جیسی لیورمور: "ذاتی دلچسپی نے مجھے تجربہ کار بنایا۔" ٹریڈنگ میں تجربہ کیوں اہم ہے؟
"ذاتی دلچسپی نے مجھے تجربہ کار بنایا۔ اور دورانِ تدریس میں نے خود کو کوئی رعایت نہیں دی۔" جیسی لیورمور کا یہ مشہور اقتباس متعدد ٹریڈرز کو حوصلہ افزائی کے ماخذ اور ٹریڈنگ کے حوالے سے بصیرت کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ مگر اس کے حقیقی معنی کیا ہیں؟ نیز یہ ٹریڈنگ سے کیسے مطابقت رکھتا ہے؟ اس آرٹیکل میں آپ اس چیز کے بارے میں مزید جانیں گے۔
جیسی لیورمور کون تھا، اور اس نے ٹریڈنگ کو کیسے متاثر کیا تھا؟
جیسی لیورمور ایک معروف اسٹاک ٹریڈر اور مالیاتی لیجنڈ تھے جو بیسویں صدی کی پہلی تہائی میں US اسٹاک مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے محض 14 سال کی عمر میں اپنے ٹریڈنگ کے سفر کا آغاز کیا، اور 15 سال کی عمر تک، وہ $3.12 پر مشتمل اپنا پہلا منافع کما چکے تھے۔ اس کے بعد، ٹریڈنگ ان کا بنیادی پیشہ اور آمدن کا ذریعہ بن گئی تھی۔
کسی باضابطہ تعلیم کے بغیر ٹریڈنگ کے لیے محض اپنے ذاتی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے، لیورمور کم سرمائے کے باوجود بہت زیادہ پیسہ کمانے میں کامیاب رہے۔ یہ حقیقت ہے کہ انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اور ایسا محض ایک بار نہیں ہوا، مگر شدید نقصانات اٹھانے کے باوجود وہ ہمیشہ اپنا سرمایہ بڑھانے میں کامیاب رہے۔
جیسی لیورمور نے 1929 میں، اپنے ٹریڈنگ کیریئر کے عروج پر محض ایک دن میں $100 ملین کمائے، جو حالیہ ڈالرز کے $1.5 بلین کی رقم کے برابر ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ لیورمور نے یہ زبردست کامیابی اپنے ذاتی پیسے سے گریٹ ڈپریشن کے ابتدائی دنوں میں حاصل کی، یہ سمجھنا آسان ہے کہ انہوں نے اب تک کے سب سے عظیم ٹریڈرز میں سے ایک کا ٹائٹل کیسے حاصل کیا۔
ایک مستعد اور صاحبِ بصیرت ٹریڈر، لیورمور، بخوبی جانتے تھے کہ کون سی پوزیشنز کو اوپن کرنا ہے اور اپنا منافع کب وصول کرنا ہے۔ انہیں مارکیٹ میں گراوٹوں کا اندازہ لگانے کی غیر معمولی صلاحیت کی وجہ سے "دی بیئر آف وال سٹریٹ" کہا جاتا تھا۔ لیورمور نے بُل مارکیٹس کے دوران پوزیشنز کو دیر تک قائم رکھ کر اور رجحان کی سمت تبدیل ہونے پر اپنی پوزیشنز کو شارٹ کر کے، ٹرینڈ ٹریڈنگ حکمت عملی سے وابستہ رہنے کو ترجیح دی۔
جیسی لیورمور ایک ٹریڈنگ جرنل ہمراہ رکھتے تھے جس میں وہ اپنے تمام تجربات تحریر کیا کرتے تھے۔ وہ پہلے ٹریڈر تھے جنہوں نے غور کیا کہ مارکیٹ کے عمومی حالات کس طرح اسٹاک کی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی پیش گوئی کرنے کا طریقہ سیکھا۔ بعد ازاں، انہوں نے اپنی ٹریڈنگ کی تکنیکوں اور مارکیٹ سے متعلق مشاہدات کا عوام کے ساتھ اشتراک کیا، جس کا اس بات پر گہرا اثر پڑا کہ ٹریڈرز آنے والی دہائیوں تک اپنی حکمت عملیاں کیسے تشکیل دیتے ہیں۔
ٹریڈنگ کے حوالے سے جیسی لیورمور کی رائے
جیسی لیورمور نے ایک بار کہا تھا: "انسان کو اپنی تمام غلطیوں سے سیکھنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہر چیز کے دو رخ ہوتے ہیں۔ مگر اسٹاک مارکیٹ کا صرف ایک رخ ہوتا ہے، اور یہ بُل کی یا بیئر کی جانب نہیں ہوتا، بلکہ درست جانب ہوتا ہے۔"
جیسی لیورمور نے بطور ٹریڈر نمایاں شہرت حاصل کی، تاہم یہ انتھک محنت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہیں یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے، اور اس سے بھی زیادہ وقت اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ایک مضبوط ٹریڈنگ منصوبہ تیار کرنے میں لگا۔ اور پھر بھی، انہیں ایک نہیں بلکہ کئی بڑے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے منصوبے سے انحراف کیا، نیز ایسی غلطیاں کیں جن سے بچا جا سکتا تھا۔
اس کے باوجود، یہ سب انہیں مسلسل کوششوں سے روک نہیں سکا، نیز وہ بتدریج اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے رہے اور اپنے ٹریڈنگ منصوبے کو بہتر بناتے رہے۔ نوٹ کریں کہ جیسی لیورمور ایک ایسے دور میں رہتے تھے جب ٹریڈنگ کے حوالے سے نصابی کتب، مفت اسباق میسر نہیں تھے، اور کسی کو بھی جامع تجزیے تک فوری رسائی حاصل نہیں ہوتی تھی۔ جیسی لیورمور کو اپنا تمام علم مشکل طریقے سے حاصل کرنا پڑا — بذریعہ پریکٹس۔
لیورمور کہا کرتے تھے، "ذاتی دلچسپی نے مجھے تجربہ کار بنایا"، اور ان کے لیے، یہ ایک واضح سچائی تھی۔ محض پریکٹس نے انہیں ٹریڈنگ کا تجربہ حاصل کرنے کے قابل بنایا جس سے انہیں اپنی زندگی کی سب سے بڑی ٹریڈز انجام دینے میں مدد ملی۔ محض گیم کھیلنے، اس کی تفصیلات جاننے، اور اپنے طور پر اس کے اصول دریافت کرنے سے انہیں اپنی اہل پوزیشن حاصل کرنے میں مدد ملی تھی۔ ٹریڈنگ کے لیے تجربہ اہم ہوتا ہے، اور جیسی لیورمور اس عظیم کہاوت کی زندہ مثال ہیں۔
ٹریڈنگ میں تجربہ: یہ کیوں اہم ہے؟
جب ٹریڈنگ کی بات آتی ہے تو تجربہ نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ٹریڈنگ کی منصوبہ بندی کرنے، مارکیٹ کا تجزیہ کرنے، اور پوزیشنز اوپن اور کلوز کرنے کے لیے علم کی ضرورت ہوتی ہے جو پریکٹس کے بغیر حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
بلاشبہ، ٹریڈنگ کے نظریات پر مبنی بنیادی باتیں سیکھنے کے کئی طریقے موجود ہیں، مگر اس معلومات کا اطلاق پریکٹسمیں کرنا بذات خود ایک چیلنج ہے۔ حقیقی زندگی کی ٹریڈنگ نصابی کتب یا آن لائن اسباق میں بیان کردہ باتوں کی نسبت زیادہ تیز رفتار اور اعصاب شکن ہے، اس لیے مسلسل حرکت پذیر چارٹس میں الجھ جانا آسان ہے۔ ان حالات میں کام کے حوالے سے تجربہ حاصل کرنا ایک کامیاب ٹریڈر بننے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
غلطیاں کرنا تجربے کا ایک اور رخ ہے جس پر شاذ و نادر ہی کوئی بات کرتا ہے۔ غلطیوں سے نمٹنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، تاہم ٹریڈنگ کی غلطیاں ایک تباہ کن واقعہ کی طرح محسوس ہو سکتی ہیں کیونکہ پیسہ جو داؤ پر لگا ہوتا ہے۔ تاہم ان غلطیوں سے حاصل کردہ نتائج سے نمٹنے کے لیے آپ جو کام کرتے ہیں اور ان ناکامیوں سے جو نتائج آپ اخذ کرتے ہیں یہ باتیں بھی آپ کے ٹریڈنگ کے تجربے کو بڑھانے میں حصہ ڈالتی ہیں۔ غلطیاں کرنے کے بعد ان سے سیکھنا آپ کو مستقبل میں ان سے بچنے اور اپنی موجودہ ٹریڈنگ حکمت عملی کو تقویت دینے میں مدد دے سکتا ہے۔
مزید برآں، ٹریڈںگ کا زیادہ تجربہ، آپ کو پُر اعتمادمحسوس کرنے اور زیادہ باخبر فیصلے کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ آپ کو اپنے فیصلوں کے حوالے سے زیادہ پُریقین ہونے اور اپنی بصیرتوں پر زیادہ اعتماد رکھنے کی ترغیب دیتا ہے، جو ٹریڈرز کے لیے ایک نہایت اہم خصوصیت ہے۔ نیز اعصاب شکن حالات میں آپ کے گھبرانے کے امکانات کم ہیں اور آپ زیادہ آسانی سے بچاؤ کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ کی تعلیم: ٹریڈنگ میں تجربہ حاصل کرنے کا طریقہ کار
تو آپ ٹریڈنگ میں تجربہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ اچھا، تو ایسا کرنے کے لیے محض ایک ہی درست طریقہ موجود نہیں ہے۔ متعدد ذرائع سے اپنے ٹریڈنگ کے تجربے میں اضافہ کرنا نیز مارکیٹ اور ٹریڈنگ کی مہارتوں کے حوالے سے اپنے فہم کو بہتر بنانے کے لیے ہر دستیاب موقع سے فائدہ اٹھانا اچھی بات ہے۔
ٹریڈنگ سے متعلقہ کتابیں پڑھیں اور مزید
کتابیں ہمیشہ سے ہی علم کے حصول کا سب سے مشہور اور موثر ذریعہ رہی ہیں، اور ٹریڈنگ کی کتابیں غیر معمولی ہوتی ہیں۔ بہت سے مشہور ٹریڈرز نے مالیاتی مارکیٹس سے متعلق اپنے تجربات کے حوالے سے کتابیں لکھی ہیں جن میں پروفیشنل ٹریڈر بننے کے طریقہ کار کے سلسلے میں متعدد تجاویز شامل ہیں۔ حتیٰ کہ جیسی لیورمور نے اسٹاکس میں ٹریڈ کرنے کا طریقہ کار کے عنوان سے ایک کتاب لکھی تھی، جس میں انہوں نے اپنے سسٹم کی وضاحت کی ہے اور اپنی کامیاب ٹریڈنگ کے اصولوں کا اشتراک کیا۔ آغاز کاران کے لیے کچھ دیگر قابلِ ذکر کتابوں میں ذی شعور سرمایہ کار از بنجمن گراہم اور مالیاتی مارکیٹس کے تکنیکی تجزیات از جان مرفی شامل ہیں۔
تجربہ کار ٹریڈرز کو فالو کریں
تجربہ کار ٹریڈرز کے پاس شیئر کرنے کے لیے ہمیشہ اچھا مشورہ ہوتا ہے، اس لیے ان کی تجاویز اور حکمت عملیوں پر عمل کرنا آغاز کاران کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ آج کل، متعدد تجربہ کار ٹریڈرز اپنے بلاگز اور YouTube چینلز پر اپنی کامیابیوں کے ریکارڈز محفوظ رکھتے ہیں، لائیو سٹریمز کرتے ہیں، اور اس سے متعلق اسباق فراہم کرتے ہیں کہ ناتجربہ کار ٹریڈرز اپنی حکمت عملیوں کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ ابھی آغاز کر رہے ہیں تو آپ فالو کرنے کے لیے باآسانی کسی کو تلاش کر سکتے ہیں، کیونکہ امکانات لامحدود ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کریں
لائیو ٹریڈنگ کا آغاز کرنے سے قبل، آغاز کاران ڈیمو اکاؤنٹ کھولنے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ڈیمو اکاؤنٹ ایک مصنوعی ٹریڈنگ ماحول ہے جو ناتجربہ کار ٹریڈرز کو ورچوئل رقم کی ٹریڈنگ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کی پریکٹس کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ انہیں ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے آشنا ہونے، ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کو جانچنے، مارکیٹ کا تجربہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے زیادہ با اعتماد بننے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔
ایک صلاح کار تلاش کریں
جب آپ کو اپنی پہلی دو (یا درجن بھر) ٹریڈز میں رہنمائی کے لیے کوئی شخص میسر ہوتا ہے تو وہ آپ کی پریشانیوں کو کم اور آپ کو ناقابلِ تلافی غلطیوں سے بچنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ٹریڈنگ کے وسیع تجربے کا حامل شخص صلاح کار کہلاتا ہے اور وہ آغاز کاران کو بالکل ابتداء سے تعلیم دینے کا خواہاں ہوتا ہے۔ ٹریڈنگ خاصی مشکل ہوتی ہے، خصوصاً جب آپ آغاز کر رہے ہوں، اس لیے اپنے علم کا اشتراک کرنے والے کسی ماہر کا ساتھ آپ کو مفید تجربہ تیزی سے حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
ٹریڈنگ جرنل رکھنا
اپنی ٹریڈز کے ریکارڈز کا حامل ٹریڈنگ جرنل رکھنا نہایت اچھی عادت ہے، اور حتیٰ کہ پروفیشنل ٹریڈرز بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنی ٹریڈز سے متعلق ہر اہم تفصیل لکھنے کی ضرورت ہو گی:
- اندراج اور اخراج کے پوائنٹس
- ٹائمنگ
- سپورٹ اور مزاحمت کے لیولز
- مارکیٹ کی یومیہ اوپننگ اور کلوزنگ
یہ معلومات آپ کو ان باتوں سے متعلق بصیرت حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے کہ آپ کی کامیابی یا ناکامی میں کس کا کردار ہے، آپ نے کیا صحیح یا کیا غلط کیا، نیز اپنے تجربے سے کیا سیکھا۔
ٹریڈنگ فلور کا حصہ بنیں
بلاشبہ، آپ ٹریڈنگ میں فعال طور پر شرکت کیے بغیر حقیقی مفید تجربہ حاصل نہیں کر سکتے۔ اگر آپ ابتداء میں گھبراہٹ محسوس کر رہے ہیں، تو اپنے پورے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو خطرے میں ڈالے بغیر چھوٹی ٹریڈز کے ساتھ آغاز کرنے کی کوشش کریں۔ جونہی آپ کو اطمینان حاصل ہو جائے، تو اس کے بعد آپ اپنی ٹریڈز کا سرمایہ بڑھا سکتے ہیں۔ اور اگر کچھ غلط ہو جاتا ہے تو اپنی ٹریڈنگ حکمت عملی میں ترمیم کرنا ہرگز نہ بھولیں۔ آخر کار، آپ نے جو تجربہ حاصل کیا وہ اسی مقصد کے لیے تو تھا۔
خلاصہ
ٹریڈر کا راستہ مشکلات سے بھرا ہے۔ اگر آپ ٹریڈنگ کو بطور کیریئر اپنانا چاہتے ہیں، تو آپ کو کافی زیادہ مشکلات پر قابو پانے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ ابھی محض ٹریڈنگ کا آغاز کر رہے ہیں تو اس صورت میں نہایت اہم چیز تجربہ حاصل کرنا ہے۔ ٹریڈنگ کا تجربہ آپ کو اپنے فیصلوں کے حوالے سے زیادہ با اعتماد محسوس کرنے، غلطیوں سے بچنے، اور زیادہ کامیاب حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہے نیز اس کی مدد سے آپ زیادہ پیسہ کمانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ تو، کیا آپ گیم کا حصہ بننا پسند کریں گے؟