ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن کیساتھ ٹریڈنگ کیسے کریں؟

ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن کیساتھ ٹریڈنگ کیسے کریں؟

2023-01-25 • اپ ڈیڈ

ٹرائی اینگل پیٹرن کیا ہے؟

ایک ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن ایک مستحکم پیٹرن ہے جس میں ایک اثاثہ کی قیمت بتدریج تنگ ہوتی ہوئی رینج میں موو کررہی ہوتی ہے۔ ٹرائی اینگل کے پیٹرن مارکیٹ میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان جنگ کا تصور پیش کرتے ہیں۔ اس جنگ کے باوجود، ٹرائی اینگل کے پیٹرن عام طور پر پچھلے ٹرینڈ کے تسلسل کا اشارہ دیتے ہیں، لہذا ٹریڈر ٹریڈ میں داخل ہونے کے لیے قیمت کو رینج سے بریک آؤٹ ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔

Frame 8.png

چارٹ پر ٹرائی اینگل پیٹرن کی شناخت چوٹیوں کے بننے اور گرتی ہوئی قیمتوں کو دو ٹرینڈ لائیز کے ذریعے ڈرا کرکے کی جا سکتی ہے۔ اگر ٹرینڈ لائنز کافی فاصلے سے شروع ہوتی ہیں لیکن بعد میں آپس میں قریب آنا شرور ہوجاتی ہیں، تو آپ جو پیٹرن دیکھتے ہیں وہ واقعی ایک ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن ہے۔

اس آرٹیکل میں، آپ ٹرائی اینگل کے پیٹرن کی مختلف اقسام، چارٹ پر ان کی شناخت کیسے کریں، اور اگر آپکو چارٹ پر ٹرائی اینگل کا پیٹرن نظر آتا ہے تو آپ کون سی ٹریڈنگ حکمت عملی استعمال کر سکتے ہیں اسکے بارے میں جانیں گے۔

سمٹریکل ٹرائی اینگل

ٹرائی اینگل کے پیٹرن کی پہلی قسم جس پر ہم بحث کریں گے وہ ایک سمٹریکل ٹرائی اینگل ہے۔. آئیے نیچے دیے گئے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Frame 7.png

یہ ایک عام سمٹریکل ٹرائی اینگل پیٹرن کی ایک مثال ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، یہ پیٹرن بہت پرائم اور مناسب سا لگتا ہے، دونوں ٹرینڈ لائنیں ایک جیسی ڈھلوان پر اکٹھی ہوتی ہیں۔ یہ پیٹرن اکثر ٹرائی اینگل کے پیٹرن کی ایک عام مثال کے طور پر استعمال ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک بہت واضح اور قابل شناخت شکل بناتا ہے۔

سمٹریکل ٹرائی اینگل اس وقت بنتی ہیں جب قیمت ایک محدود رینج کے اندر اوپر اور نیچے کی طرف موو کرنا شروع کر دیتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ چھوٹی اور چھوٹی ہوتی جاتی ہے۔ سمٹریکل ٹرائی اینگل کی چوٹیاں دھیرے دھیرے نیچی ہوتی جاتی ہیں جبکہ گرتیں پچھلی چوٹیوں سے اونچی ہوتی رہتی ہیں۔

سمٹریکل ٹرائی اینگل عام طور پر مارکیٹوں میں دیکھے جاتے ہیں جو ایک سمت میں حرکت نہیں کرتے ہیں۔ کوئی ایک رجحان اس مارکیٹ پر حاوی نہیں ہوتا ہے، جو خریداروں اور فروخت کنندگان کو قیمتوں کی نقل و حرکت پر یکساں طور پر اثر انداز ہونے اور استحکام کی مدت پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

عام طور پر، جب قیمت موومنٹ کی اس محدود رینج سے بریک آوٹ کرتی ہے، تو یہ پیٹرن کی تشکیل کے دوران کے مقابلے میں بہت زیادہ والیوم کے ساتھ پچھلے ٹرینڈ کی سمت میں حرکت کرتی ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹریڈر عدم فیصلہ کے دور سے دور ہو گئے ہیں اور ٹرینڈ دوبارہ پٹری پر آ گیا ہے۔

اسینڈنگ ٹرائی اینگل

ٹرائی اینگل کے پیٹرن کی اگلی قسم جس کو ہم دیکھنے جا رہے ہیں وہ ایک اسینڈنگ ٹرائی اینگل ہے۔. اسینڈنگ ٹرائی اینگل سیمیٹریکل ٹرائی اینگل سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ انکا صرف نیچے کا حصہ ڈھلوان دار ہوتا ہے۔ ایک اسینڈنگ ٹرائی اینگل کا اوپری حصہ، تشکیل کی چوٹی کے ذریعے ڈرا کیا جاتا ہے، جو افقی رہتا ہے، یہ اشارہ کرتا ہے کہ بلز کے آگے بڑھنے کے باوجود بئیر کی ریزسٹنس ایک جیسی رہتی ہے۔

Frame 5.png

عام طور پر، یہ پیٹرن بہت واضح اپ ٹرینڈ کے بعد ہوتا ہے، جسے آپ اس کی سپورٹ لائن کی بڑھتی ہوئی نوعیت سے پہچان سکتے ہیں۔ یہ اپنی چڑھائی کو جاری رکھتا ہے اور آخر کار جامد ریززسٹنس کی لائن کے ساتھ مل جاتا ہے، اس کو بریک کر پچھلے اوپری ٹرینڈ کو دوبارہ شروع کردیتا ہے۔ اس طرح، ایک اسینڈنگ ٹرائی اینگل کو بلش پیٹرن سمجھا جاتا ہے جو قیمت کی نقل و حرکت اور ٹریڈنگ والیوم میں اضافے سے پہلے ہوتا ہے۔

قیمت کی نقل و حرکت کی مستقبل کی سمت کی نشاندہی کرنے کے علاوہ، اسینڈنگ ٹرائی اینگل ٹریڈ میں داخل ہونے یا باہر نکلنے کے بہترین وقت کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں، لہذا انہیں چارٹ پر تلاش کرنے کا مطلب منافع بخش ٹریڈ کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل

ایک ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل ایک اسینڈنگ ٹرائی اینگل کے پیٹرن کا مکمل الٹ ہوتا ہے۔ ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل بیئرش مارکیٹ میں پائے جاتے ہیں اور جیسا کہ آپ نے اندازہ لگا لیا ہوگا، کہ یہ بیئرش پیٹرن بھی سمجھے جاتے ہیں۔

Frame 6.png

جیسا کہ آپ اس چارٹ پر دیکھ سکتے ہیں، ایک ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل اپنے ہم منصب کو آئینہ دیتی ہے اور اس میں ایک ڈھلوانی اور ایک افقی ٹرینڈ لائن ہوتی ہے۔ لیکن ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل کے ساتھ، ڈھلوان دار سائیڈ ریزسٹنس لائن ہے۔ یہ پیٹرن ظاہر کرتا ہے کہ یہ بیئر ہی ہیں جو بلز پر آگے بڑھتے رہتے ہیں، جو اپنے انجام سے، آنے والی مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب مدد فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔ آخر میں، بئیر یعنی فروخت کندگان عام طور پر سپورٹ لائن کو توڑتے دیتے ہیں، ٹرائی اینگل کے اختتام اور اسکی تصدیق اور پچھلے ڈاؤن ٹرینڈ کے کے جاری رہنے کا اشارہ دیتے ہیں۔

اگرچہ ڈیسنڈنگ اور اسینڈنگ دونوں ٹرائی اینگل بالترتیب ڈاؤن ٹرینڈ اور اپ ٹرینڈ کے آغاز کا اشارہ دیتے ہیں، لیکن قیمت کا افقی ٹرینڈ کی لائن سے اچھال اب بھی ممکن ہے، جس کے نتیجے میں پچھلے ٹرینڈ کو الٹ جانا ہوتا ہے۔ لہذا زیادہ تر وقت یہ بہتر ہے کہ کوئی بھی ٹرنڈنگ کا فیصلہ کرنے سے پہلے پیٹرن مکمل ہونے تک انتظار کریں۔

ٹرائی اینگل پیٹرن کیساتھ ٹریڈنگ: یاد رکھنے کے لیے اہم نکات

  • ٹرائی اینگل پیٹرن اس وقت بنتے ہیں جب قیمت مسلسل تنگ ہوتی ہوئی رینج میں موو کرنا شروع کر دیتی ہے۔ یہ رینج پیٹرن کی چوٹیوں اور گرتی ہوتی قیمتوں کے ذریعے ڈرا کئی گئی دو ٹرینڈ لائنوں کے ذریعے محدود ہے، جو سپورٹ اور ریزسٹنس کی نمائندگی کرتی ہیں۔
  • ٹرائی اینگل کے پیٹرن اہم شکلوں میں آتے ہیں: سمٹریکل ، اسینڈنگ اور ڈیسنڈنگ ۔
  • ٹرائی اینگل کو عام طور پر ٹرینڈ کے جاری رہنے کے پیٹرن کے طور پر تصور کیا جاتا ہے، لیکن وہ رجحان کے الٹ جانے سے پہلے بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔
  • ٹریڈنگ ٹرائی اینگل پیٹرن کے لیے سب سے عام حکمت عملی قیمت کے بریک آؤٹ کا انتظار کرنا اور پھر مارکیٹ کی حرکت کی سمت میں ٹریڈ میں داخل ہونا ہے۔

ٹرائی اینگل پیٹرن: ٹریڈنگ کی حکمت عملی

اگر آپ کو اپنے چارٹ پر ٹرائی اینگل کا پیٹرن نظر آتا ہے، تو عمومی مشورہ یہ ہے کہ قیمت کے ٹوٹنے اور ایک نیا ٹرینڈ بننے تک انتظار کریں۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو آپ بریک آؤٹ پوائنٹ پر ٹریڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور اس سمت میں جا سکتے ہیں جس میں قیمت موو کررہی ہو۔ جہاں تک ایک ٹریڈ سے نکلنے کے پوائنٹ کا تعلق ہے، ایک بار ٹرائی اینگل کا پیٹرن بن جانے کے بعد، قیمت عام طور پر پیٹرن کی اونچائی کے تقریباً اتنے ہی فاصلے پر موو ہوتی ہے، لہذا آپ اپنی اگلی حرکت کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور منافع لینے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔

اس کے باوجود، جب مختلف ٹرائی اینگل کی شکلوں پر ٹریڈ کی جاتی ہیں، تو مختلف چیزوں پر غور کرنا پڑتا ہے، جن کے بارے میں ہم آگے بات کریں گے۔

سمٹریکل ٹرائی اینگل کی ٹریڈنگ حکمت عملی

جیسا کہ ہم پہلے ہی سیکھ چکے ہیں،سمٹریکل ٹرائی اینگل بلش اور بئیرش دونوں مارکیٹوں میں ہو سکتے ہیں۔ بلز اور بئیر دونوں کی پوزیشنیں برابر ہیں، لہذا قیمت کسی بھی سمت میں بڑھ سکتی ہے۔

اس معاملے میں آپ جو کچھ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ انٹری کے آرڈرز ریزسٹنس لائن کے بالکل اوپر اور سپورٹ لائن کے نیچے لگائیں۔ اس طرح، آپ خود بخود ٹریڈ میں داخل ہو جائیں گے اسکی فکر کیے بغیر کہ مارکیٹ کس سمت آگے بڑھ رہی ہے۔ یا اسکے متبادل طور پر، آپ یہ دیکھنے کے لیے بریک آؤٹ کا انتظار کر سکتے ہیں کہ قیمت کس طرف موو ہوئی ہے اور پھر بہاؤ کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

آئیے درج ذیل مثال کو دیکھتے ہیں۔

EURUSDDaily.png

EURUSD کے یومیہ چارٹ پر، آپ اوپر کی طرف بڑھتی ہوئی ٹرینڈ لائن اور نیچے کی طرف ایک بڑے ڈاون ٹرینڈ کے اندر ایک سمٹریکل ٹرائی اینگل کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ پیٹرن کی شناخت کے بعد، ہم نے بریک آؤٹ کا انتظار کیا یا تو نیچے کی طرف یا اوپر کی طرف۔ ہماری مثال میں، کینڈل اسٹک نے ریزسٹینس لائنیں کو توڑ دیا، اور، نتیجے کے طور پر، ہم 1.3355 پر پوزیشن میں داخل ہوئے۔ ہم نے 1.2324 پر ٹرائی اینگل کے نچلے ترین پوائنٹ سے تقریباً 10 پوائنٹ نیچے ایک سٹاپ لاس لگایا۔ جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا ہے، قیمت کی موومنٹ عام طور پر پیٹرن کی اونچائی کے برابر ہوتی ہے۔ اسی لیے ہمارے اگلے اقدام کے طور پر، ہم نے پیٹرن کے سب سے اونچے اور نچلے پوائنٹس کے درمیان فاصلے کو مانپا:

1.3294-1.2334=0.096.

اسکی چانچ کرنے کے بعد، اب ہم منافع (1.3355 + 0.096 = 1.4315) لینے اور ایکزٹ آرڈر لگانے کے لیے بہترین پوزیشن کا تعین کر سکتے ہیں۔

اسینڈنگ اور ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی

دونوں اسینڈنگ اور ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل بالترتیب بلش اور بئیرش کے ٹرینڈ میں پائے جاتے ہیں اور عام طور پر جاری رہنے والے پیٹرن تصور کیے جاتے ہیں، یعنی بریک آؤٹ کے بعد، مارکیٹ اسی سمت حرکت کرتی رہے گی جس طرح پیٹرن کے آنے سے پہلے تھا۔

تاہم، یہ ہمیشہ کیس نہیں ہے. قیمت ٹرینڈ لائنوں میں سے ایک پر اچھال سکتی ہے اور ٹرینڈ کو یکسر تبدیل کر سکتی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ واضح ہے کہ ان پیٹرنز کی ٹریڈنگ کے دوران سب سے محفوظ عمل یہ ہے کہ بریک آؤٹ کا انتظار کیا جائے اور قیمت آگے بڑھنے والی سمت کے ساتھ موو کرے ۔

مندرجہ ذیل مثالیں اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ آپ کس طرح اسینڈنگ اور ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل کی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

NZDUSDH422.png

NZDUSD کے H4 چارٹ پر، آپ 0.7314 پر افقی ریزسٹنس لائن اور ایک ڈھلوان دار سپورٹ لائن کے درمیان ایک اسینڈنگ پیٹرن کو دیکھ سکتے ہیں۔ ہم نے 0.7333 پر ریزسٹنس کے وقفے کے بعد پوزیشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پھر، ہم نے 0.7225 ( ٹرائی اینگل کے نچلے ترین پوائنٹ سے 10 پوائنٹس نیچے) پر ایک سٹاپ لاس لگایا اور پچھلے ٹرائی اینگل پیٹرن کی اونچائی (0.7314 − 0.7234 = 0.08) کی نشاندہی کرنے کے بعد اپنا منافع 0.7413 پر لے لیا۔

آخر میں، آئیے دیکھتے ہیں کہ اسینڈنگ ٹرائی اینگل کی ٹریڈنگ کیسے کی جائے۔.

NZDUSDH411.png

H4 پر، اوپر کی طرف بڑھنے والے ٹرینڈ کے اوپری حصے میں استحکام ظاہر کرتا ہے کہ بلز قیمت کو اونچا کرنے میں ناکام رہیں ہیں۔ نتیجے کے طور پر، 0.7470 پر قائم سپورٹ لائن کے ساتھ ایک ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل بنی ہے۔ ہم نے سپورٹ کے بریک آؤٹ پر مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا، لہذا ہم نے 0.7455 پر ایک شارٹ یعنی سیل کا آرڈر لگایا۔ خطرات کو کم کرنے کے لیے، ہم نے پھر 0.7534 پر ٹرائی اینگل کی آخری چوٹی سے 10 پوائنٹس کا سٹاپ لاس لگایا اور 0.7367 پر ٹیک پرافٹ آرڈر لگایا۔

نتیجہ

ٹرائی اینگل پیٹرن سب سے زیادہ عام اور قابل شناخت چارٹ پیٹرن میں سے ایک ہے جو مارکیٹ کی نقل و حرکت کی سمت کے جاری رہنے والے پیٹرن کی پیش گوئی کرنے کا بہت زیادہ امکان فراہم کرتا ہے۔ تاہم، ٹریڈروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس بات کا ہمیشہ امکان ہوتا ہے کہ ٹرائی اینگل کا پیٹرن پچھلے ٹرینڈ کو تبدیل کر سکتا ہے، اس لیے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے بریک آؤٹ کا انتظار کرنا بہتر ہے۔.

اسی طرح

کس کا انتخاب کرنا ہے: 2023 میں فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ٹریڈنگ؟
کس کا انتخاب کرنا ہے: 2023 میں فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ٹریڈنگ؟

اگر آپ ٹریڈنگ کو اپنی نوکری سمجھتے ہیں تو آپ کو بہت سے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے ٹریڈرز ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتے اور خود کو شروع میں ہی ناکامی کی طرف لے جاتے ہیں۔ جیسا کہ کسی بھی فری لانسر یا کاروبار کے فروغ میں، کامیابی کی کنجی آپ کی خود آگاہی ہے۔ ہر شخص خود مختاری سے اپنے لئے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera