-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے جوڑے
آئیے بنیادی باتوں سے شروع کرتے ہیں: فاریکس ، یا FX، ایک غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ ہے جہاں کرنسیوں کو ٹریڈ کیا جاتا ہے۔
ہرکرنسی کی عام طور پر مختصر شکل ہوتی ہے اور اس میں تین حروف ہوتے ہیں۔ عام طور پر، ٹریڈرز کو ہر نام کو دل سے سیکھے بغیر ان کو پہچاننے میں مدد کرنے کے لیے، پہلے دو حروف ملک کے نام کی نمائندگی کرتے ہیں، اور تیسرا کرنسی کا نام ہے۔ مثال کے طور پر، USD کا مطلب امریکی ڈالر ہے، GBP برطانوی پاؤنڈ ہے، وغیرہ۔
جب آپ پہلی بار فاریکس ٹریڈنگ کے بارے میں سیکھنا شروع کریں گے تو، آپ دیکھیں گے کہ کرنسیوں کو جوڑوں میں ٹریڈ کیا جاتا ہے: EURUSD ،AUDCHF ،NZDJPY وغیرہ۔ فاریکس پر آرڈر لگاتے وقت، آپ پہلی (بیس) خریدتے ہیں اور دوسری (کوٹ) کرنسی کو فروخت کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ خریدنے کے لئے EURUSD جوڑی کا انتخاب کرتے ہیں تو، آپ یورو خریدتے ہیں اور ڈالر فروخت کرتے ہیں۔
بیس کرنسی اور کوٹ کرنسی کیا ہیں؟
بیس اور کوٹ کرنسیاں فاریکس جوڑی کا حصہ ہیں – بس یہ ہی ہے! فاریکس کرنسی کے جوڑے کا ایک بہت ہی آسان ڈھانچہ ہوتا ہے: پہلی بیس کرنسی ہے، اور دوسری کوٹ کرنسی ہے، جسے کاؤنٹر کرنسی بھی کہا جاتا ہے۔ آپ جو قیمت مارکیٹ میں دیکھتے ہیں وہ ہمیشہ کوٹ کرنسی کی قیمت کے خلاف موجودہ فاریکس بیس کرنسی کی قیمت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگرEURUSD کی قیمت 1.22 کے آس پاس ہے تو، ایک یورو 1.22~ امریکی ڈالر ($1 اور 22¢) کے برابر ہے۔
ایک جوڑی میں، ایک کرنسی دوسرے کے مقابلے میں مضبوط ہوگی۔ تاہم، کرنسی کی طاقت مستقل نہیں ہوتی ہے اور کچھ وجوہات کی بناء پر، عام طور پر – خطے میں اہم مالی واقعات میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کرنسیوں کا موازنہ کرنا اور ایک دوسرے کے مقابلے میں ان کی قدر کرنا سمجھ میں آتا ہے۔
جوڑوں کی اقسام: میجرز، کراسز اور ایگزوٹک
میجر کرنسی کے جوڑے
سب سے زیادہ مقبول فاریکس جوڑے ، جسے میجرز یا بڑے کرنسی کے جوڑے بھی کہا جاتا ہے ، مارکیٹ میں زیادہ تر ٹریڈ ہوتے ہیں:
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، تمام فاریکس میجر کرنسی کے جوڑے میں امریکی ڈالر اور ایک اور بہت عام کرنسی شامل ہے۔ یہ رقم ایک ساتھ مل کر تمام ٹریڈز کا تقریبا %75 ہے – اس لیے یہی نام ہے۔ میجرز اپنی زیادہ لیکویڈیٹی اور عام اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سب سے زیادہ ٹریڈ کی جانی والی کرنسیاں ہیں۔ اس کے نتیجے میں، فاریکس ٹریڈنگ کے جوڑے پر اسپریڈ کراس یا ایگزٹک جوڑوں سے کم ہوتا ہے، جو اسے بہترین ٹریڈنگ کی کرنسی کے جوڑوں کے طور پر بناتا ہے۔
کراس کرنسی کے جوڑے
امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر بڑی کرنسیوں پر مشتمل مقبول کرنسی کے جوڑوں کو عام طور پر کراس جوڑے کہا جاتا ہے۔ تاہم، ان جوڑوں میں اب بھی کچھ سب سے زیادہ ٹریڈ کی جانے والی کرنسیاں شامل ہیں، جیسے کہ EUR ،GBP ،AUD ،CAD ،NZD ،CHF، اورJPY:
- AUDCAD
- AUDCHF
- AUDJPY
- AUDNZD
- CADCHF
- CADJPY
- CHFJPY
- EURAUD
- EURCAD
- EURCHF
- EURGBP
- EURJPY
- EURNZD
- GBPAUD
- GBPCAD
- GBPCHF
- GBPJPY
- GBPNZD
- NZDCAD
- NZDCHF
- NZDJPY
ان کرنسیوں کی ٹریڈنگ کرتے وقت، وہ امریکی ڈالر کے ذریعے تبدیل ہوجاتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ایک ٹریڈردو لین دین کرتا ہے اور اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگرچہ USD اب بھی مارکیٹ میں انتہائی مقبول ہے، فاریکس ٹریڈنگ کی مقبولیت نے کراس جوڑوں کی ٹریڈنگ کو زیادہ عام اور آسان بنا دیا ہے۔
ایگزوٹک کرنسی جوڑے
فاریکس کرنسی جوڑوں کی ایک اور قسم ایگزوٹک ہے۔ عام طور پر، یہاں استعمال ہونے والی ایک کرنسی امریکی ڈالر USD کی طرح مقبول ہوتی ہے، اور دوسری نادِر ہوتی ہے، جو کہ عام طور پرترقی پذیر یا ابھرتی ہوئی معیشت کی کرنسی ہوتی ہے۔ FBS ٹریڈنگ کے لئے دس ایگزوٹک جوڑے پیش کرتا ہے:
کرنسی جوڑوں کی اقسام کی اہمیت
یہ زمرے عام طور پر کرنسی جوڑوں کی لیکویڈیٹی اور اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔
لیکویڈیٹی اور اتار چڑھاؤ دو اہم عوامل ہیں جو کرنسی جوڑوں کی قسم کو متاثر کرتے ہیں۔
- لیکویڈیٹی سے پتہ چلتا ہے کہ دوسرے ٹریڈرز خاص جوڑی میں کتنی دلچسپی رکھتے ہیں۔ زیادہ مقبول جوڑے (مثال کے طور پر، میجرجوڑے) میں زیادہ لیکویڈیٹی ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، آپ آسانی سے سلیپج کے خطرے کے بغیر بڑی مقدار میں EURUSD خرید سکتے ہیں اور فروخت کرسکتے ہیں۔
- اتار چڑھاؤ ایک مخصوص مدت (دن، ہفتہ، مہینہ، وغیرہ) کے اندر قیمت کی حد ہے، جو کرنسی کے استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مارکیٹ پر اس خاص کرنسی کے ساتھ آرڈرز کی تعداد، خطے میں معاشی خوشحالی، اور کچھ میکرو اکنامک واقعات پر منحصر ہے۔
کم لیکویڈیٹی والی کرنسیوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے اوردوسری صورت اس کا الٹ ہوتی ہے۔ عام طور پر، جوڑی جتنی کم مقبول ہوگی، اس کا اتار چڑھاؤ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ زیادہ اتار چڑھاؤ ٹریڈرز کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ، حالانکہ اس طرح اس سے زیادہ منافع بھی ہوسکتا ہے: یہ سب آپ کے تجارتی انداز اور حکمت عملیوں پر منحصر ہے جو آپ استعمال کرتے ہیں۔
ایک بہتر ٹریڈر بننے کے لئے، آپ کو ہمیشہ ان پہلوؤں سے آگاہ ہونا چاہیئے۔
نتیجہ
ٹریڈرز کو میجر کرنسی جوڑوں اور دیگر اقسام کی کرنسیوں (کراس، ایگزوٹک) کے رویے کا تجزیہ کرنا چاہیئے۔ اس سے انہیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ایک مخصوص مدت میں کون سی کرنسی سب سے مضبوط ہوگی اور کون سی کمزور ہوگی۔ اس معلومات کی بنیاد پر، ایک ٹریڈر صحیح طریقے سے ٹریڈنگ کی حکمت عملی بنا سکتا ہے۔
مزید یہ کہ چونکہ میجر کرنسیوں میں کم اتار چڑھاؤ ہوتا ہے اور اس میں زیادہ لیکویڈیٹی ہوتی ہے، اس لیے وہ اسکیلپرز اور روزانہ کے ٹریڈروں کے لئے زیادہ موزوں ہیں۔ اس کے برعکس، بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کراس اورایگزوٹک کرنسیاں سوئنگ ٹریڈرز کے لئے مثالی ہیں۔
2023-05-25 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- معاشی کلینڈر: اسکو کیسے پڑھیں اور استعمال کریں
- میٹا ٹریڈر (MetaTrader) میں تجارتی آرڈر کو کیسے کھولا اور بند کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ فاریکس کا آغاز کرنے کے لیے آپ کو کتنی رقم درکار ہے
- >فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ
- پوزیشن کی سائز کی تعیین کیسے کریں؟
- لیوریج اور مارجن: آپ فاریکس ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں؟
- رول اوور اور سویپ کیا ہیں اور ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ آرڈرز کی اقسام: مارکیٹ، لمٹ، اسٹاپ، ٹریلنگ اسٹاپ، اسٹاپ لمٹ
- Forex مارکیٹ کب کھلی ہوتی ہے؟
- Bid-Ask اسپریڈ
- منافع کا حساب لگانا
- لاٹس، پوائنٹس اور لیوریج کیا ہیں
- ٹریڈ کیسے کریں؟
- ٹریڈنگ کے لیے آپ کو کون سا سافٹ ویئر درکار ہے؟
- فاریکس ٹریڈنگ کے فائدے اور خطرات
- فاریکس کیا ہے?