FBS کیساتھ ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

FBS کیساتھ ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

2023-01-24 • اپ ڈیڈ

سلام، دوستو! آپ کو کون سی چیز یہاں لائی ہے؟

انٹرنیٹ پر کہیں ایک روشن FBS اشتہار، مشہور انڈونیشین ریپر کیساتھ ایک نیا جام، لیسٹر سٹی کیساتھ میچ کے دوران ایک بینر، یا کسی دوست کی سفارش پر آپ یہاں ہیں؟ یا ہو سکتا ہے کہ آپ ایک پیشہ ور ٹریڈر بننے کا راستہ تلاش کر رہے ہوں؟

fbs_opportunities

مختلف ذرائع - ایک حل

وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن آئیے اس کا سامنا کریں - کہ آپ یہاں ہیں کیونکہ آپ FBS کیساتھ ٹریڈنگ شروع کرنا چاہتے ہیں! یہ ایک عظیم ارادہ ہے جو جلد ہی آپکے سامنے مواقع سے بھری سڑک کی نقاب کشائی کرے گا! تو، ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

پہلا قدم - ایک سافٹ ویئر کا انتخاب کریں۔

ایک سوال کا جواب دیں: کیا آپ اپنے لیپ ٹاپ سے ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں یا آپ اپنے موبائل فون کیساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں؟

ہم آپ سے یہ سوال پوچھتے ہیں کیونکہ یہ آپ کے تجارتی پلیٹ فارم کے انتخاب کو متاثر کرے گا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ PC صارفین اور Mobile سے محبت کرنے والوں کو کیا کیا فائدے حاصل ہیں۔

اگر آپ ٹریڈنگ کیلئے پرسنل کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو ترجیح دیتے ہیں، تو آپ MetaTrader 4 یا 5 کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ انہیں مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے بہت زیادہ مشہور پروگراموں کے طور پر جانتے ہوں۔ جی ہاں MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 ٹریڈرز میں مشہور ہیں۔ یہ تکنیکی ٹولز کی ایک وسیع رینج تک رسائی فراہم کرتے ہیں، آپ کو اپنے ٹریڈنگ روبوٹس (ایکسپرٹ اٰیڈوائزرز) کو تیار کرنے میں مدد دیتے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو صرف ایک کلک میں ٹریڈنگ کرنے کی اجازت دیتے ہیں!

1.png

تو اس طرح MT صارف کا باقاعدہ دن دکھتا ہے۔

اگرچہ MetaTrader 4 پلیٹ فارم MetaTrader 5 کا ایک اپ گریڈ شدہ ورژن ہے، لیکن ان میں منفرد خصوصیات ہیں جو آپ کو کسی خاص سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے ان میں سے اہم نکا ت کو ذیل کے ٹیبل میں درج کیا ہے۔

MetaTrader 4 MetaTrader 5
35 کرنسی جوڑوں ، 4 قیمتی دھاتوں میں ٹریڈنگ

35 کرنسی جوڑوں، 4 قیمتی دھاتوں، 11 انڈیکس، 3 انرجیز، 66 اسٹاکس میں ٹریڈنگ

ECN اکاؤنٹ پر ٹریڈنگ تک رسائی مارکیٹ کے تجزیہ کے لیے مزید تکنیکی اشارے اور گرافیکل نمونے
ٹریڈنگ ایپلی کیشنز تیار کرنے کیلئے MQL4 لینگوئج۔ یہ MQL5 سے زیادہ آسان سمجھا جاتا ہے۔ ٹریڈنگ ایپلی کیشنز تیار کرنے کیلئے MQL5۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زبان MQL4 سے زیادہ موثر ہے اور یہ تیز بیک ٹیسٹنگ کی اجازت دیتی ہے۔

بڑی کمیونٹی اور تجارتی روبوٹ اور اشاروں یعنی انڈیکیٹرز کی ایک وسیع مارکیٹ ہے جسے آپ خرید کر اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

مربوط شدہ اقتصادی کیلنڈر اور خبریں۔

شروع کرنا آسان ہے۔

لہذا، اگر آپ اسکیلپر بننا چاہتے ہیں، تو بہتر ہے کہ MetaTrader 4, کا استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کو ECN اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ محدود تعداد میں انسٹرومنٹس دستیاب ہونے کے باوجود، اس قسم کا اکاؤنٹ ٹریڈرز کو آرڈرز پر عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا کرنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ، MetaTrader 4 کو بہت سارے ٹریڈرز ترجیح دیتے ہیں جو صرف اپنا فاریکس سفر شروع کرتے ہیں، کیونکہ یہ نئے ٹریڈرز کے لیے زیادہ قابل فہم ہے اور اس میں MT5 سے زیادہ ٹیوٹوریلز موجود ہیں۔ ان میں سے ایک سبق FBS کی ویب سائٹ پر ویڈیو اسباق سیکشن میں پایا جا سکتا ہے۔ ۔MetaTrader 4 کے حق میں ایک اور نکتہ اس کی بڑی کمیونٹی ہے جو بہت سارے تجارتی روبوٹ بناتی ہے۔ آپ "ٹرمینل" ونڈو کے مارکیٹ سیکشن میں ان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

2.png

۔MetaTrader 5، اپنی باری میں، فاریکس ٹریڈرز کے لیے ایک جدید آپشن ہے۔ اگر آپ انڈیکس اور اسٹاک کی ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں تو MT5 آپ کی انتخاب ہونا چاہیے۔ نیز، میٹا ٹریڈر کا پانچواں ورژن MQL5 زبان کیساتھ ٹریڈنگ حکمت عملی بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ پروگرامنگ کی دوسری زبانوں (مثال کیطور پر ++C) کیساتھ الگو ٹریڈنگ کا مطالعہ جاری رکھنا چاہتے ہیں تو یہ زبان زیادہ مفید ہے۔

موبائل صارفین کے بارے میں کیا خیال ہے؟

ان لوگوں کے لیے جو اپنے موبائل فون کے ساتھ ٹریڈنگ کرنا پسند کرتے ہیں، تو FBS کے پاس ایک دوہرا حل ہے۔ سب سے پہلے، آپ موبائل آلات کے لیے میٹا ٹریڈر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ آپشن ان لوگوں کے لیے ہے جو PC پر میٹا ٹریڈر میں ٹریڈنگ کرنے کے عادی ہیں۔ اگر آپ پلیٹ فارم تبدیل نہیں کرنا چاہتے ہیں تو موبائل ٹریڈنگ کے لیے MetaTrader کے وہی افعال ہیں جو مرکزی پروگرام کے ہیں۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ آپ موبائل ڈیوائس کے ساتھ اسی اکاؤنٹ کا استعمال کر کے ٹریڈنگ کرسکتے ہیں جو آپ اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن پر استعمال کرتے ہیں۔

3.png

موبائل ڈیوائس کے لیے میٹا ٹریڈر

موبائل ٹریڈرز کے لیے ایک اور آپشن ہے FBS ٹریڈر۔ یہ ایک نیا ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جسے FBS نے FBS ٹریڈرز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔ آپ اپنے تمام پسندیدہ آلات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، رقم کو منظم کرنے کے لیے سازگار حالات قائم کرسکتے ہیں، اور چارٹس کا تجزیہ کر سکتے ہیں۔

4.png

دوسرا مرحلہ - رجسٹر کرنا ہے

سافٹ ویئر کا انتخاب کرنے کے بعد، آپ کو ایک اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہے۔ نوٹ کریں کہ MetaTrader اور FBS Trader کے اکاؤنٹس منسلک نہیں ہیں۔ یعنی، آپ کو پہلے سے یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا آپ اپنے فنڈز کو دو اکاؤنٹس میں الگ کر سکتے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں۔

میٹا ٹریڈر میں ٹریڈنگ

اگر آپ MetaTrader میں ٹریڈنگ کرنے کے لیے اکائونٹ کھولنا چاہتے ہیں تو FBS کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔ اوپری دائیں کونے میں، آپ کو "اکاؤنٹ کھولیں" کا بٹن نظر آئے گا۔ یہ آپ کو پرسنل ایریا میں منتقل کر دے گا۔

6.png

اس مرحلے میں، آپ کو اپنا ای میل اور اپنا پورا نام درج کرنے کی ضرورت ہے۔ پاس ورڈ تبدیل کرنے اور اپنے ای میل کی تصدیق کرنے کے بعد، آپ کو ابتدائی سیٹ اپ نظر آئیں گے جنہیں آپ کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں میٹا ٹریڈر کا ورژن، اکاؤنٹ کی کرنسی، اور لیوریج شامل ہیں۔

7.png

اکاؤنٹ کھولیں کے بٹن کو دبانے کے بعد، آپ کو رجسٹریشن کی وہ معلومات ملیں گی جنہیں آپ کو پہلے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ ان مراحل کو مکمل کرتے ہیں، تو آپ کو کئی ٹیبلز کیساتھ ڈیش بورڈ نظر آئے گا: مالیات، لوئیلٹی پروگرام، پروموشنز، اور اقتصادی کیلنڈر۔

8.png

بائیں طرف، آپ کو اپنے اکاؤنٹس کی فہرست نظر آئے گی۔ نیا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے، آپ کو + بٹن پر کلک کرنے کی ضرورت ہے۔

9.png

اس بٹن پر کلک کرنے سے اکاؤنٹس کی اقسام ظاہر ہوں گی جنہیں آپ کھول سکتے ہیں۔ آپ ان کی تفصیلات FBS ویب سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کرپٹو کی ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ایک کرپٹو اکاؤنٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ECN اکاؤنٹس اسکیلپرز کے لیے بہترین ہیں، جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بہت زیادہ پیسے نہیں ہیں تو، آپ ایک سینٹ اکاؤنٹ کیساتھ شروع کرسکتے ہیں جو صرف $1 سے ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے۔

اپنے اکاؤنٹ میں رقم ڈپازٹ کرنے اور نکالنے کے قابل ہونے کیلئے، آپ کو اپنی شناخت کی تصدیق مکمل کرنی ہوگی۔

10.png

آپ کی شناخت کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد، آپ اپنے رقم ڈپازٹ کیلئے ایک مناسب طریقہ منتخب کرسکتے ہیں۔ ڈپازٹس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ٹریڈرز کے لیے تجاویز سیکشن میں مضمون پڑھیں۔

ایف بی ایس ٹریڈر میں ٹریڈنگ

آئیے دیکھتے ہیں کہ FBS Trader میں اکاؤنٹ کیسے کھولا جاتا ہے۔ سب سے پہلے، گوگل پلے یا ایپ اسٹور پر اس ایپلیکیشن کو تلاش کریں۔ آپ FBS ویب سائٹ پر ایپ تک براہ راست رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

ایپ انسٹال کرنے کے بعد، آپ کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ اگر آپ پہلے ہی FBS کیساتھ اکاؤنٹ کھول چکے ہیں، تو آپ وہی معلومات استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم، ٹریڈنگ اکاؤنٹس مختلف ہوں گے۔

11.png

رجسٹر ہونے کے بعد، آپ اکاؤنٹ کی قسم منتخب کر سکتے ہیں۔ FBS ٹریڈر میں، کرپٹو، اسٹینڈرڈ، اور کوئیک اسٹارٹ بونس اکاؤنٹس دستیاب ہیں۔ بس یہی ہے! آخری مرحلے پر، آپ کو اپنے تصدیقی عمل کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے، اور، آخر میں، آپ کو ڈپازٹ کرنے اور فنانشل مارکیٹ میں داخل ہونے کی ضرورت ہے!  

تیسرا مرحلہ - ڈیمو آزمائیں

اگر آپ کو اپنی تجارتی مہارتوں کے بارے میں یقین نہیں ہے یا آپ مختلف تجارتی حکمت عملیوں کو آزمانا چاہتے ہیں، تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ ڈیمو اکاؤنٹس سے شروعات کریں۔ اس قسم کا اکاؤنٹ آپ کو ورچوئل منی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کرنے کی اجازت دیتا ہے - آپ اسے وڈرا نہیں کرواسکتے اور آپکو اسے ری-فنڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ پرسنل ایریا میں، آپ مختلف قسم کے ڈیمو اکاؤنٹس تلاش کرسکتے ہیں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹس کے بارے میں مزید FBS گائیڈ بک میں پڑھ سکتے ہیں۔

حتمی تیاریاں

مندرجہ بالا مراحل کو مکمل کرنے کے بعد، آپ ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں! FBS گائیڈ بک میں ابتدائی سیکشن کو چیک کرنا نہ بھولیں جو آپ کو فاریکس کے اہم نکات اور پیسے کی شرائط کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر FBS تجزیات چیک کریں، جہاں ہم سگنلز اور متعلقہ تجزیات کو شئیر کرتے ہیں۔ آپ ہمیں یوٹیوب، انسٹا گرام ، اور فیس بک پر تلاش کرسکتے ہیں۔

ٹریڈنگ شروع کریں

اسی طرح

فاریکس ٹریڈنگ پلان کی مثال اور تعریف
فاریکس ٹریڈنگ پلان کی مثال اور تعریف

ٹریڈنگ میں پیچیدگی کے کئی درجے ہوتے ہیں، سب سے آسان سے شروع ہو کر، جیسے بے ترتیب اثاثوں کی خرید و فروخت، خطرات کو منظم کرنے، وقت اور مقاصد کیساتھ، زیادہ جامع طریقوں تک۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟

    اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera