-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ٹریڈنگ آرڈرز کی اقسام: مارکیٹ، لمٹ، اسٹاپ، ٹریلنگ اسٹاپ، اسٹاپ لمٹ
ٹریڈ آرڈر کیا ہے
ٹریڈ آرڈر میں ٹریڈر کی جانب سے اثاثہ خریدنے یا فروخت کرنے کے حوالے سے بروکر کے لیے ہدایات شامل ہوتی ہیں۔ آرڈرز عموماً فون کے ذریعے یا بذریعہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کیے جاتے ہیں۔ نیز، ٹریڈرز خود کار ٹریڈنگ سسٹمز اور الگورتھمز کا استعمال کرتے ہوئے آرڈرز دے سکتے ہیں۔ جب کوئی آرڈر دیا جاتا ہے، تو یہ آرڈر پر عمل درآمد کے طریقہ کار سے گزرتا ہے۔
ٹریڈرز آرڈر کی متعدد اقسام کی مدد سے ایسی حدود نافذ کرتے ہیں جو قیمت اور عمل درآمد کے وقت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان مشروط ہدایات میں آرڈر پر عمل درآمد کے لیے قیمت کی ایک مخصوص سطح (لمٹ) کے ساتھ ساتھ آرڈر کو فعال رکھنے کے لیے وقت کی حد بھی شامل ہو سکتی ہے۔ وہ یہ ہدایت بھی دے سکتے ہیں کہ آیا کسی آرڈر کو دوسرے آرڈر کی موجودگی میں محرک کیا جائے یا منسوخ کر دیا جائے۔
ٹریڈرز اپنے انداز، تجربے اور ٹریڈنگ حکمت عملی کی بنیاد پر مختلف اقسام کے آرڈر استعمال کرتے ہیں۔ ہر قسم کا استعمال کرنے سے آپ کے مالیاتی مارکیٹس میں کامیابی کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں۔ تو اس آرٹیکل میں، ہم ہر قسم کے ٹریڈنگ آرڈر کا بغور جائزہ لیں گے۔
مارکیٹ آرڈر
مارکیٹ آرڈر دستیاب بہترین قیمت پر فوری طور پر کوئی اثاثہ خریدنے یا فروخت کرنے کا عمل ہے۔ اسے مکمل کرنے کے لیے لیکویڈیٹی درکار ہوتی ہے، مطلب یہ کہ آرڈر بُک میں پہلے سے موجود لمٹ آرڈرز کی بنیاد پر اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
اگر آپ موجودہ مارکیٹ قیمت پر خریدنا یا فروخت کرنا چاہتے ہیں، تو مارکیٹ آرڈر سیٹ کرنا آپ کے لیے بہترین آپشن ہے۔ مثلاً، XAUUSD کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے، اور آپ اسے جلد از جلد خریدنا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ مارکیٹ آرڈر دیں گے اور ایک ملی سیکنڈ کے اندر XAUUSD خرید لیں گے۔
مارکیٹ آرڈر کیسے کام کرتا ہے
آرڈر بُک میں درج کردہ لمٹ آرڈرز کے برعکس، مارکیٹ آرڈرز پر فوری طور پر موجودہ مارکیٹ قیمت کے مطابق عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ ٹریڈ کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں: میکر اور ٹیکر۔
مارکیٹ آرڈر دینے کا مطلب ہے کسی اور کی طرف سے طے کردہ قیمت کو استعمال کرنا۔ مثلاً، بروکر ایک خریداری کے مارکیٹ آرڈر کو آرڈر بُک میں موجود سب سے کم آسک قیمت کے مماثل کرتا ہے، مگر، اس کے برعکس، یہ آرڈر بُک کی سب سے زیادہ بڈ قیمت کے حامل فروخت کے مارکیٹ آرڈر سے مماثلت رکھتا ہے۔
جیسا کہ مذکور ہے، مارکیٹ آرڈرز کے لیے بروکر کی جانب سے فوری طلب کو پورا کرنے کے لیے آرڈر بُک میں لیکویڈیٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مارکیٹ آرڈرز دے کر، ٹریڈر بطور مارکیٹ ٹیکر زیادہ فیسیں ادا کرتا ہے نتیجتاً اس طرح کے آرڈرز بروکر کی لیکویڈیٹی کو ختم کر دیتے ہیں۔
مارکیٹ آرڈر کی مثال
نمبرز کے ذریعے مارکیٹ میکر اور ٹیکر کے مابین تعلق کو سمجھنا نہایت آسان ہے، تو آئیے ایک مثال دیکھتے ہیں۔
فرض کریں کہ آپ EURUSD کا ایک لاٹ خریدنا چاہتے ہیں، اور موجودہ مارکیٹ قیمت تقریباً $1.0643 ہے۔ خرید کا مارکیٹ آرڈر تخلیق کرنے کے لیے، والیوم فیلڈ میں "1" درج کریں اور "مارکیٹ سے خریدیں" پر کلک کریں۔
نیا مارکیٹ آرڈر
آپ کا آرڈر دینے کے بعد، بروکر آرڈر بُک کو دیکھتا ہے جس میں اثاثہ خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے ایک مخصوص مقدار اور قیمت کے حامل لمٹ آرڈرز شامل ہوتے ہیں۔ اس صورت میں، مارکیٹ کی قیمت پر ایک EURUSD لاٹ کی خریداری کرنے کے لیے آپ کا مارکیٹ آرڈر، آرڈر بُک میں موجود فروخت کے کم ترین لمٹ آرڈر کے مماثل ہو گا۔
مارکیٹ کی وسعت
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، بُک کے اندر فروخت کا کم ترین لمٹ آرڈر EURUSD کے 10 لاٹس ہیں جس کی قیمت 1.06446 ہے۔ آپ کا خریداری کا مارکیٹ آرڈر پیش کردہ دس لاٹس میں سے ایک EURUSD لاٹ خریدے گا، جس سے آپ کو 1.06446 کی اندراجی قیمت حاصل ہو گی۔
لیکن فرض کریں کہ آپ موجودہ مارکیٹ قیمت پر EURUSD کے 100 لاٹس خریدنا چاہتے ہیں۔ دستیاب فروخت کے سستے ترین لمٹ آرڈر کو زیادہ حجم درکار ہوتا ہے تاکہ آپ کے مارکیٹ کے خرید کے پورے آرڈر کو مکمل کیا جا سکے۔ جب تک آپ کا مارکیٹ آرڈر مکمل نہیں ہو جاتا تب تک اس کا بقیہ حجم خود کار طور پر فروخت کے اگلے بہترین لمٹ آرڈرز کے مماثل ہو جائے گا۔ نتیجتاً، آپ ان تمام لاٹس کی اوسط قیمت کے حامل 100 لاٹس خریدیں گے جو آپ خرید چکے ہیں۔ اس طریقہ کار کو سلیپیج کہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ مارکیٹ ٹیکر کے طور پر زیادہ قیمتیں اور فیسیں ادا کرتے ہیں (یا کم ترین قیمت وصول کرتے ہیں)۔
زیر التوا آرڈر
زیر التواء آرڈر ٹریڈر کی طرف سے مخصوص کردہ کچھ پیشگی شرائط کے تحت ایک انسٹرومنٹ خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے ایک ہدایت ہے۔ زیر التوا آرڈر دیتے وقت، ٹریڈر بروکر کو مطلع کرتا ہے کہ وہ موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر مارکیٹ میں داخل نہیں ہونا چاہتے بلکہ وہ اس صورت میں آرڈر پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں جب مارکیٹ کی قیمت ایک خاص سطح تک پہنچ جاتی ہے۔
زیر التوا آرڈرز کے تین زمرہ جات ہیں: لمٹ آرڈرز، اسٹاپ آرڈز، اور اسٹاپ لمٹ آرڈرز۔
لمٹ آرڈر
لمٹ آرڈر میں ایسے اثاثے کی خرید یا فروخت شامل ہے جس کی ادائیگی کی جانے والی زیادہ سے زیادہ قیمت یا وصول کی جانے والی کم سے کم قیمت ("لمٹ پرائس") محدود ہوتی ہے۔
اگر آپ موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے کم قیمت پر خریدنا چاہتے ہیں یا اس موجودہ قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنا چاہتے ہیں تو لمٹ آرڈرز موزوں ہو سکتے ہیں۔ اگر آرڈر مکمل کیا جاتا ہے، تو یہ صرف مخصوص لمٹ پرائس یا اس سے زیادہ پر ہو گا۔ تاہم، آرڈر پر عمل درآمد کرنا غیر ضروری ہے کیونکہ مارکیٹ کی قیمت کبھی بھی ٹریڈر کے لمٹ آرڈر تک نہیں پہنچ سکتی۔
لمٹ آرڈر کیسے کام کرتا ہے
لمٹ آرڈر جمع کروانے کے فوراً بعد اسے آرڈر بُک میں ترتیب دیا جاتا ہے۔ تاہم، اسے صرف اس صورت میں مکمل کیا جائے گا جب اثاثے کی قیمت مخصوص لمٹ پرائس یا اس سے زیادہ تک پہنچ جائے گی۔
مثلاً، آپ Apple کا ایک اسٹاک $100 میں فروخت کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس کی موجودہ قیمت $90 ہے۔ آپ Apple کے لیے $100 کا ایک فروخت لمٹ آرڈر دے سکتے ہیں۔ جب قیمت اہدافی قیمت یا اس سے زیادہ ہو جاتی ہے، تو اس وقت آپ کے آرڈر پر مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کے لحاظ سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اگر Apple کے فروخت کے دوسرے آرڈرز آپ سے پہلے درج کیے گئے ہیں، تو سسٹم پہلے ان آرڈرز پر عمل درآمد کرے گا۔ آپ کے لمٹ آرڈر کو بعد میں بقیہ لیکویڈیٹی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔
لمٹ آرڈر کی مثال
لمٹ آرڈر کی مثال
مذکورہ بالا چارٹ مارکیٹ آرڈرز بمقابلہ لمٹ آرڈرز کے استعمال کی وضاحت کرتا ہے۔ اس مثال میں، آخری ٹریڈ کی قیمت تقریباً $134.80 تھی۔
ایسا ٹریڈر جو جلد از جلد اثاثہ خریدنا یا فروخت کرنا چاہتا ہے وہ مارکیٹ آرڈر دے گا، جس پر عموماً اسٹاک کی موجودہ قیمت پر یا اس کے قریب فوری طور پر عمل در آمد کیا جاتا ہے، جس کی حالیہ قیمت $134.80 (بلیو لائن) ہے۔
وہ ٹریڈر جو ایسا اسٹاک خریدنا چاہتا ہے جس کی قیمت $124.50 تک گر گئی ہو وہ خرید کا لمٹ آرڈر دے گا جس کی لمٹ پرائس $124.50 (گرین لائن) ہے۔ اگر اسٹاک کی قیمت $124.50 یا کم ہو جاتی ہے، تو لمٹ آرڈر کو متحرک کیا جائے گا اور $124.50 یا اس سے نیچے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اگر اسٹاک کی قیمت $124.50 یا اس سے نیچے نہیں گر سکتی، تو کوئی عمل درآمد نہیں ہو گا۔
وہ ٹریڈر جو ایسا اسٹاک فروخت کرنا چاہتا ہے جس کی قیمت $138 تک بڑھ گئی ہو وہ فروخت کا لمٹ آرڈر دے گا جس کی لمٹ پرائس $138 (ریڈ لائن) ہے۔ اگر اسٹاک کی قیمت $138 یا زیادہ ہو جاتی ہے، تو لمٹ آرڈر کو متحرک کیا جائے گا اور $138 یا اس سے اوپر اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اگر اسٹاک کی قیمت $138 یا اس سے اوپر تک نہیں جا سکتی، تو کوئی عمل درآمد نہیں ہو گا۔
نوٹ کریں کہ اگر اسٹاک مخصوص لمٹ پرائس تک پہنچ بھی جاتا ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا آرڈر پہلے سے کیے گئے آرڈرز کی وجہ سے مکمل نہ ہو، اس طرح لمٹ پرائس پر شیئرز کی دستیابی ختم ہو جاتی ہے۔ اس بات پر بھی توجہ دیں کہ لمٹ آرڈر کے ذریعے، آرڈر پرعمل درآمد کی قیمت خریدتے وقت لمٹ پرائس کی نسبت کم یا فروخت کرتے وقت لمٹ پرائس کی نسبت زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ اگر $124.50 پر خرید کا لمٹ آرڈر "محض اسی دن" کے بجائے "منسوخ ہونے تک فعال" پر سیٹ کیا گیا تھا، تو یہ ٹریڈنگ کے اگلے دن تک فعال رہے گا۔ اگر اسٹاک $120 پر اوپن ہوتا ہے، تو خرید کا لمٹ آرڈر متحرک ہو جائے گا اور خرید کی قیمت متوقع طور پر $120 کے قریب ہو جائے گی، جو خریدار کے لیے ایک زیادہ سازگار قیمت ہو گی۔ اس کے برعکس، $138 پر فروخت کے لمٹ آرڈر کے ساتھ: اگر اسٹاک $145 پر اوپن ہوتا ہے، تو لمٹ آرڈر متحرک ہو جائے گا اور اسے $145 کی قریبی قیمت پر مکمل کیا جائے گا، اس طرح یہ، فروخت کنندہ کے لیے زیادہ سازگار ہو گا۔
اسٹاپ آرڈر
اسٹاپ آرڈر کسی اثاثے کو مارکیٹ کی قیمت پر خریدنے یا فروخت کرنے کا آرڈر ہے، جب یہ ایک مخصوص قیمت ("اسٹاپ پرائس") تک پہنچ جاتا ہے۔
اسٹاپ آرڈر کیسے کام کرتا ہے
ایک بار جب اثاثہ اسٹاپ پرائس تک پہنچ جاتا ہے، تو آرڈر، مارکیٹ آرڈر بن جاتا ہے اور مارکیٹ کی وسعت کی بنیاد پر اسے اگلی دستیاب قیمتوں پر مکمل کیا جاتا ہے۔ اگر اثاثہ اسٹاپ پرائس تک پہنچنے میں ناکام ہو جاتا ہے، تو آرڈر پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔
اسٹاپ آرڈر درج ذیل حالات میں موزوں ہو سکتا ہے:
- اگر پوزیشن اوپن کرنے کے بعد قیمت توقعات کے مطابق ہو، اور ٹریڈر تبدیلی کی صورت میں منافع جات کی حفاظت کرنا چاہتا ہو۔
- جیسے ہی قیمت کسی مخصوص سطح سے نیچے/اوپر جاتی ہے تو ٹریڈر اس بات پر یقین کرتے ہوئے مارکیٹ آرڈر کے ساتھ پوزیشن میں داخل ہونا چاہتا ہو، کہ اس میں مسلسل اضافہ/کمی ہو گی۔
- اگر قیمت توقعات کے مطابق نہیں ہوتی، اور ٹریڈر ممکنہ نقصانات کو محدود (اسٹاپ لاس کا استعمال کرتے ہوئے، وغیرہ) کرنا چاہتا ہو
ایک ٹریڈر موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے نیچے فروخت کا اسٹاپ آرڈر سیٹ کرتا ہے۔ جب مارکیٹ کی قیمت اسٹاپ پرائس کے برابر یا اس سے نیچے چلی جاتی ہے تو آرڈر متحرک ہو جاتا ہے۔ جونہی ایسا ہوتا ہے، اسٹاپ آرڈر متحرک ہو جائے گا اور مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر اثاثہ فروخت کرنے کے لیے، ایک مارکیٹ آرڈر بن جاتا ہے۔
اسٹاپ آرڈر بھی خریدنے کے لیے موزوں ہو سکتا ہے۔ ایک ٹریڈر موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے اوپر خریداری کا اسٹاپ آرڈر سیٹ کرتا ہے۔ جب مارکیٹ کی قیمت اسٹاپ پرائس کے برابر یا اس سے اوپر چلی جاتی ہے تو آرڈر متحرک ہو جاتا ہے۔ جونہی ایسا ہوتا ہے، اسٹاپ آرڈر مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر اثاثے کی خریداری کرنے کے لیے، ایک مارکیٹ آرڈر بن جاتا ہے۔
اسٹاپ آرڈر کی مثال
ٹریڈرز عموماً ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے اور خطرے کے ایکسپوژر کو کم کرنے کے لیے اسٹاپ آرڈرز استعمال کرتے ہیں (اسٹاپ لاس، وغیرہ) اسٹاپ لاس کے آرڈر کے ساتھ، اگر قیمت مخالف سمت میں چلی جاتی ہے تو ٹریڈنگ پوزیشن کلوز ہو جائے گی۔ اسٹاپ لاس آرڈر کے ذریعے، ٹریڈر پہلے سے ایک رقم متعین کر کے اپنے خطرات کو محدود کرتا ہے جو کہ مارکیٹ کے غیر متوقع مخالف سمت جانے کی صورتوں میں وہ کھونے کا متحمل ہو سکتا ہو۔
مثلاً، اگر قیمت توقعات کے خلاف چلی جاتی ہے تو وہ ٹریڈر جو فی شیئر $134.50 پر Apple اسٹاک خریدتا ہے وہ $124.50 پر شیئرز فروخت کرنے کے لیے اسٹاپ لاس آرڈر سیٹ کر سکتا ہے۔ یہ مؤثر طریقے سے سرمایہ کاری کے خطرات کے زیادہ سے زیادہ نقصان کو فی شیئر $10 تک محدود کرتا ہے۔ اگر اسٹاک کی قیمت فی شیئر $124.50 تک گر جاتی ہے، تو آرڈر پر خود کار طور پر عمل درآمد ہو جائے گا، نیز ٹریڈ کلوز ہو جائے گی۔
اہم واقعات اور ٹریڈر کی پوزیشن کے خلاف قیمت کے شدید اتار چڑھاؤ کے دوران، اسٹاپ لاس آرڈرز کا استعمال کارآمد ہو سکتا ہے۔
اسٹاپ آرڈر کی مثال
یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ اسٹاپ آرڈرز لمٹ آرڈرز سے مختلف ہوتے ہیں جن پر صرف تب عمل درآمد کیا جاتا ہے جب کوئی اثاثہ ایک مخصوص قیمت یا اس سے بہتر پر خریدا (یا فروخت کیا) جا سکتا ہو۔
تیزی سے بدلنے والی مارکیٹ میں، اسٹاپ آرڈر کو عین اسٹاپ پرائس کی مخصوص سطح پر مکمل نہیں کیا جا سکتا، البتہ عام طور پر اسے اس کے کافی قریب مکمل کیا جاتا ہے۔ تاہم اسٹاپ لاس کے آرڈرز کچھ شدید حالات میں زیادہ تحفظ فراہم نہیں کر سکتے۔
مثلاً، ٹریڈر نے فی شیئر $130 پر اسٹاک کی خریداری کی ہے اور فی شیئر $125 پر فروخت کا اسٹاپ آرڈر دیا ہے، اور اچانک اسٹاک مارکیٹ بند ہو جاتی ہے۔ پھر، ٹریڈنگ کا دن اختتام پذیر ہونے کے بعد کمپنی سے متعلق تباہ کن خبریں سامنے آتی ہیں۔
اگر اسٹاک کی قیمت کے گیپس میں اس وقت کمی آتی ہے جب مارکیٹ اگلے ٹریڈنگ کے دن $120 پر کھلتی ہے، تو ٹریڈر کا $125 فی شیئر فروخت کا اسٹاپ آرڈر فوری طور پر متحرک ہو جائے گا کیونکہ قیمت آرڈر کی قیمت سے پہلے ہی نیچے گر چکی ہے۔ لیکن اسے فی شیئر $125 کے قریب کہیں بھی مکمل نہیں کیا جائے گا۔ البتہ، اسے فی شیئر $120 کی مروجہ مارکیٹ قیمت کے آس پاس مکمل کیا جائے گا۔
لمٹ آرڈرز کے ساتھ، آپ کے آرڈر کو آرڈر کی مخصوص قیمت یا اس سے بہتر پر مکمل کرنے کی ضمانت دی جاتی ہے۔ اسٹاپ آرڈر اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ متحرک ہو جانے پر، اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا اور مروجہ مارکیٹ قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔
اسٹاپ لمٹ آرڈر
اسٹاپ لمٹ آرڈر اسٹاپ ٹریگر اور لمٹ آرڈر کو یکجا کرتا ہے۔ اسٹاپ آرڈر بروکر کے لیے ٹریگر پرائس شامل کرتا ہے تاکہ وہ آپ کا لمٹ آرڈر دے سکے۔ ذیل میں آپ جان سکتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
اسٹاپ لمٹ آرڈر کیسے کام کرتا ہے
اسٹاپ لمٹ آرڈر کو سمجھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ اسٹاپ پرائس لمٹ آرڈر دینے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتی ہے۔ جب مارکیٹ اسٹاپ پرائس تک پہنچ جاتی ہے، تو بروکر خود کار طور پر کسٹم پرائس (لمٹ پرائس) کا حامل لمٹ آرڈر تخلیق کرتا ہے۔
اگرچہ اسٹاپ اور لمٹ پرائسز یکساں ہو سکتی ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں ہوتا ہے۔ اسٹاپ پرائس (ٹریگر پرائس) کو فروخت کے آرڈرز کی لمٹ پرائس کی نسبت تھوڑا زیادہ پر سیٹ کرنا محفوظ ترین عمل ہو گا۔ آپ خرید کے آرڈرز کے لیے اسٹاپ پرائس کو لمٹ پرائس کی نسبت تھوڑا کم پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اس کے متحرک ہو جانے کے بعد آپ کے لمٹ آرڈر کے مکمل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
خرید اور فروخت کے اسٹاپ لمٹ آرڈرز کی مثالیں
خریداری کا اسٹاپ لمٹ
فرض کریں کہ XAUUSD فی الحال $1914 پر ہے، اور اس میں اضافہ ہونے پر آپ اسے خریدنا چاہیں گے۔ لیکن، اگر XAUUSD کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے تو آپ اس کے لیے محض معمولی رقم ادا کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا اس کے لیے ادا کی جانے والی رقم کو متعین کرنا ضروری ہے۔
خریداری کے اسٹاپ لمٹ آرڈر کی مثال
فرض کریں آپ کا تکنیکی تجزیہ نشاندہی کرتا ہے کہ اگر مارکیٹ $1928 سے اوپر چلی جاتی ہے تو اوپر کا رجحان شروع ہو سکتا ہے۔ تاہم، آپ جعلی بریک آؤٹ کی ٹریڈنگ سے بچنے کو ترجیح دیتے ہیں اور بریک آؤٹ کی صورت میں پوزیشن اوپن کرنے کے لیے خریداری کا اسٹاپ لمٹ آرڈر استعمال کرتے ہیں۔ آپ اپنی اسٹاپ پرائس کو $1928 پر سیٹ کرتے ہیں اور آپ کی لمٹ پرائس $1935 ہے۔ جیسے ہی XAUUSD $1928 تک پہنچ جاتا ہے، تو XAUUSD کو $1935 پر خریدنے کے لیے ایک لمٹ آرڈر دیا جائے گا۔ آپ کا آرڈر $1935 یا کم پر مکمل ہو سکتا ہے۔ آپ کی لمٹ پرائس $1935 کو مدنظر رکھتے ہوئے، آپ کا آرڈر صرف اس صورت میں جزوی طور پر مکمل کیا جا سکتا ہے جب مارکیٹ زیادہ تیزی سے اس کے اوپر چلی جاتی ہے۔
فروخت کا اسٹاپ لمٹ
فرض کریں کہ آپ نے $1860 پر XAUUSD خریدا تھا، اور اب اس کی قیمت $1913 ہے۔ نقصانات سے بچنے کے لیے، اگر قیمت آپ کی داخلی سطح پر واپس چلی جاتی ہے تو آپ XAUUSD بیچنے کے لیے اسٹاپ لمٹ آرڈر استعمال کرتے ہیں۔
آپ نے $1870 کی اسٹاپ پرائس اور $1860 کی لمٹ پرائس (جس قیمت پر آپ نے XAUUSD خریدا تھا) کے ساتھ فروخت کا اسٹاپ لمٹ آرڈر سیٹ کیا ہے۔ اگر قیمت $1870 تک پہنچ جاتی ہے، تو XAUUSD کو $1860 پر فروخت کرنے کے لیے لمٹ آرڈر دیا جائے گا۔ اگر قیمت $1860 تک پہنچ جاتی ہے، تو آپ کے آرڈر کو $1860 یا اس سے زیادہ قیمت پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔
فروخت کے اسٹاپ لمٹ آرڈر کی مثال
ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر
معیاری اسٹاپ آرڈر میں ایک ایسی ترمیم جس کو ایک مخصوص فیصد یا موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے دور پوائنٹس کی رقم پر سیٹ کیا جا سکتا ہے وہ ٹریلنگ اسٹاپ کہلاتی ہے۔ لانگ پوزیشن کے لیے، سرمایہ کار موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے نیچے ٹریلنگ اسٹاپ لاس دیتا ہے۔ شارٹ پوزیشن کے لیے، سرمایہ کار موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے اوپر ٹریلنگ اسٹاپ دیتا ہے۔
ٹریلنگ اسٹاپ اس لیے وضع کیا گیا ہے کہ یہ ٹریڈ اوپن رکھ کر اس وقت تک منافع جات کی حفاظت کرے جب تک کہ قیمت ٹریڈر کے لیے سازگار سمت میں حرکت نہیں کرتی۔ اگر قیمت ایک مخصوص فیصد یا پوائنٹس کی رقم سے سمت بدل لیتی ہے، تو آرڈر ٹریڈ کو کلوز کر دیتا ہے۔
ٹریلنگ اسٹاپ عام طور پر ابتدائی ٹریڈ کے ساتھ ہی دیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ٹریڈ کے بعد بھی دیا جا سکتا ہے۔
ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر کیسے کام کرتا ہے
ٹریلنگ اسٹاپس صرف ایک سمت میں حرکت کرتے ہیں کیونکہ وہ منافع کو لاک کرنے یا نقصانات کو محدود کرنے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔ اگر 10% ٹریلنگ اسٹاپ لاس کو لانگ پوزیشن میں شامل کیا جاتا ہے، تو فروخت کی ٹریڈ اس وقت جاری کی جائے گی جب قیمت خرید کے بعد کی بلند ترین سطح سے 10% تک گر جائے گی۔ ٹریلنگ اسٹاپ صرف اس صورت میں اوپر جاتا ہے جب ایک نئی بلند ترین سطح قائم ہو جاتی ہے۔ جونہی ٹریلنگ اسٹاپ اوپر کی سمت جاتا ہے، یہ نیچے کی طرف واپس نہیں آ سکتا۔
ٹریلنگ اسٹاپ مقرر کردہ اسٹاپ لاس کے آرڈر سے زیادہ لچکد پذیر ہوتا ہے، کیونکہ یہ اسٹاک کی قیمت کی سمت کو خود کار طور پر ٹریک کرتا ہے اور اسے مقرر کردہ اسٹاپ لاس کی طرح دستی طور پر دوبارہ سیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ٹریلنگ اسٹاپس کو سرمایہ کار کسی بھی اثاثہ جاتی کلاس میں استعمال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ بروکر ٹریڈ کردہ مارکیٹ کے لیے آرڈر کی متعلہ قسم فراہم کرے۔ ٹریلنگ اسٹاپس کو لمٹ آرڈرز یا مارکیٹ آرڈرز کے طور پر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
ٹریلنگ اسٹاپ کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی کلید یہ ہے کہ اسے اس سطح پر سیٹ کیا جائے جو نہ تو زیادہ قریب ہو اور نہ ہی زیادہ دور ہو۔ ٹریلنگ اسٹاپ لاس کا بہت زیادہ قریب ہونا ٹریڈ کو ٹریڈر کی سمت میں آگے بڑھنے سے روک سکتا ہے کیونکہ ٹریلنگ اسٹاپ عمومی مارکیٹ کی یومیہ نقل و حرکت سے متحرک ہوتا ہے۔ مارکیٹ کی یومیہ نقل و حرکت کسی ایسے ٹریلنگ اسٹاپ کو متحرک نہیں کرے گی جو بہت زیادہ بڑا ہو، لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹریڈر غیر ضروری طور پر بڑے نقصانات اٹھانے یا اپنی ضرورت سے زیادہ منافع ترک کرنے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔
اگرچہ ٹریلنگ اسٹاپس منافع کو لاک اور نقصانات کو محدود کرتے ہیں، تاہم مثالی ٹریلنگ اسٹاپ فاصلہ قائم کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ چونکہ مارکیٹ اور مالیاتی اثاثہ جات کی نقل و حرکت مسلسل بدلتی رہتی ہے، اس لیے کوئی موزوں فاصلہ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے باوجود، ٹریلنگ اسٹاپس ایک مؤثر ٹول ہوتے ہیں۔
اہم: مثالی ٹریلنگ اسٹاپ لاس وقت کے ساتھ تبدیل ہو گا۔ زیادہ غیر مستحکم حالات کے دوران، وسیع تر ٹریلنگ اسٹاپ ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ قریب ترین ٹریلنگ اسٹاپ لاس پُرسکون اوقات میں یا بہت مستحکم اسٹاک میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر کی مثال
فرض کریں آپ نے $2000 پر XAUUSD خریدا ہے۔ سابقہ پیش رفتوں کا مشاہدہ کرتے وقت، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قیمت ایک بار پھر زیادہ ہونے سے قبل 2% سے 4% کے پُل بیک کا سامنا کرتی ہے۔ یہ سابقہ اتار چڑھاؤ ٹریلنگ اسٹاپ کے لیے فیصد کی سطح کو سیٹ کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
1% یا حتیٰ کہ 3% ٹریلنگ اسٹاپ منتخب کرنا بھی بہت زیادہ قریب ہو سکتا ہے۔ حتیٰ کہ معمولی پُل بیکس بھی اس کی نسبت زیادہ حرکت کرتے ہیں، اس لیے قیمت کے بڑھنے سے قبل ہی ٹریلنگ اسٹاپ ممکنہ طور پر ٹریڈ کو روک دے گا۔
10% ٹریلنگ اسٹاپ کا انتخاب کرنا غیر معقول ہے۔ حالیہ رجحانات کی بنیاد پر، اوسط پُل بیک تقریباً 3%، یا زیادہ سے زیادہ 4% کے قریب ہے۔
ایک بہترین ٹریلنگ اسٹاپ لاس 5% سے 6% ہو گا۔ یہ قیمت کو حرکت کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اگر قیمت 6% سے زیادہ گر جاتی ہے تو ٹریڈر کو تیزی سے باہر نکلنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ 5% سے 6% تک گراوٹ ایک عام پُل بیک سے زیادہ ہوتی ہے، مطلب یہ پُل بیک کے بجائے ایک رجحاناتی تبدیلی ہو سکتی ہے۔
5% ٹریلنگ اسٹاپ استعمال کرتے ہوئے، اگر قیمت آپ کی خریداری کی قیمت – $1900 سے 5% نیچے گر جاتی ہے تو آپ کا بروکر فروخت کے آرڈر پر عمل درآمد کرے گا۔ اگر آپ کے خریدنے کے بعد قیمت کبھی بھی $2000 سے اوپر نہیں جاتی، تو آپ کا اسٹاپ لاس $1900 پر برقرار رہے گا۔ اگر قیمت $2100 تک پہنچ جاتی ہے، تو آپ کا اسٹاپ لاس $1995 تک بڑھ جائے گا، جو کہ $2100 سے 5% نیچے ہے۔ اگر قیمت $2100 سے گرنا شروع ہو جاتی ہے اور واپس اوپر نہیں جاتی، تو آپ کا ٹریلنگ اسٹاپ آرڈر $1995 پر برقرار رہتا ہے، اور اگر قیمت اس حد تک گر جاتی ہے، تو بروکر ایک اثاثہ فروخت کرے گا۔
درست ٹریڈ آرڈر کا انتخاب کیسے کریں
اگر آپ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی ابتداء کر رہے ہیں، تو مارکیٹ آرڈرز کے ساتھ آغاز کرنا دانشمندی ہے کیونکہ یہ آسان ہیں اور تمام بروکرز کو دستیاب ہیں۔ آپ بلاشبہ اپنی ٹریڈ کی انجام دہی مکمل کر لیں گے۔ تاہم، آپ کو جلد ہی اندازہ ہو جائے گا گے کہ محض مارکیٹ آرڈرز ہی کافی نہیں ہوتے ہیں۔
کلید یہ ہے کہ آپ اپنے آرڈر کی قسم کو اپنی ٹریڈنگ حکمت عملی سے ہم آہنگ کریں اور حالات کی مناسبت سے بہترین آرڈر کی قسم استعمال کریں۔ تمام ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کو مارکیٹ، لمٹ، اسٹاپ، اسٹاپ لمٹ، اور ٹریلنگ اسٹاپ کے بارے میں علم ہونا چاہیئے۔ اس سے آپ کو اپنی ٹریڈنگ حکمت عملی کو بہتر بنانے یا نئی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی اور مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
عموماً، پروفیشنل ٹریڈرز درج ذیل طریقے سے آرڈر کی اقسام کا استعمال کرتے ہیں:
- لمٹ آرڈرز – قیمت کی تبدیلی یا ٹیک پرافٹ سے قبل پوزیشن حاصل کرنا؛
- اسٹاپ آرڈر – اسٹاپ لاس کے آرڈرز سیٹ کر کے نقصانات کو محدود کرنا؛
- اسٹاپ لمٹ – بریک آؤٹ کے بعد رجحان کو فالو کرنا؛
- ٹریلنگ اسٹاپ – منافع جات کی حفاظت کرنا۔
خلاصہ
بروکر کا انتخاب کرتے وقت، ہر بروکر کے ذریعے سپورٹ کردہ آرڈر کی اقسام کی رینج چیک کریں نیز وہ آرڈر کی پیچیدہ اقسام کے لیے کتنی فیس چارج کرتے ہیں۔ یہ بروکرز کے مابین امتیاز کرنے کی ایک کلید ہےجو واقعتاً طویل عرصے تک آپ کی ٹریڈنگ پر اثر انداز ہوتی ہے۔
آپ FBS کے ساتھ، کسی بھی قسم کے آرڈر کو بغیر کسی اضافی فیس کے استعمال کر سکتے ہیں۔ بلا جھجھک اکاؤنٹ تخلیق کریں اور ہماری اعلیٰ معیار کی ٹریڈنگ سروسز اور شرائط کو آزمائیں۔
2023-06-27 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- معاشی کلینڈر: اسکو کیسے پڑھیں اور استعمال کریں
- میٹا ٹریڈر (MetaTrader) میں تجارتی آرڈر کو کیسے کھولا اور بند کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ فاریکس کا آغاز کرنے کے لیے آپ کو کتنی رقم درکار ہے
- >فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ
- پوزیشن کی سائز کی تعیین کیسے کریں؟
- لیوریج اور مارجن: آپ فاریکس ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں؟
- رول اوور اور سویپ کیا ہیں اور ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟
- Forex مارکیٹ کب کھلی ہوتی ہے؟
- Bid-Ask اسپریڈ
- منافع کا حساب لگانا
- لاٹس، پوائنٹس اور لیوریج کیا ہیں
- ٹریڈ کیسے کریں؟
- فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے جوڑے
- ٹریڈنگ کے لیے آپ کو کون سا سافٹ ویئر درکار ہے؟
- فاریکس ٹریڈنگ کے فائدے اور خطرات
- فاریکس کیا ہے?