فیبوناکی ریٹریسمنٹ کا استعمال کیسے کریں

فبونیکی ریٹریسمنٹ لیولز کیا ہیں؟

ٹریڈنگ میں صرف فطرت پر انحصار کرنا کافی نہیں ہے۔ کامیابی تک پہنچنے کے لیے، ٹریڈروں کو اثاثوں کی قیمتوں کی نقل و حرکت کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف تکنیکوں اور آلات کا استعمال کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اس طرح کے ٹولز میں سے ایک فبونیکی ریٹریسمنٹ لیولز ہیں۔ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے لیولز قیمت کے چارٹ پر افقی لائنز ہیں جو قیمت کی نقل و حرکت میں ممکنہ سپورٹ اور ریززسٹنس کی سطح کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس سے ٹریڈروں کو یہ دیکھنے میں مدد ملتی ہے کہ ٹرینڈ کو جاری رکھنے سے پہلے قیمت کس مقام پر واپس لوٹ سکتی ہے۔

اس آرٹیکل میں آپ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے بارے میں مزید جانیں گے، ان کا حساب کتاب کیسے کریں اور اپنی ٹریڈنگ میں لاگو کریں، کون سے دوسرے ٹولز فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں اور اس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو کن حدود کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیبوناکی ریٹریسمنٹ لیولز کا فارمولا

فیبوناکی ریٹریسمنٹ ٹول ریاضی پر مبنی ہے۔ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کی سطحوں کی نشاندہی کرنے کے لیے، آپ کو درج ذیل فارمولے کو لاگو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے:

UR = H - ((H - L) * فیصد) – اپ ٹرینڈ موومنٹ کے لیے؛ یا

DR = L + ((H - L) * فیصد) – ڈاؤن ٹرینڈ موومنٹ کے لیے،

یہاں

  • UR اپ ٹرینڈ ریٹریسمنٹ ہے؛
  • DR ڈاؤن ٹرینڈ ریٹیسمنٹ ہے؛
  • H زیادہ قیمت ہے؛
  • L کم قیمت ہے۔

اگرچہ زیادہ تر ٹریڈنگ پلیٹ فارم خود بخود یہ کیلکولیشن کر سکتے ہیں، لیکن یہ سمجھنا اب بھی اچھا خیال ہے کہ آپ یہ خود کیسے کر سکتے ہیں۔.

فبونیکی ریٹریسمنٹ لیولز کی کیلکولیشن کیسے کریں

اب جبکہ آپ فبونیکی ریٹریسمنٹ لیولز کا فارمولہ جان چکے ہیں، آپ یہ سیکھ سکتے ہیں کہ ان کا اصل میں کیسے کیلکولیشن کی جائے۔

سب سے پہلے، آپ کو قیمت کا چارٹ دیکھنا ہوگا اور قیمت کے دو پوائنٹس کا انتخاب کرنا ہوگا – ایک زیادہ قیمت پوائنٹ اور ایک کم قیمت پوائنٹ۔ اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ کوئی ہائِیرہائیز یا لوئِیر لووز نہ ہو۔. اگر آپ غلطی سے انکی شناخت کر لیتے ہیں، تو آپکی کیلولیشن غلط ہو گی اور آپ درست ریٹیسمنٹ لیولز سے محروم ہو جائیں گے۔. پحر بھی، ایک بار جب آپ کو زیادہ قیمت کے لیول اور کم کا پتہ چل جاتا ہے، تو آپ فارمولے میں ان دو نمبروں کو استعمال کر سکتے ہیں اور قیمتوں کی نقل و حرکت کے اس مخصوص شعبے کے لیےریٹریسمنٹ لیول کی کیلکولیشن کر سکتے ہیں۔

فبونیکی تناسب کیا ہیں؟

تاہم، صرف ہائِز اور لووز کو جاننا کافی نہیں ہے۔ آپ کو یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ فارمولے میں کس فیصد کو استعمال کرنا ہے۔ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے لیولز کی کیلکولیشن کرتے وقت، ٹریڈرز فیبوناکی تناسب نامی ٹرم کا استعمال کرتے ہیں۔

فبونیکی تناسب ایک منتخب قیمت کی حد کے فیصد ہیں جو قیمت کی موومنٹ کی سپورٹ اور ریزسٹنس کی سطح کا تعین کرتے ہیں۔ فبونیکی تناسب فبونیکی نمبرز سے اخذ کیے گئے تھے – اعداد کی ایک ترتیب جہاں ہر نمبر پچھلے دو کا مجموعہ ہے۔ اگر آپ فبونیکی نمبر کو اگلے نمبر سے تقسیم کرتے ہیں تو نتیجہ 0.618 (61.8%) ہوگا۔ اگر آپ اسی نمبر کو اس کے دائیں جانب دوسرے نمبر سے تقسیم کرتے ہیں، تو آپ کو 0.382 (38.2%) اور پھر 0.236 (23.6%) ملے گا۔. یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ تناسب %50 کے ساتھ قیمت کی نقل و حرکت میں سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز کی نمائندگی کرتے ہیں، لہذا ان کا استعمال فبونیکی ریٹیسمنٹ لیولز کی شناخت کے لیے کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر، ہم کہتے ہیں کہ ایک اثاثہ کی قیمت $15 سے بڑھ کر $18.43 ہوگئی ہے۔. اس صورت میں، فیبوناکی ریٹریسمنٹ کی سطحوں کو تلاش کرنے کا فارمولا اس طرح نظر آئے گا:

$18.43 - (($18.43 - $15) * فیصد)

نتیجے کے طور پر، ہمیں درج ذیل ریٹیسمنٹ لیولز ملیں گے: $17.62 (23.6% پر)، $17.12 (38.2% پر)، $16.71 (%50 پر) اور $16.31 (61.8% پر)۔.

آپ چارٹ میں فبونیکی ریٹیسمنٹ لیولز کو کیسے اپلائی کرتے ہیں؟

ٹریڈ میں داخل ہونے کے لیے فبونیکی ریٹریسمنٹ لیولز کو چارٹ پر موزوں ترین لمحہ تلاش کرنے کے طریقے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹول کو لاگو کرنے کا سب سے عام طریقہ یہ ہے کہ یہ دیکھنا ہے کہ آیا مستحکم ٹریڈ کی پیروی کرنے کے بعد قیمت فبونیکی لیولز میں سے کسی ایک لیول تک پہنچ جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ دیکھتے ہیں کہ اثاثوں کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد 23.6% کمی آتی ہے اور پھر واپس اوپر چلا جاتا ہے، تو یہ ٹریڈ میں داخل ہونے کا بہترین وقت ہو سکتا ہے۔

آپ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کیسے ڈرا کرتے ہیں؟

ان کی ناقابل وضاحت نوعیت کے باوجود،فیبوناکی ریٹریسمنٹ لیولز کو قیمت کی نقل و حرکت کی پیشین گوئی کے لیے ایک قابل اعتماد ٹول سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر دیگر تکنیکی تجزیہ کے طریقوں کے ساتھ۔ تاہم، فبونیکی ریٹریسمنٹ لائن ڈرا کرنا کچھ ٹریڈروں کے لیے کافی مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ ناقص طور پر کھینچی گئی لائنز غلط نتائج کی طرف لے جا سکتی ہے اور آپ کی پوری ٹریڈ کو خراب کر سکتی ہے۔ اسی لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ فبونیکی ریٹریسمنٹ کو صحیح طریقے سے کیسے ڈرا کیا جائے۔

خوش قسمتی سے، زیادہ تر ٹریڈنگ پلیٹ فارمز میں فبونیکی ٹول تیار کیا گیا ہے، لہذا آپ کو حقیقت میں لائن اور لیولز کو دستی طور پر کھینچنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔. لیکن آپ کو جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ قیمت کی حالیہ موومنٹ کا بغور جائزہ لیں اور سوئنگ ہائی اور سوئنگ لووز پوائنٹس کا انتخاب کریں۔ پھر آپ کو بیس لائن سے مشہوور لائن کو ڈرا کرنے کے لیے اپنے کرسر کو لوو پوائنٹ سے ہائی پوائنٹ (اپ ٹرینڈ کے لیے) یا ہائی پوائنٹ سے لوو پوائنٹ (ڈاؤن ٹرینڈ کے لیے) تک لے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد، سافٹ ویئر خود بخود فبونیکی لیولز لگا دے گا، جس سے آپ اپنے چارٹ پر ممکنہ سپورٹ یا ریززسٹنس لیول کو دیکھ سکیں گے اور اسی کے مطابق اپنی تجارتی حکمت عملی بناسکیں گے۔ =

1.png

فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے ذریعے ٹریڈ کیسے کی جائے۔

اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں فیبوناکی ریٹریسمنٹ لیولز کو شامل کرنے کے متعدد طریقے ہیں۔

اثاثہ جات کی قیمتیں سیدھی لائن میں موو نہیں ہوتی ہیں۔. ٹرینڈ میں کچھ ریٹریسمنٹ ہو سکتے ہیں، جس کے بعد قیمت واپس پٹری پر آجاتی ہے۔ اس صورت میں، فیبوناکی ریٹریسمنٹ کی لائنز آپ کو دکھا سکتی ہیں کہ قیمت کب سپورٹ اور ریزسٹنس کا سامنا کر سکتی ہے اورکب عام ٹرینڈ کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھے گی۔ آپ اس معلومات کو ٹریڈ میں داخل ہونے کے لیے موزوں ترین وقت تلاش کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور یہاں تک کہ ریٹیسمنٹ لیولز پر خودکار انٹری پوائنٹس قائم کر سکتے ہیں۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ٹرینڈ کے ساتھ یا اس کے خلاف ٹریڈ کر رہے ہیں۔ ایسی جگہ تلاش کرنے کے لیےفیبوناکی ریٹریسمنٹ کا استعمال کریں جہاں کوئی اثاثہ اچھال سکتا ہے یا الٹ سکتا ہے۔. نیز، یہ لائنیں سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لگانے میں مددگار ہیں۔

عام طور پر، ٹریڈر محفوظ جانب رہنے اور ٹریڈ میں داخل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں جب قیمت پہلے ہی فبونیکی سطحوں میں سے کسی ایک سے اچھال چکی ہو۔ لیکن کچھ ٹریڈر ٹریڈ کے جارحانہ انداز کا انتخاب کرتے ہیں اور ٹریڈ میں داخل ہونے سے پہلے قیمت کے اچھالنے کا انتظار نہیں کرتے ہیں۔. اس صورت میں، فیبوناکی ریٹریسمنٹ لیولز کو حفاظتی اقدام کے طور پر سٹاپ لاس آرڈر لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لگانا

عام طور پر، ٹریڈر کوئی اثاثہ خریدنے کے بعد اگلے فیبوناکی لیول کے بالکل نیچے یا ایک فروخت کرنے کے بعد اگلے لیول سے اوپر سٹاپ لاس آرڈر لگاتے ہیں۔ اس طرح، اگر ٹرینڈ الٹ جاتا ہے، تو آپ کے نقصانات کو کم کیا جاتا ہے۔

ٹیک پرافٹ آرڈر قدرے مختلف ہے کیونکہ کچھ ٹریڈرز ٹریڈ کا کچھ حصہ قریب ترین ریزسٹنس لائن پر بند کرنے اور سٹاپ لاس کو بریک ایون پر منتقل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے ساتھ ٹریڈنگ کرتے وقت، اپنے آرڈر کو 2-4 مساوی حصوں میں تقسیم کرنے پر غور کریں اور جب بھی قیمت فیبوناکی کی سطح میں سے کسی ایک کو چھوتی ہے تو ایک حصہ بند کردیں۔ آپ اپنا منافع مکمل طور پر بک کرنے کے لیے آخری حصہ 0.0 کی سطح پر بند کر سکتے ہیں۔

دوسرے ٹولز کے ساتھ فیبوناکی ریٹریسمنٹ

چونکہ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کا استعمال ممکنہ سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز کی شناخت کے لیے کیا جاتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ اپنے اگلے اقدام کا فیصلہ کرنے سے پہلے دوسرے ٹولز اور طریقے استعمال کریں۔. یہاں وہ دوسرے ٹولز ہیں جو فبونیکی ریٹریسمنٹ کے ساتھ استعمال کیے جا سکتے ہیں:

  • ٹرینڈ لائنز. اگر آپ قیمت کی موومنٹ کی رفتار کے ساتھ ایک ٹرینڈ لائن کھینچتے ہیں اور اسی وقت میں فیبوناکی ریٹریسمنٹ استعمال کرتے ہیں، تو آپ دیکھیں گے کہ ٹرینڈ لائن ریٹریسمنٹ کی سطح کو عبور کرتی ہے۔ وہ جگہیں جہاں یہ ہوتا ہے ٹریڈ میں داخل ہونے کے لیے سب سے زیادہ سازگار پوائنٹس سمجھے جاتے ہیں۔

2.png

  • موونگ ایوریج۔ موونگ ایوریج ممکنہ سپورٹ اور ریزسٹنس کے علاقوں کی شناخت کے لیے مفید ہیں۔ خاص طور پر 200 مدت کی موونگ ایوریج کو اکثر فبونیکی ریٹیسمنٹ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اگر یہ 50% ریٹریسمنٹ لیول کے ساتھ موافق ہے تو اس لیول پر پل بیک ہونے کا بہت امکان ہے۔. یہ پوائنٹ مارکیٹ میں داخل ہونے یا منافع لینے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔

3.png

  • کینڈل سٹک پیٹرن۔ ریٹیسمنٹ لیولز کے قریب ریورسل کینڈل سٹک پیٹرن کو تلاش کرنا اس بات کو یقینی بنانے کا ایک اچھا طریقہ ہے کہ سپورٹ یا ریزسٹینس ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے کینڈل اسٹک کے گرد اپنا راستہ جاننا آپ کو فبونیکی ریٹیسمنٹ لیولز کو مزید سمجھنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ دیگر تکنیکی انڈیکیٹر کے بغیر استعمال ہونے پر کینڈل سٹک پیٹرن ناقابل اعتبار ہوتے ہیں اور بہت سارے غلط سگنل فراہم کر سکتے ہیں۔ انہیں فیبوناکی ریٹریسمنٹ، RSI اوسیلیٹرز، یا حجم کے تجزیہ کے ساتھ استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

4.png

فبونیکی ریٹریسمنٹ لیولز کے استعمال کی حدود

اگرچہ فیبوناکی ریٹریسمنٹ لیولز ممکنہ سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز کی شناخت کے لیے ایک مقبول ٹول ہیں، لیکن اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ قیمت ان سطحوں سے اچھال جائے گی۔. ٹرینڈ کے لیے اتنا ہی ممکن ہے کہ وہ اس سمت میں چلتے رہیں جو موجودہ ٹرینڈ کے مخالف ہو اور کبھی بھی فبونیکی سطحوں میں سے کسی بھی سطح پر نہ رکے، جس سے قیمت کی حرکت میں ردوبدل کا اشارہ ہو۔.

ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ یہ اندازہ لگانا ناممکن ہے کہ قیمت بالکل کس سطح پر پلٹ جائے گی۔. لہٰذا کسی دوسرے ٹولز یا تصدیقی سگنلز (جیسے قیمت میں اچھال) کے بغیر اکیلے فیبوناکی ریٹریسمنٹ استعمال کرنے سے کوئی ٹھوس اندازہ نہیں ہو گا کہ آیا اور کب قیمت اس رجحان کے ساتھ جاری رہے گی۔.

RSI آسیلیٹر فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے ساتھ مل کر ناقابل یقین حد تک اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔ وہ ایک ساتھ مل کر ٹریڈ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے زیادہ قابل اعتماد سگنل فراہم کرتے ہیں۔

باٹم لائن

فیبوناکی ریٹریسمنٹ ایک بہترین ٹولز ہو سکتا ہے جسے آپ ٹریڈنگ میں استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ دکھا سکتا ہے کہ ٹریڈر کو کہاں بائے کرنا یا سیل کرنا چاہیے۔ یہ ٹریڈ میں داخل ہونے یا ٹریڈ سے باہر نکلنے کے بہترین وقت اور سٹاپ لاس آرڈر کہاں پر لگانا ہے کے بارے میں بتاتا ہے۔ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ایک ٹریڈر کو مستقبل کا جائزہ لینے اور قیمت تک پہنچنے سے پہلے ممکنہ سپورٹ اور ریزسٹینس کی سطح کی پیش گوئی کرنے دیتا ہے۔ اگرچہ یہ ٹریڈروں میں بہت مقبول ہے، فیبوناکی ریٹریسمنٹ اب بھی ایک ناقابل فہم ٹول نہیں ہے، لہذا بہترین پیشین گوئی حاصل کرنے کے لیے اسے دوسرے ٹولز اور طریقوں کے ساتھ ملانا ضروری ہے۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • فیبوناکی ریٹریسمنٹ کیسے ڈرا کریں؟

    فیبوناکی ریٹریسمنٹ کو ڈرا کرنے کے لیے، آپ کو ایک سوئنگ کی ہائیز اور ایک سوئنگ کے لوو کو شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد، ایک لائن کو لووز سے ہائیز کی طرف ڈرا کریں (ایک اپ ٹرینڈکے لیے) یا ہائیز سے لوو کی طرف (ایک ڈاؤن ٹرینڈ کے لیے)۔ فیبوناکی ریٹریسمنٹ کی سطحیں خود بخود آپ کے چارٹ پر ظاہر ہوں گی۔

  • فیبوناکی ریٹریسمنٹ کیسے کام کرتے ہیں؟

    فیبوناکی ریٹریسمنٹ ممکنہ سپورٹ اور ریزسٹینس کی سطح کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جب قیمت ریزسٹینس کی سطح میں سے ایک تک پہنچ جاتی ہے، تو یہ اس سے اچھال سکتی ہے اور موجودہ رجحان کے ساتھ جاری رہ سکتی ہے۔ 

  • فیبوناکی ریٹریسمنٹ کے ساتھ ٹریڈنگ کیسے کی جائے؟

    فیبوناکی ریٹریسمنٹ بہت سی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں میں مفید ہیں۔ وہ آپ کو قیمت کی نقل و حرکت کی پیشن گوئی کرنے اور اس کے مطابق آپ کی انٹری اور ٹریڈ سے باہر نکلنے کی منصوبہ بندی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

  • فیبوناکی ریٹریسمنٹ کا استعمال کیسے کریں؟

    آپ قیمت کی سطحوں کو تلاش کرنے کے لیے فیبوناکی ریٹریسمنٹ استعمال کر سکتے ہیں جہاں سپورٹ اور ریزسٹینس کا امکان ہوتا ہے۔ اس سے آپ کو ٹریڈ میں انٹری کے لیے موزوں ترین وقت تلاش کرنے، خودکار انٹری پوائنٹس قائم کرنے یا سٹاپ لاس لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

اگلے ہفتے کی اہم خبریں

کنزیومر پرائس انڈیکس، موجودہ ہوم سیلز، US فیڈ ریٹ کا فیصلہ - ہم ان تمام چیزوں پر اپنے نئے جائزے میں بحث کریں گے۔ یہ موقع مت گنوائیں!

بینکس کی میٹنگ اور NFP پر مرکوز

RBA اور بینک آف کینیڈا AUD اور CAD میں تغیر پذیری شامل کرے گا، جبکہ نان فارم پے رولز کی جانب سے USD کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ آ رہا ہے

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) بروز 7 فروری، 05:30 GMT+2 کو اپنی اسٹیٹمنٹ اور کیش ریٹ جاری کرے گا۔ یہ ان بنیادی ٹولز میں سے ہے جو RBA سرمایہ کاروں کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

ہمیں فیس بوک پر تابع ہو

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera