جاپانی کینڈل سٹک

جاپانی کینڈل سٹک

کینڈل سٹک چارٹ، ایسی  چارٹس کی اقسام  ہیں جو فنانشل مارکیٹوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس کی ابتدا جاپان میں دو صدیوں پہلے ہوئی تھی اور جو طویل عرصے سے پوری دنیا کے ٹریڈرز کے دل جیت رہے ہیں۔ جاپانی کینڈل سٹک مارکیٹ کے شرکاء کے طرز عمل کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔ کینڈل سٹک چارٹ خود ایک طاقتور تجزیاتی آلہ بھی ہے۔ 

کینڈل سٹک کی ساخت

سنگل کینڈل سٹک ایک خاص وقت میں قیمتوں کی حرکات کو ظاہر کرتی ہے۔ اگر آپ فہتہ وار ٹائم فریم کو دیکھ رہے ہیں تو، ہر کینڈل سٹک ایک ہفتہ میں تبدیل ہونے والی قیمت کو ظاہر کرتی ہے۔ اگر آپ MT5 پر ہیں تو، ہر کینڈل سٹک پرائس ایکشن کے 5 منٹ کے مساوی ہوتی ہے۔

کینڈل سٹک ایک جسم پر مشتمل ہوتی ہے (قیمت کے کھلنے اور قیمت کے بند ہونے کے درمیان کا حصہ) اور ایک اوپر اور نیچے والا سایہ (اصلی جسم کے اوپر اور نیچے عمودی لائنیں)، جنہیں "wicks یعنی وکس" اور "tails ہعنی دم" بھی کہا جاتا ہے۔ وکس کینڈل سٹک میں ایک ٹائم فریم کے دوران سب سے زیادہ اور کم ترین سطح کے پوائنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

اگر وقت کی مدت کے دوران قیمتیں بڑھتی ہیں تو، کینڈل سٹک عام طور پر سفید یا سبز رنگ میں پینٹ کی جاتی ہے۔ اس صوتحال میں، جسم کے نچلے حصے میں اوپننگ قیمت اور اختتامی قیمت اس کے اوپری حصے میں واقع ہوتی ہے۔

اگر وقت کی مدت کے دوران قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہیں تو, کینڈل عام طور پر کالی یا سرخ رنگ کی ہوتی ہیں۔ اس صوتحال میں، جسم کے اوپری حصے پر قیمت اور اختتامی قیمت اس کے نچلے حصے میں واقع ہوتی ہے۔

کینڈل سٹک کی اقسام

اوپر بیان کردہ سکیم کے مطابق، آپ ایک ریگولر کینڈل سٹک دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم، ان کی جسامت اور لمبائی ایک دوسرے سے کافی مختلف ہوسکتی ہیں اور قیمت کی کارروائی یعنی پرائس ایکشن کی نوعیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہیں۔

مثال کے طور پر، کینڈل سٹک کا جسم جتنا زیادہ لمبا ہوگا تو، رجحان بھی اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے۔ مختصر کینڈل سٹک، اس کے برعکس، قیمت کی کم حرکت کی نشاندہی کرتی ہیں اور استحکام کی نمائندگی کرتی ہیں۔

کینڈل سٹک ایک بہت ہی چھوٹی جسامت کیساتھ (اوپن اور کلوز قیمیتں تقریبا برابر ہوں) کو "ڈوجی" کہا جاتا ہے۔ بالآخر، یہ منڈی کی غیر یقینی صورتحال کی علامت ہے کیونکہ نہ تو بلش اور نہ ہی بئیر اپنے اپنےعلاقے میں قیمت کو لانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔ خود ڈوجی غیر جانبدار ہے۔ تاہم، اگر ڈوجی کے بعد کینڈل سٹک بلش کے لمبے جسموں کا سلسلہ تشکیل دیتا ہے تو، اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ خریدار ختم ہو رہے ہیں اور کمزوری کی طرف جارہے ہیں اور قیمتیں بہت حد تک الٹ سکتی ہیں۔ اگر ڈوجی کے بعد کینڈل سٹک بئیرش کے لمبے جسموں کا سلسلہ تشکیل دیتا ہے تو، اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ فروخت کنندگان ختم ہو رہے ہیں اور تھک چکے ہیں اور قیمتیں بہت حد تک تیزی کی طرف جاسکتی ہیں۔

c1.png

ڈوجی کی کئی اقسام ہیں۔

لمبی ٹانگوں والے ڈوجی کے اوپر اور نیچے لمبے سائے ہوتے ہیں جو لمبائی میں تقریبا آپس میں برابر ہوتے ہیں اور مارکیٹ میں فیصلہ نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ ڈریگن فلائی ڈوجی ایک نمایاں تیزی کا الٹ پیٹرن ہے جو بنیادی طور پر ڈاؤن ٹرینڈ کے آخر میں ہوتا ہے۔ گراوسٹون ڈوجی ایک اہم مندی کا الٹ پیٹرن ہے جو بنیادی طور پر اپ ٹرینڈ کے اوپری حصے میں پایا جاتا ہے۔ فور پرائس ڈوجی بہت کم ہوتا ہے اور مارکیٹ کی سمت سے متعلق ٹریڈرز کے ذریعہ مکمل اور غیر یقینی صورتحال کی نمائندگی کرتا ہے۔

مختصر سائے والے کینڈل سٹک سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر تجارتی عمل کو ظاہر کرتا ہے جو بند اور کھلے کے قریب ہی محدود ہوتے ہیں۔ لمبے سائے والے کینڈل سٹک سے پتہ چلتا ہے کہ قیمتیں کھلی اور قریب بہتر طور پر واقع ہوتے ہیں۔

لمبی اوپری سایہ والی موم بتی اور مختصر نچلے سائے سے پتہ چلتا ہے کہ سیشن کے دوران خریدار غالب رہے ہیں، لیکن مدت کے اختتام تک بیچنے والے قیمتوں کو اپنی بلندی سے نیچے لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

c2.png

لمبی نچلے سائے اور مختصر اوپری سائے والی کینڈل سٹک بتاتی ہیں کہ بیچنے والے سیشن کے دوران غالب رہے ہیں، لیکن مدت کے اختتام تک خریدار قیمتوں کو بڑھانے میں کامیاب ہوگئے۔ کینڈل سٹک دونوں اؤنچے اور نچلے سائے والی اور چھوٹی اصلی جسامت والی کینڈل سٹک کو "اسپننگ ٹاپس" کہا جاتا ہے۔ اسپننگ ٹاپس مارکیٹ کے عدم تعزیر کی علامت ہیں: دونوں بل اور بئیر فعال ہوتے ہیں، لیکن پوزیشن کو برقرار رکھنے کا میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ لمبی پیش قدمی یا لمبی تیز کینڈل سٹک کے بعد۔ اسپننگ ٹاپس کمزوری اور بئیر کی نشاندہی کرتا ہے اور ممکنہ طور پر رجحان میں تبدیلی کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔

с3.png

ایسی کینڈل سٹک جس کے اوپر اور نیچے کوئی سایہ نہیں ہوتا اسے "Marubozu" کہتے ہیں۔ ایک بلش Marubozu تب بنتا ہے جب کھلنے والی قیمت برابر ہوتی سے کم سے کم قیمت کے اور بند ہونے والی قیمت زیادہ سے زیادہ کے برابر ہوتی ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ خریداروں نے پوری مدت کے دوران قیمت پر کارروائی کو کنٹرول کیا ہوتا ہے۔ ایک ببیئرش Marubozu تب بنتا ہے جب کھلنے والی قیمت برابر ہوتی سے زیادہ سے زیادہ قیمت کے اور بند ہونے والی قیمت کم سے کم کے برابر ہوتی ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ فروخت کنندگان نے پوری مدت کے دوران قیمت پر کارروائی کو کنٹرول کیا ہوتا ہے۔ 

с4.png

اگرچہ انفرادی کینڈل سٹکس کافی معلعامت رکھتی ہیں، بہت سی کینڈل سٹک آپس میں مل کر ایک پیٹرن تشکیل دیتی ہیں جو مارکیٹ کے بارے میں اور بھی بڑی بصیرت فراہم کرسکتی ہیں۔ آپ اگلے مضامین سے کینڈل سٹک کے نمونوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

امریکی ڈالر ریٹیل انڈیکیٹر کے اعدادوشمار سے حرکت میں آسکتا ہے

امریکہ ہیڈ لائن اور بنیادی ریٹیل سیل کے اعداد و شمار 15 نومبر کو 15:30 MT ٹائم پر شائع کرے گا۔

کیا آسٹریلین نوکریوں کا ڈیٹا AUD کی مدد کرے گا؟

آسٹریلیا روزگار کی تبدیلی کی سطح اور بے روزگاری کی شرح 14 نومبر کو 2:30 MT ٹائم پر شائع کرے گا۔

RBNZ کی جنب سے شرح کا فیصلہ: کیوی کے لئے منفی پہلو کا خطرہ

نیوزی لینڈ کا ریزرو بینک مانیٹری پالیسی سٹیٹمنٹ اور اس کی شرح سود 13 نومبر کو 3:00 MT ٹائم پرجاری کرے گا۔ اس کے بعد، RBNZ کے گورنر مسٹرایڈرین اوور 4:00 MT ٹائم پر ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے <br> اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera