Bid-Ask اسپریڈ

فاریکس پر ٹریڈنگ کرنے میں آپ کو کتنا خرچ آئے گا؟ بروکر کیلئے کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے کے موقع کیلئے کسی ٹریڈر سے فیس ادا کرنے کے لیے کہنے کا سب سے عام طریقہ اسپریڈ ہے۔ اسپریڈ کیسے کام کرتا ہے یہاں ہم اسکی وضاحت کریں گے ۔

اسپریڈ کیا ہے؟

اسپریڈ مالیاتی مارکیٹوں کے لیے ایک روایتی تصور ہے۔ یہ صرف اس قیمت کے درمیان فرق کی نمائندگی کرتا ہے جس پر ایک ٹریڈرایک بنیادی اثاثہ خرید یا فروخت کر سکتا ہے۔

آپ نے پہلے ہی اسپریڈ کے تجربہ سے گزر چکے ہیں جب آپ غیر ملکی کرنسی حاصل کرنے کے لیے بینک یا ایکسچینج آفس گئے تھے۔ بینک ہمیشہ کرنسی کے دو کوٹس یعنی قیمتیں دکھاتا ہے– ایک جس پر وہ اسے آپ سے خریدنے پر راضی ہوتا ہے اور دوسرا وہ جس پر وہ اسے آپ کو بیچنے کے لیے تیار ہوتا ہے. ان دو قیمتوں کے درمیان اسپریڈ بینک کی غیر ملکی زرمبادلہ کی کارروائیوں سے آمدنی بناتا ہے جو یہ آپ کے لیے انجام دیتا ہے۔.

ہر اثاثہ کی آسک اور بِڈ کی قیمت ہوتی ہے۔ اگلے پیراگراف میں ان کے بارے میں ہے. جب آپ کوئی اثاثہ خریدتے ہیں، تو FBS آپکا آرڈرآسک (Ask) پرائس پر کھولتا ہے، اور اس کے برعکس؛ جب آپ کوئی اثاثہ بیچتے ہیں تو FBS آپ کا آرڈر بِڈ (Bid) پرائس پر کھولتا ہے۔. آپ ٹریڈنگ کو انجام دینے کی فیس کے طور پر فاریکس Bid-Ask اسپریڈ کے بارے میں خیال کر سکتے ہیں۔ کم اسپریڈ کا مطلب ٹریڈروں کے لیے بہتر صورتحال ہیں۔

Bid-Ask اسپریڈ کیسے کام کرتا ہے؟

دو ہم منصب مالیاتی مارکیٹوں میں ہوتے ہیں، خریدار اور بیچنے والے۔ خریدار سب سے کم قیمت پر ایک اثاثہ خریدنا چاہتے ہیں۔ اسکے برعکس، بیچنے والےزیادہ سے زیادہ قیمت پر ایک اثاثہ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دونوں فریق ایک خریداری کی قیمت بناتے ہیں جسے بڈ (Bid) کہتے ہیں اور فروخت جس قیمت ہر ہو وہ آسک(Ask) کہلاتی ہے۔.

اسپریڈ بڈ(Bid) اور اسک(Ask) کی قیمتوں کے درمیان فرق ہے، لہذا Bid-Ask اسپریڈ فارمولہ اس طرح دکھتا ہے: آسک(Ask) – بڈ(Bid) = اسپریڈ۔

خلاصہ:

  • وہ قیمت جو ہم اس جوڑے کو خریدنے کے لئے ادا کرتے ہیں Ask کہلاتی ہے. یہ ہمیشہ مارکیٹ کی قیمت سے تھوڑا اوپر ہوتی ہے۔
  • وہ قیمت، جس پر ہم جوڑے کو فاریکس پر فروخت کرتے ہیں Bid کہلاتی ہے. یہ ہمیشہ تھوڑا سا مارکیٹ کی قیمت سے نیچے ہوتی ہے.
  • وہ قیمت جوہم چارٹ پر دیکھتے ہیں ہمیشہ ایک بڈ (Bid) پرائس ہے.
  • آسک(Ask) پرائس ہمیشہ بِڈ(Bid) کی قیمت سے چند پوائنٹس زیادہ ہوتی ہے۔.
  • ان دو قیمتوں کے درمیان میں فرق اسپریڈ ہے۔

اسپریڈ=ASK – BID

مثال کے طور پر، EUR/USD آسک/ بِڈ کی شرح 1.12502/1.12506 ہے. آپ جوڑے کو 1.12506 کی زیادہ آسک (Ask) قیمت پر خریدیں گے اوراسے 1.12502 کی کم بڈ (Bid) کی قیمت پر فروخت کریں گے. یہاں یہ 4 پوائنٹس کے اسپریڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔

اسپریڈ کی اقسام

اسپریڈ کی اقسام بروکر کی پالیسی پر منحصر ہے۔ اسپریڈ فکسڈ یا فلوٹنگ ہوسکتا ہے۔

فکسڈ اسپریڈز

فکسڈ اسپریڈز ایک جیسا ہی رہتا ہیں چاہے کسی بھی وقت مارکیٹ کے حالات کچھ بھی ہوں۔ اس طرح، آپ یقینی طور پر جان سکتے ہیں کہ آپ ٹریڈنگ کے لیے کتنی رقم ادا کریں گے۔ ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ چاہے مارکیٹ کے حالات تبدیل بھی ہو جائیں بروکر اسپریڈ کو بڑھا نہیں سکے گا ۔.

فلوٹنگ اسپریڈز

فلوٹنگ یا متغیر اسپریڈ، اسکے برعکس، مسلسل تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ وہ کرنسیوں کی طلب اور رسد اور مارکیٹ کے مجموعی اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر زیادہ یا کم ہوں گے۔ فلوٹنگ اسپریڈ عام طور پر اہم اقتصادی ریلیز اور بینک کی چھٹیوں کے دوران بڑھتے ہیں جب مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ تاہم، جب مارکیٹ پرسکون ہو، تو وہ طے شدہ سے کم ہو سکتے ہیں۔

بہترین اسپریڈ کا انتخاب کیسے کریں

آپ سب سے بہتر کام اپنی ٹریڈنگ کیساتھ جو کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ کم اسپریڈ والے بروکر کی تلاش کریں، کیونکہ یہ ان فیسوں کا اہم کردارہے جسے آپ اپنی ٹریڈنگ کی سرگرمی کے لیے ادا کریں گے۔ FBS مقبول ترین ٹریدنگ کے جوڑوں کے لیے حیرت انگیز اسپریڈز فراہم کرتا ہے، جو آپ کے لیے بغیر کسی پریشانی کے ٹریڈنگ کرنا آسان بناتا ہے۔

اسپریڈ کی بہترین قسم بطور ٹریڈر آپکی ترجیحات پر منحصر ہے۔ عام طور پر، چھوٹے اکاؤنٹس والے ٹریڈرجو تھوڑی ٹریڈ کرتے ہیں وہ فکسڈ اسپریڈ کی قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ بڑے اکاؤنٹس والے ٹریڈر جو مارکیٹ کے مصروف اوقات میں اکثر ٹریڈنگ کرتے ہیں (جب اسپریڈز سب سے زیادہ سخت ہوتے ہیں) اور تیزی سے ٹریڈ پرعمل درآمد چاہتے ہیں وہ بدلتے ہوئے اسپریڈز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نوٹ کریں کہ FBS فکسڈ اور فلوٹنگ اسپریڈ کیساتھ ٹریڈنگ اکاؤنٹس پیش کرتا ہے، اس لیے آپ اپنی پسند یا آپکے پاس کئی مختلف اکاؤنٹس ہیں ان کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں

اخراجات کا حساب لگانا

نوٹ کریں کہ فاریکس پر اسپریڈ کی لاگت عام طور پر اسٹاک یا آپشنز مارکیٹوں کے اخراجات کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ جیسا کہ اسپریڈ کی حوالہ جاتی قیمت کو پوائنٹس میں دیا گیا ہے، ایک ٹریڈرآسانی سے ہر ٹریڈ کی لاگت کو پوائنٹس میں اسپریڈ کو 1 پوائنٹ کی قدر سے ضرب دے کر جان سکتا ہے۔ منافع کا حساب کیسے لگائیں؟

اسپریڈ پر غور کرنا ایک اہم پیرامیٹر میں سے ایک ہے جب آپ بروکر کا انتخاب کررہے ہوتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ پیش کردہ اسپریڈز سے مطمئن ہیں۔ نوٹ کریں کہ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کھول کر اپنی رقم کی سرمایہ کاری کیے بغیر ہمیشہ کمپنی کے ٹریڈنگ کے حالات بارے جانچ پڑتال کر سکتے ہیں۔.

آپکی ٹریڈنگ کا دورانیہ جتنا کم ہوگا، اسپریڈ کا سائز اتنا ہی اہمیت رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی پوزیشن کو کئی منٹ کے لیے کھلا چھوڑتے ہیں اور آپ 10 پوائنٹس کا منافع حاصل کرتے ہے، تو 3 پوائنٹ اسپریڈ کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ اس ٹریڈ کے عمل درآمد کے لیے اپنے منافع کا %30 ادا کیا ہے۔ اگر آپ اپنی ٹریڈ کو ایک دن کے لیے کھلا رکھتے ہیں، تو ممکنہ طور پر قیمت میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی – چلیں مان لیں کہ آپ 100 پوائنٹس حاصل کریں گے. اس صورت میں، آپ اسپریڈ کے طور پر اپنے منافع کا صرف %3 ادا کریں گے۔

زیادہ مقبول کرنسی کے جوڑوں میں کم اسپریڈ ہوتا ہے. مثال کے طور پر، ایک EUR/USD ٹریڈنگ کے لئے سپریڈ عام طور پر بہت کم ہے یا، جیسے ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ تنگ ہوتا ہے.

میٹا ٹریڈر میں اسپریڈ کو کیسے چیک کریں

جب آپ ”نیا آرڈر“ بٹن پر کلک کریں گے، تو ایک ونڈو ظاہر ہوگی جہاں آپ اپنی ٹریڈنگ کی تفصیلات سیٹ کر سکتے ہیں۔ ونڈو موجودہ بِڈ (Bid) اور آسک(Ask) کی قیمتیں بھی دکھائے گی۔.

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، ڈیفالٹ طور پر، MT یعنی میٹا ٹریڈر صرف بِڈ(Bid) کی قیمت دکھاتا ہے. اپنے چارٹ میں آسک (ask)لائن شامل کرنے کے لیے، اپنے چارٹ پر کہیں بھی دائیں کلک کریں اور ” پراپرٹیز“ کو منتخب کریں۔ پھر ” کامن (Common)“ ٹیب پر کلک کریں اور ” آسک لائن دیکھائیں (Show Ask line)“ باکس کو چیک کریں. پھر ”اوکے“ بٹن پر کلک کریں اور آسک(ask) لائن چھوٹے ٹائم فریموں پر ظاہر ہو جائے گی (بڑے ٹائم فریم پر بِڈ (Bid)کی لائن اسک (ask) لائن کو کورکرے گی)۔

MetaTrader میں آسک اور بِڈ اسپریڈ

اگر آپ اب بھی آسک لائن نہیں دیکھ سکتے ہیں، تو یہ دیکھنے کے لیے چیک کریں کہ یہ رنگ کا انتخاب صحیح کیا ہوا ہے۔ اپنی پراپرٹیز پر واپس جائیں اور چیک کریں کہ گرڈ (یعنی بڈ لائن) اور آسک لائنوں کے رنگ درست ہیں۔

میٹا ٹریڈر میں بِڈ اور آسک اسپریڈ چیک کریں

اگر آپ ”ویو(View)“ پر کلک کرتے ہیں اور پھر "مارکیٹ واچ" کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ تمام دستیاب ٹریڈنگ آلات کے لیے لائیو Bid/Ask کی قیمتیں بھی دیکھ سکیں گے۔. اگر آپ کسی خاص علامت کے لیے اسپریڈ دیکھنا چاہتے ہیں، تو مارکیٹ واچ ونڈو میں کہیں بھی دائیں کلک کریں اور ”اسپریڈ“ کو منتخب کریں۔ ۔ نوٹ کریں کہ MT4 کی اسپریڈ کی قیمتیں MetaTrader4 پوائنٹس میں ہیں۔ اسپریڈ کا سائز پوائنٹس میں تلاش کرنے کے لیے، آپ کو ان نمبروں کو 10 سے تقسیم کرنے کی ضرورت ہوگی۔.

Bid-Ask اسپریڈ بڑھ جانے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

بعض اوقات، اہم اقتصادی ریلیز، خبروں، یا بلیک سونز کے نام سے مشہور (غیر متوقع اور بہت طاقتور واقعات جو کہ بہت زیادہ ہلچل کا سبب بن سکتے ہیں) ان جیسے واقعات مارکیٹوں کے اتار چڑھاو کی وجہ سےفلوٹنگ اسپریڈ کو بہت بڑھا سکتے ہیں جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، اسپریڈ اپنی معمول کی حالت میں واپس آ جاتا ہے۔

یاد رکھیں کہ غیر ملکی انسٹرومنٹ میں بھی زیادہ اسپریڈ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، USDTRY (امریکی ڈالر سے ترک لیرا) ایک ایگزوٹک انسٹرومنٹ ہے، اس طرح اسکا اسپریڈ معمول سے زیادہ ہے۔

آخر چیز، اسپریڈ بڑھ سکتا ہے جب بینک کی چھٹیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں کم لیکویڈیٹی ہوتی ہے۔

نتیجہ

اسپریڈ ایک فیس ہے جسے ٹریڈر کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے کے موقع کے لیے اپنے بروکر کو ادا کرتے ہیں۔ یہ اس قیمت میں فرق کی نمائندگی کرتا ہے جس پر ایک ٹریڈر بنیادی اثاثہ خریدتا یا بیچتا ہے۔

اسپریڈز فکسڈ یا فلوٹنگ ہوسکتے ہیں اور اسپریڈ کی بہترین قسم ٹریڈرکی سیٹنگز پر منحصر ہے۔ اگر آپ کافی زیادہ ٹریڈنگ کرتے ہیں، تو آپ سخت یعنی کم اسپریڈز کو پسند کریں گے۔ کم اسپریڈز کے ساتھ بروکر کا انتخاب کرنے کی سفارش کی جاتی ہے تاکہ ٹریڈنگ سے وابستہ اخراجات کو کم سے کم کیا جا سکے اور نتیجہ زیادہ سے زیادہ ہو سکے۔

اسکے علاوہ، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اسپریڈ کو اکثر پوائنٹس میں قیمت کے طور پر دیا جاتا ہے جو فاریکس میں قیمت کی نقل و حرکت کی سب سے چھوٹی اکائی ہیں۔ یہ ٹریڈروں کے لیے اسپریڈ کے تصور کو سمجھنا اور بروکرز کی جانب سے پیش کردہ مختلف قسم کے اسپریڈز کو سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ باخبر ٹریڈنگ فیصلے کریں اور اپنی لاگت کا مؤثر طریقے سے منظم کیا جائے۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہمیں فیس بوک پر تابع ہو

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera