سکیلپنگ کی آسان حکمت عملی

سکیلپنگ کی آسان حکمت عملی

2023-05-09 • اپ ڈیڈ

اسکیلپنگ عام ذہن کیلئے ایک خوفناک لفظ کی طرح لگ سکتا ہے۔ ٹریڈر، اپنے طورپر، اس معنی کے پیچھے چھپے بہت سے پوشیدہ مواقع تلاش کرتے ہیں۔ ٹریڈنگ میں، آپ کو انسانی کھوپڑی کیساتھ کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، آپ قیمت میں چھوٹی تبدیلیوں پر پوائنٹس کے "سلائسز یعنی ٹکڑے" بناتے ہیں۔ ادبی طور پر، اسکیلپنگ کو ایک مختصر مدت کے تجارتی انداز کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جو کہ ایک دن کے اندر جتنی بار ممکن ہو قیمت میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین اسکیلپنگ کو ایک پرخطر تجارتی نقطہ نظر کیطور پر پہچانتے ہیں، جس کیلئے پورے دن چارٹس پر نظر رکھنے کی انتہائی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا، ایک اسکیلپر کے اعصاب کا انتہائی مضبوط ہونا ضروری ہے اور مارکیٹ کی احتیاط سے نگرانی کرنا۔ خطرے کا انتظام کرنا اور ٹریڈنگ آرڈر کے اندراج اور نقصان کی سطح کو درست طریقے سے رکھنے کے بارے میں تجاویز کو جاننا ضروری ہے۔ ایک خود اعتماد نیا ٹریڈر اسکیلپنگ کو ایک بڑے نقصان میں بدل سکتا ہے اگر ان کے پاس مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے کوئی حساب کتاب یعنی الگورتھم نہیں ہے۔ آج، ہم اس جدوجہد میں آپ کی مدد کریں گے اور اسکیلپنگ کی کچھ موثر حکمت عملیوں کا اشتراک کریں گے۔

اسکیلپنگ حکمت عملیوں کی افادیت

فاریکس میں اسکیلپنگ کی حکمت عملیاں کتنی مفید ہے؟ سب سے پہلے، ان میں سے اکثر کے پاس داخلے اور باہر نکلنے کے سخت قوانین، رقم کو منظم کرنے کے تقاضے، تجارتی آلات اور ٹائم فریم ہوتے ہیں۔ لہذا، اگر حکمت عملی کا تجربہ کیا جاتا ہے اور ایک ٹریڈر الگورتھم کی درست طریقے سے پیروی کرتا ہے، تو ان کے پاس کامیاب ہونے کا بہت زیادہ موقع ہوتا ہے۔ دوسرا، اسکیلپنگ مختصر مدت میں فوری نتائج حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر کوئی ٹریڈر محسوس کرتا ہے کہ اس کے پاس زیادہ ٹائم فریمز پر ٹریڈنگ کرنے کیلئے صبر اور وقت کی کمی ہے، تو اسکیلپنگ ان کیلئے ہی ہے۔ تیسرا، اسکیلپنگ رات بھر کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے کیونکہ تمام تجارتی آرڈرز کو ایک دن کے اندر بند کردیا جانا چاہئیے۔ آخر کار، اسکیلپنگ ٹریڈرز کے اعصاب کو منظم کرتی ہے! اگر انہیں اسکیلپنگ کا تجربہ ہے، تو وہ سیکھیں گے کہ کس طرح اپنے سرمائے پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے۔ اس طرح، وہ خود کو ٹھنڈا رکھنے میں کامیاب رہیں گے اگر یہاں تک کہ جب کچھ ٹھیک نہ بھی ہو رہا ہو۔

ٹریڈنگ میں اسکیلپنگ کیسے کام کرتی ہے؟

کسی بھی اسکیلپنگ حکمت عملی کیلئے تین ضروری عناصر درکار ہوتے ہیں۔ یہ تکنیکی تجزیات ہیں، تجارتی رفتار، اور مسلسل ٹریڈنگ ہیں۔ اسکیلپنگ میں بنیادی تصور یہ ہے کہ مائع اثاثوں کو ایک دن میں کئی بار کم اسپریڈ کیساتھ ٹریڈنگ کرنا چاہیئے۔ ٹریڈرز اپنی پوری توجہ چارٹس پر دیتا ہے اور مارکیٹ میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ چونکہ قیمت میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں باقاعدگی سے ہوتی رہتی ہیں، اسکیلپرز اپنے تجارتی فیصلے کرتے وقت کبھی آرام نہیں کرتے۔

ٹریڈرز کے پاس اسکیلپنگ کیلئے مختلف نقطہ نظر ہوتے ہیں، نہ صرف یہ کہ "کم پر خریدنا، اور زیادہ پر فروخت کرنا"۔ سب سے مشہور میں سے ایک کو امپلس ٹریڈنگ کہا جاتا ہے۔ جب ٹریڈرز کسی امپلس کی پیروی کرتے ہیں، تو وہ اثاثہ میں تبدیلی کا انتظار کرتے ہیں۔ یہ سیاسی یا معاشی خبریں اور دیگر واقعات ہو سکتے ہیں جو مارکیٹ کو ہلا کر رکھ سکتے ہیں۔ اسکیلپرز مسلسل ممکنہ طور پر مارکیٹ میں تبدیلی پیدا کرنے والوں کی نگرانی کرتے ہیں اور معاشی کیلنڈر کو پہلے سے ہی زیر نظر رکھتے ہیں۔ ایک ٹریڈر کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں ایک اہم تبدیلی کو پکڑنا اور اس تبدیلی میں رفتار کی کمی پر پوزیشن کو بند کرنا ہے۔

اسکیلپنگ کی دوسری قسم مارکیٹ کی گہرائی پر مبنی ہے جو طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن کو ظاہر کرتی ہے۔ اسکیلپنگ کے دیگر طریقوں کے برعکس، اس میں چارٹ یا اشاروں کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک اسکیلپر کو مارکیٹ کی گہری کو جانچتے ہوئے صرف bid اور ask کی قیمتوں کی نگرانی کرنے ضرورت ہوتی ہے۔ آرڈرز کی تعداد کا تجزیہ کرکے، وہ طلب اور رسد کے درمیان توازن میں تبدیلی کی رفتار کا اندازہ لگاتے ہیں اور قیمت کی سمت کی پیشنگوئی کرتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ تجارتی انداز اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے موزوں ہے، فاریکس کیلئے نہیں۔ چونکہ فاریکس مارکیٹ انتہائی مائع ہے، اس لیے آرڈرز کے بارے میں تمام ڈیٹا اکٹھا کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

بعض اوقات ایک اسکیلپر مارکیٹ کی گہرائی کے تجزیہ کیساتھ امپلس ٹریڈنگ کو جوڑتا ہے۔ اس نظام کی خرابی یہ ہے کہ یہ زیادہ وقت لیتا ہے۔

رینج ٹریڈنگ اسکیلپنگ کا ایک اور طریقہ ہے جب اسکیلپر پہلے سے طے شدہ رینج کے اندر قیمت کی پیروی کرتا ہے۔

یہ ایک ایسا نقطہ نظر بھی ہے جو بڑے پیمانے پر کرپٹو ٹریڈرز میں استعمال کرتے ہیں۔ اسے آربیٹراج کہا جاتا ہے۔ ٹریڈر مختلف مارکیٹوں میں ایک ہی اثاثہ کی خرید و فروخت کرکے قیمتوں کے فرق سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

مختلف ذرائع ٹریڈنگ کی رفتار کے لحاظ سے اسکیلپنگ کی درجہ بندی بھی کرتے ہیں۔ ہائی فریکونسی اسکیلپنگ، مڈ - ٹرم اسکیلپنگ، ، اور کنزرویٹیو اسکیلپنگ ہیں۔

ہائی فریکوئنسی اسکیلپنگ عام طور پر ٹریڈنگ روبوٹس یا ماہر مشیروں کیجانب سے کی جاتی ہیں، کیونکہ پوزیشنز کو ایک منٹ سے زیادہ وقت پر نہیں رکھا جاتا ہے۔ مڈ-ٹرم یعنی درمیانی مدت کی اسکیلپنگ کو فعال تجارتی حکمت عملیوں کیلئے 5-10 منٹ فی ٹریڈ کیساتھ کیا جاتا ہے، جب کہ کنزرویٹیو اسکیلپنگ کو فی ٹریڈ 30 منٹ کیلئے کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ اس کا پہلے ذکر کیا گیا ہے، اسکیلپنگ ایک پرخطر تجارتی انداز ہے۔ کیا یہ ڈے ٹریڈنگ سے زیادہ مشکل ہے؟ آئیے دو تجارتی طرزوں کا موازنہ کریں!

اسکیلپنگ بمقابلہ ڈے ٹریڈنگ کی حکمت عملی

اسکیلپنگ اور ڈے ٹریڈنگ میں کچھ مشترکہ خصوصیات ہیں۔ دونوں تجارتی طرزوں کیلئے ٹریڈرز کو ایک دن کے اندر پوزیشنز بند کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، ایک دن کا ٹریڈر عام طور پر اوسط رفتار کیساتھ H1-H4 ٹائم فریم پر ٹریڈنگ کرتا ہے۔ ایک ڈے ٹریڈر بھی طویل مدتی رجحان کیساتھ چلنے اور اپنے خطرات کو متوازن رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ عام طور پر، ڈے ٹریڈر تھوڑی مقداد میں روزانہ ٹریڈنگ کرتے ہیں۔

دوسری طرف، اسکیلپرز بنیادی طور پر M1-M15 ٹائم فریم پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور زیادہ خطرات اور بڑے تجارتی سائز سے نمٹتے ہیں۔ وہ ایک دن میں دسیوں یا سینکڑوں تجارتیں کھول سکتے ہیں۔

 

اسکیلپنگ

ڈے ٹریڈنگ

اکاؤنٹ کی قسم

 ECN, اسٹینڈرڈ

 اسٹینڈرڈ، مائیکرو، سینٹ

ٹائم فریم

 M1-M30

 H1-H4

اسپیڈ

 10-100 ٹریڈز فی دن

 1-5 ٹریڈز فی دن

خطرات

 زیادہ

 درمیانی

ٹریڈ کا سائز

 بڑے

 خطرے کیمطابق

خلاصہ کرنے کیلئے، آئیے اسکیلپر کی چیک لسٹ کو دیکھیں۔

اسکیلپر چیک لسٹ:

  • چھوٹے ٹائم فریم پر ٹریڈز (M1, M5, M15);
  • خطرات کو پسند کرتے ہیں اور اپنا سارا وقت ٹریڈنگ کیلئے وقف کرنے کیلئے تیار ہیں;
  • غیر مستحکم/مصروف مارکیٹ کے دوران ٹریڈنگ;
  • قلیل مدتی ٹریڈ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے بڑی پوزیشن کے سائز کو پسند کرتے ہیں۔

اگر آپ ان میں سے کسی دو سے زیادہ پوائنٹس کا جواب "ہاں" میں دیتے ہیں، تو آپ ایک حقیقی اسکیلپر ہیں! جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے صرف ایک بار "ہاں" میں جواب دیا - آپ شاید ابھی کیلئے اس نقطہ نظر پر غور کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود، فاریکس ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں جو ہم ذیل میں بیان کریں گے وہ قابل رسائی اور قابل فہم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے کوئی بھی ان کو آزما سکتا ہے اور دیکھ سکتا ہے کہ یہ کتنی موثر ہیں۔

1 حکمت عملی - 5 منٹ اسکیلپنگ حکمت عملی

کلیدی عناصر:

  • ٹائم فریم: H1، M5۔
  • کرنسی جوڑے: سخت اسپریڈ والے مائع جوڑے (EURUSD، GBPUSD، USDCHF، USDJPY)۔
  • انڈیکیٹرز: -8 اور -21 EMA۔

"خرید" کے منظر نامے کا الگورتھم

  1. سب سے پہلے، ہمیں اس بات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے کہ رجحان بڑھ رہا ہے۔ ایسا کرنے کیلئے، ہم H1 چارٹ کھولتے ہیں اور -8 اور -21 EMA کو داخل کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے، میٹا ٹریڈر کھولیں اور "Insert" -> "Indicators" -> "Trend" -> "Moving Average" پر کلک کریں۔
  2. "خرید" کے منظر نامے کیلئے، ہمیں اوپر کا رجحان دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس رجحان کی تصدیق کرنے کیلئے، 8-مدت EMA کو 21-مدت EMA سے اوپر ہونا چاہیے۔ حرکت پذیری اوسط کو ایک دوسرے کو عبور نہیں کرنا چاہئے۔
  3. اب ہم M5 پر جاتے ہیں۔
  4. ہم انتظار کرتے ہیں کہ کینڈل اسٹک اس کے نیچے سے 8-مدت کے EMA کو چھوئے۔ یہ ہی ہمارا ٹرگر ہے۔
  5. ہمیں ٹرگر بار سے پہلے نمودار ہونے والے پانچوں کے درمیان سب سے زیادہ کینڈل اسٹک تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
  6. اس کینڈل اسٹک کی اونچائی پر خرید کا آرڈر دیا جاتا ہے۔ اسٹاپ لاس ٹرگر بار کے کم کے برابر ہے۔
  7. ہم پہلے ٹیک پرافیٹ کو اسی فاصلے پر رکھتے ہیں جو انٹری اور اسٹاپ لاس کے درمیان ہوتا ہے۔ اگر H1 پر رجحان مضبوط رہتا ہے اور ہمیں کافی اعتماد ہے، تو ہم اپنے انعام کو دوگنا کر سکتے ہیں اور داخلے اور اسٹاپ لاس کے درمیان والے فاصلے سے دو گنا بڑے فاصلے پر پوزیشن کو بند کر سکتے ہیں۔

آئیے USDJPY چارٹ پر مثال دیکھیں۔ H1 پر، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ قیمت ایک اپ ٹرینڈ کے اندر بڑھ رہی ہے۔ 8-پیریڈ ایکسپونیشنل موونگ ایوریج 21-پیریڈ والے سے اوپر جا رہی تھی۔

Сhart of USDJPY, H1 for buy scenario.png

ہم نے M5 پر سوئچ کیا اور کینڈل اسٹک کے نچلے سائے سے 8-پیریڈ EMA کو جانچنے کا انتظار کیا۔ جب ٹرگر کینڈل اسٹک واقع ہوتی ہے، تو ہم نے ٹرگر والے سے پانچ کینڈل اسٹک کی گنتی کریں گے اور ان میں سب سے اونچی والی ایک کا انتخاب کریں گے۔ ہم نے 150.286 پر buy پوزیشن کھولی۔ ہم نے سب سے اونچی کینڈل اسٹک کی اونچائی پر "buy stop" آرڈر لگایا۔ اسٹاپ لاس کو 150.271 پر ٹرگر بار کے نچلے حصے پر رکھا جاتا ہے، جبکہ ٹیک پروفیٹ کے مندرجہ لیولز ہیں:

149.783-149.748=0.035

TP1 = 149.783+0.035=149.818

TP2 = 149.818+0.035=149.853

 Сhart of USDJPY, M5 for buy scenario.png

نیچے دیے گئے چارٹ پر، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ٹریڈ کیسے ہوئی۔

Chart of USDJPY, complete buy trade.png

"Sell" کے منظر نامے کا الگورتھم

دوسری طرف، آئیے ایک مختصر پوزیشن کھولنے کے مراحل کو دیکھتے ہیں۔

  1. H1 پر، 8-مدت کا EMA ،۔، 21- مدت EMA سے کم ہونا چاہیے۔ یہ نیچے کے رجحان کی تصدیق کرتا ہے۔ یاد رکھیں، جیسا کہ "buy" کے منظر نامے کیساتھ موونگ ایوریجز کو ایک دوسرے سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔
  2. ہم اپنی توجہ M5 چارٹ کی طرف موڑتے ہیں۔
  3. ہم انتظار کرتے ہیں کہ کینڈل اسٹک 8-پیریڈ EMA کو اس کی اونچائی سے چھوئے۔ یہ ہی ہمارا ٹرگر ہے۔
  4. ہمیں ان پانچوں کے درمیان سب سے کم کینڈل اسٹک تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو ٹرگر بار سے پہلے ظاہر ہوئی تھیں۔
  5. اس کینڈل اسٹک کے نچلے حصے پر فروخت کا آرڈر دیا جاتا ہے۔ اسٹاپ لاس ٹرگر بار کی اونچائی پر سیٹ کیا جاتا ہے۔
  6. پہلا ٹیک پروفیٹ ہمارے اسٹاپ لاس کے سائز کے برابر ہے۔ دوسرا اندراج اور اسٹاپ لاس کے درمیان فاصلے سے دو گنا بڑا ہے۔

EURUSD کے H1 چارٹ پر، ہم نے دیکھا کہ جوڑا نیچے کے رجحان میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 8-مدت کی EMA ،۔، 21-مدت EMA سے نیچے حرکت میں تھی۔

Сhart of EURUSD, H1 for sell scenario.png

ہم نے M5 چارٹ کھولا اور ٹرگر بار کا انتظار کیا۔ اس کے ظاہر ہونے کے بعد، ہم نے ٹرگر سے پانچ کینڈل اسٹک گنیں اور سب سے کم نچلے حصے میں سے ایک کا انتخاب کیا۔ یہ ہمارا sellآرڈر ہے جو 0.97525 پر جاتا ہے۔ اسٹاپ لاس کو ٹرگر بار کی اونچائی پر 0.97661 پر رکھا جاتا ہے۔ ٹیک پرافٹ لیولز کا حساب درج ذیل ہے:

0.97661-0.97525=0.00136

TP1 = 0.97661-0.00136=0.97389

TP2 = 0.97389-0.00136=0.97253

Сhart of EURUSD, M5 for sell scenario.png

آئیے sell ٹریڈ کو دیکھیں۔

Сhart of EURUSD, complete sell trade.png

سب کچھ بالکل ٹھیک کام کیا ہے!

2 حکمت عملی - گولڈ اسکیلپنگ

دوسری حکمت عملی ان لوگوں کیلئے ہے جو سونے کی ٹریڈنگ کرنا پسند کرتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ قیمتی دھات میں اسکیلپنگ کیسے کرتے ہیں۔ ذہن میں رکھیں کہ یہ چارٹ پر آپ کی پوری توجہ کی ضرورت ہے۔

کلیدی عناصر:

  • ٹائم فریم: M1
  • اثاثے: سونا، چاندی۔
  • انڈیکیٹر: ولیمز' پرسنٹ رینج: تیز (9) اور سست (54) ، 30- اور 70- پیریڈز کیساتھ

"خرید" کے منظر نامے کا الگورتھم

آپ کو buy یعنی خریدنے کی ضرورت ہے جب سست اور تیز دونوں آسکیلیٹرس 30- سے ​​اوپر ٹوٹ جائیں۔ جب تیز آسکیلیٹر (9) زون سے نکل جائے تو اپنی پوزیشن بند کریں۔ اسٹاپ لاس قریبی سپورٹ لیول سے کئی پوائنٹ نیچے منتقل ہو جاتا ہے۔

"sell" کے منظر نامے کا الگورتھم

جب آپ شارٹ پوزیشن کو کھولنے پر غور کرتے ہیں، تو آپ کو اس وقت sell کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جب سست اور تیز دونوں آسکیلیٹر 70- سے نیچے ٹوٹ جائیں اور جب تیز رفتار والے زون سے نکل جائے تو بند کر دیں۔ اسٹاپ لاس کو قریبی مزاحمتی سطح سے کئی پوائنٹ اوپر رکھا جاتا ہے۔

ذیل میں آپ ایک طویل آرڈر کی مثال دیکھ سکتے ہیں۔ ہم نے ایک پوزیشن کھولی جب دونوں سست اور تیز آسکیلیٹر 1621.16 پر 30- کی سطح سے اوپر تھے اور 1625.59 پر بند کیا، جب تیز آسکیلیٹر نے نیچے کی طرف 30- کی سطح کو عبور کیا۔ 1619 کی سطح ہمارے اسٹاپ لاس کی نشاندہی کرتی ہے۔

Сhart of XAUUSD, M1 for buy scenario.png

اسکیلپنگ کے فوائد اور نقصانات

کسی بھی تجارتی انداز کی طرح، اسکیلپنگ کے فوائد اور نقصانات ہیں۔ اگر آپ ان کو سمجھتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے: اس طرح، آپ ان خطرات کے بارے میں پوری طرح فکر مند ہوں گے جن کا آپ کو سامنا ہو سکتا ہے۔

اسکیلپنگ کے فائدے

  • منافع بخش۔
  • قیمت میں چھوٹی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے کے مواقع۔
  • فیصلہ سازی میں لچک۔
  • مارکیٹ کا کم خطرہ۔
  • غیر سمتی حکمت عملی۔
  • یہ آسانی سے خودکار ہو سکتا ہے۔

اسکیلپنگ کے نقصانات

  • ٹرانزیکشنز کے اخراجات کا زیادہ ہونا۔
  • بڑے لیوریج کی ضرورت ہونا۔
  • وقت لگتا۔
  • روزانہ بہت زیادہ ٹرانزیکشنز کا کرنا۔

 

ٹریڈنگ میں اسکیلپنگ کے بارے میں سوالات

کیا ٹریڈنگ میں اسکیلپنگ قانونی ہے؟

ٹریڈنگ میں اسکیلپنگ مکمل طور پر قانونی ہے۔ تاہم، کچھ بروکرز اس کی اجازت نہیں دیتے ہیں کیونکہ مختصر مدت میں زیادہ تجارتی آرڈرز کرنے سے بروکر کے سسٹم پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔ کچھ سروس پیش کرنے والےاسکیلپنگ پر پابندی لگاتے ہیں، لہذا یہ ایک اور اہم نکتہ ہے جو اسکیلپرز کو بروکر کا انتخاب کرتے ذہن میں رکھنا ہیں۔ FBS کو ۔ECN اکاؤنٹ کے ذریعے ECN (الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹ ورک) پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہے۔. FBS اسکیلپرز کا خیرمقدم کرتا ہے اور ٹرانزیکشنز کیلئے تیز رفتار، کم فیس، زیادہ سے زیادہ کھلی پوزیشنوں اور زیر التواء آرڈرز اور بہت سے لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو پیش کرتا ہے۔ ECN میکانزم شفاف ہے اور بروکرز کو قیمت کی جامع معلومات فراہم کرتا ہے، جو ہیرا پھیری کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

کیا ٹریڈنگ میں اسکیلپنگ منافع بخش ہے؟

اگر کوئی ٹریڈر تجارتی حکمت عملی الگورتھم کی سختی سے پیروی کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا منافع آپ کے اخراجات کو پورا کرتا ہے تو اسکیلپنگ اچھے نتائج لا سکتی ہے۔ مارکیٹ کے حقیقی ماحول میں آزمانے سے پہلے اس تجارتی حکمت عملی کی پشت پناہی کرنا ضروری ہے جسے آپ اسکیلپنگ کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ٹریڈنگ میں اسکیلپنگ کیسے شروع کریں؟

FBS کیساتھ اسکیلپنگ ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے، ایک ٹریڈر کو چار آسان مراحل پر عمل کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے، انہیں ایک اکاؤنٹ منتخب کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکیلپنگ کیلئے، ECN اکاؤنٹ کو منتخب کرنے کی سفارش کی جاتی ہے جو MT4 پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ اس کے بعد، ایک ٹریڈر کو اپنے لئے یا اپنے تجارتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے صحیح اسکیلپنگ ٹریڈنگ حکمت عملی کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی ٹریڈر اسکیلپنگ کی جانچ کرنا چاہتا ہے تو 5 منٹ کی اسکیلپنگ حکمت عملی اچھی ہے۔ تیسرے مرحلے میں، ٹریڈنگ کے سائز کا حساب لگانا بہت ضروری ہے۔ آخر میں، ایک ٹریڈر کو آلات کا انتخاب کرنا چاہیے، ٹائم فریم مقرر کرنا چاہیے، اور خبروں کی جانچ کرنی چاہیے، جو ان کے سیٹ اپ کو متاثر کر سکتی ہیں۔ آپ کی اچھی قسمت کیلئے دعا گوہ ہیں!

اسی طرح

کس کا انتخاب کرنا ہے: 2023 میں فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ٹریڈنگ؟
کس کا انتخاب کرنا ہے: 2023 میں فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ٹریڈنگ؟

اگر آپ ٹریڈنگ کو اپنی نوکری سمجھتے ہیں تو آپ کو بہت سے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے ٹریڈرز ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتے اور خود کو شروع میں ہی ناکامی کی طرف لے جاتے ہیں۔ جیسا کہ کسی بھی فری لانسر یا کاروبار کے فروغ میں، کامیابی کی کنجی آپ کی خود آگاہی ہے۔ ہر شخص خود مختاری سے اپنے لئے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera