Forex مارکیٹ کب کھلی ہوتی ہے؟

Forex مارکیٹ دن میں 24 گھنٹے، ہفتے میں پانچ دن کھلی رہتی ہے۔ ٹریڈنگ سیشنز اس وقت سے ہم آہنگ ہوتے ہیں جس کے دوران اسٹاک مارکیٹز دنیا کے ایک مخصوص علاقے میں کھلی ہوتی ہیں۔ عام طور پر، ٹریڈ کا حجم سیشنز کے ملاپ پر زیادہ ہوتا ہے۔ Forex ٹریڈنگ کا وقت ہمیشہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہوتا ہے، اور پھر ایشیا میں پھیلتا ہے۔ اس کے بعد، یورپ کی باری ہوتی ہے، اور آخر میں، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا شامل ہو جاتے ہیں۔

آپ کاروباری ہفتے کے دوران جب چاہے ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی کرنسی کی پوزیشن کچھ گھنٹے یا اس سے بھی کم (ایک دن میں ٹریڈنگ) کے لئے یا کچھ دنوں (طویل مدتی ٹریڈنگ) کے لئے – کھول سکتے ہیں، جیسا آپ مناسب سمجھیں۔

ٹریڈنگ سیشنز کا تخمینی وقت (GMT)

Forex ٹریڈنگ سیشنز کی چار قسمیں ہیں: آسٹریلیائی (سڈنی)، ایشیائی (ٹوکیو)، یورپی (لندن)، اور شمالی امریکی (نیویارک)۔ کچھ ٹریڈرز انہیں براعظموں کے ’ نام سے، جبکہ دوسرے انہیں ان کے دارالحکومتوں سے پکارتے ہیں۔

ٹریڈنگ کا ہفتہ نیوزی لینڈ میں پیر کی صبح شروع ہوتا ہے، جبکہ باقی دنیا کے لیے ابھی اتوار ہی ہوتا ہے۔

  • آسٹریلیائی ٹریڈنگ سیشن 21:00 سے 06:00 (UTC+0) تک جاری رہتا ہے۔
  • ٹوکیو ٹریڈنگ سیشن نصف شب میں شروع ہوتا ہے اور 09:00 (UTC+0) پر ختم ہو جاتا ہے۔
  • لندن ٹریڈنگ سیشن نو گھنٹے جاری رہتا ہے، 07:00 سے 16:00 (UTC+0) تک۔
  • آخر میں، نیویارک Forex مارکیٹ کے اوقات 13:00 سے 22:00 (UTC+0) تک ہیں۔

ٹریڈرز عام طور پر چار Forex ٹریڈنگ سیشنز میں سے ایک پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

نیویارک اور لندن ٹریڈنگ سیشنز مصروف ترین ہوتے ہیں۔ کچھ ٹریڈرز لندن اور نیویارک کے ٹریڈنگ سیشنز کے درمیانی عرصے کو فعال مارکیٹس کی وجہ سے Forex ٹریڈنگ کے لیے بہترین وقت سمجھتے ہیں۔

اس کے برعکس، 19:00 سے 22:00 (UTC+0) کے درمیانی وقت میں سب سے کم اتار چڑھاؤ رہتا ہے۔ ایسا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت زیادہ تر امریکی ٹریڈرز فعال مارکیٹز کو چھوڑ رہے ہوتے ہیں، اور آسٹریلوی ٹریڈرز اپنی شروعات کر رہے ہوتے ہیں۔

ڈے لائٹ سیونگ ٹائم (DST) کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ یہ موسم خزاں میں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے اور موسم بہار میں ایک گھنٹہ آگے کرنے کا رواج ہے۔

اس وجہ سے، Forex مارکیٹ کے اوقات گرمیوں اور سردیوں میں مختلف ہوتے ہیں۔

Forex ٹریڈنگ سیشنز کا وقت

مختلف انسٹرومنٹس کے لیے ٹریڈنگ شیڈول

آپ کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مختلف قسم کے انسٹرومنٹس کے لیے ٹریڈنگ شیڈول بھی مختلف ہوتا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر Forex کے جوڑے پیر سے جمعہ تک نان اسٹاپ ٹریڈنگ کے لیے کھلے رہتے ہیں، تاہم کچھ استثناء موجود ہیں۔

اس طرح کے انسٹرومنٹس جیسے دھات، تیل، گیس، امریکی اسٹاکس، اور انڈیکسز پیر سے جمعہ تک ٹریڈ ہوتے ہیں، لیکن ان کے ٹریڈنگ کے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔ Forex مارکیٹ میں سونے اور چاندی (XAUUSD اور XAGUSD)، USDCNH، EURCNH اور CNHJPY کے لیے کھلنے کا وقت 01:00 میٹا ٹریڈر ٹائم ہے۔ دھاتوں کے لیے بند ہونے کا وقت 23:55 میٹا ٹریڈر ٹائم ہے۔ تیل اور گیس کی قیمتیں (XBRUSD, XTIUSD, XNGUSD) میٹا ٹریڈر ٹائم 01:05 پر پانچ منٹ تاخیر سے کھلتی ہیں۔

آپ میٹا ٹریڈر ٹائم 16:30-23:00 پر امریکی اسٹاکس کی ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ برطانوی اور جرمن اسٹاکس’ کے Forex کے اوقات 10:00-18:30 میٹا ٹریڈر ٹائم ہیں۔

انڈیکس کا ایک مخصوص شیڈول ہوتا ہے۔ US500, US100, US30, UK100 اور JP225 01:05 سے 23:15 میٹا ٹریڈر ٹائم اور 23:30 سے 23:55 میٹا ٹریڈر ٹائم پیر سے جمعرات، اور جمعہ کو 01:05 سے 23:10 میٹا ٹریڈر ٹائم کے درمیان کھلے ہوتے ہیں۔

AU200 میٹا ٹریڈر ٹائم 02:55 سے 09:25، پیر تا جمعرات 10:15 سے 23:55 میٹا ٹریڈر ٹائم، 02:55 سے 09:25 میٹا ٹریڈر ٹائم، اور جمعہ کو 10:15 سے 23:10 میٹا ٹریڈر ٹائم تک کھلا رہتا ہے۔

HK50 روزانہ تین بار کھلتا ہے: 03:20-05:55، 07:05-10:25، اور 11:20-18:55 میٹا ٹریڈر ٹائم۔ ES30 میٹا ٹریڈر ٹائم 10:05 سے 20:55 تک کھلا رہتا ہے۔

کرپیٹو کرنسیز پورے ہفتے ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔

آپ نیچے دیے گئے ٹیبل میں FBS کے ساتھ ٹریڈ کئے جانے والے کسی بھی انسٹرومنٹ کے درست ٹریڈنگ اوقات چیک کر سکتے ہیں۔

ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے ٹریڈنگ اوقات

24 گھنٹے ٹریڈنگ کی وجوہات

Forex پر 24 گھنٹے ٹریڈنگ دنیا بھر میں مارکیٹ کے شرکاء کے لئے کسی بھی موزوں وقت پر ٹریڈنگ کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ریاستہائے متحدہ امریکہ کا کوئی ٹریڈر اپنے متعلقہ مقامی کاروباری اوقات کے دوران یورپ میں کسی ٹریڈر کے ساتھ ٹریڈ کر سکتا ہے۔

Forex مارکیٹ لیکویڈیٹی بھی نان اسٹاپ ٹریڈنگ کے عمل میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یعنی، ٹریڈر چھٹی کے اوقات میں بھی، ایک ہی کلک میں ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعہ کرنسیوں کی خرید وفروخت کر سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ Forex پر 24 گھنٹے ٹریڈنگ شرکاء کو اپنے اوقات کار کے علاوہ کی خبروں سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتی ہے۔ اس طرح، ٹریڈر مارکیٹ کی تبدیلیوں اور غیر متوقع واقعات سے نبٹتے ہوئے کسی بھی وقت ٹریڈنگ انسٹرومنٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Forex کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

Forex مارکیٹ میں قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔ یہ خریداروں اور فروخت کنندگان یا رسد اور طلب کے مابین توازن میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب کسی مخصوص کرنسی کی طلب رسد سے زیادہ ہو گی، تو اس کرنسی کی قیمت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ جائے گی۔

اس کے برعکس، جب کسی کرنسی کی رسد اس کی طلب سے زیادہ ہو گی، تو اس کرنسی کی قیمت دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں کم ہو جائے گی۔

خلاصہ

Forex مارکیٹ ٹریڈرز کو 24 گھنٹے اور ہفتے میں پانچ دن ٹریڈنگ کا موقع فراہم کرتی ہے، جس میں دنیا کے مختلف حصوں میں اسٹاک مارکیٹوں کے کھلنے کے اوقات کے مطابق ٹریڈنگ سیشنز ہوتے ہیں۔ چار اہم ٹریڈنگ سیشن آسٹریلیائی، ایشیائی، یورپی اور شمالی امریکی ہیں، جن میں لندن اور نیو یارک کے سیشنز مصروف ترین ہیں۔

یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ مختلف قسم کے انسٹرومنٹس کے لیے ٹریڈنگ شیڈول بھی مختلف ہوتا ہے۔ ٹریڈرس کو کنفوژن سے بچنے کے لیے ان درست ٹریٹنگ اوقات کو ضرور چیک کرنا چاہیئے جس میں وہ کسی مخصوص ٹریٹنگ انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہوں۔ اس کے لئے، وہ FBS گائیڈ بک ملاحظہ کر سکتے ہیں یا میٹا ٹریڈر کے ذریعہ براہ راست ہر انسٹرومنٹ کی خصوصیات دیکھ سکتے ہیں۔

Forex پر 24 گھنٹے ٹریڈنگ ٹریڈرز کو اپنے اوقات کار کے علاوہ کی خبروں اور مارکیٹ کی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتی ہے جبکہ Forex مارکیٹ میں قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہمیں فیس بوک پر تابع ہو

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera