ایک پیشہ ور ٹریڈر کیسے بنیں؟
پیشہ ور ٹریڈر کون ہیں؟
ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں مزید جاننے اور اپنی ٹریڈنگ سے حقیقی رقم حاصل کرنے کے بعد، آپ ایک پیشہ ور ٹریڈر بننے کے بارے میں سوچنا شروع کر سکتے ہیں۔ لیکن کونسی چیز پیشہ ور ٹریڈر بناتی ہے؟
اچھا تو، پیشہ ور ٹریڈر واضح طور پر ٹریڈنگ کو اپنا کل وقتی کیریئر بناتے ہیں۔ یہ لوگ فنانس اور کاروبار کو سمجھتے ہیں اور مالیاتی منڈیوں سے پیسہ کمانے کیلئے اپنے علم کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کا تجزیہ کرنے، خاص طور پر اس اثاثے کیلئے تیار کردہ تجارتی حکمت عملی تیار کرنے، اور کامیاب ٹریڈنگ سے فائدہ اٹھانے کیلئے ان پر عمل درآمد کرنے میں کافی وقت صرف کرتے ہیں۔ پیشہ ور ٹریڈر ایک ہی دن (ڈے ٹریڈر) میں یا کئی دنوں (سونگ ٹریڈرز) کے اندر اندر ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ ہر تجارتی انداز میں مخصوص اپیلیں ہوتی ہیں، اور پیشہ ور ٹریڈر اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ کس چیز میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں، آپ اس بارے میں مزید جانیں گے کہ ٹریڈنگ، ممکنہ تنخواہ کی توقعات، اور مستقبل میں ایک پیشہ ورانہ تجارتی کیریئر آپ کو کیا دے سکتا ہے۔
اہم نکات
- پیشہ ور ٹریڈرز ٹریڈنگ کو ہی اپنا کل وقتی کام بناتے ہیں اور کسی کمپنی کیلئے کام کر سکتے ہیں یا وہ خود ملازمت کر سکتے ہیں۔
- پیشہ ور ٹریڈرز کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مالیاتی منڈیاں کیسے کام کرتی ہیں اور کامیاب نتائج کو یقینی بنانے کیلئے اپنی حکمت عملیوں اور تکنیکوں کو کیسے تیار کرنا ہے۔
- ٹریڈنگ انڈسٹری میں اگلی دہائی کے دوران ترقی کے روشن امکانات ہیں، اس لیے اب ایک پیشہ ور ٹریڈر بننے کا بہترین موقع ہے۔
- ایک پیشہ ور ٹریڈر کیطور پر کسی بھی کمپنی کیلئے کام کرنا زیادہ مستحکم ہوتا ہے، جب کہ ایک آزاد ٹریڈر ہونے کے ناطے آپ کو اپنے کام کے ماحول کو اپنی خواہشات اور ضروریات کیمطابق ترتیب دینے کی اجازت ملتی ہے۔
پیشہ ور ٹریڈر کیسے بنیں
پیشہ ور ٹریڈر بننے کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ کو بہت سی چیزیں جاننے کی ضرورت ہے۔ پیشہ ور ٹریڈر قسمت یا مالیاتی منڈیوں کے کام کرنے کے بارے میں غیر واضح معلومات پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔ وہ فیصلے کرنے سے پہلے ہر مخصوص ٹریڈ کے بہت سے پہلوؤں کا تجزیہ کرتے ہیں، جو انہیں شوقیہ ریٹیل ٹریڈرز سے مختلف بناتا ہے۔ تو اس سے پہلے کہ آپ اپنا کام چھوڑیں پیشہ ورانہ ٹریڈنگ کو آگے بڑھانے کے لیے، درج ذیل چیزوں کو سیکھنا یقینی بنائیں۔
ٹریڈنگ کی بنیادی باتیں جانیں
آپ بنیادی باتوں کی ٹھوس سمجھ کے بغیر پیشہ ورانہ طور پر ٹریڈنگ شروع نہیں کرسکتے ہیں۔ اس میں موجودہ مالیاتی منڈیوں کے بارے میں معلومات، قیمتوں کی نقل و حرکت، ضروری تجارتی آلات اور اشارے، ٹریڈنگ کیلئے ابتدائی سرمائے کی کتنی ضرورت ہے، ٹریڈرز کس قسم کے چارٹ استعمال کرتے ہیں، اور بہترین ٹریڈنگ کب ہوتی ہے۔ یہ معلومات آن لائن اور بہت سی کتابوں کی دکانوں میں مل سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ آپ ابتدائی افراد کیلئے مفت کورسز بھی تلاش کر سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ کو یہ جاننے کیلئے ضروری ہے کہ ٹریڈنگ میں کیا شامل ہے۔ FBS میں ایک گائیڈ بک بھی ہے جو کہ ابتدائی اور زیادہ تجربہ کار ٹریڈرز کو فاریکس اور ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرتی ہے، عام طور پر، ہر روز۔
اعلی درجے کی بنیادی باتیں سیکھیں
ٹریڈنگ کی بنیادی باتیں سیکھنے کے بعد، پیشہ ور ٹریڈرز کو اپنے علم کو بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ مثال کیطور پر، اگر آپ فاریکس ٹریڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو کرنسی کی قیمتوں، پوائنٹس، فاریکس ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں، اور دیگر مفید معلومات کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ ایک خاص مارکیٹ کے بارے میں مزید جاننے سے آپ کو ماہر بننے اور پیشہ ورانہ ٹریڈنگ کو آسان بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طرح آپ ٹریڈنگ کی بنیادی باتوں سے لیکر، آن لائن اور کتابوں میں ایڈوانس یعنی اعلی درجے کی بنیادی باتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اس مارکیٹ کے بارے میں مزید جدید کورس لے سکتے ہیں جس میں آپ کی دلچسپی ہے۔
ٹریڈنگ کی حکمت عملی اور تکنیک تیار کریں
اگلی چیز جو ہر پیشہ ور ٹریڈر کو جاننا ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ تجارتی حکمت عملیاں اور تکنیکیں کیا ہیں اور انہیں حقیقی زندگی میں ٹریڈنگ میں کیسے لاگو کیا جاسکتا ہے۔ اس میں قیمتوں کے چارٹس اور چارٹ کے نمونوں، تکنیکی تجزیہ کے آلات، تیزی اور مندی کے رجحانات، اور کامیاب تجارتی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ان کا استعمال کرنے کے بارے میں سیکھنا شامل ہے۔
اس معاملے میں، مفت آن لائن وسائل اتنے مددگار نہیں ہوں گے جتنا کہ وہ تفصیلات میں جانے کے بغیر مزید عمومی حکمت عملیوں اور تکنیکوں کو بیان کرتے ہیں۔ مزید جدید اور موثر حکمت عملیوں کو جاننے کیلئے، آپ کو ایک پیشہ ور ٹریڈر تلاش کرنے پر غور کرنا ہوگا تاکہ آپ کو اس موضوع پر سبق یا مشورہ دیا جا سکے (جو کہ مفت نہیں ہے)۔ یہ دیکھنا عام بات ہے کہ دوسرے پیشہ ور ٹریڈر کس طرح ٹریڈنگ سے رجوع کرتے ہیں اور پھر اپنے کامیاب تجربات کی بنیاد پر اپنی تجارتی حکمت عملی بناتے ہیں۔
تجارتی تجربہ حاصل کریں
تھیوری بہت اچھی ہے اور آپ کو ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے بہت سی مددگار معلومات فراہم کرسکتی ہے، لیکن اصل علم اور تجربہ ایک حقیقی مارکیٹ میں ٹریڈنگ سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب آپ کو اپنی ابتدائی حکمت عملیوں اور تکنیکوں کی جانچ کرنی چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ آپ کیلئے کیا بہتر کام کرتا ہے اور آپ نقصانات کو روکنے یا اپنے فوائد کو بڑھانے کیلئے کیا ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
کاغذ کی ٹریڈنگ پر غور کریں
یہ عام علم ہے کہ حقیقی رقم میں کی جانے والی ٹریڈنگ بہت دباؤ کا باعث ہوتی ہے، خاص طور پر اگر آپ ابھی شروعاتی ٹریڈر ہیں۔ چیزیں تیزی سے خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور آپ کو بغیر کسی منافع کے اور بعض اوقات اہم مالیاتی بوجھ کیساتھ اکیلا چھوڑ دیتی ہیں۔ اسی لیے کچھ تجارتی پلیٹ فارم کاغذی تجارت کو بطور اختیار استعمال کرتے ہیں۔ کاغذی ٹریڈنگ مصنوعی ٹریڈنگ ہے جو نئے ٹریڈرز کو مارکیٹ کی قیمتوں کی حقیقی نقل و حرکت کا استعمال کرتے ہوئے غیر حقیقی رقم کیساتھ ٹریڈنگ کی مشق کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس سے ٹریڈرز کو یہ دیکھنے میں مدد ملتی ہے کہ ان کی موجودہ حکمت عملی اور تکنیکیں ان کے اپنے پیسے کو خطرے میں ڈالے بغیر حقیقی زندگی میں کیسے کام کریں گی۔
ایک قابل اعتماد بروکر کا انتخاب کریں
بروکرز ایسے پراکسی ہوتے ہیں جو ٹریڈرز کو مالیاتی منڈیوں سے جوڑتے ہیں، پھر ان مارکیٹوں میں مختلف فریقوں کے درمیان ٹریڈز کو ملاتے اور گفت و شنید کرتے ہیں۔ ٹریڈرز نئی تجارتی حکمت عملیوں اور تکنیکوں کے بارے میں جاننے کیلئے بروکرز کا استعمال کر سکتے ہیں اور انہیں بعد میں اپنے تجارتی انداز میں شامل کر سکتے ہیں۔
لیکن اس سے پہلے کہ آپ بروکر کا انتخاب کریں، یقینی بنائیں کہ یہ قابل اعتماد ہے۔ آپ اپنا پیسہ اسے سپرد کرنے سے پہلے اس کی اسناد کی جانچ پڑتال کریں کہ کیا کوئی معروف ایجنسی اسے ریگولیٹ کرتی ہے۔
توجہ مرکوز کرنا سیکھیں
اگر آپ ایک پیشہ ور ٹریڈر بننے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی دوسری ملازمت کی طرح ٹریڈنگ میں بھی توجہ اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ تجارت میں داخل ہونے یا باہر نکلنے کا بہترین ممکنہ لمحہ تلاش کرنے کیلئے آپ کو قیمتوں کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کرنی ہوگی۔ آپ اعلیٰ نتائج حاصل نہیں کر پائیں گے اگر آپ اپنی ٹریڈنگ میں مسلسل توجہ مرکوز کرنے سے قاصررہتے ہیں تو پھر ایسے میں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے پیشہ ورانہ تجارت کو غیر ضروری طور پر پس پشت ڈالنا بہتر نہیں ہے اور اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کی تمام تجارتیں درست ہیں۔
رسک مینجمنٹ کو سمجھیں
ٹریڈنگ خطرناک ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ لیوریجڈ ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے فنڈز استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ آپ کو آگے سوچنے اور رسک مینجمنٹ کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ رسک مینجمنٹ کا مطلب ہے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرنا اور ان سے بچنے کے طریقے تلاش کرنا۔ ان میں رقم کی مقدار کا تعین کرنا شامل ہے اگر کچھ غلط ہو جاتا ہے تو آپ اسے کھوجانے سے پریشان نہیں ہیں، ٹریڈنگ کیلئے بہترین مارکیٹوں کا تعین کرنا، ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کیلئے کمائی کو محفوظ بنانے اور نقصان کو روکنے کیلئے قیمت کے اہداف کا تعین کرنا، اور مستقبل میں مارکیٹ کے رجحانات کی پیشنگوئی کرنے کیلئے تکنیکی تجزیاتی آلات اور اشارے استعمال کرنا شامل ہے۔ خطرہ ہمیشہ ٹریڈنگ کا ایک حصہ ہوتا ہے، لیکن آپ اس سے کتنی اچھی طرح نمٹتے ہیں یہ صرف آپ پر منحصر ہے۔
اپنی صلاحیت کو سمجھیں
اس رقم کی مقدار پر غوروفکر کرنا بھی بہت ضروری ہے جو آپ ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کرتے ہیں۔ اس سے آپ کو ایک تجارتی حکمت عملی بنانے میں مدد ملے گی جو آپ کی موجودہ مالی صورتحال کیلئے زیادہ موزوں ہیں اور یہ معلوم کریں گے کہ فی الحال آپ کیلئے کون سے فیصلے مالی طور پر ممکن ہیں۔ آپ جتنی دیر تک ٹریڈنگ کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ ممکنہ منافع آپ حاصل کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لہذا یہ بات آپ کو حوصلہ شکنی سے بچا سکتی ہے۔
تجارتی جریدوں کو پڑھنے پر غور کریں
ہر کامیاب پیشہ ور ٹریڈر اپنی تمام تجارتی آرڈرز کا تفصیلی ریکارڈ رکھتا ہے، چاہے وہ کامیاب ہوئیں یا نہیں۔ تجارتی جریدے کو رکھنا یہ تجزیہ کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے کہ کون سی حکمت عملی اور تکنیک کامیاب ثابت ہوتی ہے اور کن میں مزید ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ آپ کے جریدے میں ریکارڈ کرنے کیلئے سب سے عام چیزوں میں ہر، ٹریڈنگ آرڈر کی تاریخ، ٹائم فریم، لاٹ سائز، خرید و فروخت کی قیمتیں، منافع، نقصان، اور دیگر معلومات ہیں جو آپ کے خیال میں مستقبل کے حوالے کیلئے مفید ہو سکتی ہیں۔
اپنی تجارت کا جائزہ لیں
اپنے تجارتی نتائج کا جائزہ لینے سے آپ کو یہ تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ کامیاب نتائج میں کن عوامل نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ سمجھنا کہ آپ کی کامیاب حکمت عملیوں نے کیوں کام کیا آپ کو یہ دیکھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کیا انہی حکمت عملیوں کو آپ کے دیگر تجارتوں پر لاگو کیا جا سکتا ہے اور چاروں طرف مزید منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ڈگری حاصل کرنے پر غور کریں
پیشہ ور ٹریڈر بننے کیلئے مالیاتی شعبوں میں تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔ پھر بھی، یہ بہت مفید ہو سکتا ہے کیونکہ یہ آپ کو اس بات کی بہت اچھی سمجھ دیتا ہے کہ مالیاتی منڈیاں کیسے کام کرتی ہیں اور آپ اپنی تجارت کو بہتر بنانے کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ، ایک تعلیمی ڈگری آپ کو اپنے پیشہ ورانہ تجارتی تجربے کو بڑھانے اور کمپنی کے لیے ملازمت تلاش کرنے کیلئے اسناد حاصل کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ایک پیشہ ور ٹریڈر کیلئے تنخواہ
جب تنخواہ کی بات آتی ہے تو یہ بہت مختلف ہو سکتی ہے۔ علاقے، ملازمت کی جگہ، تجربے اور مہارت کے لحاظ سے، USA میں پیشہ ور ٹریڈر 50,000$ سے 160,000$ تک کچھ بھی کما سکتے ہیں، جس کی اوسط تنخواہ 91,000$ بنتی ہے۔ ایک مقررہ تنخواہ کے علاوہ، پیشہ ور ٹریڈرز کو 25,000$ تک کمیشن بھی مل سکتا ہے۔ جہاں تک فوائد کا تعلق ہے، زیادہ تر ٹریڈرز کو عام طور پر بیمہ، فیملی کی چھٹی، ادا شدہ وقت، لچکدار نظام الاوقات، اور گھر سے کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔
پیشہ ور ٹریڈرز کیلئے ملازمت کا منظرنامہ
اس وقت، ٹریڈنگ کی صنعت اگلی دہائی میں 46٪ تک کی ترقی کی توقع ہے، پہلے ہونے والی کمی کے باوجود بھی۔ پیشہ ور ٹریڈر بننے کے بارے میں سوچنے والے ہر ایک فرد کیلئے یہ اچھی خبر ہے۔ درحقیقت، اب ایسا بننے اور اگلی دہائی میں زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کا بہترین وقت ہے۔
پیشہ ور ٹریڈر کیلئے ہنر
بلاشبہ، پیشہ ور ٹریڈرز کو اس میدان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مخصوص مہارتوں کا مالک ہونا ضروری ہے۔ ان میں شامل ہیں:
- تجزیاتی سوچ،
- تحقیق،
- ریکارڈ کو ترتیب کرکے کررکھنا،
- صبر،
- توجہ مرکوز کرنا،
- مالی معلومات،
- اچھی سوجھ بوجھ،
- زہنی دباؤ کیخلاف مزاحمت،
- حالات کیمطابق چلنے کا ہنر،
خوش قسمتی سے، ان مہارتوں کو حاصل کرنا مشکل نہیں ہے، اور جس کے پاس کام کا بنیادی تجربہ ہے وہ پہلے سے ہی ان میں سے زیادہ تر مہارتوں کا مالک ہے اور وہ پیشہ ورانہ تجارت میں ان کو استعمال کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
پیشہ ور ٹریڈرز کیلئے کام کا ماحول
پیشہ ور ٹریڈرز کیلئے کام کا ماحول نمایاں طور پر مختلف ہو سکتا ہے، اس بات پر منحصر ہے کہ آیا آپ خود ملازم ہیں یا کسی کمپنی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
سیلف ایمپلائڈ ٹریڈرز جو خود سے کام کر رہے ہیں اپنے طرز زندگی کے مطابق اپنا شیڈول مرتب کر سکتے ہیں۔ وہ ایک مستحکم انٹرنیٹ کنکشن کیساتھ دن کے کسی بھی وقت اور دنیا بھر میں کہیں سے بھی کام کر سکتے ہیں۔ سیلف ایمپلائڈ ٹریڈرز کو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں اپنے کام کو مزید آسان بنانے کیلئے اضافی سامان کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
کمپنیوں کیساتھ ملازمت کرنے والے پیشہ ور ٹریڈرز کو عام طور پر مقررہ اوقات میں کام کرنا پڑتا ہے، حالانکہ یہ تمام کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔ وہ دفتر میں جا کر یا گھر سے کام کر سکتے ہیں۔ اگرچہ اپنا خود سے کام کرنے والے ٹریڈرز کو اپنے کام کے ماحول کو اپنی مرضی کیمطابق بنانے کی زیادہ آزادی حاصل ہوتی ہے، لیکن پیشہ ور ٹریڈر اپنی ملازمت کی جگہ سے فوائد حاصل کرتے ہیں، جیسا کہ چھٹیوں کی بھی تنخواہ ملتی ہے ، بیماری پر چھٹیاں ملتی ہیں ،اور بونس وغیرہ ملتے ہیں۔