1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. دنیا کی سب سے بڑی کرنسیاں
2023-06-21 • اپ ڈیڈ

دنیا کی سب سے بڑی کرنسیاں

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_1.png

ہم آپ کو ٹریڈنگ کے لیے دنیا کی 10 قابل قدر کرنسیوں کے بارے میں پہلے ہی بتا چکے ہیں۔ تاہم، کیا آپ نے اس بارے میں سوچا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی کرنسی کون سی ہے؟ کیا یہ امریکی ڈالر، یورو، یا برطانوی پاؤنڈ ہے؟ نہیں، یہ نہیں ہیں۔ یہ دنیا کی مشہور ترین، سب سے زیادہ ٹریڈ کردہ، اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی کرنسیاں ہیں۔ کچھ دیگر کرنسیوں نے ان تینوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حیران کن طور پر، سب سے زیادہ ٹریڈ کیے جانے کے باوجود، امریکی ڈالر مقبول 10 کی فہرست کے درمیان میں بھی موجود نہیں۔

لہٰذا، سب سے قابل قدر کرنسی کا تعین کیسے کریں؟ کرنسیوں کی مضبوطی کا اندازہ متعدد عناصر کے ذریعے لگایا جاتا ہے، جیسا کہ کرنسی ریٹس، فی کیپیٹا برائے نام مجموعی ملکی پیداوار (GDP)، افراطِ زر کی شرح، اور بہت سے دیگر معاشی اور سیاسی مسائل۔

اس بات کی وضاحت کرنے کے لیے کہ دنیا بھر میں کون سی کرنسی سب سے قابل قدر ہے، ہم نے ان کرنسیوں کا بنیادی کرنسی کے طور پر امریکی ڈالر کے ساتھ موازنہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سب سے قابل قدر کرنسیاں وہ ہیں جو کہ USD کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ہیں۔

دنیا میں سب سے مضبوط کرنسیاں

غیر ملکی کوائنز کی ٹریڈ جوڑوں میں کی جاتی ہے۔ نتیجتاً، کرنسی کی قیمت ہمیشہ کسی اور کرنسی کے حوالے سے طے کی جاتی ہے، جسے "ایکسچینج ریٹ" کہتے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ قابل قدر کوائنز کا خلاصہ یہ ہے:

#

کرنسی

USD ریٹ

کوڈ

1

کویتی دینار

3.25 USD

KWD

2

بحرینی دینار

2.65 USD

BHD

3

عمانی ریال

2.60 USD

OMR

4

اردنی دینار

1.41 USD

JOD

5

برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ

1.25 USD

GBP

6

جزائر کیمین ڈالر

1.21 USD

KYD

7

سوئس فرانک

1.11 USD

CHF

8

یورپین یورو

1.08 امریکی ڈالر

EUR

9

امریکی ڈالر

1 USD

USD

10

کینیڈین ڈالر

0.74 USD

CAD

*تمام ڈیٹا 15 مئی، 2023 تک کا ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_2.png

کویتی دینار

  • جاری کرنے کا ملک: کویت
  • کرنسی کوڈ: KWD
  • ایکسچینج ریٹ: 1 KWD = 3.25 USD

کویتی دینار کویت کی سرکاری اور دنیا کی سب سے قابل قدر کرنسی ہے۔

کویت سعودی عرب اور عراق کے درمیان واقع ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ تیل کے وسیع ذخائر اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی خاطر خواہ برآمدگیوں کا حامل، کویت دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ، کویت ایک ٹیکس فری ملک ہے جس میں بے روزگاری کی شرح بہت کم ہے۔

اس سے پہلے، کویتی دینار کو امریکی ڈالر کے ساتھ پیگ کیا گیا تھا۔ 2007 میں، حکومت نے کویتی دینار کو وزن کردہ کرنسی کی باسکٹ کے ساتھ پیگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک دلچسپ حقیقت:

ایک ایسی کرنسی ہے جسے سرکاری طور پر تسلیم کیے جانے کی صورت میں کویتی دینار سے زیادہ قابل قدر سمجھا جا سکتا تھا۔ یہ Seborgan luigino (SPL) ہے۔ اسے اٹلی اور فرانس کے بارڈر پر، مائیکرونیشن پرنسیپلٹی آف سیبورگہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ Seborgan luigino کو مقامی بینکس کی جانب سے تسلیم کیا جاتا ہے لیکن سیبورگہ سے باہر اس کی کوئی قدر نہیں ہوتی۔ لہذا، 1 ​​SPL کا مقامی ریٹ 6 USD ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_3.png

بحرینی دینار

  • جاری کرنے کا ملک: بحرین
  • کرنسی کوڈ: BHD
  • ایکسچینج ریٹ: 2.65 BHD 1= USD

بحرین دینار بحرین کی سرکاری کرنسی ہے، ایک اور ملک جو اپنے حجم سے زیادہ تیل برآمد کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

مملکتِ بحرین خلیج فارس میں ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ ملکی دولت کا ذریعہ تیل اور گیس کی قیمتیں ہیں جو کہ مملکت کی 85% سے زائد آمدنیوں کی معاونت کرتی ہیں۔

بحرین دینار 1965 میں خلیجی روپے کی جگہ متعارف کروایا گیا تھا۔ اب، اسے غیر ملکی سرمایہ کاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے امریکی ڈالر کے ساتھ پیگ کیا گیا ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_4.png

عمانی ریال

  • جاری کرنے کا ملک: عمان
  • کرنسی کوڈ: OMR
  • ایکسچینج ریٹ: 1 OMR 2.60 = USD

عمانی ریال کو پہلی بار 1970 میں عمان کی سرکاری کرنسی کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا اور تب سے اسے امریکی ڈالر کے ساتھ پیگ کر دیا گیا ہے۔ 

جزیرہ نما عرب میں واقع، سلطنت عمان دنیا بھر کے مختلف ممالک کو تیل کی برآمدات کی وجہ سے ایک مضبوط معیشت ہے۔ تاہم، ملک کی آمدنی کو سیاحت اور زراعت سے بھی مدد ملتی ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_5.png

اردنی دینار

  • جاری کرنے کا ملک: اردن
  • کرنسی کوڈ: JOD
  • ایکسچینج ریٹ: 1.41 JOD 1= USD

اردنی دینار 1950 سے اردن کی سرکاری کرنسی ہے۔

مذکورہ بالا ممالک کے برعکس، اردن کے پاس تیل نہیں ہے۔ اس کے باوجود، اردنی دینار ملک کی متنوع معیشت کی وجہ سے مضبوط ہے — ٹریڈ سے فنانس سے لے کر پیداوار اور کان کنی تک۔

اردنی ڈالر کو امریکی ڈالر کے ساتھ پیگ کر دیا گیا ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_7.png

پاؤنڈ اسٹرلنگ

  • جاری کرنے کا ملک: مملکت متحدہ
  • کرنسی کوڈ: GBP
  • ایکسچینج ریٹ: 1 GBP = 1.25 USD

پاؤنڈ اسٹرلنگ مملکت متحدہ، تاجِ برطانیہ کے تابع ریاستوں اور برطانوی سمندر پار علاقوں کی سرکاری کرنسی ہے۔ یہ سب سے بڑی کرنسی ہے جس کی بنیاد مشرق وسطیٰ میں نہیں۔

یہ نہ صرف قدیم ترین کرنسی ہے بلکہ عالمی تجارت اور فنانس میں سب سے زیادہ با اثر کرنسیوں میں سے ایک ہے۔ یہ IMF کے اختصاصی کشیدی حقوق کی باسکٹ کا حصے کو تشکیل دیتی ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_6.png

جزائر کیمین ڈالر

  • جاری کرنے کا ملک: جزائر کیمین
  • کرنسی کوڈ: KYD
  • ایکسچینج ریٹ: 1 KYD = 1.21 USD

جزائر کیمین ڈالر جزائر کیمین کی سرکاری کرنسی ہے۔

جزائر کیمن کو ‘ٹیکس ہیون’ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ وہ فنانشل کارپوریشنز اور دولت مند افراد کیلئے آف شور بینک سروسز پیش کرتے ہیں۔

جزائر کیمن ڈالر 1970 میں متعارف کروایا گیا تھا اور اسے ایک فکس ریٹ پر امریکی ڈالر کے ساتھ پیگ کیا گیا ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_8.png

سوئس فرانک

  • جاری کرنے کا ملک: سویٹزرلینڈ
  • کرنسی کوڈ: CHF
  • ایکسچینج ریٹ: 1 CHF = 1.11 USD

سوئس فرانک سوئٹزرلینڈ اور لخٹنشٹائن کی سرکاری کرنسی ہے، جو دنیا کے امیر ترین ممالک ہیں۔

سوئس فرانک کو ملک کی مستحکم معیشت، سخت مانیٹری پالیسی اور قرضوں کی کم ترین سطح کی وجہ سے ‘محفوظ سرمایہ کاری’ کی حامل کرنسی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

1850 میں متعارف کروایا جانے والا سوئٹزرلینڈ کا بینک نوٹ دنیا کا واحد عمودی شکل کا حامل بینک نوٹ ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_9.png

یورو

  • جاری کرنے کا ملک: یوروزون
  • کرنسی کوڈ: EUR
  • ایکسچینج ریٹ: 1 EUR = 1.08 USD

یورو 19 یورپی ممالک کی سرکاری کرنسی ہے۔ سب سے نئی کرنسی ہونے کے ناطے، یورو ریزرو اور گردش دونوں کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسری سب سے زیادہ استعمال اور ٹریڈ کی جانے والی کرنسی ہے۔

یورو کسی دوسری کرنسی کے ساتھ پیگ کردہ نہیں ہے، لیکن تقریباً 25 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اپنی قومی کرنسیوں کو یورو کے ساتھ پیگ کیا ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_10.png

امریکی ڈالر

  • جاری کرنے کا ملک: ریاست متحدہ امریکہ
  • کرنسی کوڈ: USD
  • ایکسچینج ریٹ: 1 USD

امریکی ڈالر ریاست متحدہ امریکہ اور اس کے علاقوں کی سرکاری کرنسی ہے۔ 1792 میں امریکی ڈالر کو پہلی مرتبہ متعارف کروایا گیا تھا اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال اور ٹریڈ کی جانے والی کرنسی بن گئی ہے۔ امریکی ڈالر کو ‘ورلڈ ریزرو کرنسی’ کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔

ایک دلچسپ حقیقت:

گردش میں موجود تمام USD کرنسی میں سے، صرف 30% امریکہ کے اندر ہے، جس کا مطلب ہے کہ USD کے تمام بینک نوٹس اور سکوں کا 70% ریاست متحدہ امریکہ سے باہر استعمال ہوتا ہے۔

PRNEW-3561 The Highest Currencies in the World_11.png

کینیڈین ڈالر

  • جاری کرنے کا ملک: کینیڈا
  • کرنسی کوڈ: CAD
  • ایکسچینج ریٹ: 1 CAD = 0.74 USD

کینیڈین ڈالر کینیڈا کی سرکاری کرنسی ہے۔ چونکہ کینیڈا ٹریڈ کے ذریعے امریکہ سے مربوط ہے، اس لیے امریکی ڈالر کی جاری قدر کی بنیاد پر کینیڈین ڈالر میں کافی اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

کینیڈین ڈالر کو مضبوط تصور کیا جاتا ہے کیونکہ کینیڈا یورینیم اور خام تیل کی سپلائی کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ لہٰذا، کینیڈین ڈالر کا انحصار تیل کی عالمی قیمت کے اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے۔

ملک کے سیاسی استحکام کے باعث، کینیڈین ڈالر Forex مارکیٹ میں روزانہ کی ٹریڈز کا 5% حصہ ہوتا ہے۔

ایک دلچسپ حقیقت:

ایرانی ریال (IRR) دنیا کی سب سے کم قابل قدر کرنسی ہے۔ ایران تیل برآمد کرنے والا بڑا ملک تھا، لیکن ریاست متحدہ امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے، ایران کو عالمی منڈی تک رسائی سے محروم کر دیا گیا۔ اس لیے، ایرانی ریال کے ساتھ ایرانی معیشت بھی تنزلی کا شکار ہوئی ہے۔ آج کل، 1 IRR کی قیمت 0.00002357 USD کے برابر ہے۔

حتمی خیالات

سیاسی حالات کی خبریں اور دیگر پیش رفت ممالک کی معیشت میں تیزی سے تبدیلیاں لاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سب سے بڑی کرنسیوں کی درجہ بندی کی مخصوص ترتیب میں بھی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ کرنسیوں میں قیمتوں کا یہ اتار چڑھاو ٹریڈرز کیلئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ FBS کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے قیمت کی معمولی سی تبدیلی سے بھی محروم نہ رہنا آسان ہوتا ہے۔ 

FBS اپنے کلائنٹس کو ٹریڈنگ کے لیے مضبوط ترین کرنسیوں سمیت، 30 سے ​​زیادہ کرنسی کے جوڑے فراہم کرتا ہے۔ تمام کرنسیوں، ان کے مختلف جوڑوں، اور ٹریڈنگ کی شرائط کو ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے، مثلاً، EURUSD معاہدے کی خصوصیات،GBPCHF معاہدے کی خصوصیات، وغیرہ۔

اگر آپ نئے ہیں اور Forex ٹریڈنگ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، تو FBS کے پاس Forex ٹریڈنگ ڈیمو اکاؤنٹ کے لیے ایک ہدایت نامہ موجود ہے۔ یہ آپ کو حقیقی مارکیٹ میں ورچوئل رقم کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے میں مدد دے گا۔ لہذا، آپ کو کسی چیز کا نقصان نہیں ہوتا۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

دنیا کی سب سے 10 مہنگی ترین کون سی ہیں؟

دنیا کی مضبوط ترین کرنسیاں کون سی ہیں:

  1. کویتی دینار (KWD)
  2. بحرینی دینار (BHD)
  3. عمانی ریال (OMR)
  4. اردنی دینار (JOD)
  5. برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ (GBP)
  6. جزائر کیمین ڈالر (KYD)
  7. سوئس فرانک (CHF)
  8. یورپین یورو (EUR)
  9. امریکی ڈالر (USD)
  10. کینیڈین ڈالر (CAD)

امریکی ڈالر سے مضبوط کرنسی کون سی ہے؟

ملک کی مستحکم معیشت کے باعث کویتی دینار (KWD) USD کے مقابلے میں مضبوط ترین اور دنیا کی سب سے قابل قدر کرنسی ہے۔ 1 KWD = $3.25۔ ڈیٹا 15 مئی، 2023 تک کا ہے۔

امریکی ڈالر کو کیا چیز سب سے مضبوط بناتی ہے؟

دنیا کی ریزرو کرنسی امریکی ڈالر ہے۔ مانیٹری عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورت حال کے دوران، سرمایہ کاران اس کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، فیڈ کی جانب سے افراطِ زر کا مقابلہ کرنے کے لیے شرح سود کو بڑھانے کے فیصلے کے باعث ڈالر مضبوط ہو گیا کیوںکہ شرح سود بڑھنے کی وجہ سے منافعے کے خواہش مند غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کرنسی کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ ٹریڈ اور استعمال ہونے والی کرنسی کون سی ہے؟

امریکی ڈالر دنیا میں سب سے زیادہ ٹریڈ اور استعمال ہونے والی کرنسی ہے۔ 70٪ سے زیادہ امریکی بینک نوٹ امریکہ سے باہر استعمال ہوتے ہیں۔ امریکی ڈالر کئی ممالک کی ریزرو کرنسی بھی ہے۔

  • 2406

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera