1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. سٹیون کوہن فاریکس مارکیٹ کا ایک افسانوی ٹریڈر ہے.
2023-05-29 • اپ ڈیڈ

سٹیون کوہن فاریکس مارکیٹ کا ایک افسانوی ٹریڈر ہے.

اس میدان میں قدم رکھنے والا ہر نیا شخص سوچتا ہے کہ ،فاریکس مارکیٹ میں بہترین کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک ٹریدر کو کن عوامل پر عمل کرنا چاہیے. وہ اس پر بار بار غور کرتا ہے،خواب میں وہ منافع دیکھ رہا ہوتا ہے ،جب کہ بعض اوقات اس ہنر میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بہت وقت اور محنت درکار ہوتی ہے. مگر کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ کچھ لوگ فطری طور پر ہی ٹریدر ہوتے ہیں؟یہ معاملہ وال سٹریٹ کے طاقت ور ٹریدروں کا تھا جن کے با رے میں آپ نے یقینا نہیں سنا ہو گا. سٹیون کوہن ایک امریکی ہیج فنڈ مینیجر ہے جس کو یہ درجہ فوربس نے دیا ،یہ دنیا بھر میں 106th امیر ترین شخص اور امریکہ میں 35th نمبر پر ہے. 

سٹیون کوہن گریٹ نیک، نیو یارک میں 1956 میں پیدا ہوا جہاں اس کے والد من ہٹن ضلع میں کپڑے بنایا کرتے تھے،اس کی والدہ جز وقتی طور پر بحیثت پیانو ٹیچر کام کرتی تھیں. وہ ایک بڑے یہودی گھرانے میں پیدا ہوا. اس کے سات بھائی اور بہنیں تھیں. اپنے بچپن ہی سے اس کو ضروری چیزوں پر بھر پور توجہ دینے کی عادت تھی.

نوجوان کوہن اپنی خطرات میں کود پڑنے والی عادت کو پوکر کی محبت کے ساتھ جوڑتا ہے،جو کہ وہ اکثر و بیشتر اپنے ہائی اسکول میں کھیلا کرتا تھا. اس نے وھارٹن اسکول سے معیشیت کی ڈگری کے ساتھ گریجوئیشن کیا پھر یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں اس نے اپنے دوست کی مدد سے 1,000 $ کے ساتھ بروکریج اکاؤنٹ کھولا. قابل تحسین عمل یہ ہے کہ اس نے تعلیم کے لیے رقم الگ کر رکھی تھی.

مستقبل کے اس ارب پتی کو 21 سال کی عمر میں وال سٹریٹ میں بطور جونیئر ٹریدر کے گرنٹل اینڈ کو کے آپشنز ڈیپارٹمنٹ میں نوکری مل گئی. اصل بات یہ ہے کہ اپنی نوکری کے پہلے ہی دن اس نے 8,000$ کا منافع حاصل کیا. صرف 6 سال بعد یہ ایک دن میں 100,000 $ کا منافع حاصل کرنے لگا. پھر وہ 75$ ملین پورٹ فولیو اور چھ ٹریدروں کی ایک ٹیم کا انتظام سنبھالنے لگا.

پھر 1992 میں کوہن نے خود اپنی کمپنی بنائی جس کا نام S.A.C. کیپٹل پارٹنرز تھا. اس نے اپنی کمپنی پر 20 $ ملین خود اپنی جیب سے لگائے.کیا آپ کسی ایسے شخص سے ملے ہیں کہ 35 پرس کی عمر میں جس کے پاس 20 $ ملین ہوں؟ فرم نے 2009 میں 14 $ ملین کا انعقاد کیا تھا. 2006 میں "ہیج فنڈ کنگ" وال سٹریٹ کے جریدے میں ایک مضمون میں اس کو 100 موثر لوگوں کی فہرست میں 94th نمبر پر رکھا گیا.

مالیاتی بحران کے دوران 2008 میں انہوں نے پہلی بار نقصانات کا سامنا کیا. پھر، رات بھر میں ان کی فرم نے $ 150 ملین، یا اس کا ٪ 1.5 اثاثہ کھو دیا. لیکن اس وقت بھی اسٹیفن کوہن نے دل کھو نہیں کیا.

"اس نے زیادہ سے زیادہ دن کنیکٹیکٹ سٹامفورڈ میں 180 شخصی تجارتی منزل پر ٹریڈ اسٹاک میں لگائے.وہ اور اس کے 100 پورٹ فولیو مینیجرز نے ایک دن میں 100 ملین شیئرز خریدے اور بیچے ، U.S تبادلے پر تجارت کے تمام حصوں میں سے تقریبا 1 فیصد لگا.

اب 2013 میں سب کچھ ڈرامائی انداز میں تبدیل ہو گیا جب مسٹر کوہن نے سول چارجز کا سامنا کیا ،وہ S.A.S کیپٹل ایڈو ائزرز کی اندرونی تجارت نہ چلا پایا تھا. وہ ان خلاف ورزیوں پر سخت شرمندہ تھا اور اس نے $1.8 بلین کا ہرجانہ بھرا،وہ اس پر آمادہ ہو گیا کہ وہ 2018 تک گاہکوں کے فنڈز کے انتظامات نہیں سنبھالے گا. اب بھی وہ اس سال مئی تک $12.7 بلین کا منافع حاصل کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے.

سٹیون اے. کوہن کو دو سال تک بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ رقم کا تبادلہ کرنے سے منع کر دیا گیا تھا کیونکہ وہ اپنی پہلی فرم SAS کیپٹل ایڈوائزرز میں تجارت کی پالیسیوں کو صحیح طور پر نہ چلا پایا تھا. اس پر لگی پابندی 31 دسمبر کو ہٹ گئی.

دو سال تک مسٹر کوہن نے غور و فکر کیا کہ وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو کیسے بحال کرے. اس نے 2016 میں سٹامفورڈ ہاربر کیپٹل ، نئے فنڈ رجسٹر کیے. اس نے مارکیٹنگ فرم کو بھرتی کیا تاکہ وہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ چل سکیں. وہ 2017 کے شروع میں لاس ویگاس میں بہت سی کانفرنسز میں ہیج فنڈ انڈسٹری کو سامنے لایا. اب ہیج فنڈ کنگ ایک دفعہ پھر واپس آ چکی تھی.

866_2.jpg

کوہن کی شاندار کامیابی کے پیچھے کیا راز ہے?

وہ قلیل مدت کی لین دینکے حوالے سے ماہر خیال کیا جاتا ہے، اور ہیج فنڈ کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے مگر سٹیون کوہن کی حکمت عملی راکٹ سائنس سے بھی کہیں زیادہ ہے. کوئی اس کو غیر مرئی قسمت بھی کہ سکتا ہے مگر حقیقت میں اس نے ہر رخ سے خوش اسلوبی کے ساتھ بہت سی معلومات اکٹھی کیں کہ مارکیٹ کیسے چلائی جاتی ہے اور مارکیٹ کی دنیا میں مقام کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے.

یہ بہت سے لوگوں کی مدد لینے کو فوقیت دیتا ہے ، اس طرح یہ کوئی تنہا بھیڑ نہیں جیسے کے بہت سے ٹریدر اکیلے اپنی جنگیں لڑ رہے ہیں. 

سٹیون کوہن کو کامل یقین ہے کہ اس کی کامیابی کی اصل وجہ اس کے اندر موجود ایک کارآمد ٹیم کو اکٹھا کرنے کا ہنر ہے.

اب SAS کیپٹل ایڈوا ئرز کا 20000 اسکوائر فیٹ تجارتی کمرہ ہمیشہ سرد ، 21 ڈگری پر رہتا ہے تاکہ تمام ٹریدر چوکس رہیں. مسٹر کوہن سب کے بیچ و بیچ بیٹھتے ہیں. فون کی بتیاں جلتی ہیں اور گھنٹیوں کی آوازیں نہیں آتیں. کمپیوٹر ز کی ہارڈ ڈرائیوز کو تجارتی منزل سے اتار دیا جاتا تاکہ شور نہ ہو. تمام ٹریدر SAS فلیس جیکٹس پہنے رہتے ہیں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ فارایکس کے لیجنڈز کیسے لین دین کرتے ہیں.

کوہن ہمیشہ سے قلیل مدت کی لیں دین کا گرو سمجھا جاتا تھا

 جیسے کہ اس کے ساتھیوں نے بتایا ،وہ معاشی گہرائیوں میں جھانکے بغیر ایک دن میں 300 تک ٹرانزیکشنز سنبھالا کرتا تھا. SAS کے ہیڈ کو یقین تھا کہ زیادہ سے زیادہ منافع ورکنگ ڈیز میں آنے والے قوٹس کا معائنہ کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے. اگر آپ چارٹس پر آنے والی تبدیلیوں کا تسلسل کے ساتھ مشاہدہ کریں ، کچھ عرصہ بعد آپ مارکیٹ موومنٹس کے حوالے سے پیشنگوئی کرنا شروع کر دیں گے. کئی سالوں تک سٹیفن کوہن نے مختلف کمپنیوں کے شیئرز خریدے بھی اور بیچے بھی ، ان کمپنیز کی پروفائل کو جانے بغیر.

کوہن کو ٹرائیفلز پر وقت ضا ئع کرنا پسند نہ تھا ،کم قیمت اور زائد قیمت اثاثوں کو لینے کے لیے فضول سوچ بچار کرنا.

اس نے ایک خاص پروگرام بنایا تھا جس کی وجہ سے اس کا معمول زندگی اس کے کام آتا رہا.

اتفاقی طور پر سٹیون کوہن کا کہنا ہے کہ اس کے فنڈز کو اس وجہ سے نا پسند کیا جاتا تھا کیونکہ اس نے سرمایہ کاری نہیں کی بلکہ اس نے تجارت کی.

اس نقطے پر اگر ہم سٹیفن کوہن کی تمام تر رقم جو کہ اس نے بہت سے فنڈز چلانے کے لیے لگائی کو جمع کریں تو ، سب ملا کر $1.2 ٹریلین بن جاتا ہے. بہت سے زرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی % 2 ٹرانزیکشنز کے فنڈ کا مالک کوہن ہے.

اپنے انمول تجارتی تجربات بتاتے ہوۓ سٹیون کوہن نے نصیحت کی کہ آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کیا ہیں؟اور اس کی کوشش نہ کریں جو کہ آپ نہیں ہیں. اگر آپ سرمایہ کار ہیں تو آپ سرمایہ کار ہی رہیں. یہ اس طرح ہے کہ ایک بندہ ہو تو کامیڈین پر وہ اسٹیج پر جا کر گانے لگے. سوچنے کی بات ہے کہ وہ کس کے لیے گا رہا ہے؟اس کو جانچنے کے لیے تیار ہو جائیں?

ابھی ٹریڈ کریں!

  • 3644

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera