1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. ٹریڈنگ میں نظم و ضبط کی مشق کیسے کی جائے
2023-03-31 • اپ ڈیڈ

ٹریڈنگ میں نظم و ضبط کی مشق کیسے کی جائے

CREATIVE-28_Discipline_in_Trading_642x361_1_cover.pngٹریڈنگ کی کامیابی کا انحصار بہت سے مختلف عوامل پر ہوتا ہے۔ اس میں نہ صرف نظریاتی شعور، بنیادی اور تکنیکی تجزیہ کی سمجھ بوجھ، مسلسل سیکھنا اور تجربہ حاصل کرنا، بلکہ نفسیاتی اور جذباتی استحکام بھی شامل ہے۔ مندرجہ بالا سب کو پورا کرنے کے لیے، آپکو پزل یعنی پہیلی کا صرف ایک غائب حصہ — نظم و ضبط کیساتھ شامل کرنا ہے۔

آئیے ہم مل کر جانیں کہ ٹریڈنگ میں نظم و ضبط کیوں اتنا اہم ہے اور اسے پر کیسے پورا اترا جائے۔

ٹریڈنگ میں نظم و ضبط کیا ہے؟

عام طور پر، نظم و ضبط کی تعریف کو نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ اقدام بارے سمجھ کر کر تکرار تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اکثر یہ اقدام مشکل اور ناخوشگوار ہوتے ہیں، اور ان کے لیے کچھ محنت درکار ہوتی ہے۔

اس طرح، نظم و ضبط کے دو اجزاء ہیں:

  • ایک مقصد ہونا؛
  • ایسے اعمال جو ہمیشہ خوشگوار نہیں ہوتے ہیں انکو انجام دینے کی صلاحیت۔

نظم و ضبط کسی بھی کامیاب کام کی بنیاد ہے، اور ٹریڈنگ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ یہ سب سے پہلے، اپنی تجارتی حکمت عملی اور رسک مینجمنٹ کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ اکثر، مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں جلدی فیصلے اور اقدام جو اس لمحے کی جذباتی شدت سے کارفرما ہوتے ہیں کا باعث بن سکتی ہیں ۔ اس صورت حال میں تحریک کو روکنا اور پہلے سے طے شدہ منصوبے پر عمل کرنا، یعنی نظم و ضبط رکھنا بہت ضروری ہے۔

ٹریڈنگ میں نظم و ضبط کا ہونا کیوں ضروری ہے؟

جیسا کہ ہم جانتے ہیں، ٹریڈنگ کا جوہر یہ ہے کہ سب سے زیادہ منافع بخش ڈیلز کرنے کے لیے مارکیٹ کا مسلسل تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس تجزیہ کی بنیاد پر، ٹریڈر اپنے مقاصد اور مفادات کے ساتھ ساتھ پروفیشنل افراد کے سابقہ ​​تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک انفرادی حکمت عملی بناتا ہے۔

نظم و ضبط تحقیق کے مرحلے کے طور پر سے ہی اہم ہے، جب عملی طور پر آگے بڑھنے سے پہلے نظریاتی بنیاد کو بامقصد اور طریقہ کار سے تلاش کیا جانا چاہیے۔ علم میں خلاء جو سستی یا جلد بازی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک نظریاتی بنیاد بنانے کے بعد، جب آپ کو کافی اعتماد ہو، تو آپ مشق کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اس صورت میں، نظم و ضبط آپ کو اس حکمت عملی پر عمل کرنے میں مدد کرتا ہے جو آپ نے اپنے لیے تیار کی ہے اور راستے سے بھٹکنے کا لالچ میں نہ آئیں۔

اس کے علاوہ، ٹریڈر کے پورے کیریئر میں، انہیں مسلسل سیکھنے، نئے مواقع تلاش کرنے، اور اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ خود کو بہتر بنانے کے لیے صرف ایک نظم و ضبط کا طریقہ ہی آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا۔

CREATIVE-28_Discipline_in_Trading_642x361_2.png

ٹریڈنگ میں نظم و ضبط نہ ہونا کس چیز کا باعث بن سکتا ہے؟

سب سے پہلے، نظم و ضبط ٹریڈر کو جذبات کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ جلد بازی کے فیصلے غلطیوں کا باعث بنتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ ان غلطیوں کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

اوور ٹریڈنگ

اوور ٹریڈنگ سب سے عام غلطیوں میں سے ایک ہے جو نئے اور تجربہ کار ٹریڈروں دونوں کی طرف سے کی جاتی ہے۔ اس رجحان کا جوہر، جیسا کہ آپ نام سے اندازہ لگا سکتے ہیں، ضرورت سے زیادہ ٹریڈ کرنا ہے۔ یعنی اسکا مطلب ہے کہ، ٹریڈر یا تو بہت زیادہ ٹریڈنگ کرتا ہے جو ٹریڈنگ منصوبے کا حصہ نہیں ہیں، یا ایسی ٹریڈنگ کرتا ہے جو قابل قبول خطرات سے زیادہ ہوں۔ اور یہ، قدرتی طور پر، نقصانات کی طرف لے جاتی ہے.

اس غلطی کی وجہ اکثر ٹریڈنگ حکمت عملی سے کے الٹ ہو جاتی ہے، جب ٹریڈر ان اصولوں پر عمل نہیں کرتا جو اس نے اپنے لیے بنائے ہیں۔

لاپرواہی سے ٹریڈ کرنا

یہ غلطی بنیادی طور پر نئے ٹریڈر میں زیادہ تر پائی جاتی ہے، لیکن کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں ہے۔ کوئی بھی ٹریڈنگ آپریشن تجزیاتی ڈیٹا پر مبنی ہونا چاہیے، نہ کہ لمحاتی خواہشات پر۔ لیکن ایسے حالات ہوتے ہیں جب ایک ٹریڈر لالچ کا شکار ہو جاتا ہے اور جلدی سے لین دین کرتا ہے۔

سیکیورٹیز کی کوئی بھی خرید و فروخت ٹریڈنگ پلان کے مطابق صورتحال کا تجزیہ لینے کے بعد کی جانی چاہیے۔ بصورت دیگر، ٹریڈنگ ایک ہارنے والا کھیل بن کررہ جاتا ہے۔

لین دین کا غلط وقت

لوگ سب کچھ ایک ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور ٹریڈر بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ لہذا، جب ایک ٹریڈر ممکنہ مواقع کو دیکھتا ہے، چاہے وہ حکمت عملی میں فٹ نہ بھی ہوں، وہ ہر قیمت پر ان کو استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ چارٹ کی بعض حرکات پر آنکھیں بند کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے، لیکن لالچ شاذ و نادر ہی اچھی طرح ختم ہوتا ہے۔

یہاں ہمیں وہی بات دہرانا ہے جس کے بارے میں ہم اس پورے مضمون میں بات کرتے رہے ہیں۔ صبر کریں اور اپنی حکمت عملی پر عمل کریں، خود پر اور تجزیہ کی بنیاد پر اپنے فیصلوں پر بھروسہ کریں۔

CREATIVE-28_Discipline_in_Trading_642x361_3.png

ٹریڈنگ میں نظم و ضبط کیسے پیدا کیا جائے؟

تو ایسی غلطیوں سے بچنے کے لیے آپ ٹریڈنگ میں نظم و ضبط اور خود پر قابو پاکر کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟ یہاں ان لوگوں کی تجاویز کی فہرست ہے جو کامیاب ہوئے ہیں۔

اکثریت سے لاتعلقی

ٹریڈنگ میں، ہمیشہ اکثریت کی پیروی کرنا ایک ترغیب ہوتا ہے۔ اگر ہر کوئی ٹریڈ کرتا ہے اور وہ منافع کماتے ہیں، تو آپکو بھی فائدہ ہوگا، ایسا ہی ہے ناں؟ غلط.

اگر ہر کوئی ایک ہی کام کرتا ہے، اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ ایسا کرنا صحیح ہے، یہ مارکیٹ کو آگے بڑھاتا ہے، جو مثبت طور پر ناکامی کا باعث بنے گا۔ اس لیے ہمیشہ اپنے لیے سوچیں اور مارکیٹ کا اچھی طرح سے تجزیہ کریں۔

اپنا ٹریڈنگ کا منصوبہ استعمال کریں

جب آپ تجارتی منصوبہ بناتے ہیں، تو آپ اسے کسی وجہ سے بناتے ہیں۔ ہر ٹریڈر کا ٹریڈنگ کا منصوبہ سختی سے انفرادی ہونا چاہیے اور آپ کے مخصوص اہداف، خطرے کا ادراک اور انفرادی طرز زندگی جیسے عوامل کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ کسی بھی چیز کو نظر انداز نہ کرنے کی کوشش کریں جس کا آپ کی ٹریڈنگ پر کوئی اثر پڑ سکتا ہو۔

تاہم، ٹریڈنگ منصوبہ صرف اس صورت میں کافی موثر ہوگا جب آپ اس پر عمل کریں گے۔

ٹریدنگ میں واضح چیزوں سے پرہیز کریں

اگر آپ کو کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے جو بظاہر منافع دینے والی لگتی ہے، تو امکانات کافی زیادہ ہیں کہ باقی سب بھی اسے دیکھیں۔ اور اگر پورا ہجوم اس موقع پر پہنچ جائے تو آپکو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

قوانین بنائیں اور ان پر عمل کریں

اگر مارکیٹ آپ کے خلاف ہو جائے تو آپ اپنے آپکو کافی پریشانی سے بچانے کے لیے ٹریڈنگ کے اصول بناتے ہیں۔ ایسی حکمت عملی تیار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے جسے آپ صرف اس وقت استعمال کرتے ہیں جب چیزیں ٹھیک چل رہی ہوں۔ قواعد پر عمل کرنا جاری رکھیں، چاہے چیزیں ہاتھ سے نکلتی نظر آرہی ہوں۔ یہ وہ چیز ہے جو آپ کو مزید پریشانیوں سے دور رکھے گی۔

انتباہات پر نظر رکھیں

ہم ہمیشہ بہترین کی امید کرنے کے عادی ہیں۔ لیکن ٹریڈنگ میں، اس احساس سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت اہم ہے، خاص طور پر اگر آپ کو آنے والے نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہیں سگنل نظر آتے ہیں۔ آپکو ایک پریت امید کے حق میں ان انتباہات کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

بازاری گرو سے پرہیز کریں

ٹریڈنگ گرو بتاتے ہیں کہ انہوں نے اس سائنس میں مکمل مہارت حاصل کر لی ہے اور وہ آپکو یہ سکھانے کے لیے تیار ہیں۔ درحقیقت وہ آپکو اپنے منافع میں اضافے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور آپ خود بھی خالی جیبیں رہ جائیں گے۔ اس لیے بڑی باتوں پر بھروسہ نہ کریں۔

اپنے فارغ وقت کو منظم کریں

یہ نہ صرف ایک کام کی منصوبہ بندی، بلکہ ایک آرام کی منصوبہ بندی کی ترقی کے لئے ضروری ہے. چوبیس گھنٹے ٹریڈنگ میں مصروف رہنا اور ارتکاز نہ کھونا، اور اس لیے صورتحال پر قابو پانا ناممکن ہے۔ اپنے آپ کو آرام دیں تاکہ آپ نئے جوش کے ساتھ عمل میں آ سکیں۔

واپس جیتنے کی کوشش نہ کریں

بدقسمتی سے، ٹریڈنگ ہرصورت میں خطرات سے وابستہ ہے، اس لیے کوئی بھی ڈرا ڈاؤن سے محفوظ نہیں ہے۔ فرض کریں کہ آپ ناکام ہوگئے ہیں، اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ فتح سے تھوڑی ہی دورتھے۔ اگر آپ ضد کے ساتھ اسی کورس کو جاری رکھتے ہیں، تو آپ کچھ بھی نہیں جیت پائیں گے، بلکہ بار بار صرف پیسے کھوتے رہیں گے۔ ایسے میں سر ٹھنڈا رکھنا اور جذبات کے سامنے نہ آنا بہت ضروری ہے۔ اپنی حکمت عملی پر بھروسہ کریں اور اس پر عمل کریں۔

اپنی سوجھ بوجھ کا استعمال کریں

ٹریڈنگ کے لیے نہ صرف ریاضی کے الگورتھم اہم ہیں بلکہ باکس کے باہر سوچنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ جیسا کہ آپ اپنی تجزیاتی مہارت کو فروغ دیتے ہیں، اپنے حواس کو سننے میں غفلت نہ کریں.

اپنے ٹولز کو سمجھداری سے استعمال کریں

آپ اپنے فائدے کے لیے کوئی بھی ٹریڈنگ پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے آپ کو مختلف خصوصیات سے واقف کریں جو MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 کے پاس ہیں اور پھر انہیں اپنے آپریشنز پر لاگو کریں۔ بہت سے مختلف ٹولز ہیں جو ٹریڈر کی زندگی کو آسان بناتے ہیں اور ٹڑیڈر کے بجائے اپنے کام انجام دیتے ہیں۔

لیکن کوئی بھی بے روح مشینوں پر مکمل بھروسہ نہیں کر سکتا ہے۔ سب سے پہلے، آپ خود اپنے فیصلے کرنے کے ذمہ دار ہیں، اور سافٹ ویئر صرف آپ کے احکامات کو پورا کرتا ہے۔

تنخواہ کی ذہنیت ترک کر دیں

ہم کام کی ایک مخصوص مدت کے عادی ہوچکے ہیں جس کا مستقل طور پر پے چیک سے تبادلہ کیا جاتا ہے۔ لیکن ایک ٹریڈر کے طور پر چیزوں کی اس ترتیب کو برقرار رکھنے کے قابل ہونے پر اعتماد نہ کریں۔ ایک ٹریڈر کے پاس مستقل تنخواہ کا چیک نہیں ہوتا ہے۔ اس خیال کی عادت ڈال لیں کہ آپ کا سال کا بجٹ مارکیٹ کے چند بہترین دنوں پر منحصر ہوگا۔

ممکنہ نقصانات کو قبول کریں

زیادہ تر ٹریڈروں کے لیے، ٹریڈنگ کا سب سے مشکل حصہ مالیاتی نقصانات سے نمٹنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ تاہم، آپ کو یہ قبول کرنا پڑے گا کہ ٹریڈنگ میں نقصان کرنا ناگزیر ہے۔ درحقیقت، بڑی جیت چھوٹے نقصانات سے بہت کم ہوتی ہے۔ یہ مارکیٹ کی بات چیت کے قدرتی طریقوں میں سے ایک ہے . ہر نقصان ایک نیا سبق ہے جسے آپ سیکھ سکتے ہیں اور مستقبل میں اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

طاقت کے استعمال سے خبردار رہیں

جب آپ اپنی کامیابیوں کے جوش و خروش میں پھنس جاتے ہیں، تو آپ ٹریڈنگ کو مختلف طریقے سے سمجھنے لگتے ہیں۔ چند منافع بخش مہینے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرواتے ہیں، اور آپ یقین کرنے لگتے ہیں کہ آپ نے آخرکار ٹریڈنگ میں مہارت حاصل کر لی ہے اور یہ کہ آپ کے سامنے کے افق اب لامحدود ہیں۔

لیکن تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ بڑی طاقت کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے۔ اگر آپ اپنی ڈیلز پر گہری نظر نہیں رکھتے ہیں تو چیزیں تیزی سے ہاتھ سے نکل جائیں گی، اور آپ واپس سیڑھی کے نیچے پہنچ جائیں گے۔

مارکیٹ کے شور سے پرہیز کریں

مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل بدلتی رہتی ہیں، کبھی کسی رجحان کے حصے کے طور پر، اور بعض اوقات عارضی اور معمولی اتار چڑھاؤ ہوتے ہیں، یہی مارکیٹ کا شور ہے۔ آپ کو قیمت میں ہر معمولی حرکت پر رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہئے۔ ایسے شور کو واقعی اہم سگنلز سے الگ کرنا سیکھیں۔

نتیجہ

ٹریڈر کا راستہ ہمیشہ سادہ اور صاف نہیں ہوتا ہے۔ ہم سب جلد یا بدیر غلطیاں کرتے ہیں اور مایوس ہو جاتے ہیں۔

تاہم، کسی بھی غلطی سے آپ سبق سیکھ سکتے ہیں۔ یہ تجربہ ہمیں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ صبر اور تجارتی نظم و ضبط نہ صرف ایک ٹریڈر کے طور پر آپ کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا، بلکہ جذباتی فیصلوں کا شکار ہوئے بغیر اسے برقرار رکھنے میں بھی مدد کرے گا۔

  • 141

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera