Momentum Indicators

مومینٹم انڈیکیٹرز

مومینٹم انڈیکیٹر کیا ہے؟

مومینٹم انڈیکیٹرز تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والے وہ ٹولز ہیں جو کسی مخصوص مدت وقت میں اثاثے کی قیمت میں تبدیلیوں کی شرح کی پیمائش کرتے ہیں۔ یہ اںڈیکیٹرز ٹریڈنگ میں بہت مفید ہوتے ہیں کیوںکہ یہ موجودہ رجحان کے مستحکم یا کمزور ہونے کی شناخت کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر بُل مارکیٹس میں مفید ہوتے ہیں کیوںکہ یہ عموماً بیئر مارکیٹس کی نسبت دیر پا اور مسلسل رونما ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ مومینٹم انڈیکیٹرز کے پاس زیادہ مستند تجزیہ فراہم کرنے کے لیے زیادہ ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔ تاہم، ان کو دیگر ٹولز کے ساتھ نافذ کرنا بہتر ہے کیوںکہ یہ انڈیکیٹرز خود رجحان کی سمت کی شناخت نہیں کر سکتے۔ چارٹس کے لیے، کوئی بھی مومینٹم انڈیکیٹر قیمت کے بنیادی چارٹس کے نیچے گراف پر لائن کے طور پر نظر آتا ہے۔

مومینٹیم ڈائورجینسز

مومینٹم ڈائورجینسز ایک مومینٹم انڈیکیٹر اور اثاثے کی مارکیٹ کی قیمت کے اتار چڑھاؤ کی سمت کے درمیان فرق ہوتے ہیں۔ مثلاً، اگر اثاثے کی قیمت اور مومینٹم انڈیکیٹر دونوں کم ہو رہے ہوں، لیکن پھر مومینٹم انڈیکیٹر نیچے کی جانب جانا بند کر دے یا بڑھنے لگ جائے، تو اس وقت مومینٹم ڈائورجینس ہوتی ہے۔

مومینٹم ڈائورجینسز اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ قیمت کے اتار چڑھاؤ کا مومینٹم کم ہو رہا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ کا موجودہ رجحان ختم ہو سکتا ہے اور ممکن ہے کہ جلد واپس چلا جائے۔ ابتدائی قیمت اور مومینٹم انڈیکیٹر کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر مومینٹم ڈائورجینسز بُلش یا بیئرش ہو سکتی ہیں۔

مومینٹم انڈیکیٹرز کے فوائد

مومینٹم انڈیکیٹرز ان ٹریڈرز کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں جو اپنے اگلے مراحل کو ترتیب دینا چاہتے ہیں، کیوںکہ انہیں متعدد پیرامیٹرز کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے:

  1. ریورسل پوائنٹس۔ مومینٹم انڈیکیٹرز ٹریڈرز کو اس حوالے سے اندازے فراہم کر سکتے ہیں کہ مارکیٹ کب ریورس ہو سکتی ہے، جس کی شناخت مومینٹم اور قیمت کے اتار چڑھاؤ کے درمیان ڈائورجینس کی پیمائش کر کے کی جا سکتی ہے۔
  2. رجحان۔ چونکہ مومینٹم انڈیکیٹرز رجحان کے استحکام اور کمزوری کا تعین کرتے ہیں، لہٰذا ٹریڈرز موجودہ رجحان اور، اس کے علاوہ ان کی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کے کارآمد ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے ان کو استعمال کر سکتے ہیں۔
  3. داخلے اور اخراج کے سگنلز۔ جب مومینٹم انڈیکیٹرز کو منجمد انڈیکیٹر کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، تو یہ ٹریڈرز کو داخلے اور اخراج کے سگنلز کی شناخت کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ جب دونوں انڈیکیٹرز ایک ہی سمت میں حرکت کرتے ہیں، تو ٹریڈرز اندراج کا سگنل موصول کر سکتے ہیں؛ لیکن اگر انڈیکیٹرز منتشر ہوتے ہیں، تو ٹریڈرز کو اپنی ٹریڈز سے اخراج کرنے کی تیاری کرنی چاہیئے۔
  4. مارکیٹ کی سمت۔ اگرچہ مومینٹم انڈیکیٹرز صرف ایک مخصوص ٹائم فریم میں قیمت کے اتار چڑھاؤ کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں، تاہم اگر انہیں دیگر ٹولز کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ مارکیٹ کی ممکنہ سمت قائم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

مومینٹم انڈیکیٹرز کی اقسام

ریلٹیواسٹرینتھ انڈیکس (RSI)

ریلٹیواسٹرینتھ انڈیکس، یا RSI، ایک مشہور مومینٹم انڈیکیٹر ہے جسے قیمت کی تبدیلیوں اور ان کی رفتار کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ انڈیکیٹر 0 اور 100 کے درمیان حرکت کرنے والے آسیلیٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اگر انڈیکیٹر سینٹر لائن (50) پر کوئی ڈائورجینسز یا کراسز کو ظاہر کرے، تو یہ موجودہ رجحان کے مستقبل میں ہونے والے ریورسل کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ RSI اس بات کا تعین کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے کہ آیا اثاثے کی زائد خریداری (70 یا زائد) کی گئی ہے یا اسے زائد فروخت (30 یا کم) کیا گیا ہے، جو کہ ٹریڈرز کو اپنے اگلی حکمت عملی تشکیل دینے کی اجازت دیتا ہے۔

موونگ ایوریج کنورجینس ڈائورجینس (MACD)

MACD مقبول ترین اور وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا مومینٹم انڈیکیٹر ہے۔ یہ دو موونگ ایوریجز — عموماً 12 اور 26 دن کی توضیحی موونگ ایوریجز (EMAs) کے درمیان تعلق کی نمائندگی کرتے ہوئے آسیلیٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ MACD کا حساب 12 دن کے EMA سے 26 دن کے EMA کو الگ کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے۔ حاصل ہونے والی لائن — MACD لائن — کو 9 دن کے EMA کے ساتھ گراف پر بنایا جاتا ہے، جو کہ نتیجتاً سگنل لائن کے طور پر کام کرتی ہے۔

دو لائنز کے آپس میں اوور لیپ، مرتکز، یا منتشر ہونے پر بعد میں ہونے والی حرکت، ٹریڈرز کو خریداری یا فروخت کے سگنلز دیتے ہوئے موجودہ مومینٹم کی نشاندہی کرتی ہے۔ مثلاً، اگر کراس ہونے سے قبل MACD سگنل لائن سے کم ہے، تو انڈیکیٹر خریداری کا سگنل دیتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر MACD اوپر سے سگنل لائن کو کراس کرتا ہے، تو ٹریڈرز فروخت کا آرڈر کرنے کی تیاری کر سکتے ہیں۔

اوسط سمت کا انڈیکس (ADX)

اوسط سمت کا انڈیکس، یا ADX، ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے جو کہ موجودہ رجحان کے استحکام اور سمت کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تکنیکی طور پر، ٹریڈرز ایک ہی وقت میں تین مختلف انڈیکیٹرز استعمال کرتے ہیں: ADX، مائنس ڈائریکشنل انڈیکیٹر (-DI)، اور پلس ڈائریکشنل انڈیکیٹر (+DI)۔

ADX لائن کو، 0 سے 100 تک کی قدروں کے ساتھ، دونوں ڈائریکشنل انڈیکیٹرز کے پاس گراف پر بنایا جاتا ہے۔ ڈائریکشنل لائنز کو رجحان کی سمت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور ADX لائن اس کے استحکام کی پیمائش کرتی ہے۔

مثلاً، +DMI پر -DMI لائن بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ اپنی مساوی لائن کے اوپر +DMI کم ہوتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ رجحان کے استحکام کا تعین ADX لائن کی قدروں سے کیا جاتا ہے۔ اگر قدریں 25 سے زیادہ ہوں، تو رجحان مضبوط ہوتا ہے۔ لیکن اگر ADX لائن 20 سے کم ہو جائے، تو رجحان کمزور ہوتا ہے۔

تبدیلی کی شرح (ROC)

تبدیلی کی شرح کا انڈیکیٹر، یا ROC، ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے جو کہ ایک مخصوص مدت وقت میں اثاثے کی قیمت میں تبدیلی کی شرح فی صد کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ اثاثے کی موجودہ قیمت کا موازنہ اس کی مختلف، گزشتہ ٹائم فریم کی قیمت کے ساتھ کرتا ہے۔

یہ انڈیکیٹر ٹریڈرز کو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی سمت کی شناخت کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اگر ROC مثبت ہو، تو مارکیٹ بُلش ہوتی ہے، اور ایسا نہ ہونے پر اس کے برعکس ہوتا ہے۔ اگر ROC اوپر کی جانب جاتی ہے، تو قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا ہے؛ لیکن ROC کا نیچے کی جانب جانے پر، قیمت اتنی ہی تیزی سے کم ہوتی ہے۔

سٹوکیسٹک آسیلیٹر

اس مومینٹم انڈیکیٹر کو کسی اثاثے کی گزشتہ طور پر مخصوص ٹائم فریم میں مختلف قیمتوں کے ساتھ موجودہ اختتامی قیمت کا موازنہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹریڈرز کو مارکیٹ کے مومینٹم اور رفتار کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے لیکن موجودہ حجم یا ٹریڈ کردہ اثاثے کی قیمت کو زیر غور نہیں لاتا۔ اسے عموماً رجحان کے ریورسل سگنلز کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سٹوکیسٹک آسیلیٹر کو گراف پر لائن کے طور پر بنایا جاتا ہے اور 0 سے 100 تک ترتیب دیا جاتا ہے۔ اگر آسیلیٹر 80 سے زیادہ ہو جائے، تو یہ اثاثے کی زائد خریداری کی نشاندہی کرتا ہے۔ اگر یہ 20 سے کم ہو جائے، تو اثاثے کا زائد فروخت ہونا سمجھا جاتا ہے۔ یہ جانتے ہوئے، ٹریڈرز کو رجحان کے ممکنہ ریورسلز کے لیے تیار رہنا چاہیئے کیوںکہ زائد خریدے گئے اثاثے کو دوبارہ فروخت کیا جائے گا، اور ایسا نہ ہونے پر اس کے برعکس ہو گا۔

واپس

2023-05-11 • اپ ڈیڈ

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • مومینٹم انڈیکیٹر کو کیسے استعمال کریں؟

    مومینٹم انڈیکیٹر قیمت کی تبدیلیوں کی شرح کا تعین کرنے کے حوالے سے تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والا ایک ٹول ہے۔ ٹریڈرز اس کو موجودہ رجحان کی تصدیق کرنے، داخلے اور اخراج کے سگنلز تلاش کرنے، اور ممکنہ ریورسلز کی پیشن گوئی کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

  • مومینٹم کی حکمت عملی کیا ہے؟

    مومینٹم کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں موجودہ رجحان کا مومیںٹم استعمال کرنے سے لے کر کسی کے ریٹرنز کو بڑھانے کی خاطر اثاثوں کی خرید یا فروخت شامل ہے۔ یہ حکمت عملی اس دلیل پر مبنی ہے کہ رجحان قائم ہونے کے بعد، ممکنہ طور پر زیادہ دیر تک چلے گا۔

  • مومینٹم اثر کی تعریف کیا ہے؟

    مومینٹم اثر سے مراد ان اثاثوں کا رجحان ہے جنہوں نے زیادہ عرصے تک ایک ہی سمت میں حرکت کرنے کے لیے گزشتہ مہینوں میں نہایت شاندار یا خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera