-
آن لائن ٹریڈنگ کیلئے FBS بہترین بروکر کیوں ہے؟
FBS ایک قانونی فاریکس بروکر ہے جو انٹرنیشنل فنانشل سروسز کمیشن کے ذریعہ باقاعدہ طور پرلائسنس IFSC/000102/198یافتہ ہے، جو اسے امانتدار اور قابل اعتماد بروکر بناتا ہے۔ ہم اپنے صارفین کو مارکیٹ میں شاندارٹریڈنگ کے حالات پیش کرتے ہیں ، جومختلف بونس ، آسان ٹریڈنگ ٹولز جیسے اسٹاک انڈیکس ٹریڈنگ اور تجارتی اسٹاک کےمابین ٹریڈنگ کے لیے کرنسی پئیر باقاعدہ پروموشنز سب سے زیادہ شفاف الحاق کمیشن 80$ فی لاٹ تک ،24/7 کسٹمر سپورٹ اور بہت کچھ دیتا ہے ۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔
-
کیا میں اپنا لیول اپ بونس 140$ وڈرا کروا سکتا ہوں؟
لیول اپ بونس آپ کے تجارتی کیریئر کو شروع کرنے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔ آپ بونس کی رقم کو اسی طرح وڈرا نہیں کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ مطلوبہ شرائط کو پورا کرتے ہیں تو آپ اسکے ساتھ ٹریڈںگ کرنے سے حاصل شدہ منافع وڈرا کروا سکتے ہیں۔
- اپنی ای میل کی تصدیق مکمل کریں
- اپنے ویب پرسنل ایریا میں سے بلکل مفت $70 بونس حاصل کریں ، یا FBS - ٹریڈنگ بروکر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 140$ مفت حاصل کریں
- اپنےفیس بک اکاؤٹ کو اپنے پرسنل ایریا سے لنک کریں
- ایک مختصر سی تجارتی کلاس مکمل کریں اور ایک سادہ امتحان پاس کریں
- کم سے کم 20 فعال تجارتی دنوں تک ٹریڈنگ کریں جن میں بغیر ٹریڈنگ کے دن پانچ سے زیادہ نہ ہوں
کامیابی کی صورت میں! اب آپ 140$ لیول اپ بونس سے حاصل شدہ منافع واپس وڈرا کروا سکتے ہیں
>فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ
کسی بھی نئی چیز کو سیکھنے کا بہترین طریقہ محفوظ ماحول کا ہونا ہے۔ یہ ٹریڈنگ سیکھنے کیلئے بھی درست ہے۔ زیادہ تر بروکرز ڈیمو اکاؤنٹس پیش کرتے ہیں، جو آپ کو بغیر پیسے کے فاریکس مارکیٹ کی جانچ کرنے دیتے ہیں۔ آئیے ان تمام مواقع پر تبادلہ خیال کریں جو ہم ڈیمو اکاؤنٹس کا استعمال کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔
فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ کیا ہے؟
فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ ایک ورچوئل ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہے جہاں آپ ورچوئل فنڈز کیساتھ تجارتی سرگرمیاں یعنی ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک لائیو ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے منسلک ہے اس لیے یہ اب بھی حقیقی وقت میں مارکیٹ ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ زیادہ تر فاریکس بروکرز رجسٹریشن کے بعد ڈیمو اکاؤنٹ پیش کرتے ہیں۔
ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اصلی رقم کو خطرے میں ڈالے بغیر مارکیٹ کی خصوصیات اور ٹریڈنگ کے طریقہ کار کی جانچ کر سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ بنیادی ضروری چیزوں سے واقف ہو جائیں اور محسوس کریں کہ آپ اعتماد کیساتھ MT4 یا MT5 پر ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں، تو آپ حقیقی رقم کیساتھ ٹریڈنگ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیسے کھولا جائے؟
ڈیمو اکاؤنٹ کھولنا ایک آسان عمل ہے۔ ایک ڈیمو اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مفت ہوتا ہے اور استعمال کرنے کیلئے فوری دستیاب ہوتا ہے۔
- زیادہ تر بروکرز آپ سے بنیادی معلومات فراہم کرنے کو کہیں گے، بشمول آپ کا پورا نام، تاریخ پیدائش، اور ای میل ایڈیس۔ FBS.com پر آپ کو ای میل کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے، اور، اس کے بعد، آپ کو ایک پاس ورڈ موصول ہوگا۔ آپ اسے کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔
- آپ کے ای میل کی تصدیق ہونے کے بعد، آپ اکاؤنٹ کی قسم اور وہ پلیٹ فارم منتخب کر سکتے ہیں جہاں آپ ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ایک ڈیمو اکاؤنٹ کیساتھ مختلف پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔
آخر میں، رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے! دکھائی دی جانے والی معلومات کو محفوظ کریں۔ جب آپ کا اکاؤنٹ بن جاتا ہے، تو آپ ٹریڈنگ کیلئے تیار ہیں!
اگر آپ FBS Trader کو آزمانا چاہتے ہیں، تو آپ ایپ میں ہی ڈیمو اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ اس طرح، ڈیمو اکاؤنٹ کا استعمال آپ کو حقیقی ڈپازٹ کیے بغیر فوریکس مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
نئے ٹریڈرز کو فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ کو کیوں آزمانا چاہئے؟
ابتدائی ٹریڈر ایک ڈیمو اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مارکیٹوں میں ٹریڈنگ کرنے، دن کے مختلف اوقات میں ٹریڈںگ کرنے اور ایک مؤثر تجارتی حکمت عملی تلاش کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈیمو اکاؤنٹ کا استعمال آپ کو حقیقی رقم کیساتھ ٹریڈنگ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ تاہم، یہ فاریکس ٹریڈنگ کا اصل تجربہ فراہم کرتا ہے، جس سے آپ پلیٹ فارم کی خصوصیات اور افعال یعنی اس کے تمام فنگشنز اور فیچرز کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔
آپ کو ٹریڈںگ کرنے کیلئے ورچوئل رقم کی ایک خطیر رقم مختص کی جائے گی۔ ایک ابتدائی ٹریڈر کیطور پر، آپ کو حقیقی رقم کیساتھ ٹریڈنگ کرنے سے پہلے کم از کم 50 ڈیمو ٹریڈنگ آرڈرز مکمل کرنے کا ہدف رکھنا چاہیے۔
اس عمل کو متعدد بار دہرانا یقینی بناتا ہے کہ آپ تجارتی آرڈرز جلد کھولنے اور بند کرنے کا طریقہ جانتے ہیں، جس سے آپ آرڈر لگانے میں ماہر بن سکتے ہیں۔
نیچے دی گئی تصویروں پر، آپ FBS Trader میں انٹرفیس دیکھ سکتے ہیں۔ آپ فہرست سے ٹریڈنگ کیلئے تجارتی آلات کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اثاثہ پر کلک کرنے کے بعد، نیچے دو بٹن ہوں گے: Buy یعنی خرید اور Sell یعنی فروخت۔ جب آپ اپنا تجزیہ مکمل کرلیں تو اس کے مطابق آرڈر کھولیں۔ ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے، آپ ترجیحی اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ سیٹ کر سکتے ہیں۔ آرڈر بند کرنا بھی بہت آسان ہے۔ "آرڈرز" پر کلک کریں، پھر آپ کے کھولے ہوئے آرڈرز کے فوراً بعد آپ کراس دیکھیں گے۔ اس پر کلک کریں، اور آپ کی تجارت ختم ہو جاتی ہے! مبارک باد!
ڈیمو اکاؤنٹ سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے؟
اگر آپ کئی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں، تو ڈیمو اکاؤنٹ مشق کیلئے واقعی ایک مفید ٹول ہو سکتا ہے۔
اتنی ہی رقم کا انتخاب کریں جتنی رقم آپ کے اصلی اکاؤنٹ میں ہوگی۔ کو یہ تصور کرنے کی ضرورت ہے کہ ڈیمو اکاؤنٹ میں آپ کے پاس موجود رقم اصلی ہے اور منافع اور نقصان بھی حقیقی ہے۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ ڈیمو اکاؤنٹ پر منافع حاصل کرنے میں ناکام رہے، تو آپ اسے حقیقی اکاؤنٹ پر نہیں کر پائیں گے، اس لیے ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے فاریکس ٹریڈنگ سیکھنے اور ترقی کرنے کی کوشش کریں۔
مزید یہ کہ FBS کیساتھ آپ ڈیمو اکاؤنٹ پر حقیقی منافع کما سکتے ہیں۔ ہمارے پاس ڈیمو ٹریڈرز کیلئے مہینے میں دو بار FBS لیگ مقابلہ جاری رہتا ہے۔ آپ اس میں اکیلے یا ٹیم کیساتھ شامل ہو سکتے ہیں اور ایک مرحلہ میں $900 تک کما سکتے ہیں!
تجارتی پلیٹ فارم کا تعارف
ہر تجارتی پلیٹ فارم قدرے مختلف ہوتا ہے اس لیے سب سے زیادہ تجربہ کار ٹریڈر بھی اپنے منتخب کردہ پلیٹ فارم پر حقیقی رقم کی تجارت کرنے سے پہلے ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کرنے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مثال کیطور پر، وہ کسی حکمت عملی کو جانچنے یا نئی مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
نفسیاتی عنصر کو بہتر بنانا
بہت سے ٹریڈرز کو اپنے تجارتی آرڈرز کے کامیاب ہونے یا نقصان میں جانے پر اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ کا مقصد اپنے جذباتی ردعمل کو اس طریقے سے منظم کرنا ہے جس سے منافع کو فروغ ملے۔ قدرتی نفسیاتی ردعمل سے نمٹنے کی صلاحیت، جیسے امید، خوف، یا لالچ، ایک کامیاب ٹریڈر کو ناکام ٹریڈر سے الگ کر سکتی ہے۔
تجارتی حکمت عملیوں کی جانچ
تجارت کرنے کا طریقہ سیکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے سے موجود تجارتی حکمت عملیوں کی جانچ کی جائے اور ڈیمو اکاؤنٹ اس کیلئے بہترین ہے۔ آپ بہت سی مختلف حکمت عملیوں کیساتھ تجارت کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ کسی ایسی حکمت عملی کا انتخاب نہ کر لیں جو آپ کے لیے کارآمد ہو۔
تجارتی منصوبہ بنائیں
فاریکس ٹریڈنگ کی بہت سی مختلف حکمت عملیاں ہیں جن میں سے آپ انتخاب کرسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ نئے ٹریڈرز کیلئے موزوں ہیں جبکہ دیگر تجربہ کار ٹریڈرز کیلئے زیادہ موزوں ہیں۔ آپ کی ترجیح ایک ایسی حکمت عملی کا انتخاب ہونی چاہیے جو آپ کے انفرادی تجارتی طرز کے مطابق ہو اور آپ کو اپنی تجارتی سرگرمی کو اپنے طرز زندگی کے مطابق بنانے کی اجازت دے۔
تجارتی جریدہ بنائیں
مؤثر سیکھنے کیلئے صرف ٹریدنگ کرنا ہی کافی نہیں ہے۔ جب آپ ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں، تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایک تجارتی جریدہ بنائیں اور اپنے تجارتی آرڈرز کو بند کرنے کے بعد ان کا تجزیہ کریں۔ یہ نقطہ نظر آپ کو تمام غلطیاں کی نشان دہی کرنے اور حکمت عملی بنانے میں مدد کرتا ہے جو آپ کیلئے بالکل کام کرتا ہے۔
ایسے ٹریڈنگ کریں کہ جیسی یہ اصلی ہے۔
ڈیمو اکاؤنٹ آپ کو فاریکس ٹریڈنگ کے طریقہ کار کے بارے میں جاننے اور اپنی تجارتی مہارتوں اور عمل کو بغیر کسی خطرے کیساتھ جانچنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ ٹریڈنگ یا کرنسی ٹریڈنگ میں نئے ہیں، تو یہ معلوم کرنا ایک اچھا خیال ہے کہ آیا آپ کوئی بھی اصلی رقم شامل کرنے سے پہلے فاریکس ٹریڈنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ فاریکس ٹریڈنگ میں شدید سرگرمی پائی جاتی ہے اور اس کیلئے مربوط عزم اور وقت درکار ہوتا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جاننے اور ڈیمو اکاؤنٹ پر مشق کرنے کے بعد، آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا یہ آپ کی شخصیت یا طرز زندگی کیساتھ مطابقت رکھتی ہے یا نہیں۔
ڈیمو ٹریڈنگ کے فائدے اور نقصانات
ڈیمو اکاؤنٹ آپ کو حقیقی رقم کو خطرے میں ڈالے بغیر اپنی تجارتی مہارتوں پر عمل کرنے کا بہترین طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ پرکشش لگتا ہے، لیکن غور کرنے کیلئے کچھ پوشیدہ نکات بھی ہیں۔
سب سے پہلے یہ کہ، ڈیمو اکاؤنٹس اس سے زیادہ رقم پیش کرتے ہیں جو ٹریڈر حقیقی تجارت کے دوران استعمال کرے گا، کیونکہ ایک ٹریڈر مشق کیلئے کسی بھی رقم کا انتخاب کرسکتا ہے۔ تاہم، لوگ اکثر اس رقم سے زیادہ کا انتخاب کرتے ہیں جس کیساتھ وہ حقیقی زندگی میں ٹریڈنگ کریں گے۔ وہ غلطیوں کیلئے اضافی رقم لیتے ہیں، لیکن حقیقی (لائیو) اکاؤنٹس پر، ٹریڈرز کے پاس اپنی غلطیوں کیلئے اتنے پیسے نہیں ہوں گے۔ مزید برآں، اتنے بڑے سرمائے کیساتھ، ایک ٹریڈر حقیقی نقصانات کو نہیں سمجھتا ہے کیونکہ چھوٹے سرمائے کے مقابلے میں بڑے سرمائے سے ان کی تلافی آسان ہوتی ہے۔
دوم، ڈیمو اکاؤنٹ میں ٹریڈنگ کے حقیقی جذبات کی کمی ہوتی ہے۔ جب آپ کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہ ہو تو کوئی خوف نہیں ہوتا ہے۔ خوف ٹریڈر کے رویے کو متاثر کرتا ہے اور بہت سے ٹریڈر اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر، اپنی صلاحیتوں پر عمل کرنا زیادہ معنی نہیں رکھتا جب آپ نہیں جانتے کہ آپ اس صورت حال میں کیسا برتاؤ کریں گے جہاں آپ بہت زیادہ دباؤ میں ہوں گے۔
نتیجہ
ڈیمو اکاؤنٹ کی مدد سے، آپ حقیقی ڈیٹا پر مشق کر سکیں گے، لیکن پیسے کھونے کے کسی حقیقی خطرے کے بغیر۔ اس طرح آپ فاریکس پرو بننے کیلئے درکار ہر چیز کو بہت تیزی سے سیکھ سکیں گے۔ اس اکاؤنٹ کو آزمانے کیلئے، FBS کیساتھ اکاؤنٹ رجسٹر کرنے پر ڈیمو کا انتخاب کریں۔
2023-05-08 • اپ ڈیڈ
اس سیکشن میں دیگر مضامین
- معاشی کلینڈر: اسکو کیسے پڑھیں اور استعمال کریں
- میٹا ٹریڈر (MetaTrader) میں تجارتی آرڈر کو کیسے کھولا اور بند کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ فاریکس کا آغاز کرنے کے لیے آپ کو کتنی رقم درکار ہے
- پوزیشن کی سائز کی تعیین کیسے کریں؟
- لیوریج اور مارجن: آپ فاریکس ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں؟
- رول اوور اور سویپ کیا ہیں اور ٹریڈنگ میں ان کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈنگ آرڈرز کی اقسام: مارکیٹ، لمٹ، اسٹاپ، ٹریلنگ اسٹاپ، اسٹاپ لمٹ
- Forex مارکیٹ کب کھلی ہوتی ہے؟
- Bid-Ask اسپریڈ
- منافع کا حساب لگانا
- لاٹس، پوائنٹس اور لیوریج کیا ہیں
- ٹریڈ کیسے کریں؟
- فاریکس ٹریڈنگ میں کرنسی کے جوڑے
- ٹریڈنگ کے لیے آپ کو کون سا سافٹ ویئر درکار ہے؟
- فاریکس ٹریڈنگ کے فائدے اور خطرات
- فاریکس کیا ہے?