1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا منصوبہ کیسے بنائیں
2023-06-23 • اپ ڈیڈ

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا منصوبہ کیسے بنائیں

cover.png

ہر گزرتے دن کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ ٹریڈرز کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ میں شامل ہورہے ہیں۔ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے، کیونکہ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ٹریڈرز کو کرپٹو کرنسیز میں کمائی کے بہت سے بہترین موقع نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ مارکیٹ ابھی اتنی مقبول ہے۔

تاہم، سالوں گزرنے کے بعد، کرپٹو کرنسیز نے سرمایہ کاری کرنے کے لئے سب سے خطرناک مالیاتی انسٹرومنٹس میں سے ایک کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔ بہت سے ٹریڈرز کرپٹو مارکیٹ میں اپنے فنڈز کھو دیتے ہیں۔ لیکن اگرچہ ان کے نقصانات کو کرپٹو کرنسیز کے فطری اتار چڑھاؤ سے منسوب کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ قابل ذکر ہے کہ بہت سے ٹریڈرز کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ کی تیاری کرنے یا اپنے ٹریڈنگ پلان پر قائم رہنے میں ناکام رہتے ہیں۔

ایک ٹریڈنگ کا منصوبہ ایک ٹریڈر کی کامیابی کا ایک اہم عنصر ہے۔ اس کے بغیر، طویل مدت تک منافع حاصل کرنا ناممکن سا ہے۔ اس مضمون میں، آپ سیکھیں گے کہ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے منصوبے اِتنے اہم کیوں ہیں اور خود سے ٹریڈنگ پلان کیسے بنائیں۔

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ منصوبے کی اہمیت کو سمجھنا

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ میں ٹریڈنگ منصوبوں کی اہمیت پر غور کرنے سے پہلے، آئیے سمجھتے ہیں کہ ٹریڈنگ منصوبہ کیا ہے۔ ٹریڈنگ منصوبہ زیادہ سے زیادہ ٹریڈنگ سے منافع حاصل کرنے کے لئے ٹریڈرز کے مرتب کردہ قواعد کا ایک مجموعہ ہے۔ ایک ٹریڈنگ منصوبے میں مستقبل کی ٹریڈز کے بارے میں ضروری معلومات درج کی جاتی ہیں، جیسے وقت، حجم، منافع کے اہداف، وغیرہ۔ ہر ٹریڈر ایک منفرد ٹریڈنگ منصوبہ بناتا ہے جو ان کے مالی اہداف، وسائل، ترجیحی انداز اور مہارت کی سطح پر مشتمل ہوتا ہے۔

جب کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی بات آتی ہے تو، ٹریڈنگ پلان کا ہونا عموماً وہ چیز ہے جو آپ کو جلد ہی ہونے والے نقصانات سے بچاتی ہے۔ اگرچہ کرپٹو کرنسیز ٹریڈرز کو ممکنہ طور پر زیادہ منافع کے ساتھ راغب کرسکتی ہیں، لیکن یہ مالیاتی انسٹرومنٹس انتہائی غیر مستحکم ہوتے ہیں، اس لیے سوچے سمجھے منصوبے کے بغیر ٹریڈنگ کرنے سے ممکنہ طور پر نتائج بہت خطرناک ہوسکتے ہیں۔

ٹریڈنگ پلان بنانے سے آپ کو ٹریڈنگ رجیم کو تیار کرنے اور اس پر قائم رہنے میں بھی مدد مل سکتی ہے، جو خاص طور پر کرپٹو کرنسی مارکیٹ جیسی اعلی دباؤ والی مارکیٹوں میں ٹریڈنگ کے لئے اہم ہے۔ ٹریڈنگ کے منصوبے آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں جب آپ خود کو بھٹکا ہوا محسوس کرتے ہیں یا بہت جذباتی ہو کر مناسب فیصلے نہیں کر پا رہے ہوتے ہیں اور آپ کو مستقبل کے حوالے کے لیے اپنی پچھلی ​​ٹریڈز پر نظر رکھنے اور ان کا تجزیہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

اب جب آپ جان چکے ہیں کہ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے منصوبے کیوں اہم ہوتے ہیں، تو یہ سیکھنے کا وقت ہے کہ انہیں کیسے بنایا جائے۔

1991-01.png

مرحلہ 1: اپنے ٹریڈنگ اہداف اور مقاصد طے کرنا

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ منصوبہ بنانے کے لئے پہلی چیز آپ کو اپنے اہداف کا تعین کرنا ہے۔ یہ مرحلہ کچھ ٹریڈرز کو بے معنی لگ سکتا ہے، لیکن ناتجربہ کار ٹریڈرز اکثر جلد از جلد پیسہ کمانے کے لیے جلد بازی میں اسے مکمل طور پر چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن واضح مقاصد کے بغیر، ٹریڈرز کے لیے یہ طے کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ ٹریڈ کو کب بند کرنا ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹریڈ سے باہر نکلنے کے اچھے مواقعے کھو دیتے ہیں۔

لہذا اس سے پہلے کہ آپ اپنے ٹریڈنگ پلان پر کام کرنا شروع کریں، اس بارے میں سوچیں کہ آپ ٹریڈنگ سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کیا آپ زیادہ منافع حاصل کرنے کے مقاصد کے ساتھ طویل مدتی ٹریڈز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں؟ یا اس کے بجائے آپ کم لیکن زیادہ بار منافع دینے والی ڈے ٹریڈنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہیں گے؟ کیا آپ کم خطرے والے مالیاتی انسٹرومنٹس کو ترجیح دیتے ہیں، یا آپ زیادہ خطرہ برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں؟ آپ کی ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ منافع کی توقعات کیا ہیں؟

ان تمام سوالات پر محتاط طریقے سے غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا پورا ٹریڈنگ کا منصوبہ آپ کے جوابات پر منحصر ہے۔

مرحلہ 2: بنیادی اور تکنیکی تجزیہ استعمال کریں

ٹریڈنگ صرف ممکنہ ٹریڈنگ کے مواقعوں کے لئے مارکیٹ کا تجزیہ کرکے ممکن ہے۔ بہت سارے مختلف ذرائع، ٹولز اور انڈیکیٹرز موجود ہیں جو آپ کو موجودہ مارکیٹ کے حالات کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ان سب کو بیک وقت استعمال کرنا غیر ضروری ہے، لیکن آپ کو بنیادی اور تکنیکی تجزیوں کے عام اصولوں کو جاننا ہوگا۔

بنیادی تجزیہ مارکیٹ کے اتارچڑھاؤ پر اثر انداز ہونے والے بنیادی عوامل کا مطالعہ کرتا ہے۔ کرپٹو ٹریڈنگ کے بارے میں، ان عوامل میں بلاک چین میٹرکس، کرپٹو اسٹیک کی مقدار، ہیش ریٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس معلومات کا تجزیہ کرکے، آپ کرپٹو کرنسی کی قیمت کا تعین کرسکتے ہیں، یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ کیا اس کی قدر کم ہے یا زیادہ ہے، اور اس بارے فیصلہ کرسکتے ہیں کیا آپ اس کی ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔

جب تکنیکی تجزیہ کی بات آتی ہے تو، اس میں قیمتوں کے چارٹ کے ذریعے موجودہ پرائس ایکشن کا مطالعہ کرنا اور تاریخی مارکیٹ کے اعداد و شمار سے اس کا موازنہ کرنا شامل ہے۔ تکنیکی تجزیہ کے بنیادی اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ لہذا، گزشتہ قیمتوں کی حرکات کے جمع شدہ ریکارڈ کی بنیاد پر، آپ مارکیٹ کے اتارچڑھاؤ کے بارے میں پیشن گوئیاں کر سکتے ہیں۔

تکنیکی تجزیہ پر مبنی انڈیکیٹرز کی ایک بڑی قسم ہے جو مختلف پیرامیٹرز کی پیمائش کرتی ہے: حجم کے انڈیکیٹرز، ٹرینڈ انڈیکیٹرز، مومینٹم انڈیکیٹرز، سپورٹ/ مزاحمت کے انڈیکیٹرز، وغیرہ۔ آپ کو یہ جاننا ہو گا کہ آپ کے ٹریڈنگ منصوبے کے لئے جامع ڈیٹا جمع کرنے کے لئے ان انڈیکیٹرز کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے۔

مرحلہ 3: ٹریڈ کرنے کے لئے کرپٹو کرنسیز کا انتخاب کرنا اور پوزیشن کے سائز کا تعین کرنا

ایک بار جب آپ بنیادی اور تکنیکی تجزیہ استعمال کرنے کا طریقہ سمجھ جاتے ہیں تو، آپ اس کرپٹو کرنسی کا انتخاب کرسکتے ہیں جس کی آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ جب کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی بات آتی ہے تو آپ کو دو اہم چیزوں پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے:

  1. مارکیٹ ٹرینڈ۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کی سمت کے بارے میں آپ کی ترجیحات اس بات کا تعین کرتی ہیں کہ آپ کو کس اثاثے کی ٹریڈ کرنی چاہئے۔ کیا آپ بُل یا بیئر بننے کو ترجیح دیتے ہیں؟ اور ہمیں ٹرینڈ کی طاقت کے بارے میں نہیں بھولنا چاہئے۔ چاہے ٹرینڈ مضبوط ہو یا کمزور، جاری رہنے یا پلٹنے کے لیے تیار ہو، ٹریڈنگ پلان بناتے وقت اس پر غور کرنا ضروری ہوتا ہے۔
  2. اتار چڑھاؤ۔ کرپٹو کرنسیز اپنے اتار چڑھاؤ کے لئے مشہور ہیں۔ یہ جاننا کہ کیا کوئی کرپٹو کرنسی انتہائی غیر مستحکم ہے، آپ کو اپنی کامیابی کے امکانات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے اگر آپ اس کی ٹریڈ کرتے ہیں۔

فیصلہ کرنے کے بعد، آپ کو اپنی ٹریڈز کے سائز کا تعین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نوآموز ٹریڈرز کی سب سے سنگین غلطیوں میں سے ایک یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے پورے اکاؤنٹ کو ایک ٹرانزیکشن میں لگا لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پوزیشن کے سائز کا پہلے سے فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ اس طرح، آپ کو بڑی پوزیشنزکھولنے اور خطرہ بڑھانے کی خواہش کے خلاف مزاحمت کرنے کا زیادہ امکان رہتا ہے۔

مرحلہ 4: ٹریڈ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے پوائنٹس مرتب کرنا

اگلا منطقی مرحلہ آپ کی کرپٹو کرنسی ٹریڈز کے لئے ٹریڈ میں داخل ہونے اور ٹریڈ سے باہر نکلنے کے پوائنٹس کا حساب لگانا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ کی تکنیکی تجزیہ کی مہارت کام آئے گی کیونکہ آپ کو ٹریڈ کھولنے کے مواقعے تلاش کرنے کے لئے قیمت کے چارٹ کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ٹریڈ میں داخل ہونے کا فیصلہ کرنے سے پہلے، آپ کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ ہے۔ ممکنہ ٹریڈ سے نکلنے کے پوائنٹس کو ذہن میں رکھے بغیر، یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ کب رُوکا جائے۔

اگر آپ کو ممکنہ طور پر ٹریڈ کھولنے کا موقع نظر آتا ہے، تو منافع کا ہدف رکھنے کے لئے ایک لیول تلاش کریں۔ آپ ایک راؤنڈ نمبر (جیسے $90) کے ساتھ ختم ہونے والی قیمت کے لیول کا انتخاب کرسکتے ہیں یا راؤنڈ نمبر فیصد (جیسے %10) سے اضافہ کرسکتے ہیں۔ یاد رکھنے کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہے۔ اگر آپ اپنے ٹریڈ سے باہر نکلنے کے ہدف کو بہت زیادہ مقرر کرتے ہیں تو، آپ اس تک کبھی نہ پہنچنے اور دیگر مواقعوں سے محروم ہونے کا خطرہ مول لیتے ہیں۔

جہاں تک ٹریڈ میں داخل ہونے کا تعلق ہے، آپ کو چارٹ پر انٹری سگنل تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ ایک تلاش کرلیتے ہیں اور ممکنہ طور پر ٹریڈ سے باہر نکلنے کے موقع دیکھ لیتے ہیں تو، آپ آخر کار ایک پوزیشن کھول سکتے ہیں۔ لیکن اپنے انٹری پوائنٹس کے لئے بہت زیادہ پابندیاں یا قواعد نہ لگائیں کیونکہ یہ چیز آپ کو اچھے ٹریڈنگ کے مواقعوں سے محروم کرسکتی ہے۔

مرحلہ 5: رسک مینجمنٹ کی حکمت عملی تیار کرنا

بلا شبہ، کسی بھی ٹریڈنگ منصوبے کا سب سے اہم حصہ رسک مینجمنٹ کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ کرپٹو کرنسیز کی غیر مستحکم نوعیت پر غور کرتے ہوئے، ایک مکمل رسک مینجمنٹ پلان کا ہونا اکثر کامیابی کی بنیاد ہوتا ہے۔

رسک مینجمنٹ میں، آپ کو سب سے پہلے اپنے ٹریڈ کے سرمائے بارے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اپنے کتنے فنڈز کو خطرے میں ڈالنے کے لئے تیار ہیں؟ عام طور پر، آپ کو مشورہ سننے کو ملے گا کہ ایک ٹریڈ پر اپنے سرمائے کا %5 سے زیادہ خطرہ نہ لیں، خاص طور پر جب کرپٹو ٹریڈنگ کی بات آتی ہے۔

اگلی چیز اسٹاپ لاس آرڈرز لگانا ہے۔ قیمت ایک خاص لیول پر پہنچنے کے بعد یہ آرڈرز آپ کی پوزیشنوں کو بند کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے، یہاں تک کہ اگر آپ کو اپنی ٹریڈ سے کوئی منافع نہیں ملتا ہے تو، آپ کو زیادہ نقصان بھی نہیں ہوگا کیونکہ اسٹاپ لاس آرڈرز ممکنہ نقصانات کی مقدار کو محدود کرتے ہیں۔ اپنی ٹریڈ سے باہر نکلنے کی منصوبہ بندی کرتے وقت اسٹاپ لاس آرڈرز یا لمٹ آرڈرز کا استعمال کرنا بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ یہ آرڈرز خود بخود آپ کی ٹریڈز کو بند کردیتے ہیں۔

مرحلہ 6: اپنے ٹریڈنگ پلان کو نافذ کرنا اور اس پر نظر رکھنا

ابتدائی تیاریوں کو مکمل کرنے کے بعد، یہ آپ کے ٹریڈنگ منصوبے کو نافذ کرنے کا وقت ہے۔ شروع میں، یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا آپ کا ٹریڈنگ پلان حقیقی زندگی کی ٹریڈننگ میں کام کرتا ہے، اسے چھوٹی ٹریڈز پر آزمانا بہتر ہے۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں آتا ہے تو، آپ اسے بڑی ٹریڈز کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹریڈنگ منصوبوں کے ساتھ، آپ کے اپنے لیے قائم کردہ اصولوں پر قائم رہنا ضروری ہے۔ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ تناؤ بھری ہوتی ہے، اور غیر مستحکم مارکیٹوں سے نمٹنے کے دوران دماغ کو پرسکون رکھنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔ ٹریڈنگ کے منصوبے آپ کا سہارا بن سکتے ہیں اور ان حالات میں اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ لیکن صرف اس صورت میں جب آپ اس کے مطابق چلیں اور اپنے جذبات کو بھٹکنے نہ دیں۔

یاد رکھنے کی ایک اور بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنی پوزیشنز کو خود بخود بند کرنے کے لئے ٹریڈ آرڈرز لگاتے ہیں تو تب بھی اپنی ٹریڈز اور ٹریڈنگ منصوبے کی نگرانی کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کرپٹو ٹریڈنگ غیر مستحکم ہے، اور قیمت میں اضافہ شدید ہوسکتا ہے اور جو آپ کے آرڈرز کو متحرک کیے بغیر نظرانداز کر سکتا ہے۔ لہذا اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ سب کچھ منصوبے کے مطابق ہو، اپنی ٹریڈز پر نظر رکھیں

مرحلہ 7: ضرورت کے مطابق اپنے منصوبے کا جائزہ لینا اور ایڈجسٹ کرنا

اس دنیا میں کچھ بھی %100 مکمل نہیں ہے۔ آپ کے شاید ابتدائی ٹریڈنگ منصوبے میں کسی نہ کسی طرح کی کمی ہو۔ آپ ہمیشہ اسے مکمل طور پر ایڈجسٹ یا پھر ختم کرسکتے ہیں اور ایک نیا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔ انتخاب آپ کا ہے، اور صرف ایک چیز جس کے بارے میں آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ کیا آپ کا ٹریڈنگ منصوبہ آپ کو منافع دے رہا ہے۔ اپنی ٹریڈز کا ریکارڈ رکھنا آپ کے منصوبے کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ جب تک آپ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ترقی جاری رکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، آپ کے پاس ایک کامیاب ٹریڈر بننے کا ایک بہت اچھا موقع ہوتا ہے۔

نتیجہ: ایک جامع کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ منصوبے کے فوائد

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ آپکو اچھا منافع دے سکتی ہے لیکن اگر آپ اپنی ٹریڈز میں محتاط نہیں ہوتے ہیں تو یہ آپ کو قرض میں بھی ڈال سکتی ہیں۔ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ منصوبہ رکھنے سے آپ کو اپنی ٹریڈنگ کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے، دانشمندی سے فیصلے کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں، اپنی ٹریڈز کو ترتیب میں رکھنا اور اپنے منافع کو مستحکم کرنا سیکھ سکتے ہیں، اور آپ غیر متوقع مارکیٹ کی حرکات سے نمٹنے کا طریقہ بھی سیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ہر ٹریڈنگ مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ٹریڈنگ کا منصوبہ بنانے نہ چھوڑیں۔

  • 95

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera