ٹریڈر کی سائیکالوجی: اگر منافع جات میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ نہ ہو تو کیا کیا جائے؟
فیصلہ سازی کے عمل اور منافع کی افزائش کے دوران ٹریڈر کا ذہنی استحکام ایک اہم ترین عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ آرٹیکل ٹریڈنگ سائیکالوجی کے مفہوم، نیز ٹریڈنگ کے سب سے زیادہ عمومی ذہنی مسائل کے بارے میں تفصیل پیش کرتا ہے، اور ان پر قابو پانے اور ایک کامیاب ٹریڈر کے طور پر سوچنے کے حوالے سے مشورہ فراہم کرتا ہے۔
ٹریڈنگ سائیکالوجی
ٹریڈنگ سائیکالوجی مارکیٹ کے تمام واقعات اور ٹریڈنگ کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل کے حوالے سے ٹریڈرز کے ردعمل کا امتزاج ہے۔ یہ کسی ٹریڈر کی ایک ایسی ذہنی کیفیت ہوتی ہے جو مجموعی طور پر اس کے ٹریڈنگ کے فیصلوں اور ٹریڈنگ کے کیریئر میں ترقی کا تعین کرتی ہے۔ جیسا کہ مشق سے ظاہر ہوتا ہے کہ، کامیابی کے حصول کے لیے محض اعلیٰ ذہانت و فطانت کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ ذہنی عوامل جیسے صبر، عزم، نظم و نسق، اور ایک اچھی ذہنی حالت بھی ضروری ہوتی ہے۔
ٹریڈرز اسی صورت حال کو مختلف طریقے سے لے سکتے ہیں۔ مثلاً، اسٹاک کی قیمت میں تیزی سے کمی ہونے کی وجہ سے، کچھ لوگ گھبراہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اثاثے فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں، جبکہ دوسرے لوگ اس یقین کے ساتھ ان اسٹاکس کو کم قیمت پر خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، کہ قیمت میں دوبارہ اضافہ ہو جائے گا۔ اس طرح، نفسیات کے اعتبار سے ٹریڈرز کی مختلف اقسام درج ذیل ہیں:
- عجلت پسند ٹریڈرز سوچ سمجھ کر بنائے گئے منصوبے کے بنا عمل کاری کرتے ہیں۔ وہ نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے، عجلت میں فیصلے کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں ممکنہ بڑے نقصانات کے ساتھ جذبات پر مبنی ٹریڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
- محتاط ٹریڈرز ٹریڈ میں مشغول ہونے سے قبل مارکیٹ کی صورتحال اور اپنی مالی حیثیت کا جامع انداز میں تجزیہ کرتے ہیں۔ اس قسم کا ٹریڈر عموماً جذباتی طور پر مستحکم ہوتا ہے اور اس کے پاس خود ضابطگی کا بہتر منصوبہ موجود ہوتا ہے۔ تاہم، بعض اوقات وہ ایسے خطرات مول لینے میں ناکام رہتے ہیں، جو ان کے لیے منافع بخش ہو سکتے ہیں۔
- عملی ٹریڈرز خطرہ مول لینے والے اور محتاط ٹریڈرز دونوں ہی ہوتے ہیں۔ انہیں رسک مینجمنٹ کے متعلق سب کچھ معلوم ہوتا ہے اور اپنی ٹریڈنگ کے دوران اعتماد کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
آپ نے غالباً ٹریڈرز کی نفسیاتی اقسام میں سے ایک میں اپنی شناخت کر لی ہے اور اس قسم اور اپنے ٹریڈنگ کے نتائج کے درمیان تعلق پر کچھ حد تک غور کر سکتے ہیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں، کہ ٹریڈنگ سائیکالوجی ایک اہم ترین عنصر ہے۔ مستحکم منافع جات کا حصول، جو عارضی منافع اور نقصانات سے تحفظ فراہم کرتا ہے، صرف ٹریڈر کے افعال پر مکمل کنٹرول کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، ہر ٹریڈر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی مثبت رویہ برقرار رکھ سکتا ہے۔ تو، اب، آئیں ٹریڈنگ کے ان نفسیاتی مسائل کے متعلق بات چیت کرتے ہیں جو آپ کے کام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور آپ کو مستحکم منافع جات حاصل کرنے سے روکتے ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر منافع جات میں اضافہ کیوں نہیں ہوتا، یا ٹریڈنگ میں نفسیاتی مسائل کی موجودگی کی وجہ کیا ہے
تمام ٹریڈرز مختلف ہوتے ہیں، مگر نفسیاتی مسائل یکساں ہوتے ہیں کیونکہ ہم سب ایک مشترکہ جسمانی ساخت اور اعصابی نظام کے حامل انسان ہیں۔ ہم سب ایک ہی معاشرے میں رہتے ہیں اور اس کے قوانین پر عمل کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم ٹریڈنگ میں موجود سب سے زیادہ مروجہ ذہنی مسائل کو اجاگر کر سکتے ہیں اور واضح کر سکتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر منافع جات میں اضافہ کیوں نہیں ہوتا۔
بے ترتیب تقویت
بعض اوقات غیر پیشہ ور ٹریڈرز کامیابیوں کے ایک مرحلہ وار سلسلے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جبکہ تجربہ کار ٹریڈرز یکے بعد دیگرے متعدد ناکامیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ اس طرح کے حالات قسمت کا کھیل ہوا کرتے ہیں، یہ ٹریڈرز اپنی مہارتوں پر یقین کرنا شروع کر دیتے ہیں یا اس کے برعکس کرتے ہیں، جس کے باعث وہ بے ترتیب تقویت کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
بے ترتیب تقویت ایک نقصان دہ نفسیاتی عمل ہے جو ٹریڈرز کے درمیان عام ہے۔ بے ترتیب تقویت ایک ایسی چیز ہے جو ٹریڈر کی صلاحیتوں کے حوالے سے اسے غلط فہمی میں مبتلا کر دیتی ہے جو ٹریڈر کے ذہن پر غلبہ پا لیتی ہے اور اس کے نتیجے میں یا تو حد سے زیادہ خود اعتمادی، یا اس کے برعکس، خود اعتمادی کی شدید کمی واقع ہوتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ، نوآموز افراد اس بات کو لے کر پُر یقین ہو سکتے ہیں کہ انہوں نے منافع حاصل کرنے کا ایک آسان طریقہ دریافت کر لیا ہے، جبکہ پیشہ ور افراد اپنی مہارتوں، ٹریڈنگ کے منصوبے، اور اپنے ٹریڈنگ کے مجموعی علم کے حوالے سے شک میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
محروم ہونے کا خوف (FOMO)
ہم شرطیہ کہہ سکتے ہیں کہ ہر ٹریڈر FOMO سے واقف ہوتا ہے۔ منافع بخش ٹریڈ سے محروم ہونے کا خوف دنیا بھر کے ٹریڈرز کو متاثر کرنے والا عمومی نفسیاتی مسئلہ ہے۔ سوشل میڈیا ٹریڈنگ کے اثر و رسوخ کے حامل افراد، خبروں، اور اجتماعی جبلت کی رہنمائی میں، ٹریڈرز زیادہ منافع جات کے خیال میں مبتلا ہو جاتے ہیں، اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہنگامی ٹریڈنگ کا آغاز ہوتا ہے۔ FOMO کی وجہ سے ٹریڈنگ میں عقلیت پسندی اور معقولیت جیسے عناصر ختم ہو جاتے ہیں۔ ٹریڈرز بے تحاشا دولت حاصل کرنے کی جستجو میں اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں، رسک مینجمنٹ پر مبنی منصوبہ جات، اور نظم و نسق کو یکسر فراموش کر بیٹھتے ہیں۔ ایسی بے ہنگم ٹریڈنگ ناگزیر خساروں اور پریشانیوں کا سبب بنتی ہے۔
انتقامی ٹریڈنگ
اس قسم کی ٹریڈنگ کافی نقصان دہ ہوتی ہے اور یہ ٹریڈر کی مالی صورتحال کو مزید خراب کر دیتی ہے۔ آئیں ایک ایسے ٹریڈر کا تصور کرتے ہیں جس کا ہفتہ کافی خوشگوار گزرا اور اس نے مسلسل نفع بخش منافع حاصل کیا۔ لیکن، اس ہفتے کے اختتام تک، وہ غیر متوقع طور پر اپنی کمائی ہوئی ہر چیز سے محروم ہو گیا اور حتیٰ کہ اسے بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد کا ردعمل انتقام کی شدید خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر، مارکیٹ کو اس انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ لہٰذا، ٹریڈر جلد از جلد اپنے فنڈز واپس حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ فعال ٹریڈنگ سرانجام دینے میں سرکشی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اکثر مواقع پر بہت سی ناقابلِ فراموش غلطیوں کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے۔
نظم و نسق کی کمی
ایک منظم ٹریڈر مارکیٹ کے داخلی اور خارجی پوائنٹس کا تعین کر سکتا ہے۔ وقت پر پوزیشنز کو اوپن اور کلوز کرنا نہایت ضروری امر ہے۔ پوزیشن کو کلوز کرنے کا عمل اور بھی زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے۔ اطمینان بخش منافع کے ساتھ مارکیٹ سے باہر نکلنے کے لیے، آپ کو مارکیٹ میں شرکت کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیئے یا شیڈول کے مطابق آگے نہیں بڑھنا چاہیئے، کیونکہ یہ پریشانی کا باعث بنتا ہے۔
نظم و نسق کی کمی غیر منضبط جذباتیت کا سبب بنتی ہے۔ مثلاً، اگر قیمت میں بُلش رجحان کے مطابق اتار چڑھاؤ آتا ہے، تو اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ مندی کا رجحان واقع ہونے کی صورت میں ایک غیر منظم ٹریڈر وقت سے بہت پہلے کسی پوزیشن کو کلوز کر لے، جو کہ غیر مستحکم ہوتا ہے کیونکہ زیادہ مناسب یہ ہو گا کہ مارکیٹ کے ریورسل کی قابلِ اعتماد علامات کا انتظار کیا جائے اور پھر منافع کو مستحکم کیا جائے۔
نتیجتاً، ٹریڈنگ میں منافع کی مسلسل کمی نمایاں ڈرا ڈاؤنز کا باعث بنتی ہے جس کو بحال کرنا مشکل ہوتا ہے۔
جوئے پر مبنی ٹریڈنگ
تاہم، ٹریڈنگ منصوبہ بندی، سخت نظم و نسق، اور مسلسل سیکھنے کا ایک عمل ہے؛ پھر بھی کچھ ٹریڈرز اسے جوئے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ جوئے کی ذہنیت کے حامل ٹریڈرز ایک موزوں حکمت عملی تیار کرتے وقت ٹریڈنگ کے میکانزم کو مد نظر نہیں رکھتے۔ وہ کامیابی کے حصول کے لیے جوش و جذے کے احساس کے زیرِ اثر قسمت آزمائی کرتے ہوئے غیر منظم انداز میں کام کرتے ہیں۔ جوئے پر مبنی سائیکالوجی ناتجربہ کار ٹریڈرز اور پیشہ ور افراد دونوں میں عام ہے جو بغیر کسی کوشش کے دولت مند بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
جوئے پر مبنی سائیکالوجی ٹریڈرز کو سوچ سمجھ کر تیار کردہ منصوبے کے بنا عجلت میں کام کرنے پر مجبور کرتی ہے، جس کے نتیجے میں ناگزیر نقصانات اور دماغی خلل واقع ہوتے ہیں۔
اجتماعی جبلت
سائیکالوجی کے دائرہ کار میں اجتماعی جبلت ایک اہم ترین مسئلہ ہے۔ ٹریڈنگ میں، اجتماعی جبلت ناکامی کے خوف پر مبنی ہوتی ہے۔ لہٰذا، ٹریڈرز اکثر اوقات مارکیٹ کا جامع تجزیہ کرنے کے بجائے اکثریت کے فیصلوں پر انحصار کرتے ہیں۔ مبنی بر انحصار رویہ ہنگامی ٹریڈنگ، غیر معقول اقدامات، اور مالی نقصانات کا باعث بنتا ہے۔
ایک کامیاب ٹریڈر بننے کے لیے، آپ کو مسلسل اپنے نفسیاتی پہلو پر توجہ دینی چاہیئے۔ اپنے ٹریڈنگ کے سفر میں، اس سادہ سے کُلیے کو مشعلِ راہ بنا لینا ضروری ہے۔
ٹریڈنگ کی غرض سے فاتحانہ سوچ کے لیے اقدامات یا اپنے منافع جات میں اضافہ کرنے کا طریقہ کار
جیسا کہ آپ پہلے ہی واقف ہیں، آپ کی ٹریڈنگ کی روٹین کا نفسیاتی پہلو بنیادی اور ناگزیر ہے۔ لیکن بے تحاشا دباؤ کے تحت فیصلہ سازی کے عمل کے دوران کوئی کیسے مثبت رویہ برقرار رکھ سکتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں غیر متوقع اتار چڑھاؤ واقع ہو رہا ہو؟ ہم نے آپ کے لیے خصوصی تجاویز پر مبنی فہرست مرتب کی ہے!
نظم و نسق برقرار رکھیں
نظم و نسق ٹریڈنگ سمیت، ہماری زندگی کا ایک اہم ترین پہلو ہے۔ جب آپ اچھی طرح سے منصوبہ بند کام کا دن ترتیب دیتے ہیں، تو آپ ضبطِ نفس اور خود ضابطگی سیکھتے ہیں – منظم ہونے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے جذبات پر قابو پا سکتے ہیں اور ہنگامی ٹریڈنگ سے بچ سکتے ہیں۔ منظم ٹریڈرز زیادہ مرتکز ہوتے ہیں اور مستقل مزاجی سی اپنی حکمت عملی پر قائم رہتے ہیں۔ وہ تحقیقاتی مرحلے، نیز جسمانی سرگرمی کی اہمیت سے واقف ہوتے ہیں، اور وقفے اور کھانے کے اوقات کے مفہوم کو سمجھتے ہیں۔ ان ٹریڈرز کا مقصد طویل مدت پر مبنی ٹریڈنگ کیریئر اور مسلسل منافع کمانا ہوتا ہے۔
ٹریڈنگ کے اہداف مقرر کریں
ہدف مقرر کرنا آپ کے کیریئر کا ایک لازمی حصہ ہے۔ آپ کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیئے کہ آپ مجموعی طور پر کس چیز کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور یومیہ ٹریڈنگ کے لیے اپنے اہداف کو بھی ترتیب دینا چاہیئے۔ مثلاً، رسک کنٹرول، منافع، انعام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوشش کے تناسب کے حوالے سے اہداف مقرر کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اہداف حقیقت کے دائرے سے لے کر درجہ کمال تک رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ آپ اہداف کو حاصل کر کے راحت اور کامیابی محسوس کر سکتے ہیں، جو عقابی روح کو بیدار رکھنے اور منافع میں اضافے کے لیے بہت ضروری ہے۔
اپنے ٹریڈنگ کے منصوبے اور حکمت عملی پر عمل کریں
ٹریڈنگ کے منصوبے اور ٹریڈنگ کی حکمت عملی کا ہونا مستقل منافع کی کلید ہے۔ ٹریڈنگ کا منصوبہ ان مارکیٹس کا خاکہ پیش کرتا ہے جہاں آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، نیز آپ کی ٹریڈنگ کی روٹین کے ٹائم فریمز، حکمت عملیوں کے حوالے سے تفصیلات، رسک مینجمنٹ کا منصوبہ، اور دیگر اہم اصولوں کا بھی احاطہ کرتا ہے۔ اس کے برعکس، ٹریڈنگ کی حکمت عملی، منافع میں اضافے کی غرض سے مارکیٹ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے حالات کا تعین کرتی ہے اور خطرات کو کم کرتی ہے۔
اپنی ٹریڈنگ کی کارکردگی کو ٹریک کریں
زیادہ پُراعتماد اور تجربہ کار ٹریڈر بننے کے لیے، ہم آپ کو ایک ٹریڈنگ جرنل رکھنے کا پُر زور مشورہ دیتے ہیں جہاں اپنی ٹریڈنگ کی کارکردگی کو ٹریک کرنا آرام دہ ہوتا ہے۔ ٹریڈنگ جرنل کی مدد سے، آپ اپنی سابقہ ٹریڈز پر غور کرنے اور اپنی مستقبل کی ٹریڈنگ کے حوالے سے نتائج اخذ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
مارکیٹ کا ایک تفصیلی جائزہ لیں
مارکیٹ میں مشغولیت اختیار کرنے سے قبل، مارکیٹ کی موجودہ صورت حال اور اس کی متوقع حرکات کا جائزہ لیں۔ تکنیکی اور بنیادی تجزیے کے ٹولز کو زیرِ استعمال لا کر مارکیٹ کے حوالے سے جامع تشخیص سرانجام دیں۔ مارکیٹ کے تجزیے کی مدد سے، ٹریڈرز بہترین مواقع دریافت کر سکتے ہیں، اور ہنگامی ٹریڈنگ کے امکان کو کم کرتے ہوئے با خبر فیصلے کر سکتے ہیں۔
لچکدار رہیں
تمام مالیاتی مارکیٹس کبھی غیر متغیر نہیں رہتیں، اور متعلقہ حالات کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ ٹریڈرز کو چاہیئے کہ وہ لازماً مارکیٹ کی تبدیلیوں کی نگرانی کریں اور اپنی حکمت عملیوں کو مسلسل ان کے موافق بنائیں۔ مارکیٹ کے حد سے زیادہ غیر مستحکم ہونے کی صورت میں، بہتر ہے کہ آپ ٹریڈنگ کو مؤخر کر لیں، اور صورت حال کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ لچک پذیر ہونے سے مراد یہ ہے، کہ آپ اپنے جذبات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اپنے جذبات سے قطع نظر رہ کر صورت حال کا اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ حقیقت پسندانہ ذہنیت کو برقرار رکھیں، اور تنقیدی سوچ رکھیں چاہے کچھ بھی ہو جائے۔
خطرہ برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کریں
ایک کامیاب ٹریڈر وہ ہے جو خطرات مول لینے سے کبھی نہیں گھبراتا۔ کم خطرہ برداشت کرنے والے وہ افراد جو یہ قبول نہیں کر سکتے کہ ٹریڈز کرنا نقصان کا سبب بن سکتا ہے؛ تاہم، ایسی ٹریڈز ٹریڈنگ کا ایک ناگزیر حصہ ہوتی ہیں۔ ایک کامیاب پیشہ ور بننے کے لیے، آپ کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہیئے کہ مارکیٹ میں مسلسل غیر متوقع تبدیلی واقع ہو سکتی ہے، اور اپنے اثاثوں کی قدر میں ہونے والی کمی کی صورت میں اپنا رویہ بہتر بنانا چاہیئے۔
اپنی ذہنی حالت کے مطابق کام کریں
آپ کی ذہنی صحت سب سے اہم عنصر ہے۔ خود کو پیش آنے والے ذہنی صحت کے مسائل کو نظر انداز نہ کریں۔ اپنی ذہنی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ایک تھیراپسٹ سے اپائنٹمنٹ لیں، مراقبہ آزمائیں، آرٹ تھیراپی کریں، یا اسپورٹس میں مشغول ہوں۔ اس حقیقت کو تسلیم کرنا نہایت اہم ہے کہ آپ سے غلطیاں سر زد ہو سکتی ہیں نیز وقتاً فوقتاً وقفے لیتے رہیں۔
اپنے ٹریڈنگ کے علم میں اضافہ کریں
علم آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ٹریڈنگ میں اپنے نقطہ نظر کو وسیع کرنا کبھی نہ روکیں۔ مارکیٹ کو تخلیق کرنے والے افراد سے متعلق جانیں، ٹریڈنگ کی کلاسز میں شرکت کریں، خبریں پڑھیں، چارٹ کے جائزوں کے ساتھ اپنی تحقیق سرانجام دیں، اور ان پیشہ ور افراد سے مشورہ کریں جن کا آپ احترام کرتے ہیں۔ آپ کی معلومات جتنی زیادہ ہوں گی – آپ کا خود پر اعتماد اور اطمینان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔
ٹریڈنگ کی مثبت سائیکالوجی کو برقرار رکھنے کی اہمیت
ٹریڈنگ قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کے حوالے سے پیش گوئی کرنے کا ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد ان متوقع حسابات کی بنیاد پر منافع کمانا ہوتا ہے۔ ہر ٹریڈ میں، آپ خطرات مول لے رہے ہوتے ہیں، کیونکہ اس بات سے کوئی واقف نہیں ہوتا کہ مستقبل میں کیا رکھا ہے، لہٰذا ٹریڈ میں ناکامی کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
نیز یہ اہم ہے کہ اس بنیادی سچائی کو ذہن میں رکھا جائے کہ کوئی انسان مستقبل کی درست پیش گوئی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ یہ فلسفیانہ نقطہ نظر آپ کے لیے ٹریڈنگ کو نہایت آسان بنانے میں مدد کرے گا۔ ہمیں خود کو اپنی ناکامیوں کے لیے قصور وار کیوں ٹھہرانا چاہیئے؟ ناکامیوں کے سبب پیش آنے والا دماغی خلل آپ کی کامیابی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ سے قبل دل کو دھڑکا لگا رہتا ہے نیز پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سابقہ ناکامیوں کو اپنی مستقبل کی ٹریڈنگ پر اثر اندار نہ ہونے دیں؛ بصورتِ دیگر، ٹریڈنگ کا پورا عمل ایک مایوس کُن منفیت میں تبدیل ہو جائے گا، جس کا اختتام نہایت افسوس ناک ہو گا۔
ٹریڈنگ دراصل اعداد کا ایک کھیل ہے، جہاں احتمال ہی نتائج کا تعین کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ہماری زندگی کے تمام پہلو ناقابل پیشگوئی ہوتے ہیں۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے، کہ اگر آپ خدا کو ہنسانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنے ارادوں سے آگاہ کریں۔ اس سچائی پر مبنی حقیقت کو تسلیم کریں، اور ناکامی کی صورت میں، اسے نظر انداز کریں، نتائج اخذ کریں، اور کھیل میں دوبارہ شامل ہو جائیں! مثبت سوچ اور بنیادی حقائق کو تسلیم کرنا خوشگوار اور کامیاب زندگی کی کنجیاں ہیں، جس میں ایک طویل مدتی اور منافع بخش ٹریڈنگ کیریئر بھی شامل ہیں۔
خلاصہ
ٹریڈنگ سائیکالوجی ایک نازک چیز ہوتی ہے۔ بہت سے عوامل ٹریڈرز کو پریشان کر سکتے ہیں، اور انہیں مسلسل منافع کمانے سے روک سکتے ہیں۔ فاتحانہ سوچ کا حامل کامیاب ٹریڈر بننے کے لیے، آپ کو مسلسل اپنی ذہنی صحت کا جائزہ لینا چاہیئے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہیئے۔ ٹریڈنگ کا نظم و نسق، مسلسل سیکھنے کا عمل، ٹریڈنگ کے منصوبے اور حکمت عملیوں پر سختی سے قائم رہنا، اور ذہنی مشاغل جیسے عوامل، مثبت سوچ رکھنے اور آپ کے فنڈز میں اضافہ کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ ہماری گائیڈز اور تجاویز، ٹریڈنگ کے نفسیاتی پہلو میں بہتری لانے میں آپ کی مدد کریں گے۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور FBS کے ساتھ اپنے ٹریڈنگ کے شاندار سفر کا آغاز کریں۔