1. FBS >
  2. بلاگ >
  3. بروکرز: وہ کیا کرتے ہیں؟
2022-03-16 • اپ ڈیڈ

بروکرز: وہ کیا کرتے ہیں؟

Pic_1_642х361_cover.png

بروکر کیا ہے اور یہ کیا کرتا ہے؟

'بروکر' کی اصطلاح مختلف شعبوں میں استعمال ہوتی ہے، جیسے کہ رئیل اسٹیٹ، انشورنس، مارگیج وغیرہ میں۔ تاہم، ہم زیادہ تر یہ لفظ اس وقت سنتے ہیں جب مالیاتی منڈیوں پر مالیات اور تجارت کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

جب بھی کسی کو بروکر کی ضرورت ہوتی ہے تو اس مطلب یہ ہے کہ وہ مارکیٹ میں تجارت کرنا چاہتے ہیں یا اسٹاک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے کیونکہ کوئی شخص کسی ایجنٹ کے بغیر سیکیورٹی ایکسچینج میں نہیں جا سکتا ہے۔ لہذا، ٹرانسیکشنز یعنی لین دین صرف قانونی اداروں کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے یعنی جن کے پاس لائسنس ہو - بینک، سرمایہ کاری اور بروکریج کمپنیاں۔

بروکرکیا ہے؟

بروکر ایک آزاد آرگنائزیشن یا ایک شخص ہے جو کسی دوسرے فریق کی جانب سے مالی لین دین کو ترتیب یعنی اس کا انتظام کرتا ہے۔ یہ ایک کلائنٹ اور سروس پروڈیوسر کے درمیان ایک ایجنٹ ہے، جو اس عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔

آج کل، تمام بروکرز کو متعدد پیرامیٹرز کے ذریعے مختلف اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ یہ مضمون بروکریج کمپنیوں کی وضاحت کرتا ہے:

  • وہ جو خدمت فراہم کرتے ہیں؛
  • مارکیٹیں جن میں وہ کام کرتے ہیں۔

مختلف قسم کے بروکرز کے کام میں فرق کے باوجود، ان سب میں کچھ مماثلتیں ہیں، جیسے ان کی سروس کیلئے فیس اور کلائنٹس کیلئے آن لائن پلیٹ فارم اپنی ٹریڈنگ کو انجام دینے کیلئے۔

Pic_2_642х361.png

ایک مکمل سروس بروکر کیا ہے؟

کچھ دہائیاں پہلے، ایک بروکر ایک ذاتی مشیر تھا جو مارکیٹ کی صورت حال کے مطابق کیا خریدنا اور بیچنا ہے اس بارے میں اپنی رائے بتاتا تھا۔ لہذا، لوگ مکمل طور پر اس قسم کی کمپنیوں پر انحصار کرتے ہیں۔ آج کل، انہیں فل سروس بروکرز کہا جاتا ہے۔

لہذا، فل سروس یعنی مکمل خدمات فراہم کرنے والے بروکرز، یا مالیاتی مشیروں کے پاس مالیاتی تجزیہ کاروں کی ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے جو مارکیٹوں کی نگرانی کرتی ہے اور اپنے کلائنٹس کو سفارشات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے پاس کچھ کلائنٹس کو خصوصی مالیاتی مصنوعات، جیسے محدود شراکت، مختلف غیر ملکی اور متبادل سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی فراہم کرنے کیلئے بینکنگ ڈویژنز ہیں۔

اس طرح، مکمل سروس بروکریج فرموں میں اپنے کلائنٹس کو خدمات کی مکمل رینج پیش کی جاتی ہیں۔ اس لیے ان کی فیس دوسرے بروکرز کی فیس سے زیادہ ہوتی ہے۔

ڈسکاؤنٹ بروکر کیا ہے؟

ایک مکمل سروس بروکر کے برعکس، ڈسکاؤنٹ بروکرز زیادہ آزاد کلائنٹس کے لیے کام کرتے ہیں، جو اپنی مارکیٹ ریسرچ کرتے ہیں اور اپنی مالی منصوبہ بندی کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔ صارفین کو ان کی اپنی ٹریڈنگ کا انتظام کرنے کی اجازت دے کر، ڈسکاؤنٹ فرمیں کم یا کوئی کمیشن نہیں لیتی ہیں۔

ڈسکاؤنٹ بروکرز کے دوسرے فوائد جو بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، خاص طور پر ابتدائی افراد، کم از کم ڈپازٹس، مفت سیکھنے کے آلات، اور بہت کچھ ہیں۔ اس کے علاوہ، انٹرنیٹ نے سرمایہ کاری اور اس بارے میں سیکھنے کو زیادہ قابل رسائی اور زیادہ قابل انتظام بنا دیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی اپنی ناقابل یقین ترقی کیساتھ 21ویں صدی نے آن لائن ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔ آج کل، بروکریج کمپنیوں کیلئے کم از کم ایک آن لائن پلیٹ فارم ہونا بہت عام ہے جو لوگوں کو اپنی تجارت کو انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔

Pic_3_642х361.png

فاریکس بروکرکیا ہے؟

فاریکس بروکر ایک کمپنی ہے جو فارن ایکسچینج مارکیٹ تک 24 گھنٹے رسائی فراہم کرتی ہے، جو کہ کرنسی کے جوڑے کو چلانے والی سب سے بڑی مالیاتی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ فاریکس آرگنائزیشن سیکیورٹی ایکسچینج میں بہترین دستیاب قیمتیں تلاش کرتی ہیں اور کلائنٹس کے خرید و فروخت کے آرڈرز پر عمل درآمد کرتی ہیں۔ یقیناً ایسی کمپنیاں مفت میں کام نہیں کرتیں۔

لہذا، ایک فاریکس بروکر کلائنٹس کو ٹریڈنگ کو انجام دینے کیلئے تجارتی پلیٹ فارم تک رسائی دے کر مالی خدمات فراہم کرتا ہے، جیسے کہ غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت۔ عام طور پر، فاریکس بروکریج فرم کیساتھ ٹریڈنگ میں شامل ہیں:

  • کوئی کمیشن نہیں (لیکن اسپریڈ ادا کیا جاتا ہے)
  • زیادہ لیوریج (زیادہ خطرہ/زیادہ منافع)،
  • مفت تجارتی ٹولز جیسے چارٹس اور ریسرچ۔

اسٹاک بروکرکیا ہے؟

اسٹاک کی تجارت اسٹاک مارکیٹوں میں ہوتی ہے، جو سپر مارکیٹوں کی طرح ہوتی ہے، جہاں کمپنیاں اپنے اسٹاک کی فہرست بناتی ہیں، اور بروکرز لوگوں کو آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ان کی خرید و فروخت میں مدد کرتے ہیں۔

لہذا، ایک اسٹاک، یا سرمایہ کاری بروکر، ایک مالیاتی کمپنی ہے جس کے کلائنٹ بروکریج اکاؤنٹ میں اسٹاک خریدتے اور بیچتے ہیں۔ فاریکس بروکریج فرموں کے برعکس، اسٹاک بروکرز مقررہ اوقات میں کام کرتے ہیں۔ وہ اپنی خدمات فراہم کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں۔

بروکر کا انتخاب کیسے کریں؟

آج کل، مالیاتی کمپنیوں کی ایک وسیع رینج ہے جو بڑے منافع اور مالی کامیابی کیساتھ نئے کلائنٹس کو راغب کرتی ہے۔ تاہم، آپ کو بہت محتاط رہنا چاہیے کہ بروکرز کی کون سی خدمات استعمال کی جائیں۔ یہاں کچھ انتہائی اہم چیزیں ہیں جن پر ہر شخص کو بروکریج کمپنی کا انتخاب کرتے وقت توجہ دینی چاہیے۔

  • شہرت۔ قابل اعتماد بروکرز کو ایماندار ہونا ہوگا اور اپنے صارفین کے ساتھ تمام معلومات بشمول خطرے کا اشتراک کرنا ہوگا۔ مبالغہ آرائی اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ قابل اعتماد کمپنیاں لوگوں سے پہچان حاصل کرتی ہیں اور معزز مالیاتی ماہرین کی طرف سے ایوارڈ حاصل کرتی ہیں۔
  • لاگتیں اور فیس۔ یقینی بنائیں کہ بروکر کو کسی اضافی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے، جیسے کہ سالانہ فیس، غیرفعالیت کی فیس، اپنے تجارتی پلیٹ فارم کی رکنیت کی فیس وغیرہ۔
  • اثاثے تجارت کو اپنے حق میں بدلنے کے مزید مواقع حاصل کرنے کیلئے، مالی اثاثوں کی وسیع رینج کیساتھ ایک بروکر کا انتخاب کریں، یعنی ٹریڈنگ کیلئے کرنسی کے جوڑے ہیں۔
  • تعلیم۔ کسی ایسے بروکر کیساتھ رہنا اچھا خیال ہو سکتا ہے جو مفت کورسز، گائیڈز، ویبینارز، ویڈیو ٹیوٹوریلز، تکنیکی لغت وغیرہ پیش کرتا ہے۔
  • ڈیمو اکاؤنٹ۔ یہ حقیقی مارکیٹ کے ماحول کا استعمال کرتے ہوئے ورچوئل پیسے کے ساتھ فاریکس مارکیٹ کو جانچنے کے لیے ایک بہت مددگار آپشن ہے۔ ڈیمو اکاؤنٹ پر ٹریڈنگ بغیر کسی خطرے اور یہاں تک کہ ڈپازٹ کے تجربہ حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

Pic_4_642х361.png

FBS کس قسم کا بروکر ہے؟

FBS ایک بین الاقوامی آن لائن بروکر ہے جو فاریکس ایکسچینج مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرتا ہے۔ کمپنی کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور اس وقت ملائیشیا اور انڈونیشیا سے لے کر لاطینی امریکہ تک 150 سے زائد ممالک میں 23 ملین سے زیادہ فعال ٹریڈرز ہیں۔

شہرت

کلائنٹس کمپنیوں کی خدمات کو بہت زیادہ درجہ دیتے ہیں، اور ان کے تمام جائزے مختلف ویب سائٹس تک رسائی کیلئے آزاد ہیں، جو بروکرز کی درجہ بندی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، FBS کو 60 سے زیادہ ایوارڈز دیے گئے۔ گزشتہ سال، 2021، کمپنی اور اس کی مصنوعات کو کئی پروقار ایوارڈز ملے:

  • Best Forex Broker - Thailand (11th-year Global Banking & Finance Awards 2021);
  • Best Trading Broker - South East Asia (The European Global Banking & Finance Awards 2021);
  • Best Social Trading Platform Indonesia 2021 11th year Global Banking&Finance Awards (Global Banking & Finance Review);
  • Best Mobile Copy Trading Application LATAM (The European Global Banking&Finanace Awards 2021);
  • Best Mobile Trading Platform Europe (The European Global Banking&Finanace Awards 2021).

فیس اور اخراجات

FBS کوئی کمیشن نہیں لیتا، جو کلائنٹس کیلئے پرکشش ہے۔ کوئی اضافی فیس اور اخراجات نہیں ہیں، سوائے اسپریڈ کے، جو کم ہے اور ایک پپ سے شروع ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ خرید و فروخت کی قیمت میں فرق ادا کریں گے۔ کوئی غیرفعالیت یا واپسی کی فیس لاگو نہیں ہے۔ $1 کا کم از کم ڈپازٹ بھی لوگوں کیلئے بہت دلکش ہے۔

اکاؤنٹ کھولیں

اثاثے

FBS اپنے کلائنٹس کو تجارتی آلات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ سرکاری ویب سائٹ 28 باقاعدہ مالیاتی جوڑوں اور 15 فاریکس غیر ملکی اثاثوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ اگرچہ FBS ایک فاریکس بروکر ہے، یہ بہت سے دوسرے تجارتی آلات پیش کرتا ہے، جیسے دھاتیں، توانائیاں، اور انڈیکس۔

تعلیم

تعلیم

FBS اپنے کلائنٹس کو اپنی مصنوعات میں بلٹ ان تعلیمی حصے فراہم کرتا ہے، جیسے FBS Trader، FBS CopyTrade ایپس میں۔ تمام ٹیوٹوریل مواد حقیقی مثالوں، عملی تجاویز، ویڈیوز، اور یہاں تک کہ ایک ورچوئل اسسٹنٹ کے ساتھ آتا ہے۔ مزید برآں، دی گئی معلومات ہر ایک پر آسانی سے لاگو ہوتی ہے، کیونکہ اسباق کو سطحوں کے لحاظ سے تقسیم کیا جاتا ہے، ایسے ابتدائی ٹریڈرز سے لے کر جن کے پاس مالی معلومات نہیں ہیں، سالوں کا تجربہ رکھنے والے ترقی یافتہ ٹریڈرز تک۔

ڈیمو اکاؤنٹس

تعلیمی سیکشنز سے حاصل کردہ علم کو لاگو کرنے کے قابل ہونے کیلئے، FBS دو ڈیمو اکاؤنٹس پیش کرتا ہے - ایک ڈیمو اسٹینڈرڈ اکاؤنٹ، اور ایک ڈیمو کرپٹو اکاؤنٹ۔ یہ نئے آنے والوں کیلئے بغیر کسی خطرے اور ڈپازٹ کے سیکھنے اور پرو ٹریڈرز کیلئے نئی حکمت عملیوں کی جانچ کرنے کیلئے ایک حقیقی خصوصیت ہے۔

ڈیمو اکاؤنٹ آزمائیں

Pic_5_642х361.png

اکثر پوچھے گئے سوالات

بروکرکیا ہے؟

مالیاتی دنیا میں، ایک بروکر ایک کمپنی یا شخص ہے جو کسی دوسرے فریق کی جانب سے مالی لین دین چلاتا ہے۔ لہذا، یہ ایک کلائنٹ اور سروس پروڈیوسر کے درمیان ایک تھرڈ پارٹی یعنی ایجنٹ ہے۔

کوئی شخص بروکر کے بغیر مالیاتی منڈیوں میں نہیں جا سکتا کیونکہ لین دین کا انتظام صرف قانونی تنظیمیں کر سکتی ہیں جن کے پاس لائسنس ہے - بینک، سرمایہ کاری اور بروکریج کمپنیاں۔

ایک مکمل سروس بروکر کیا ہے؟

ایک فل سروس بروکر ایک مالیاتی مشیر ہوتا ہے جو مالیاتی منڈیوں کو چیک کرتا ہے اور آپ کو خرید و فروخت کے بارے میں مشورہ دیتا ہے۔ ایک اصول کے طور پر، وہ اپنی خدمات کیلئے فیس لیتے ہیں، جو کہ دیگر قسم کے بروکرز، جیسے ڈسکاؤنٹ بروکر کی فیس سے زیادہ ہے۔

ڈسکاؤنٹ بروکر کیا ہے؟

ایک ڈسکاؤنٹ بروکر ان لوگوں کے لیے کام کرتا ہے جنہیںٹ ٹریڈنگ کو سرانجام دینے کے لیے صرف ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بروکرز کلائنٹس کے لیے مارکیٹ ریسرچ نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی سفارشات دیتے ہیں۔

اسٹاک بروکرکیا ہے؟

اسٹاک بروکر کلائنس کو اسٹاک خریدنے اور بیچنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے دوسری کمپنیاں اسٹاک بروکر اپنی سروس کے لیے فیس لیتے ہیں۔

فاریکس بروکرکیا ہے؟

ایک فاریکس بروکر فارن ایکسچینج مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے، جو کرنسیوں کو چلانے والی سب سے بڑی مالیاتی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ فاریکس مارکیٹ کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ 24/7 قابل رسائی ہے۔ مزید یہ کہ یہ کمپنیاں کوئی فیس نہیں لیتی ہیں، وہ اسپریڈ پر کماتی ہیں، خرید و فروخت کی قیمت میں فرق۔

بروکر کا انتخاب کیسے کریں؟

بروکر کا انتخاب کرتے وقت آپ کئی چیزوں پر غور کر سکتے ہیں۔ جانچنے کے لیے سب سے پہلی چیز اس کی ساکھ ہے - قابل اعتماد بروکرز ہمیشہ بڑی کمپنیوں، برانڈز، یا اسپورٹس کلبوں کے ساتھ شراکت کرکے اپنی قابل اعتمادیت کو نمایاں کرتے ہیں۔

اگلا مرحلہ لاگت اور فیس کے بارے میں پوچھا جانا ہے۔ کچھ بروکرز اپنے کلائنٹس پر فیس لاگو کرتے ہیں، جیسے غیرفعالیت کی فیس، سالانہ فیس، یا سبسکرپشن فیس۔

اگر آپ ٹریڈنگ میں نئے ہیں، تو تعلیمی مواد بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ لہذا، اپنی ترجیحات ان کمپنیوں کو دیں جو ٹیوٹوریل، گائیڈز اور مفت کورسز فراہم کرتی ہیں۔

تجربہ کار ٹریڈر، اور نئے آنے والے، ڈیمو اکاؤنٹس کو ایک فائدہ مند نقطہ کے طور پر بھی غور کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ آپ کے علم اور غیر مانوس حکمت عملیوں کو جانچنے کی اجازت دیتا ہے۔

آخر میں، مختلف قسم کے تجارتی آلات کو ذہن میں رکھیں۔ اثاثوں کی حد جتنی وسیع ہوگی، منافع بخش ٹریڈنگ کرنے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

FBS کس قسم کا بروکر ہے؟

FBS ایک فاریکس بروکر ہے، جو کئی آن لائن پلیٹ فارمز، جیسے FBS Trader، FBS CopyTrade، اور FBS Personal Area کے ذریعے خدمات پیش کرتا ہے۔ کمپنی کسی بھی اسپریڈ کے علاوہ اپنی خدمات کیلئے کوئی کمیشن نہیں لیتی ہے۔ FBS بروکر 150 سے زیادہ ممالک کے 23 ملین سے زیادہ ٹریڈرز کیساتھ ایک قابل اعتماد بروکر ہے۔

  • 191

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera