مرکیٹ کے ریورسل کو کیسے پہچانیں

مرکیٹ کے ریورسل کو کیسے پہچانیں

ٹرینڈ مارکیٹ کی اہم سٹیٹ ہے، اسی لئے ہر ٹریڈر کو ٹرینڈز کی سمجھ ہونا ضروری ہے۔ کوئی ٹرینڈ ہمیشہ نہیں رہتا: ہمیشہ ایسا کوئی لمحہ ہوگا کہ جو ٹرینڈ آپ ٹریڈ کر رہے تھے وہ ریورس ہو جائے گا اور کوئی نیا ٹرینڈ شروع ہو جائے گا۔

تکنیکی تجزیہ کار ٹریڈر کو یہ بتا سکتے ہیں کہ ٹرینڈ اپنی سمت میں تبدیلی کے قریب ہے یا ریورسل کے ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔  

ٹریڈر کو آگے ہونے والے ریورسل کے بارے میں دو وجوہات کی وجہ سے پتا ہونا چاہیئے۔ پہلا یہ کہ اگر ٹریڈر کسی ٹرینڈ میں پوزیشن ہولڈ کر رہا ہو تو وہ اس کے ریورسل سے پہلے وہ اس سے نکلنا چاہے گا۔ دوسرا، ریورسل وہ وقت ہے جب نیا ٹرینڈ شروع ہوتا ہے۔ اگر آپ مارکیٹ کو صحیح سے پڑھیں اور وقت پر اس کا تعین کر لیں تو آپ کو اس ٹریڈ میں جلدی شامل ہونے اور زیادہ حاصل کرنے کا موقع مل جائے گا۔

ریورسل کے امکانات موجودہ ٹرینڈ کی مضبوطی پر انحصر ہے: اگر ٹرینڈ کمزور ہے تو ریورسل کا امکان زیادہ ہے۔ ٹرینڈ کی مضبوطی کا تعین کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ ہم دو ہربے تجویز کرتے ہیں: بصری تجزیے اور تکنیکی انڈیکیٹرز۔  

ممکنہ ریورسل کا بصری تجزیہ

ٹرینڈ کے اتار چڑھاؤ کو دیکھیں۔ اگر اصلاح مختصر ہے اور کنسولیڈیشن کم رینج میں بنتا ہے، تو ٹرینڈ مضبوط ہے۔ ایک مضبوط ٹرینڈ میں، قیمت پچھلے ہائی پر قائم پہلی سپورٹ کا احترام کرتی ہے:

r strong.png

سست رجحان کی صورت میں، قیمت پرانے ہائی سے نیچے چلی جائے گی (ابتدائی سپورٹ) مگر پرانے لو سے اوپر ہی رہے گی. 

r2.png

ایک کمزور اپ ٹرینڈ، کم ہائی کی موجودگی سے پہچانا جا سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں, ٹریڈرز "ہیڈ اینڈ شولڈر" پیٹرن اور مارکیٹ کے نیچے کی طرف ہونے والے ممکنہ ریورسل سے خوف زدہ ہوں گے۔

r4.png

اس کے علاوہ اگر قیمت بار بار سپورٹ لائن کی طرف جانے لگے، تو یہ اپ ٹرینڈ کے کمزور ہونے کی نشانی ہے۔ 

جیسا کے آپ اوپر کی گئی وضاحتوں سے دیکھ سکتے ہیں، یہ ضروری ہے کہ سپورٹ #1 (اپ ٹرینڈ کے دوران پچھلا ہائی) اور سپورٹ #2 (اپ ٹرینڈ کے دوران پچھلا لو) میں فرق کریں۔ ریورسل تب ہوگا جب قیمت سپورٹ #2 پر بریک ہو۔ نیچے دی گئی تصویر میں دو صورتحال مارک کی گئی ہیں۔ پہلے کیس میں، قیمت دوسری سپورٹ سے اوپر رہنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ دوسرے کیس میں قیمت نے دوسری سپورٹ سے نیچے جا کر ریورسل کی تصدیق کی ہے۔  

Screenshot_25.png

غور کریں کہ ریورسل کا علان کرنے سے پہلے اس بات کو تصدیق کرنا ضروری ہے کہ قیمت واقعی سپورٹ سے نیچے اور ریزسٹینس سے اوپر بریک ہوئی۔ جاپانی کینڈل سٹک پر نظر ڈالیں: بریک تھرو کینڈل سٹک کو سپورٹ سے نیچے اور ریززٹینس سے اوپر ہونا چاہیئے۔ مثالی صورتحال وہ ہے کہ جب بروکن لائن کو دوبارہ آزمایا جائے، لیکن قیمت اس کے اوپر/نیچے نہ آئے۔ بریک تھرو کی تصدیق تکنیکی انڈیکیٹرز اور والیومز سے بھی ہو سکتی ہے۔

انڈیکیٹرز جو ریورسل کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں

کئی طرح کے تکنیکی انڈیکیٹرز موجود ہیں جو ریورسل کی نشاندہی کے لئے کافی موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

سب سے پہلے،مختلف پیریڈز کیموونگ ایوریجز ایسے سپورٹ/ریززٹینس لیولز بتا سکتی ہیں جن سے آگے ٹریڈرز ریورسل دیکھ سکتے ہیں یا پھر ٹرینڈ کے تبدیل ہونے کے سگنل بھیج سکتے ہیں۔ ائیچموکو انڈیکیٹر نے ایسی لائنز کا تعین کر دیا ہے جو مارکیٹ کی تیزی سے مندی کی طرف تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ،ADX ٹرینڈ کی مضبوطی کا ایک معروف انڈیکیٹر ہے۔ جیسے جیسے ٹرینڈ مضبوط ہوتا جاتا ہے، انڈیکیٹر کی مین لائن اوپر جاتی ہے۔ ADX کج سطح 0 سے 100 کے بیچ ہے۔ اگر انڈیکیٹر 25 سے اوپر ہے، تو ٹرینڈ نمایاں اور مضبوط ہے۔ جب ADX 25 سے اوپر جاتا ہے, تو اس کو بریک آوٹ اور ٹرینڈ ریورسل کی تصدیق کے کئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ریورسل کی سمت انڈیکیٹر کی دیگر دو لائنز سے دیکھی جا سکتی ہے۔

r5.png

یہ بھی مانیٹر کرنے کے قابل ہے کہ ADX خود کیسے ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اگر انڈیکیٹر لگاتار اونچی پیکس بنا رہا ہے تو ٹرینڈ مضبوط ہے اور ریورسل کا خطرہ کم ہے۔

آپ استعمال کر سکتے ہیںوالیوم انڈیکیٹرز ٹرینڈز کی مضبوطی کا اندازہ لگانے کے لئے اور ریورسل کی تصدیق کے لئے۔ اگر اپ ٹرینڈ میں ایک نیچا ہائی بنے اور والیوم بھی کم ہو، تو یہ نیچے کی جانب ریورسل کی مضبوط نشانی ہے۔  

ریورسل یا کریکشن؟

اصل مسئلہ یہ ہے کہ ریورسل کریکشن سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، دونوں میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔درج ذیل ٹیبل میں ہم نے وہ تمام معلومات درج کر دی ہے جو آپ کو ایسا کرنے میں مدد کرے گی۔ 

tyei (2).jpg

غور کریں کہ کریکشنز اس کے مقابلے میں کثیرالمیعاد ہے۔ ان کی فطرت تکنیکی ہے: کریکشن تب ہوتی ہے جب مارکیٹ کے کھلاڑیوں کے ٹرینڈ کی لائن میں تبدیلی کے بعد منافع لینے کی وجہ سے اثاثے زیادہ خریدے یا فروخت کئے جائیں۔ کریکشن کی گہرائی کا تعین کرنے کے لئے فیبوناکی ٹول سے مدد لی جا سکتی ہے۔ جب قیمت کی ریٹریسمنٹ 38.5% فیبو پر قائم ہو، تو موجودہ ٹرینڈ مضبوط ہے اور ریورسل کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب ریورسلز، پرائس ایکشن میں بڑی تبدیلی کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے ہونے کی کئی اہم وجوہات ہیں۔ ریورسل کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ قیمت ٹرینڈ کی سپورٹ/ریززٹینس سے آگے چلی جائے۔ اگر مارکیٹ 50% فیبوناکی ریٹریسمنٹ لیول سے آگے چلی جائے، تو یہ ریورسل ہو سکتا ہے۔

نتیجہ

قل ملا کر یہ کہ اپنی پیشنگوئی کی درستگی کو بڑھانے کے لئے اور ریورسلز کے درست تعین کے لئے ہم آپ کو تجزیے کے کئی طریقے استعمال کرنے کے تجویز دیتے ہیں۔ یاد رکھیئے کہ بتائے گئے طریقے کامیابی کی 100% گیرنٹی نہیں دیتے، اس لئے ریورسلز ٹریڈ کرتے ہوئے رسک مینجمنٹ کے اصولوں کی پیروی کرنا ضروری ہے۔  

تازہ ترین خبریں

۔ RBA: کیا AUD کو زندہ ر کھے ہوئے ہے؟

۔ RBA: کیا AUD کو زندہ ر کھے ہوئے ہے؟

کیا NFP رپورٹ امریکی ڈالر کو دوبارہ دھکیل سکے گی؟

نان فارم پے رولز کا ڈیٹا بروز جمعرات، 15:30 MT ٹائم پر شائع ہوگا۔

کیا یوروپی روزگار کے اعدادوشمار EUR کو فروغ دے گے؟

یوروپین بے روزگاری کے اعدادوشمار کا اعلان بروز جمعرات کو 12:00 MT ٹائم پر کرے گا۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

مزید سیکھیں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ 00:30:00 میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے <br> اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera