا ایک ہی جگہ پر ہونا زیادہ با سہولت نہیں ہے؟ معاشی کیلنڈر کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں شامل کرنا آپ کے لیے فوری فیصلے کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
درست ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے انتخاب کا طریقہ کار
مناسب ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کرتے وقت آپ کی مدد کے لیے یہاں کچھ اہم عناصر موجود ہیں۔
دستیابی
دستیابی کا تعلق ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی کے حصول سے ہے۔ یہ یقینی بنانا نہایت ضروری ہے کہ پلیٹ فارم 24/7 دستیاب ہو اور کم سے کم عدم دستیابی کا وقت ہو تاکہ آپ کو جب بھی ٹریڈ کرنے کی ضرورت ہو آپ اس تک رسائی حاصل کر سکیں۔ تکنیکی مشکلات کی صورت میں، پلیٹ فارم کے پاس ایک کسٹمر سپورٹ سسٹم موجود ہونا چاہیئے جو آسانی سے قابل رسائی ہو اور بروقت مسائل حل کر سکتا ہو۔
قابلِ اعتماد
ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کرتے وقت اعتبار بھی ایک اہم عنصر ہے جسے مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ آپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پلیٹ فارم محفوظ ہو اور آپ کی ذاتی معلومات اور ٹریڈز کی حفاظت کی جاتی ہو۔ علاوہ ازیں، پلیٹ فارم کے پاس مضبوط ٹریک ریکارڈ ہونا چاہیئے اور اسے اپنی کارروائیوں اور پالیسیز کے حوالے سے واضح ہونا چاہیئے۔ اس سے پلیٹ فارم اور اس کے ذریعے کی جانے والی ٹریڈز میں بھروسہ اور اعتماد قائم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
فعالیت
یہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا ایک اہم پہلو ہے کیونکہ یہ منافع بخش ٹریڈز انجام دینے کی آپ کی صلاحیت پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ پلیٹ فارم میں صارف دوست انٹرفیس موجود ہونا چاہیئے اور اسے باخبر فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کے لیے ٹولز اور فیچرز کی ایک وسیع رینج پیش کرنی چاہیئے۔ اس میں چارٹنگ ٹولز، اصل وقتی مارکیٹ ڈیٹا، اور آرڈر کی مختلف اقسام شامل ہوتی ہیں۔ مزید برآں، اسے ایک ہموار اور مؤثر ٹریڈنگ تجربہ فراہم کرنا چاہیئے، جو آپ کو فوری اور مؤثر انداز میں ٹریڈز کی انجام دہی کرنے میں مدد فراہم کرے۔
ٹریڈنگ کے لیے سافٹ ویئر اور Forex ٹولز
کرنسیز ٹریڈ کرنے کے لیے آپ کو محض انٹرنیٹ تک رسائی اور ٹریڈنگ سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔ متعدد آپشنز دستیاب ہیں: منتخب کردہ بروکر کی جانب سے تیار کردہ سافٹ ویئر حاصل کریں یا عالمی شہرت یافتہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم MetaTrader استعمال کریں۔
FBS Trader
FBS Trader FBS کا ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے، جو ایک عالمی ٹریڈنگ بروکر ہے۔ ٹریڈنگ ہمارا جنون ہے، اور ہم FBS Trader کو ٹریڈرز کے لیے ممکنہ حد تک بہترین بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ایپ میں، آپ معاشی کیلنڈر، اکاؤنٹس کے مابین آسان سوئچنگ، بے شمار ٹریڈنگ انسٹرومنٹس، اور کافی کچھ تلاش کر سکتے ہیں، یہ سب صارف دوست انٹرفیس میں پیک کردہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ FBS Trader بہترین کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہو کیونکہ آپ ایپ کے اندر ہی باآسانی اکاؤنٹس کے مابین سوئچ کر سکتے ہیں۔
ایپ میں، آپ مالیات کے صفحے کے ذریعے باآسانی اپنی مالیات کا نظم کر سکتے ہیں۔ یہاں ڈپازٹس بھی کریں اور رقم بھی نکلوائیں! کرپٹو ٹریڈنگ 24/7 دستیاب جبکہ Forex مارکیٹ 24/5 کھلی ہوتی ہے، اور ایپ کا عدم دستیابی کا وقت کم سے کم ہوتا ہے۔ یہاں رسک مینجمنٹ ٹولز بھی دستیاب ہیں۔ FBS Trader کے ساتھ، آپ کہیں بھی اور کسی بھی وقت ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ بذریعہ App Store اور Google Play ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
MetaTrader
Forex کے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو MetaTrader 4 اور 5 کہا جاتا ہے (MT4 اور MT5 بھی کہا جاتا ہے)۔ یہ Forex کے بہترین ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ہیں۔ آپ آفیشل ویب سائٹ سے انہیں باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے مختلف آپشنز سے متعلق جاننے کے لیے ہمارے صفحے پر جائیں۔ آپ اپنے پسندیدہ بروکر کے ساتھ کام کرنے کے لیے MetaTrader کو ڈاؤن لوڈ کرنے، انسٹال کرنے، اور اس میں لاگ ان کرنے کے حوالے سے ویڈیو ٹیوٹوریل بھی دیکھ سکتے ہیں۔
بطور بروکر، FBS ٹریڈنگ کے لیے بہترین Forex ٹولز، بشمول موبائل MT4 اور MT5 پیش کرتا ہے۔ Android کے لیے یہ موبائل ایپس استعمال میں آسان مگر طاقتور ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ہیں۔ یہ اپنی جیب سے براہ راست مقبول ترین ٹریڈنگ انسٹرومنٹس تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔
ٹریڈنگ پلیٹ فارم ایک ایسی جگہ ہے جہاں ٹریڈرز آن لائن پیسہ کما سکتے ہیں۔ آپ اسے مالیاتی انسٹرومنٹس کے چارٹس دیکھنے اور ان کا تجزیہ کرنے اور اپنی ٹریڈز انجام دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ذیل میں آپ ٹرمینل ونڈو کی ایک مثال دیکھ سکتے ہیں۔
MT4 بمقابلہ MT5
ابتدائی ٹریڈرز کا ایک اکثر پوچھا جانے والا سوال یہ ہے کہ کون سا MetaTrader منتخب کریں – چوتھا یا پانچواں ورژن؟
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں MT5 MT4 کا محض ایک اپ گریڈ ہے، مگر درحقیقت یہ درست نہیں ہے۔ MT4 کو Forex اور CFDs کی ٹریڈنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ MT5 ٹریڈرز کو ان انسٹرومنٹس اور اسٹاکس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ مجموعی طور پر، MetaTrader 5، انسٹرومنٹس کی ایک بڑی تعداد پیش کرتا ہے۔
آئیے فرق جاننے کے لیے ٹریڈنگ پلیٹ کے دونوں ورژنز کا موازنہ کرتے ہیں۔
MT5 زیادہ تعداد میں ٹائم فریمز کی پیشکش کرتا ہے۔
مثلاً، 11 مختلف اقسام کے منٹ چارٹس اور 7 گھنٹے کے حامل ٹائم فریمز موجود ہیں۔ مجموعی طور پر، MetaTrader 5 کے پاس 21 ٹائم فریمز، جبکہ MetaTrader 4 کے پاس صرف 9 ہوتے ہیں۔
اگر آپ متعدد ٹائم فریمز کا تجزیہ اور ان کی ٹریڈنگ کرنا پسند کرتے ہیں، تو MT5 آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
MT5 میں زیادہ اقسام کے زیر التوا آرڈرز موجود ہوتے ہیں۔
MT4 میں چار اقسام کے زیر التوا آرڈرز موجود ہوتے ہیں: خریداری کی حد، خریداری کا اسٹاپ، بیچنے کی حد، اور بیچنے کو روکنا۔ MT5 میں، دو زیادہ ہوتے ہیں: خریداری کے اسٹاپ کی حد اور بیچنے کو روکنے کی حد۔
دونوں MetaTrader ورژنز میں بہت سارے تجزیاتی ٹولز موجود ہوتے ہیں۔
MetaTrader 4 میں 30 بلٹ ان انڈیکیٹرز، 2000 سے زائد مفت حسب ضرورت انڈیکیٹرز اور 700 ادا شدہ، نیز 24 تجزیاتی آبجیکٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔
MT5 38 تکنیکی انڈیکیٹرز اور 44 گرافک آبجیکٹس پیش کرتا ہے۔ اضافی انڈیکیٹرز ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ممکن ہوتا ہے۔
MT4 کے برعکس، MT5 میں بلٹ ان معاشی کیلنڈر ہوتا ہے جس تک آپ باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہیجنگ کی اجازت دونوں ٹرمینلز میں ہوتی ہے۔ پلیٹ فارم کے دونوں ورژنز ایکسپرٹ ایڈوائزرز (EA ٹریڈنگ روبوٹس) اور تکنیکی انڈیکیٹرز کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
مجموعی طور پر، MetaTrader 4 ٹریڈنگ کے لیے زیادہ آسان سافٹ ویئر ہے۔ یہ آغاز کاران اور ان ٹریڈرز کے لیے بہترین ہے جو قدرے سادہ انٹرفیس میں Forex مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے خواہاں ہیں۔ نیز، آپ ایکسپرٹ ایڈوائزرز (EA) اور ٹریڈنگ روبوٹس کے ساتھ اپنی ٹریڈنگ خود کار کر سکتے ہیں۔ MT4 اپنی مقبولیت کی وجہ سے الگو ٹریڈنگ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
اس کے برعکس، MetaTrader 5، ان ٹریڈرز کے لے بہترین انتخاب ہے جنہیں گہرائی سے تجزیہ کرنے اور ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی ایک وسیع ترین رینج کی ضرورت ہوتی ہے۔
ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے متعلق سوالات
میں Forex کے لیے بہترین ٹریڈنگ پلیٹ فارم کیسے تلاش کروں؟
Forex کے لیے بہترین ٹریڈنگ پلیٹ فارم تلاش کرنے کے لیے، آپ مختلف پلیٹ فارمز کی تحقیق، نیز تجزیے پڑھ سکتے ہیں، اور ان کے فیچرز، فیسوں، اور سیکیورٹی کا موازنہ کر سکتے ہیں۔ آپ تجربہ کار Forex ٹریڈرز سے مشورے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا ٹریڈنگ سافٹ ویئر منافع پیدا کر سکتا ہے؟
ٹریڈنگ سافٹ ویئر مارکیٹ کا تجزیہ اور سپورٹ تو فراہم کر سکتا ہے، مگر یہ منافع جات کی ضمانت نہیں دیتا۔ ٹریڈنگ کی کامیابی کا انحصار متعدد عناصر، جیسے کہ مارکیٹ کے حالات، حکمت عملی، اور ذاتی نظم و نسق پر ہوتا ہے۔
ٹریڈرز کون سا سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں؟
ٹریڈرز کے ذریعے استعمال کیے جانے والے مختلف سافٹ ویئر کی چند مثالیں، MetaTrader 4، 5، اور FBS Trader ہیں۔ سافٹ ویئر کے انتخاب کا دارومدار ٹریڈنگ کے انفرادی مقاصد، ترجیحات، اور ٹریڈنگ کی قسم پر ہوتا ہے۔
کیا میں ٹریڈنگ پلیٹ فارمز مفت استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
مقبول ترین ٹریڈنگ پلیٹ فارم، MetaTrader 4 اور 5، بالکل مفت ہوتے ہیں۔ تاہم، آپ اپنے پلیٹ فارم کے لیے EA (ایکسپرٹ ایڈوائزرز) اور دیگر متبادل خرید سکتے ہیں۔ FBS Trader مکمل طور پر مفت ہے اور ہمیشہ مفت رہے گی۔
خلاصہ
ما حصل، ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹریڈر کے لیے ایک لازمی ٹول ہے کیونکہ یہ انہیں مالیاتی انسٹرومنٹس تک رسائی فراہم کرتا ہے اور ٹریڈر اور بروکر کے مابین مواصلت کے ایک ذریعے کے طور پر کام کرتا ہے۔ ایک منفرد ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں تجزیاتی ٹولز، ٹریڈنگ کی تعلیم، رسک مینجمنٹ کے آپشنز، نیوز فیڈ، اور ایک معاشی کیلنڈر شامل ہونا چاہیئے۔
پلیٹ فارم کو منتخب کرنے کے لیے ہم دستیابی، قابلِ اعتماد، اور فعالیت کو بنیادی عناصر سمجھتے ہیں۔ بالآخر، درست پلیٹ فارم کا دارومدار ٹریڈر کی ضروریات اور ترجیحات پر ہو گا، تاہم FBS Trader اور MetaTrader دونوں آپ کی تمام ٹریڈنگ ضروریات کے لیے شاندار آپشنز کی پیشکش کرتے ہیں۔
2023-05-01 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- معاشی کلینڈر: اسکو کیسے پڑھیں اور استعمال کریں
- میٹا ٹریڈر (MetaTrader) میں تجارتی آرڈر کو کیسے کھولا اور بند کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ فاریکس کا آغاز کرنے کے لیے آپ کو کتنی رقم درکار ہے
- >فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ
- پوزیشن کی سائز کی تعیین کیسے کریں؟
- لیوریج اور مارجن: آپ فاریکس ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں؟
- رول اوور اور سویپ کیا ہیں اور ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ آرڈرز کی اقسام: مارکیٹ، لمٹ، اسٹاپ، ٹریلنگ اسٹاپ، اسٹاپ لمٹ
- Forex مارکیٹ کب کھلی ہوتی ہے؟
- Bid-Ask اسپریڈ
- منافع کا حساب لگانا
- لاٹس، پوائنٹس اور لیوریج کیا ہیں
- ٹریڈ کیسے کریں؟
- فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے جوڑے
- فاریکس ٹریڈنگ کے فائدے اور خطرات
- فاریکس کیا ہے?