1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. 15 نہایت اہم اسٹاک چارٹ پیٹرنز
2023-04-18 • اپ ڈیڈ

15 نہایت اہم اسٹاک چارٹ پیٹرنز

cover.png

اسٹاکس کی ٹریڈنگ کرتے وقت، تکنیکی تجزیہ استعمال کرنا آپ کو مارکیٹ میں ہونے والی کسی بھی تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ آپ چارٹ پیٹرنز کو اپنے تکنیکی تجزیے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ قیمت کے چارٹس پر ظاہر ہوتے ہیں اور اس سمت کی نشاندہی کرتے ہیں جہاں مارکیٹ ممکنہ طور پر حرکت کر سکتی ہے اور آپ ٹریڈ میں اندراج یا اس سے اخراج کر سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں، ہم آپ کو بتائیں گے کہ دراصل چارٹ پیٹرنز کیا ہوتے ہیں، آپ انہیں اپنی ٹریڈنگ میں کیسے استعمال کر سکتے ہیں، اور ان 15 نہایت اہم اسٹاک چارٹ پیٹرنز کے متعلق کیسے جان سکتے ہیں جو آپ کو اپنی ٹریڈز میں مدد دیں گے۔

چارٹ پیٹرنز کیا ہیں؟

چارٹ پیٹرنز چارٹ پر موجود رجحان کی سطروں اور خم کے سلسے کے ذریعے پیش کردہ قیمت کے اتار چڑھاؤ کی گرافیکل وضاحتیں ہوتی ہیں۔ یقیناً، مارکیٹ میں قیمت کا ہر اضافہ یا کمی کسی پیٹرن کا حصہ نہیں ہوتی۔ لیکن اگر قیمت ایسے انداز میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہو جس کا مشاہدہ گزشتہ طور پر ایک مخصوص مارکیٹ ایونٹ سے قبل کیا گیا ہو، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ نئی تبدیلی اسی ایونٹ کے بعد عمل میں آئے۔

چارٹ پیٹرنز کیسے کام کرتے ہیں؟

چارٹ پیٹرنز رجحان کی ممکنہ سمت کی پیشن گوئی کرنے کا مشہور طریقہ کار ہیں کیونکہ مارکیٹ کی نوعیت کو متواتر سمجھا جاتا ہے۔ لیکن چونکہ اسٹاک چارٹ پیٹرنز تکنیکی تجزیے کا حصہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کا مقصد اس عام تصور کی بنیاد پر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا رویہ وقت کے ساتھ خود کو دوبارہ عمل میں لاتا ہے۔

اسٹاک قیمتوں میں خود بخود اتار چڑھاؤ نہیں آتا۔ درحقیقت، یہ ان لوگوں کے فیصلوں کا عکاس ہوتے ہیں جو کہ اپنے پیشرو کے جذبات اور مقاصد کے زیرِ اثر ہیں۔ اسٹاک چارٹس ان جذبات کی نمائندگی کرتے ہیں، چاہے وہ مثبت ہوں یا منفی۔ لہٰذا اگر قیمت واضح طور پر ایک جیسا پیٹرن تخلیق کرتی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ٹریڈرز ٹریڈنگ کے متعلق وہی فیصلے کریں جو ان سے پہلے ٹریڈرز نے کیے۔

1.png

آپ کو چارٹ پیٹرنز کا تجزیہ کیوں کرنا چاہیئے

اگرچہ قیمت کے اتار چڑھاؤ کی سمت کی پیشن گوئی کرتے وقت پیٹرنز 100% قابل بھروسہ نہیں ہوتے، تاہم انہیں کئی دیگر طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب ٹریڈرز اسٹاک کو فروخت کرنے کے بجائے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، یا اس کے برعکس کرتے ہیں، تو چارٹس مارکیٹ میں رسد اور طلب میں تبدیلی کو ظاہر کرتے ہیں۔

جب مارکیٹ ایک مخصوص پیٹرن میں حرکت کرتی ہے، تو پیشن گوئی کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ ٹریڈر واحد چارٹ پیٹرن سے سپورٹ اور مزاحمت کے لیولز، بریک آؤٹ پوائنٹس، انٹری اسٹاپس، ممکنہ ریٹریسمنٹس جیسی چیزوں کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ لہٰذا اگر رجحان آپ کی متوقع سمت سے مخالف سمت میں بھی جاتا ہے، تو اس کے باوجود آپ کے پاس اپنی ٹریڈز کو نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے خاطر خواہ معلومات موجود ہو گی۔

چارٹ پیٹرنز کی اقسام

مختلف چارٹ پیٹرنز کی بہت زیادہ اقسام ہیں لیکن ان سب کو تین علیحدہ گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

  • جاری پیٹرنز۔ جاری پیٹرنز اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پیٹرن مکمل ہونے کے بعد موجودہ رجحان جاری رہے گا۔ یہ پیٹرنز عموماً اسٹاک چارٹس پر قلیل المدتی استحکام کے دورانیے کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ وہ رجحان میں عارضی رکاوٹ کی جانب اشارہ کرتے ہیں، لیکن عام طور پر قیمت کے اتار چڑھاؤ کی سمت کے ریورسل کا باعث نہیں بنتے۔
  • ریورسل پیٹرنز۔ ریورسل پیٹرنز اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ موجودہ رجحان ختم ہونے والا ہے اور قیمت کے اتار چڑھاؤ کی سمت ریورس ہونے والی ہے۔
  • باہمی پیٹرنز۔ باہمی پیٹرنز اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مارکیٹ میں کافی حد تک فیصلہ سازی نہیں ہوئی، اس لیے قیمت کسی بھی سمت جا سکتی ہے۔ ان پیٹرنز کو دونوں طرح سے ٹریڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، لہٰذا ٹریڈز کو پیٹرن کے بریک آؤٹ ہونے کا انتظار کرنا چاہیئے اور جیتنے والوں کے ساتھ شامل ہونا چاہیئے۔

چارٹ کی سب سے اہم اقسام

ٹریڈنگ کے دوران آپ چارٹس کی کئی اقسام استعمال کر سکتے ہیں، تاہم سب سے زیادہ اہم لائن چارٹس، بار چارٹس اور کینڈل اسٹک چارٹس ہیں۔

لائن چارٹس ہر کلوزنگ قیمت کو علیحدہ کرتے ہوئے ایک مخصوص ٹائم فریم کے اندر مارکیٹ کی قیمت کے عمومی اتار چڑھاؤ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ کلوزنگ قیمتوں اور موجودہ رجحانات میں تبدیلیوں کی وضات کرتے ہیں، اور ٹریڈرز کو قیمت کے اتار چڑھاؤ کی مکمل تفصیل جاننے میں مدد دیتے ہیں۔

بار چارٹس کو اوپننگ اور کلوزنگ قیمتوں کے ساتھ ساتھ کم اور زیادہ کا بھی تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر بار کم ترین ٹریڈ کردہ قیمت (بار کے ذیل میں)، سب سے زیادہ ادا کردہ قیمت (بار کے اوپری حصے پر)، ٹریڈنگ کی حد (بار کی باڈی پر)، اوپننگ قیمت (بائیں جانب افقی لائن پر) اور کلوزنگ قیمت (دائیں جانب افقی لائن پر) دکھاتا ہے۔ بار کی لمبائی کی بنیاد پر، ٹریڈرز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے یا اس کے مستحکم ہونے کو دیکھ سکتے ہیں۔

کینڈل اسٹک چارٹس کو اکثر بار چارٹس کی تغیرات بھی کہا جاتا ہے۔ اگرچہ کینڈل اسٹک چارٹس تقریباً بار چارٹس کی طرح ہی معلومات فراہم کرتے ہیں، تاہم یہ پڑھنے میں زیادہ آسان ہوتے ہیں۔ چارٹ کی ان دو اقسام میں بنیادی فرق یہ ہے کہ کینڈل اسٹک کی باڈی اوپننگ اور کلوزنگ قیمتوں کے درمیان حد کی وضاحت کرتی ہے۔ کینڈل اسٹکس کے مختلف رنگ بھی ہو سکتے ہیں: اگر کسی کرنسی کی اوپن قیمت کلوز قیمت سے کم ہوتی ہے، تو کینڈل اسٹک کی باڈی سرخ ہو گی جبکہ سبز رنگ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کلوزنگ قیمت اوپننگ قیمت سے زیادہ تھی۔ یہ بصریت ٹریڈرز کو موجودہ مارکیٹ کا خریداروں یا سیلرز میں سے کسی ایک کے زیر اثر ہونے کو دیکھنے، اور موجودہ رجحانات کی شناخت کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم کینڈل اسٹک چارٹ پیٹرنز کے متعلق گفتگو کریں گے۔

15 اسٹاک چارٹ پیٹرنز جن کے متعلق آپ کو معلوم ہونا چاہیئے

ابھرتی ہوئی تکون

ہم جس پہلے چارٹ پیٹرن کے متعلق بات کریں گے وہ ابھرتی ہوئی تکون ہے۔ یہ پیٹرن بُلش تسلسل کا پیٹرن ہے جو کہ قیمت کا معمولی حد کے اندر اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے پر بنتا ہے۔ ابھرتی ہوئی تکون کی بالائی (مزاحمت) لائن افقی ہوتی ہے، جبکہ کم قیمتیں کم (سپورٹ) لائن تخلیق کرتی ہیں جو کہ مزاحمت کی لائن کی جانب جا رہی ہوتی ہے۔ یہ پیٹرن کی تصدیق کرتے ہوئے، قیمت کا حتمی طور پر مزاحمت کی لائن توڑنے تک اپنی بلندی کو برقرار رکھتی ہے، اور اوپر کی جانب بڑھنا جاری رکھتی ہے۔

جھکی ہوئی تکون

اس کی ابھرتے ہوئے تناسب کی قطبی متضاد، جھکی ہوئی تکون ایک بیئرش تسلسل کا پیٹرن ہے جو کہ اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب اسٹاک کی قیمت میں مزاحمت کی نیچے جاتے ہوئی لائن اور افقی سپورٹ لائن کے درمیان میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ جب مزاحمتی اور سپورٹ لائنز آپس میں ملتی ہیں، تو ایک بریک آؤٹ پیدا ہوتا ہے، اور قیمت مزید کم ہو جاتی ہے اور کم رجحان کے ساتھ جاری رہتی ہے۔

متناسب تکون

تکون کے چارٹ پیٹرنز کا آخری پیٹرن، متناسب تکون ابھرتی ہوئی سپورٹ لائن اور جھکی ہوئی مزاحمت کی لائن سے بنتی ہے۔ لائنز کا ایک دوسرے کو کراس کرنے تک قیمت مسلسل معمولی حد کے اندر دونوں لائنز سے اوپر جاتی ہے۔ یہ بتانا ناممکن ہے کہ بریک آؤٹ کے بعد قیمت کہاں جائے گی کیوںکہ خریداروں اور سیلرز دونوں کا مارکیٹ پر یکساں اثر ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ متناسب تکون کو باہمی پیٹرن سمجھا جاتا ہے۔ ٹریڈرز کو لائنز کے اوپر اور نیچے دو اسٹاپ انٹری آرڈرز کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

1139-triangles.png

فلیگ

فلیگ پیٹرن کا تعلق اکثر کم خطرے کی حامل سرمایہ کاریوں اور فوری منافع سے ہوتا ہے۔ یہ ایک جاری پیٹرن ہے جو کہ مضبوط رجحان کے وسط میں بن سکتا ہے۔ فلیگ پیٹرن رجحان کا استحکام کی طویل مدت میں داخل ہونے پر بنتا ہے، اور یہ بُلش اور بیئرش دونوں ہو سکتا ہے۔ تقریباً عمودی اضافے یا کمی (نام نہاد‘ فلیگ پول’) کے کچھ عرصے بعد، قیمت میں اتار چڑھاؤ کا آغاز ہو جاتا ہے اور یہ اس معمولی حد کے اندر اپنے گزشتہ اتار چڑھاؤ کی حد پر واپس چلی جاتی ہے جو کہ معین کردہ مستطیل کے مشابہ ہوتی ہے۔ تھوڑی عرصے بعد قیمت ایک لائن سے تجاوز کرتی ہے اور بتدریج آگے بڑھتے ہوئے گزشتہ سمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی رہتی ہے۔

1139-flags.png

پینینٹ

پینینٹ پیٹرن فلیگ پیٹرن یا متناسب تکون کی طرح نظر آتا ہے، نیز یہ جاری پیٹرن بھی ہوتا ہے، لیکن دراصل یہ ان دونوں سے کافی مختلف ہے۔ فلیگ پیٹرن کی طرح، یہ بھی اس وقت بنتا ہے جب قیمت ایک سمت (‘فلیگ پول’) میں اچانک اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد استحکام کی مدت میں داخل ہوتی ہے۔ تاہم، پینینٹ کی باڈی دو مرتکز لیکن غیر متوازی لائنز سے بنتی ہے، جس کے باعث یہ متناسب تکون کی طرح نظر آتی ہے۔ لیکن تکون کا پیٹرن ‘فلیگ پول’ سے پہلے نہیں بنتا کیونکہ یہ غیر مستحکم مارکیٹس میں موجود ہوتا ہے۔ دوسری جانب، پینینٹ مضبوط رجحان میں بنتا ہے۔ لائنز کے مرتکز ہونے کے بعد، قیمت بریک آؤٹ ہوتی ہے اور اکثر مرکزی رجحان کی سمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی رہتی ہے۔

1139-pennants.png

ڈبل ٹاپ

ڈبل ٹاپ ایک بیئرش پیٹرن ہے جو کہ ایک درمیانی اور طویل مدت کے لیے کم ہوتے ہوئے ریورسل سے قبل بنتا ہے۔ ڈبل ٹاپ دو زیادہ اور ایک کم پر مشتمل ہوتا ہے اور کسی حد تک حرف “M” کے مشابہ ہوتا ہے۔ یہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب بیئرز کی جانب سے مزاحمت کے باعث قیمت معمولی اضافے کے باعث واپس اپنی جگہ پر چلی جاتی ہے۔ اس میں دوبارہ اضافہ ہوتا ہے، لیکن جب یہ گزشتہ زیادہ کی سطح پر پہنچتا ہے، تو یہ دوبارہ نیچے چلا جاتا ہے۔ جب پیٹرن نیک لائن کو کراس کر لیتا ہے، تو اس کو تصدیق شدہ سمجھا جاتا ہے، اور رجحان بُلش سے بیئرش پر واپس چلا جاتا ہے۔

ڈبل باٹم

ڈبل باٹم ڈبل ٹاپ کا الٹ ہے کیوںکہ یہ کم ہوتے ہوئے رجحان کے بعد بنتا ہے اور یہ عموماً اوپر جاتے ہوئے رجحان میں ریورسل کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ ڈبل باٹم “W” کی طرح نظر آتا ہے اور اس وقت بنتا ہے جب قیمت بہت زیادہ کمی کا شکار رہنے کے بعد بڑھتی ہے، پھر دوبارہ نیچے جاتا ہے لیکن نیک لائن سے تجاوز کرتے ہوئے، سپورٹ لائن سے باہر نکل کر بڑھنے لگتا ہے۔ یہ پیٹرن اکثر ٹریڈرز کی جانب سے قلیل مدتی بُلش ٹریڈز کا آغاز کرنے کے بہترین مواقعوں کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹرپل باٹم

ٹرپل باٹم ایک بُلش ریورسل پیٹرن ہے جو کم ہوتے ہوئے رجحان کے طویل دورانیے کے بعد بنتا ہے۔ یہ تین مسلسل لیکن علیحدہ کردہ کم پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ ہر کم قیمت کی ایک جیسی سطح پر یا اس کے قریب موجود ہوتا ہے۔ ٹرپل باٹم اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ خریداروں کی کوششوں کے باوجود، سیلرز باآسانی اپنی پوزیشنز دینے کے لیے رضامند نہیں ہوتے۔ تاہم، تیسرے کم کے بعد وہ عموماً خریداروں کو اختیار دے دیتے ہیں اور قیمت کو نیک لائن سے تجاوز کرنے کے بعد بڑھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ پیٹرن بہت کم ہوتا ہے، لیکن یہ نہایت مستحکم اور قابل بھروسہ پیٹرنز میں سے ایک ہے۔ لہٰذا اگر آپ چارٹ پر اس کی شناخت کر لیتے ہیں، تو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کو یقینی بنائیں۔

1139-bottoms.png

ویج

ویج پیٹرن اس وقت بنتا ہے جب قیمت مسلسل معمولی حد قائم کرنے والی رجحان کی دو مرتکز لائنز کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے۔ یہ پیٹرن اپنی ترمیم کی بنیاد پر، بُلش یا بیئرش ہو سکتا ہے۔

  • زوال پذیر ویج کو بُلش پیٹرن سمجھا جاتا ہے اور یہ کم ہوتے ہوئے یا بڑھتے ہوئے رجحان میں بن سکتا ہے اور ریورسل یا جاری سگنل کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ زوال پذیر ویج اوپر کی جانب بہت بڑا نظر آتا ہے اور پھر قیمت کے کم ہونے پر کم ہوتا رہتا ہے۔ جب سیلرز کی جانب سے دباؤ کم ہوتا ہے، تو خریداروں کو گرتی ہوئی قیمت کم کرنے کا موقع ملتا ہے، جس کے باعث قیمت مزاحمت کی لائن سے تجاوز کرتی ہے اور بڑھتی رہتی ہے۔
  • ابھرتا ہوا ویج زوال پذیر ویج کا الٹ ہے۔ یہ عموماً ایک بیئرش پیٹرن ہوتا ہے جو کہ اس بات کی بنیاد پر رجحان کے تسلسل یا ریورسل کی جانب اشارہ کر سکتا ہے کہ پیٹرن بننے سے قبل مارکیٹ کہاں حرکت کر رہی ہے۔ اس میں رجحان کی دو مرتکز لائنز شامل ہوتی ہیں، اور ضم ہونے کی مدت کے اندر قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ خریدار حتمی طور پر کمزور پڑ جاتے ہیں، لہٰذا سیلرز ایک نیا کم ہوتا ہوا رجحان (یا گزشتہ کے ساتھ جاری رکھ کر) تشکیل دیتے ہوئے، سپورٹ لائن سے تجاوز کر لیتے ہیں۔

1139-wedges.png

ہیڈ اینڈ شولڈرز

ہیڈ اینڈ شولڈرز پیٹرن عموماً بڑھتے ہوئے رجحان کے اختتام اور کم ہوتے ہوئے رجحان کے ریورسل سے قبل بنتا ہے۔ اس میں تین سوئنگز شامل ہوتے ہیں، بیرونی دو سوئنگز درمیانی سوئنگ سے چھوٹے ہوتے ہیں اور ایک ہی سطح پر موجود ہوتے ہیں۔ آخری سوئنگ نیک لائن (ایک لائن جو کہ پیٹرن کے ذیلی حصوں کو مربوط کرتی ہے) سے تجاوز کرتا ہے، جو کہ ٹریڈرز کو اپنا اسٹاک بیچنے کا اشارہ دیتا ہے۔

1139-h-and-sh.png

انورس ہیڈ اینڈ شولڈرز

یہ پیٹرن پچھلے پیٹرن کا الٹ ہے۔ یہ بیئرش رجحان میں بنتا ہے اور بڑھتے ہوئے رجحان میں ریورسل کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ انورس ہیڈ اینڈ شولڈرز میں تین ٹرفس ہوتے ہیں، درمیان والا ٹرف باقی سب سے کم ہوتا ہے۔ اس پیٹرن کی ٹریڈ ہیڈ اینڈ شولڈرز کی طرح ہی کی جاتی ہے، لیکن یہ بڑھتے ہوئے رجحان سے پہلے بنتا ہے، لہٰذا قیمت کا نیک لائن کو تجاوز کرنے کے ساتھ ہی ٹریڈرز کو اسٹاکس خریدنے پڑتے ہیں۔

کپ اینڈ ہینڈل

کپ اینڈ ہینڈل پیٹرن ایک بُلش پیٹرن ہے۔ یہ عموماً بڑھتے ہوئے رجحان میں بنتا ہے اور اسے ٹریڈرز کی جانب سے قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پیٹرن معمولی طور جھکے ہوئے “U” کی طرح نظر آتا ہے جو کہ ایک کپ کے ہینڈل سے مشابہ ہوتا ہے۔ ہینڈل فلیگ یا پینینٹ پیٹرن سے مشابہ ہوتا ہے، لیکن قیمت جلد ہی مزاحمت کی لائن سے تجاوز کر جاتی ہے اور بڑھتے ہوئے رجحان میں فوری طور پر اضافہ ہونے لگتا ہے۔

1139-cup.png

گیپس

گیپس چارٹ پر موجود خالی اسپیسز ہوتی ہیں جو کہ اتار چڑھاؤ کی مارکیٹس میں بنتے ہیں۔ یہ اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب مارکیٹ کے اندر خریداری اور فروخت میں دلچسپی بہت بڑی سطح پر موجود ہوتی ہے۔ اس دلچسپی کے باعث رات کو مارکیٹ بند ہونے کے باوجود اسٹاک کی ٹریڈ جاری رہتی ہے۔ نتیجتاً، اگلے دن کے اسٹاک کی اوپننگ قیمت اپنے گزشتہ دن کی کلوزنگ قیمت سے کافی مختلف ہوتی ہے۔ ٹریڈرز اس دن گیپ پیدا ہونے کی امید کرتے ہوئے، یا گیپ پیدا ہونے کے بعد اپنے اسٹاکس کو کم کرتے ہوئے، اسٹاکس خرید کر گیپس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

1139-gap.png

بمپ اینڈ رن

بمپ اینڈ رن ایک غیر معمولی پیٹرن ہے جو کہ بُلش اور بیئرش دونوں مارکیٹس میں بن سکتا ہے۔ بمپ اینڈ رن اس وقت بنتا ہے جب قیمت رجحان کی لائن سے تیزی سے بنیادی رجحان کی سمت میں جاتی ہے، پھر اتار چڑھاؤ پر واپس جاتی ہے اور بالآخر گزشتہ رجحان کی لائن سے تجاوز کرتی ہے، جس کے باعث ایک نیا رجحان قائم ہوتا ہے۔ بننے کا یہ عمل عموماً بڑے ٹائم فریمز پر نظر آتا ہے، لیکن بعض اوقات ایک دن میں پیدا ہونے والے چارٹس میں بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔

1139-bump-and-run.png

قیمت کا چینل

قیمت کا چینل ایک باہمی پیٹرن ہے اور یہ بڑھتے ہوئے اور کم ہوتے ہوئے رجحان دونوں میں بن سکتا ہے۔ قیمت کا چینل اس وقت بنتا ہے جب قیمت محدود حد کے اندر سوئنگ ہونا شروع ہوتی ہے۔ سوئنگز مزاحمتی اور سپورٹ لائنز سے تجاوز کرتے ہیں، جو کہ ایک دوسرے سے متوازی ہوتے ہیں۔ قیمت بڑھتے ہوئے، کم ہوتے ہوئے رجحان، یا ذیلی مارکیٹس کی جانب جا سکتی ہے۔

1139-channel.png

چارٹ پیٹرنز کی شناخت کیسے کریں؟

اسٹاک چارٹ پیٹرنز کی شناخت کرنے کا سب سے مشہور طریقہ یہ ہے کہ ایک رجحان کی لائن بنائی جائے اور دیکھا جائے کہ آیا قیمت اپنی سمت تبدیل کر رہی ہے۔ اگر آپ محدود حد کے اندر قیمت کا اتار چڑھاؤ دیکھتے ہیں، تو پیٹرن بنتے وقت زیادہ اور کم میں چارٹنگ لائنز آپ کو مزید واضح طور پر دیکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ پہلے یہ مشکل لگے، لیکن شرکت کرنے کے بعد آپ بہتر طور پر اسٹاک چارٹ پیٹرنز کی شناخت کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ممکن ہے کہ آپ کا ٹریڈنگ پلیٹ فارم بھی آپ کو متعدد پیٹرن اسکرینرز کی پیشکش کرے جو کہ آپ کو فوری طور پر ٹریڈنگ کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

خلاصہ

ٹریڈرز کئی دہائیوں سے اسٹاک چارٹ پیٹرنز کو استعمال کر رہے ہیں۔ اگر ان کی صحیح طور پر شناخت کی جائے، تو یہ ایک مختلف رجحان کے آغاز کی تصدیق کر سکتے ہیں اور ٹریڈرز کو ٹریڈںگ کے نئے مواقعوں کی شناخت کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ درج فہرست 15 اسٹاک چارٹ پیٹرنز کی بدولت آپ بہتر طور پر اس بات کو سمجھیں گے کہ مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے اور یہ آپ کو رجحان کے ریورسلز اور قیمت کے اتار چڑھاؤ کی سمت میں ہونے والی تبدیلیوں کی صحیح طور پر پیشن گوئی کرنے کی اجازت دیں گے۔

  • 151

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera