دنیا کے 7 امیر ترین مقبول Forex ٹریڈرز
اگر آپ کسی مخصوص شعبے میں عظیم کارنامے سرانجام دینا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کی ہسٹری سے آشنا ہونا بہت ضروری ہے، جو ایک سنگ بنیاد کا کام کرتا ہے۔ یہ ایک قابلِ فہم حقیقت اور انمول نصیحت ہے۔ یہ مضمون 2023 تک کے کامیاب ترین ٹریڈرز کے بارے میں بصیرت فراہم کرتا ہے؛ وہ لوگ جنہوں نے، بتدریج ترقی کرتے ہوئے، عروج حاصل کیا اور بالآخر پروفیشنلز بن گئے۔ ہم نے مقبول ترین Forex ٹریڈرز کی مشترکہ خصوصیات کو جمع کیا ہے اور اس سے ہمارا مقصد آپ کو بطور ٹریڈر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ترغیب دینا ہے۔ جیسا کہ مشہور محاورہ ہے کہ، کامیابی کے حصول کے لیے مشکلات پر قابو پانا ضروری ہے۔ آئیں آغاز کرتے ہیں!
بہترین Forex ٹریڈرز کتنا پیسہ کما لیتے ہیں؟
تنخواہ سے متعلق سوال پوچھنا اکثر اوقات تکلیف کا باعث بنتا ہے اور غیر اخلاقی معلوم ہوتا ہے۔ اس کے باوجود، یہ جاننے کے لیے ہمارا تجسس برقرار رہتا ہے کہ مقبول ترین Forex ٹریڈرز کتنا پیسہ کما لیتے ہیں کیونکہ، ابتدائی طور پر، ٹریڈنگ کی دنیا میں قدم رکھنا ایک پُراسرار ایڈونچر کی مانند ہوتا ہے۔ لہٰذا، نوآموز ٹریڈرز یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کی مثالوں پر عمل کر کے کیا حاصل کر سکتے ہیں جنہوں نے Forex میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ دوسری طرف، تجربہ کار ٹریڈرز، اپنے ممکنہ منافع جات کے مرکزی نقطے کا پتہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
عام طور پر، لوگ مقبول ترین Forex ٹریڈرز کو متمول افراد کے طور پر دیکھتے ہیں جن کی کوئی بھی خواہشات ادھوری نہیں رہتیں۔ ٹھیک ہے، یہ درست معلوم ہوتا ہے کیونکہ جب ہم بہترین درجے کے Forex ٹریڈرز کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو وہ سالانہ یا ماہانہ بنیادوں پر جو منافع کماتے ہیں وہ حیران کُن ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اربوں ڈالرز کماتے ہیں۔
درحقیقت، Forex ٹریڈرز جو منافع جات حاصل کرتے ہیں اس کا دارومدار ان کی سرمایہ کاریوں کی رقم پر ہوتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، پروفیشنلز کے فنڈز میں ہر ماہ %5 اور %15 کے درمیان اضافہ ہوتا ہے! آئیں %10 پر مبنی اوسط منافع کی مثال لیتے ہیں۔ بالآخر، یہ سال کے اختتام تک ٹریڈر کو %120 فراہم کرے گا! تو اس کا مطلب یہ ہے کہ 100$ ہزار کے ابتدائی سرمائے کے ساتھ، ایک مقبول ترین ٹریڈر کامیابی کے ساتھ اسے 220$ ہزار تک بڑھا دے گا۔ ہم نے ان نمبرز کو بطور مثال لیا ہے۔ یہ کوئی راز نہیں ہے، کہ Forex کے مقبول ترین ٹریڈرز ہر سال لاکھوں میں یا اس سے زیادہ کماتے ہیں! ان متاثر کُن افراد کی سوانح حیات کے کچھ پہلوؤں سے متعلق گفتگو کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
جارج سوروز
تمام ٹریڈرز جارج سوروز کی مشہور شخصیت سے واقف ہیں، جو ایک کامیاب ترین Forex ٹریڈر ہیں جنہوں نے امریکی خواب کو پورا کیا۔ یہ وہ شخص ہے جس کے ٹریڈنگ پر مبنی مشورے تمام ٹریڈرز بے تابی سے سنتے ہیں۔ یہ وہ شخص ہے جس کی اخلاقی وصف کی کوئی حد نہیں۔
1930 میں، جارج سوروز ایک متوسط ہنگری خاندان میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی۔ اپنے ابتدائی دور میں، سوروز ٹریڈنگ سے بہت دور تھے اور بچوں کے لیے وضع کردہ بورڈ گیمز کھیل کر معیشت کے حوالے سے علم حاصل کر رہے تھے۔ اس کے بعد، جب جنگ شروع ہو گئی اور اس نے اپنے ذاتی قوانین نافذ کر دیئے جس کی وجہ سے نوجوان جارج اور ان کے خاندان کو سلطنت برطانیہ منتقل ہونا پڑا۔ UK میں، مستقبل کے ایک ارب پتی نے ایک ویٹر کے طور پر کام کیا، نیز زندہ رہنے کے لیے بچا کھچا کھانا کھا کر گزارہ کیا۔ لندن سکول آف اکنامکس میں داخلہ لینے سے قبل، انہوں نے مصور اور سیب کی فصل کی کٹائی کرنے والے کے طور پر بھی کام کیا۔
تاہم، گریجویشن کے بعد، جارج سوروز کو اپنے پیشہ ورانہ شعبے میں بے روزگاری کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ وہ ایک ناتجربہ کار ورکر تھے۔ وہ کسی بھی ممکنہ جگہ پر ملازمت کرنے پر مجبور تھے۔ بالآخر، ان کا وقفہ خوش قسمت ثابت ہوا اور انہوں نے کسی بینک میں انٹرن کے طور پر ایک موقع حاصل کر لیا، جہاں ان کی شاندار کامیابی اپنے عروج پر تھی۔
1956 میں، نوجوان ماہر معاشیات USA منتقل ہو گئے اور F.M کے لیے ایک ثالثی ٹریڈر کے طور پر کام کیا۔ مائر یورپی کوئلہ اور سٹیل کمیونٹی کے یورپی اسٹاکس کے ماہر کے طور پر، جو US ادارہ جاتی سرمایہ کاروں میں مقبولیت حاصل کر رہے تھے۔ 1969 میں، جارج سوروز اپنے ابتدائی ہیج فنڈ، ڈبل ایگل (بعد میں کوانٹم فنڈ کا نام دیا) کے بانی بنے۔ 1970 میں، سوروز نے ایک اور ہیج فنڈ، سوروز فنڈ مینجمنٹ کی بنیاد رکھی۔
ان کی زندگی ایک مخصوص دن میں پہلے اور بعد کے دو حصوں میں بٹ گئی۔ اس دن کا نام "بلیک ویڈنز ڈے" ہے۔ بدھ، 1992 کو، سوروز نے برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں ایک بڑی شارٹ پوزیشن حاصل کی اور 1$ بلین کا غیر معمولی منافع کمایا! 1993 میں، جارج سوروز نے وال اسٹریٹ پر سب سے زیادہ منافع کمایا۔ سوروز نے مارکیٹ کا تجزیہ کرنے اور داخلے اور اخراج کے بہترین اوقات کا تعین کرنے کے لیے تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے ایک میکرو اکنامک طریقہ کار استعمال کیا۔
مالیاتی قیاس آرائیوں کے علاوہ، سوروز ایک عالمی شہرت یافتہ انسان دوست ہیں جنہوں نے 25 سے زیادہ ممالک میں خیراتی کاموں کے سلسے میں کم از کم 32$ بلین عطیہ کیے ہیں۔
2023 تک، جارج سوروز کی ذاتی دولت کا تخمینہ 6.7$ بلین لگایا گیا ہے۔
اسٹینلے ڈرکن ملر
اسٹینلے ڈرکن ملر مالیات کی دنیا میں ایک غیر معمولی شخص ہیں۔ حالیہ طور پر، وہ ایک امریکی ارب پتی، سرمایہ کار، ٹریڈر، اور ڈوکیسن کیپٹل کے بانی ہیں۔ ڈرکن ملر وال اسٹریٹ کے سرکردہ اور کامیاب ترین ماہرین معاشیات میں سے ایک ہیں۔
اسٹینلے ڈرکن ملر ایک شائستہ امریکی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1975 میں، انہوں نے بوڈین کالج سے انگریزی اور معاشیات میں BA کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے معاشیات میں Ph.D. پروگرام کے لیے مشی گن یونیورسٹی میں داخلہ لیا، جو کہ پٹسبرگ نیشنل بینک میں تیل کے تجزیہ کار کے طور پر کیریئر کا انتخاب کرتے ہوئے کورس کے درمیان میں ہی ادھورا چھوڑ دیا۔ 1977 میں، ایک نئے فارغ التحصیل ماہر معاشیات بینک کے تحقیقاتی محکمے کے سربراہ بن گئے، اور چار سال بعد، انہوں نے اپنی ذاتی کمپنی، ڈوکیسن کیپٹل کی بنیاد رکھی۔
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، 1988 میں، جارج سوروز نے اسٹینلے ڈرکن ملر میں موجود صلاحیت کو تسلیم کیا اور انہیں کوانٹم فنڈ میں ملازمت دے دی۔ اس کے فوراً بعد، ڈرکن ملر اور سوروز نے 1992 میں تقریباً پانچ بلین برطانوی پاؤنڈز کی مصنوعی قلت پیدا کر کے اور 1$ بلین منافع کما کر “ بینک آف انگلینڈ کو غیر مستحکم” کر دیا تھا۔
2000 میں کوانٹم فنڈ چھوڑنے کے بعد، اسٹینلے ڈرکن ملر نے اپنا ڈوکیسٹن کیپٹل فنڈ بنانا شروع کیا، جس کے نتیجے میں حیرت انگیز منافع حاصل ہوا۔
اسٹینلے ڈرکن ملر ایک بہت ہی باصلاحیت Forex ٹریڈر ہیں جو مارکیٹ کے حوالے سے پیشین گوئی کرنے اور اس کے تیز رفتار اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کی اپنی صلاحیت سے حیران کُن اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ڈرکن ملر کے مطابق، ٹریڈرز کو فوری طور پر غیر منافع بخش ٹریڈز سے باہر نکل جانا چاہیئے اور خوش قسمتی کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ نیز، انہیں لگتا ہے کہ لچک پذیری اور پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کا عمل کامیابی اور استحکام کے لیے اہم ہیں۔
اسٹینلے ڈرکن ملر کی مجموعی مالیت اس وقت تقریباً 6.4$ بلین ہے۔
جو لوئس
جو لوئس ایک برطانوی Forex ٹریڈر ہیں جن کی ایک دلچسپ تاریخ ہے۔ اس وقت، وہ برطانیہ کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہیں، اور ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 5.6$ بلین لگایا گیا ہے۔
جو لوئس نے 15 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا، اور اپنے خاندانی کیٹرنگ کے کاروبار کو چلانے میں مدد کی۔ اس کے بعد سے، انہوں نے کسی بھی ممکنہ طریقے سے کاروبار کو بہتر بنانے کی کوشش کی اور بالآخر اسے £30 ملین میں فروخت کرنے میں کامیاب ہو گئے، اور اپنا Forex کیریئر شروع کرنے سے قبل ہی کروڑ پتی بن گئے۔
لوئس نے ان نمایاں ٹریڈرز کی طرح 1992 میں “بلیک ویڈنز ڈے” کو ناقابلِ تردید کامیابی حاصل کی، جن کا ہم پہلے ہی اس مقالے میں ذکر کر چکے ہیں۔ ٹریڈر نے سفر جاری رکھا، اور تین سال بعد، انہوں نے 1995 میں میکسیکن پیسو کی شارٹ سیلنگ سے شاندار منافع حاصل کیا۔ بلاشبہ، ان کی کامیاب حکمت عملی کرنسیز کو شارٹ سیلنگ کرنا ہے جب وہ اپنے کم ترین مقام پر ہوں۔
جو لوئس کے مطابق، ٹریڈرز کو اپنی خطرہ سہنے کی صلاحیت کو بڑھانے پر غور کرنا چاہیئے، پوزیشن کے سائز پر خاص توجہ دینی چاہیئے اور لیکویڈ کرنسیز پر شرط لگانی چاہیئے۔ لیجنڈ کا پختہ یقین ہے کہ کامیابی کا راز نیک نیتی کی خوبی میں مضمر ہے۔
سٹیون کوہن
اسٹیون کوہن کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے، جو 30 مئی 2023 تک فوربز کی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں 92 ویں نمبر پر ہیں۔ کوہن کی مجموعی مالیت تقریباً 17.5$ بلین ہے۔
مستقبل کا یہ ارب پتی ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا اور اسی میں پلا بڑھا جس میں ایک سے زیادہ بہن بھائی تھے نیز اس کی تربیت کرنے والے لباس کے صناع اور پیانو کے استاد تھے۔ سٹیون کوہن نے 1978 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ پڑھائی کے دوران، ان کی پوکر میں گہری دلچسپی تھی، جہاں انہوں نے خطرہ سہنے کی صلاحیت، غیر معمولی ذہانت، اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے مہارت حاصل کی۔
گریجویشن کے فوراً بعد، کوہن نے Gruntal & Co. کے آپشنز آربیٹریج ڈپارٹمنٹ میں بطور جونیئر ٹریڈر کام شروع کیا، جہاں انہوں نے کمپنی کو فوری طور پر 8000$ کا منافع کما کے دیا۔ انہوں نے کمپنی کے لیے جو منافع کمایا اس میں حقیقتاً بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔ جلد ہی، نوجوان ٹریڈر کو 75$ ملین کے پورٹ فولیو اور چھ ٹریڈرز کے مینیجر کا عہدہ مل گیا۔
1992 میں، جب سٹیون کوہن کی عمر 35 سال تھی، اس وقت انہوں نے اپنے ہیج فنڈ، S.A.C. کیپٹل ایڈوائزرز کی بنیاد رکھی۔ 2009 تک، کمپنی 14$ بلین تک منافع کما چکی تھی۔
2008 سے، کوہن کو اپنی مالی صورتحال اور قانونی معاملات دونوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، قانونی پابندیوں اور جرمانوں کے باوجود، وہ اپنی دولت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، اور انہیں دنیا بھر میں Forex کے صف اول کے ٹریڈرز میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
کوہن کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ بلاشبہ، یہ آدمی مارکیٹ پر مضبوط گرفت رکھتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ٹریڈنگ کے لیے اچھی طرح سے منظم کردہ ٹیم ورک بہت ضروری ہے۔ S.A.C. میں کام کرنے کا طریقِ عمل ایسا ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور اس کا مقصد مؤثر ٹیم ورک کو برقرار رکھنا ہے۔ مزید یہ کہ، کوہن اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ٹریڈ کی معاشی تفصیلات کے بارے میں سیکھنا غیر ضروری ہے۔ وہ تیزی سے ٹریڈ کرتے ہیں اور اس حوالے سے پُر یقین ہیں کہ چارٹس مارکیٹ میں حکمرانی کر رہے ہیں۔
بل لپشٹز
ہر Forex ٹریڈر، Forex کی بلندی تک پہنچنے والے شاندار ٹریڈر، بل لپشٹز سے واقف ہے۔ لپشٹز ہیتھرسیج کیپٹل مینیجمنٹ کے لیے پورٹ فولیو مینیجمنٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی موجودہ مجموعی دولت کا تخمینہ 2$ بلین لگایا گیا ہے۔
بل لپشٹز کی پرورش USA، نیو یارک میں ہوئی۔ وہ ایک ذہین بچہ تھا جسے ریاضی میں قابلیت حاصل تھی۔ پھر، لپشٹز کورنیل یونیورسٹی میں بیچلر کی ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کر رہے تھے، جہاں انہوں نے وراثت میں ملے 12$ ہزار کی مالیت کے اسٹاکس کے ساتھ اپنے ٹریڈنگ کے سفر کا آغاز کیا اور جلد ہی ان کو 250$ ہزار کے پورٹ فولیو میں بدل دیا۔ خوش قسمت آغاز کے باوجود، اس نوجوان ٹریڈر نے کامیابیوں اور ناکامیوں دونوں کا سامنا کیا۔ غیر تجربہ کاری، مناسب رسک مینجمنٹ کی کمی، اور اعتماد کی زیادتی سبب، لپشٹز ایک ہار کے سلسلے سے گزرے اور وہ تقریباً ہر چیز سے محروم ہو گئے۔ تاہم، انہوں نے خواب دیکھنے ترک نہیں کیے اور بطور ٹریڈر مسلسل بہتری کی طرف گامزن رہے۔
1982 میں، بل لپشٹز سالومون برادرز کی ٹیم کے ممبر بنے اور جلد ہی ایک نئے کھولے گئے Forex کے محکمے میں عہدہ حاصل کر لیا۔ لپشٹز نے کمپنی کو زیادہ انتظار نہیں کروایا اور فرم کے لیے تقریباً 300$ ملین سالانہ آمدنی حاصل کرنے کا آغاز کیا۔
1990 میں، مسٹر لپشٹز نے سالومون برادرز کو خیر باد کہہ دیا، اور 1995 تک، نگرانی کے عہدوں پر رہتے ہوئے، مختلف کمپنیز بدلتے رہے۔
1995 میں، ٹریڈر نے اپنی ذاتی سرمایہ کاری کی کمپنی، ہیتھرسیج کیپٹل مینیجمنٹ LLC، کی بنیاد رکھی جہاں وہ پورٹ فولیو مینجمنٹ کے پرنسپل اور ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔ لپشٹز اور ان کی ٹیم G10 کرنسیز کے ساتھ کام کرتے ہیں اور مستقل بنیادوں پر بہت زیادہ منافع جات کماتے ہیں۔ افواہوں کے مطابق، کمپنی کی یومیہ آمدنی 250$ ہزار ہے۔
بل لپشٹز اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ٹریڈنگ میں خطرہ-انعام کا تناسب نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہترین خطرہ-انعام کا تناسب 3:1 ہے، جس کے مطابق خطرے کے ہر $1 کے لیے، ٹریڈرز کو 3$ منافع کمانا ضروری ہے۔ یہ پروفیشنل آپ کو سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کی حدود کا تعین کرنے، ٹریڈنگ کے حوالے سے نظم و ضبط تیار کرنے، اور ہمیشہ اپنی ذہنی صلاحیت سے کام لینے کی نصیحت کرتا ہے۔
اینڈی کریگر
کوئی بھی شخص جو دنیا بھر میں موجود اعلیٰ ترین Forex ٹریڈرز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اسے خود کو اینڈی کریگر سے واقف کروانا چاہیئے۔ اس شخص نے اپنے جارحانہ انداز پر مبنی ٹریڈنگ اور نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے شہرت حاصل کی، جس کے نتیجے میں بینکرز ٹرسٹ، جس کمپنی سے وہ وابستہ تھے، اسے ان کی بدولت 300$ ملین کا منافع حاصل ہوا۔
خاص طور پر، 1987 میں، کریگر نے NZD کے خلاف ایک وسیع شارٹ پوزیشن اوپن کی جس نے نیوزی لینڈ کی رقم کے تمام ذخائر کو ختم کر دیا۔ بالآخر، نیوزی لینڈ کی قومی کرنسی کی کمی کی وجہ سے NZD کی قدر میں زبردست قسم کی کمی واقع ہوئی، جس سے اینڈی کریگر بینکرز ٹرسٹ کے لیے ان گنت دولت کمانے میں کامیاب ہو گئے۔
اینڈی کریگر کے مطابق، مارکیٹ کا مکمل تجزیہ اس کے ممکنہ اتار چڑھاؤ کا تعین کرنے اور کامیاب ٹریڈز سرانجام دینے کے لیے ناگزیر ہے۔
اینڈی کریگر کی مجموعی مالیت عوامی طور پر منکشف نہیں کی گئی ہے۔
بروس کوونر
بروس کوونر ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جو 20 ویں صدی کے آغاز میں روس سے USA ہجرت کر گیا تھا۔ وہ متعدد صلاحیتوں کا حامل بچہ تھا جس نے اعزاز کے ساتھ ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران، کوونر نے ملازمتوں کو تبدیل کر کے اور ہارپسیکارڈ بجانے سے لے کر سیاسی مشق تک نئی مہارتیں سیکھ کر اپنی موافقت کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا۔
1977 میں، بروس کوونر نے سویا بین فیوچرز ٹریڈ کے ذریعے اپنے فنڈز کو 20$ ہزار تک بڑھا کر اپنے ٹریڈنگ کے کیریئر کا آغاز کیا۔
پھر، کوونر کو کموڈٹیز کارپوریشن میں ملازمت مل گئی، جہاں وہ مائیکل مارکس کی رہنمائی میں فرم کے لیے لاکھوں کا منافع نہایت کامیابی سے کما رہے تھے۔
1983 میں، بروس کوونر نے اپنے ذاتی عالمی میکرو ہیج فنڈ کیکسٹن ایسوسی ایٹس کی بنیاد رکھی۔ کمپنی ترقی کی منازل طے کر رہی تھی، اور اپنے عروج پر، سرمایہ کاریوں کی رقم تقریباً $ 14 بلین تک پہنچ گئی تھی۔ اسی لیے انہوں نے نئے ڈپازٹس قبول کرنا روک دیئے، جو کہ تشویشناک بات ہے۔
ابتدائی طور پر، کوونر اور اس کی ٹیم نے کموڈیٹی آئل، نمک، اور کوپر فیوچرز کی ٹریڈ کی تھی۔ تاہم، کمپنی کے فنڈ میں اضافے کی وجہ سے، انہوں نے Forex کا انتخاب کرتے ہوئے مزید لیکویڈ مارکیٹس پر ٹریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 80 کی دہائی کے اختتام تک، کرنسی ٹریڈنگ سے منافع کا حصہ بڑھ کر %50 سے زیادہ ہو گیا تھا۔
نہایت شاندار ٹریڈرز میں سے ایک کے طور پر، بروس کوونر کا خیال ہے کہ کامیابی کا راز ایک قابلِ اعتماد رسک مینجمنٹ کا منصوبہ تشکیل دینے اور پوزیشنز اوپن کرنے سے قبل اپنے اخراجی پوائنٹس کو سمجھنے میں مضمر ہے۔
فوربس کے مطابق، بروس کوونر کی موجودہ مجموعی مالیت 6.6$ بلین ہے۔
کیا چیز Forex ٹریڈرز کو بہترین بناتی ہے؟
اب آپ کامیاب ترین Forex ٹریڈرز کی سوانح حیات کے مختصر پہلوؤں سے واقف ہو چکے ہیں۔ مطالعہ کرنے کے دوران غالباً، آپ نے ان ٹریڈرز کے درمیان کچھ ایسی مشترکہ خصوصیات کا مشاہدہ کیا ہو گا جنہوں نے انہیں عروج تک پہنچنے میں مدد فراہم کی:
تمام مقبول ترین ٹریڈرز نے ٹریڈنگ میں نظم و ضبط کی اہمیت کو ثابت کیا ہے۔ Forex ٹریڈرز کو ہر قیمت پر نظم و ضبط کو برقرار رکھنا لازمی ہے کیونکہ محض ضبطِ نفس اور خود ضابطگی جیسی خصوصیات ہی انہیں طویل مدت تک مداومت کرنے اور مستحکم منافع جات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ٹریڈنگ کے نظم و ضبط کے حصے کے طور پر، ہر ٹریڈر قابل اعتماد رسک مینجمنٹ پر مبنی منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
خطرہ سہنے کی صلاحیت
جو لوئس کے مطابق، خطرہ سہنے کی صلاحیت نہایت اہم چیز ہے۔ کامیاب ٹریڈرز وہ ہوتے ہیں جو خطرات کو قبول کرنے اور ممکنہ نقصانات کو تسلیم کرنے میں مکمل طور پر اطمینان محسوس کرتے ہیں۔
خود اعتمادی
مقبول ترین Forex ٹریڈرز جب مارکیٹ کے دباؤ اور غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرتے ہیں تو وہ اس حوالے سے ہمیشہ پُر اعتماد ہوتے ہیں۔ یہ خود اعتمادی کی ہی ایک کیفیت ہے جو Forex ٹریڈرز کو اپنے تجزیے پر انحصار کرتے ہوئے اور لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے، اپنے اہداف حاصل کرنے اور کامیاب ہونے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
وابستگی
مقبول ترین ٹریڈرز اپنے ٹریڈنگ کے نقطہ نظر کو مسلسل وسیع کرتے ہیں، وقت اور توانائی وقف کرتے ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے کے لیے، آپ کو اپنے کام سے محبت ہونی چاہیئے اور کسی بھی وقت اپنے آپ کو وقف کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔
جذبات پر قابو
مقبول ترین ٹریڈر کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ وہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں کہ اپنے جذبات کو کس طرح قابو میں رکھنا ہے اور جب ناکامی یا بے ترتیب تقویت کا خوف ان کے دماغ پر حاوی ہو جاتا ہے تو کس طرح پُر سکون اور غیر جانبدارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہے۔
صبر
چونکہ Forex مارکیٹ کے حوالے سے پیشین گوئی کرنا آسان نہیں ہے، اس لیے وہاں کوئی اچھے داخلی پوائنٹس موجود نہیں ہو سکتے۔ بہترین ٹریڈرز بہترین لمحات کا انتظار کرتے ہیں، چاہے اس میں گھنٹے لگیں، دن لگیں، یا ہفتے لگ جائیں۔
ٹیم ورک
ہر کامیاب ٹریڈر ٹیم کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے۔ جب آپ کے پاس ایسے حامی موجود ہوں جن کے ساتھ آپ خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہوں، مدد مانگ سکتے ہوں، اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مسائل حل کر سکتے ہوں، تو اس صورت میں کامیاب ٹریڈز سرانجام دینا اور بطور ٹریڈر ترقی کرنا بہت زیادہ آسان ہے۔
خلاصہ
خلاصہ یہ ہے کہ، تمام بہترین Forex ٹریڈرز کے متاثر کن اور حیران کن نتائج ہیں۔ عموماً، یہ افراد متوسط طبقے کے گھرانوں سے سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا شمار چھوٹی عمر سے ہی محنتی لوگوں میں ہوتا تھا۔ یہ شاندار پروفیشنلز غیر معمولی ذہانت، صبر، خطرات مول لینے کی صلاحیت، اور اپنے جذبات پر قابو پانے کا مستقل مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان ٹریڈرز میں سے کچھ افراد سخی دل کے مالک ہوتے ہیں اور وہ معاشرے کو فائدہ پہنچانے کے لیے کثیر رقم عطیہ کرتے ہیں۔ اگر آپ ایک Forex ٹریڈر ہیں جو بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ان لوگوں کے تجربات سے سیکھنا بہت ضروری ہے جنہوں نے کامیابی حاصل کی اور دنیا میں غلبہ حاصل کیا۔ FBS کے ساتھ ٹریڈنگ کے بارے میں مزید دریافت کریں۔ ہمیں Instagram اور Telegram چینل پر فالو کرنا نہ بھولیں۔