1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. کاپی ٹریڈنگ اور سوشل ٹریڈنگ میں MT5
2023-06-28 • اپ ڈیڈ

کاپی ٹریڈنگ اور سوشل ٹریڈنگ میں MT5

cover.jpgMetaTrader 5 بہت سارے ٹریڈنگ کے مواقعوں کیساتھ ایک معروف ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے، جس میں تکنیکی تجزیہ کے ٹولز کو فراہم کرنے سے لے کر ٹریڈنگ گروپ چیٹس بنانے تک سب کچھ موجود ہے۔ اس مضمون میں ، ہم MT5 کے فریم ورک میں کاپی ٹریڈنگ اور سوشل ٹریڈنگ کے میکانزم پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

آئیے MetaTrader 5 کی کچھ بنیادی خصوصیات کے ساتھ شروع کرتے ہیں!

MetaTrader 5 کیا ہے؟

MetaTrader 5، یا MT5، کرنسیز، اسٹاکس اور فیوچرز کے ساتھ کام کرنے کے لئے ایک کثیر اثاثہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ MT5 مالیاتی مارکیٹوں کی ایک بڑی تعداد میں ٹریڈنگ کے لئے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے۔

MT5 کی مدد سے، آپ کو قیمتوں کے جامع تجزیہ کے لیے ٹولز استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ٹریڈرز مکمل تکنیکی اور بنیادی تجزیہ انجام دے سکتے ہیں، الگورتھمک ٹریڈنگ پروگرامز کو شامل کرسکتے ہیں اورایسے ماہرین کی ٹریڈز کو کاپی کرسکتے ہیں جن کے ساتھ وہ چلنا چاہتے ہیں۔

ٹریڈ آرڈرز کا اکاؤنٹنگ سسٹم

دیگر ٹولز کے ساتھ ساتھ، پلیٹ فارم مارکیٹ کی گہرائی اور آرڈرز اور ٹریڈز کی علیحدہ اکاؤنٹنگ کی تجویز دیتا ہے۔ روایتی نیٹنگ سسٹم اور ہیجنگ آپشن سسٹم جیسے آرڈر اکاؤنٹنگ سسٹمز میں موجود ہیں۔ مختصر طور پر، پہلا ٹریڈرز کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ہر ایک کو علیحدہ ٹریڈ کے طور دیکھتے ہوئے بہت ساری پوزیشنیں کھول سکیں۔ جبکہ دوسرے پر صرف ایک انسٹرومنٹ کے لئے ایک پوزیشن کھلی رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹریڈرز اسٹاک مارکیٹ پر نیٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں؛ جبکہ ہیجنگ Forex ٹریڈنگ کے بارے میں ہوتی ہے۔

ٹریڈ آرڈرز

MT5 کی ایک طاقتور فعالیت ٹریڈرز کو ٹریڈنگ آپریشنز انجام دینے کے لئے آرڈر لگانے کی اجازت دیتی ہے۔ MT5 مختلف قسم کے آرڈرز کو سپورٹ کرتا ہے جو ٹریڈنگ کو لچک پذیر اور منافع بخش بناتے ہیں۔ آرڈرز کی دو بنیادی اقسام ہیں: مارکیٹ اور زیر التوا آرڈرز۔ اس کے علاوہ، MT5 پلیٹ فارم ”اسٹاپ لاس“ اور ” ٹیک پرافٹ“ کی حدوں کو سپورٹ کرتا ہے جو ٹریڈرز ٹریڈز پر سیٹ کرسکتے ہیں۔ ٹریڈنگ کے مقاصد جاننے کے بعد، آپ آرڈر کے نفاذ کے چار طریقوں کو قائم کرسکتے ہیں: مارکیٹ، فوری عمل درآمد، ایکسچینج، اور درخواست پر عملدرآمد۔

تکنیکی تجزیہ

MT5 تکنیکی تجزیہ کے لئے تمام ضروری ٹولز فراہم کرتا ہے، ٹریڈرز کو اسٹاک کے 100 چارٹس تک کھولنے کی اجازت دیتا ہے، اور Forex کے تازہ ترین نرخ فراہم کرتا ہے۔ ٹائم فریم کے اکیس آپشنز ٹریڈرز کو چھوٹی سے چھوٹی قیمتوں میں تبدیلیوں پر اپڈیٹ رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔ پلیٹ فارم تقریباً 80 تکنیکی انڈیکیٹرز اور دیگر ٹولز کے ساتھ مکمل ہے، جو ایک جامع ٹریڈنگ ٹول کٹ تشکیل دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، MQL5 کا استعمال کرتے ہوئے، آپ اضافی انڈیکیٹرز اور ٹریڈنگ روبوٹس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

بنیادی تجزیہ

MT5 کے ساتھ، آپ 24/7 اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم مالیاتی مارکیٹوں کو متاثر کرنے والی تازہ ترین عالمی خبریں وصول کرتا ہے۔ ناقابل یقین حد تک کراس فنکشنل ہونے کی وجہ سے، MT5 مختلف ممالک کے بنیادی میکرو اکنامک عوامل کے ساتھ معاشی کیلنڈر پیش کرتا ہے، جو کامیاب ٹریڈنگ کے لئے اہم ہے۔

ٹریڈ سگنلز

مختلف پلیٹ فارم کی فعالیت میں ٹریڈنگ سگنلز سروس بھی شامل ہوتی ہے، جس میں ٹریڈرز کے اکاؤنٹس دکھائے جاتے ہیں جو اپنی آن لائن مشق کو ظاہر کرتے ہیں۔ لہذا، آپ بہترین ٹریڈرز کے سگنلز کو سبسکرائب کرسکتے ہیں، اور تمام سگنل ٹریڈز خود بخود آپ کے اکاؤنٹ میں کاپی ہوجائے گی۔

کاپی ٹریڈنگ کے علاوہ، صارفین MQL5 کمیونٹی چیٹ میں بات چیت کرسکتے ہیں، جو انہیں اپنے ٹریڈنگ علم کو بڑھانے، تجاویز کا اشتراک کرنے، مخصوص حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال اور نفاذ کرنے اور اعتماد حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

آئیے کاپی ٹریڈنگ اور سوشل ٹریڈنگ کے عمل کے بارے میں تفصیل سے جائیں اور ان ٹریڈنگ طریقوں میں MT5 کے کردار پر تبادلہ خیال کریں۔

1904-05.jpg

کاپی ٹریڈنگ کیا ہے؟

اس صورت میں کیا ہوگا اگر آپ ٹریڈنگ کے بارے میں سب کچھ سیکھنے میں سالوں خرچ نہیں کرتے ہیں لیکن پروفیشنلز ٹریڈرز کے اقدامات کو کاپی کرتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں؟ جی ہاں، یہ کاپی ٹریڈنگ کے ساتھ ممکن ہے۔

کاپی ٹریڈنگ، ٹریڈنگ کی ایک شکل ہے جہاں ٹریڈرز خود بخود طریقہ کار سے یا دستی طور پر منتخب کئے گئے پروفیشنلز کی پوزیشنوں کو کاپی کرتے ہیں۔ اس میں ٹریڈ کے بارے میں اپنے فیصلے خود کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ آپ ایک منافع بخش تجربہ رکھنے والے ٹریڈر کو منتخب کرتے ہیں اور جس کا ٹریڈنگ اسٹائل آپ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہو، پھر اس کی ٹریڈز کاپی کرتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ اس بات کو ذہن نشین کر لیں تو یہ فائدہ مند ہو گا کہ کسی اور کی ٹریڈز کی نقل کرنے سے آپ کے علم میں اضافہ نہیں ہو سکتا تاوقتیکہ آپ کسی اور کی کارروائیوں اور مارکیٹ کی تغیر پذیر صورت حال کا تفصیلی جائزہ نہ لے لیں۔

کاپی ٹریڈنگ تمام مالی مارکیٹوں میں، جیسے Forex، اسٹاک مارکیٹ، کرپٹوکرنسی مارکیٹ وغیرہ، میں وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے، خاص طور پر نوآموزوں ٹریڈرز یا ان لوگوں کے درمیان جو کچھ عرصے کے لئے مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

MetaTrader 5 اور کاپی ٹریڈنگ

MT5 بروکرز اور ٹریڈرز کے درمیان ایک معروف ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ کاپی ٹریڈ کی خصوصیت بنیادی افعال میں سے ایک ہے اور بہت مقبول ہے۔

MT5 ایک ٹریڈنگ سگنلز سروس فراہم کرتا ہے جہاں ٹریڈرز اپنی ٹریڈنگ سرگرمی کو آن لائن دیکھاتے ہیں۔ یہاں، آپ اطمینان بخش سگنل فراہم کنندہ کا انتخاب کرسکتے ہیں، اسے سبسکرائب کرسکتے ہیں اور اسکی ٹریڈز کو کاپی کرسکتے ہیں۔ تاہم، سبسکرائب کرنے سے پہلے اپنا کچھ وقت نکالیں اور سگنل فراہم کنندہ کی کارکردگی اور شرح تبادلہ بارے جانیں۔ ان مقاصد کے لئے، آپ اپنے Meta Trader چارٹس پر سگنلز کو دیکھ سکتے ہیں اور آن لائن ایپلیکیشن اور اس کی کارآمدی کے نتائج کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ مفت سگنلز کا انتخاب کرتے ہیں تو، آپ کے پاس کسی بھی مالی خطرے کے بغیر سروس کے معیار کا تعین کرنے کے لئے اپنے ڈیمو اکاؤنٹ کا استعمال کرنے کا آپشن موجود ہے۔

MT5 پلیٹ فارم پر"ٹول باکس" سے "سگنلز" پر کلک کرنے سے، آپ مندرجہ ذیل پہلوؤں سے ٹریڈ سگنلز سروس کے کارآمد ہونے کا اندازہ لگا سکتے ہیں:

  • منافع اور نقصانات۔ صارفین سگنل کی بنیاد پر منافع اور نقصانات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ کاپی ٹریڈ سے پہلے، سگنلز کے لائف ٹائم کے دوران زیادہ سے زیادہ نقصانات بارے "رسکز" ٹیب پر کلک کرکے جاننا بہت ضروری ہے۔ "بیلنس کے لحاظ سے مطلق ڈرا ڈاؤن" ابتدائی ڈپازٹ کے بارے میں بیلنس کی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ "زیادہ سے زیادہ" بیلنس کی زیادہ سے زیادہ کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ بیلنس اور ایکوٹی کے ذریعہ "ریلیٹو ڈرا ڈاؤن" فیصدی شرح میں زیادہ سے زیادہ نقصان کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پیرامیٹرز جتنے بلند ہوں گے، سگنل فراہم کنندہ اتنا ہی زیادہ خطرہ مول لے رہا ہوگا۔
  • ٹریڈ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیولز۔ سنگلز فراہم کنندہ کی ساکھ کا اندازہ لگانے کے لیے سگنلز کی بنیاد پر انجام دی گئی ٹریڈز کے ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس کو دیکھنے سے بھی اندازہ لگانا ممکن ہے۔
  • براہ راست سگنل فراہم کنندہ سے معلومات۔ 'نیوز' ٹیب فراہم کنندہ اور سبسکرائبرز کے درمیان مواصلات پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہاں آپ سگنل کے آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں، جس میں قلیل مدتی اہداف، پچھلے مہینے کے ٹریڈنگ کے نتائج، اور کچھ سفارشات شامل ہوتیں ہیں۔
  • ٹریڈرز کو سگنل کے سبسکرائبرز کی طرف سے پوسٹ کردہ ریٹنگ پر خصوصی توجہ دینی چاہئے جو پہلے ہی ٹریڈز کی کاپی کرچکے ہیں اور مختلف مارکیٹ کے حالات میں طویل عرصے تک فراہم کنندہ کے کام اور سگنل کی کارکردگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ صارفین کے کمنٹس آپ 'ریویوز' ٹیب میں تلاش کرسکتے ہیں۔

آپ کی آسانی کے لئے، تمام سگنل فراہم کنندگان کو ان کے ٹریڈنگ نتائج کی بنیاد پر سب سے زیادہ کامیاب سے کم کامیاب میں ترتیب دیا جاتا ہے۔ MetaTrader 5 میں براہ راست جس سگنل کو آپ ترجیح دیتے ہیں اسے منتخب کریں، اس سے منسلک ہوں، اور ٹریڈ کو کاپی کریں۔

اس کے علاوہ، MT5 ٹریڈرز کو سگنل فراہم کنندہ کی ڈیلز کو کاپی کرنے کے لئے ورچوئل ہوسٹنگ سروس رینٹ پر لینے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ورچوئل ہوسٹنگ سروس ٹریڈنگ روبوٹس کی بلا تعطل ایکٹیویٹی کو یقینی بناتی ہے اور چوبیس گھنٹے سبسکرپشن کے سگنل دیتی ہے!

یاد رکھیں کہ MT5 کے ساتھ ، آپ خود سگنلز فراہم کنندہ بن سکتے ہیں! ایسا کرنے کے لئے، آپ کو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو سگنلز فراہم کنندہ کے طور پر رجسٹر کرنا چاہئے – اپنے پروفائل کے "سیلر" ٹیب، سبسکرپشن کی قیمت بارے وضاحت کریں، اور ٹریڈنگ جاری رکھیں۔ اس طرح، آپ اضافی انعامات حاصل کرتے ہوئے ایک سگنلز فراہم کنندہ کے طور پر ترقی کریں گے۔

سوشل ٹریڈنگ کیا ہے؟

جیسا کہ نام سے واضح ہوتا ہے، سوشل ٹریڈنگ ایک ایسی ٹریڈنگ کی شکل ہے جہاں خودکار طریقے سے کسی کی کاپی کرنے کے علاوہ سوشل عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔ سوشل ٹریڈنگ میں، ٹریڈرز معقول اور متوازن ٹریڈنگ کے فیصلے کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ یہ زیر بحث ٹریڈنگ کی شکل ٹریڈرز کو تجربہ کار ٹریڈرز کے عملی تجربے سے سیکھنے، مشورے حاصل کرنے اور رائے کا اشتراک کرنے کے قابل بناتی ہے۔

خلاصے میں، سوشل ٹریڈنگ آن لائن مواصلات کے ذریعہ ٹریڈرز کے مابین معلومات کے تبادلہ کی ایک شکل ہے، جو ٹریڈرز کے دائرہ کاروں کو بڑھاتی ہے اور اضافی ٹریڈنگ اقدامات کرنے کی طرف لے کر جاتی ہے۔ ٹریڈرز بنیادی طور پر ٹریڈر کی پروفائل، اسٹائل اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

سوشل ٹریڈنگ کی سب سے اہم خصوصیت ٹریڈرز کی آزادی ہے کیونکہ وہ ٹریڈز کو کاپی کیے بغیر ٹریڈنگ کے فیصلے خود کرتے ہیں۔

سوشل ٹریڈنگ نوآموزوں کو ٹریڈرز کے طور پر بہت تیزی سے بڑھنے میں مدد کرتی ہے اور اگر وہ چاہیں تو آسانی سے ماہرین کی ٹریڈز اور حکمت عملیوں کو کاپی کرسکتے ہیں۔

سوشل ٹریڈنگ میکانزم بہت سے طریقوں سے عام سوشل میڈیا سے مطابقت رکھتا ہے اور حالیہ برسوں میں وسیع پیمانے پر پھیل گیا ہے۔

MT5 اور سوشل ٹریڈنگ

MetaTrader5 میں بہت ساری ٹریڈنگ چیٹس اور چینلز ہیں جن میں آپ پلیٹ فارم کی متعدد خصوصیات کو تلاش کرنے اور دوسرے ٹریڈرز کے ساتھ ٹریڈنگ میں دلچسپی لینے کے لئے شامل ہوسکتے ہیں۔

سب سے پہلے، آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لئے MQL5 کمیونٹی میں ایک اکاؤنٹ بنانا چاہئے۔ ایسا کرنے کے لئے، MetaTrader5 اپلیکیشن کھولیں، مینو میں سے ”ٹولز“ پر کلک کریں، پھر – ”آپشنز“۔ ”کمیونٹی“ ٹیب پر جائیں اور اپنا MQL5 اکاؤنٹ بنائیں۔ اب آپ کو MT5 اور کچھ دوسرے مواصلاتی ذرائع تک رسائی حاصل ہے۔

منفرد ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹریڈرز کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے یا وہاں ٹریڈنگ چینلز چلانے کے قابل بناتا ہے۔ بلٹ ان چیٹس ٹریڈرز کو ایپلیکیشن کو تبدیل کیے بغیر چیزوں پر تبادلہ خیال کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔

تمام میسنجرز کی طرح، MT5 چیٹس میں معلومات کا اشتراک کرنے کے لئے مختلف آپشنز ہیں۔ آپ گروپ اور چینل دونوں میں شامل ہو سکتے ہیں یا انکو بنا سکتے ہیں۔

ایک اصول کے طور پر، چینلز بڑے پیمانے پر معلومات جیسے تازہ ترین خبریں، ٹریڈ سگنلز پر اپ ڈیٹس، یا دیگر اہم معلومات پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔ چینل عوامی اور نجی دونوں ہو سکتے ہیں۔ چینلز کی ایک خاص خصوصیت یہ ہے کہ ان میں یکطرفہ گفتگو ہوتی ہے جہاں صرف منتظم کچھ چیزیں پوسٹ کرتا ہے، اور صارفین اسے پڑھتے ہیں۔

وہیں، گروپ چیٹس ٹریڈرز کے مابین فعال مواصلات کے لئے ہوتیں ہیں۔ گروپ چیٹ میں، شرکاء عوامی طور پر اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ گروپ چیٹس ٹریڈنگ حکمت عملی کی تشکیل یا پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لحاظ سے کارآمد ہوتیں ہیں۔

کچھ کلکس کے ساتھ، ٹریڈرز ذاتی چیٹس، گروپس اور چینلز کے درمیان سوئچ کرسکتے ہیں۔ جب آپ ماؤس کو آئیکن پر لے جاتے ہیں، تو متعلقہ ٹول ٹپ آپ کی مدد کے لئے ظاہر ہوتا ہے۔

MetaTrader 5 اور MQL5 کی پوری مواصلاتی ترقی ٹریڈرز کو ٹریڈنگ خیالات اور تازہ ترین خبروں پر تبادلہ خیال کرنے، ٹریڈنگ کے فیصلوں پر مشورہ دینے یا حاصل کرنے، اور منتخب کردہ ماہرین کے ٹریڈنگ اسٹائل اور خود ان کی ٹریڈز کو کاپی کرنے کی صلاحیت کے ساتھ دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ مجموعی طور پر، MT5 صارفین کو اس تیارکردہ سوشل ٹریڈنگ ماحول کے ذریعے ٹریڈرز کے طور پر آگے بڑھنے کے قابل بناتا ہے۔

خلاصہ

MT5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم اپنی متعدد صلاحیت اور استعمال کی آسانی کے ساتھ صارفین کو حیرت انگیز کرتا رہتا ہے۔ MT5 کا خودکار کاپی ٹریڈنگ سسٹم بہترین طریقے سے تشکیل ہوا ہے۔ یہ ٹریڈرز کو منتخب ماہرین کے ٹریڈ سگنلز کو سبسکرائب کرنے اور کچھ کلکس کے ذریعے بغیر ذاتی وابستگی کے 24/7 منافع حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مزید برآں، MT5 اور MQL5 کمیونٹیز دوسرے ٹریڈرز کے ساتھ نیٹ ورک بنانے اور تجاویز اور حکمت عملیوں کا اشتراک کرنے کے لئے ایک بہترین مواصلاتی میکانزم تیار کرکے سوشل ٹریڈنگ کے پہلو کو بہتر بناتی ہیں۔

ہماری گائیڈز اور سفارشات آپ کو ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جاننے میں مدد دے گی۔ Telegram اور Instagram پر ہمارے ساتھ شامل ہوں اور FBS کے ساتھ اپنے ٹریڈنگ کے شاندار سفر کا آغاز کریں!

اکثر پوچھے گئے سوالات

MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 میں کیا فرق ہے؟

  1. پلیٹ فارمز کے مختلف ٹریڈنگ سے متعلقہ مقاصد۔ MT5 کو مختلف انسٹرومنٹس کی ٹریڈنگ کے لئے تیار کیا گیا ہے، جبکہ MT4 پلیٹ فارم Forex مارکیٹ پر ٹریڈنگ کے لئے کام کرتا ہے۔
  2. پروگرامنگ زبانیں۔ MT4 پلیٹ فارم MQL4 استعمال کرتا ہے جبکہ MT5 پلیٹ فارم – MQL5۔
  3. MT5 کو معاشی کیلنڈر کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو ٹریڈرز کو تمام تازہ ترین خبروں پر اپڈیٹ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

کیا MetaTrader5 مفت ہے؟

MT5 ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کے لئے ایک مفت ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔

کیا میں بروکر کے بغیر MetaTrader5 میں ٹریڈ کرسکتا ہوں؟

جی نہیں، آپ نہیں کر سکتے۔ حقیقی ٹریڈز صرف بروکر کے ساتھ کھولے گئے حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

کیا ہم کاپی ٹریڈنگ کو غیر فعال آمدنی کے طور پر غور کرسکتے ہیں؟

کاپی ٹریڈنگ ایک قسم کی غیر فعال آمدنی ہے کیونکہ منافع کمانے میں تھوڑی سی کوشش اور وقت لگتا ہے۔ تاہم، تمام خطرات سے آگاہ ہونا اور اپنے علم کی بنیاد پر کاپی ٹریڈنگ کے عمل کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

  • 183

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera