1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. ہیٹ فُل ایٹ: مالیات کے نہایت بدنام زمانہ ولنز سے ملیں
2023-05-29 • اپ ڈیڈ

ہیٹ فُل ایٹ: مالیات کے نہایت بدنام زمانہ ولنز سے ملیں

cover.png

تو یہ مالیات کی دنیا ہے۔ ایسی جگہ جہاں پیسہ کمایا جاتا ہے۔ جیسے، بہت سا پیسہ۔ یہ بڑی گیم کی دنیا ہے، ایسی دنیا جس نے ہمیں بہت سے ماسٹر مائنڈز دیئے ہیں۔ افسوس، مالی قابلیت والے تمام افراد اپنی پیسہ کمانے کی صلاحیتوں کو اچھے ارادوں کے ساتھ استعمال نہیں کرتے۔

– کیا ہمیں واضح بیان کرنا چاہیئے – برنی میڈوف، جوزف ناچیو، مائیکل ڈی گزمان، الزبتھ ہومز، یا خود ولف آف وال اسٹریٹ – جارڈن بیلفورٹ جیسے لوگوں نے اپنے علم، مہارتوں، واقف کاران، یا اپنے پاس موجود ہر چیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دے کر بھاری رقم کمائی ہے۔

وہ کہتے ہیں، آپ جو چاہیں حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر مالیات کے غنڈوں کے لیے، دنیا ان کی اسکیم ہے۔

1170-pic-03.png

پوری دنیا ایک اسکیم ہے

ایک مالیاتی اسکیم، یا رقم کی جعلسازی، ایک بدنیتی پر مبنی عمل ہے جس سے ایک جعلساز متاثرہ افراد کے فنڈز تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ اس بات پر زور دینا اہم ہے کہ متاثرہ شخص رضاکارانہ طور پر اپنی رقم دیتا ہے۔ آپ پوچھیں گے “کیوں؟”۔ کیونکہ یہی وہ چیز ہے جس میں جعلساز ماہر ہوتے ہیں: وہ لوگوں کو قائل کرتے ہیں۔

چالباز لوگ ایسی اسکیمز بناتے ہیں جو جائز نظر آتی ہیں، اور وہ بڑے اور فوری منافع جات کا وعدہ کرتے ہیں۔ وہ کم از کم ان لوگوں کے لیے تو پُرکشش پیشکشیں کرتے ہیں، جو بالآخر اپنے فنڈز سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

جعلسازیوں کا پتہ لگانا مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم، جیسے ہی آپ ان اسکیمز کا تجزیہ کرتے ہیں، آپ کو معیاری خصوصیات نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں جو ذاتی جانچ کرنے میں آپ کی معاون ہو سکتی ہیں۔ آپ کو درج ذیل باتوں پر توجہ دینی چاہیئے:

  • مختصر وقت میں زیادہ منافع جات کی گارنٹی۔
  • سرمایہ کاران کے ایک مخصوص یا ممتاز گروپ میں شامل ہونے کی دعوت۔
  • دعویٰ کیا جاتا ہو کہ پیشکش “اندر کام کرنے والے کسی شخص کی طرف سے ہے۔
  • کسی ایسی قسم کی ٹیکنالوجی کا دعویٰ کرنا جو مستقبل قریب میں انقلاب برپا کرنے سے مشروط ہو۔
  • پیشکش کی ایک عمومی تصویر جو ناقابلِ یقین حد تک اچھی لگے۔

یہ محض چند مثالیں ہیں۔ حقیقت میں، اس سے زیادہ خصوصیات ہو سکتی ہیں، لیکن بالآخر، وہ جھوٹ کے اس سادہ سیٹ میں پھنس جاتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ایک جعلساز ان میں سے کچھ جھوٹوں کا استعمال کرے گا تاکہ آپ کے ضمیر کو مطمئن کرے

اور آپ کو سنے سنائے امید افزا منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے مجبور کرے۔

لوگوں کو صدیوں سے رقم کی جعلسازیوں سے دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ 1700 کی دہائی اسٹاک جعلسازی کی ابتدائی مثالوں میں سے ایک ہے۔ بس “ساؤتھ سی ببل” گوگل کریں۔ یہ سب سے نمایاں کیسز میں سے ایک تھا جسے اب پمپ اینڈ ڈمپ اسکیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ایک جعلساز پہلے کمپنی سے متعلق غلط معلومات فراہم کر کے اسٹاک کی قیمت میں اضافہ کرے گا، اور پھر، جب قیمت ایک خاص سطح پر پہنچ جائے گی، تو وہ تشہیر کردہ شیئرز کو مارکیٹ میں پھینک دے گا۔ نتیجتاً، آپ کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ تشہیر کے ختم ہو جانے پر، اسٹاکس حقیقتاً بیکار ہو جاتے ہیں۔

آپ اس کا طریقہ کاربوائلر روم میں دیکھ سکتے ہیں، یہ نوے کی دہائی کا ایک کرائم ڈرامہ ہے۔ یا حقیقی زندگی کی مثال کے لیے آپ جارڈن بیلفورٹ کی کہانی پر غور کر سکتے ہیں۔ اس کے بارے میں ایک مووی بھی بنائی گئی ہے۔ تاہم، پمپ اور ڈمپ، یقیناً، آپ کو اپنے پیسوں سے الگ کرنے کا واحد طریقہ نہیں ہے۔ درحقیقت، ایسے اور بھی بہت سے ہیں، جن میں سے کچھ سب سے زیادہ مشہور ہیں:

  • تحریری معاہدے کی دھوکے بازیاں۔
  • گروپ وابستگی کی جعلسازیاں۔
  • بائنری سرمایہ کاری کی جعلسازیاں۔
  • ایڈوانس فیس کی دھوکے بازیاں۔
  • انٹرنیٹ پر مختلف اقسام کی دھوکے بازی۔
  • سرمایہ کاری کے سیمینارز۔

ہاں، ان میں سے بھی کچھ کو دھوکہ دہی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، مقبول ترین اسکیم، یقیناً، پائیرامڈ ہے۔

پائیرامڈز کی ذہانت ان کی سادگی میں مضمر ہے۔ اس میں سرمایہ کاران کی لامتناعی تعداد بھرتی کی جاتی ہے، اور ہر نیا سرمایہ کار اس منصوبے میں نئے لوگوں کو بھرتی کرواتا ہے۔ وہ نئے کلائنٹس دوسرے سرمایہ کاران کو بھرتی کرتے ہیں، اور یہ جاری رہتا ہے۔

پائیرامڈز سالوں حتیٰ کہ دہائیوں تک بڑھ سکتے ہیں، مگر جب وہ ختم ہوتے ہیں تو زبردست نقصان پہنچاتے ہیں۔ اور میں نے وقت پر آپ کو اب تک کے سب سے نمایاں پائیرامڈز کی فہرست فراہم کر دی ہے، تاہم یہ وہ جگہ ہے جہاں یہ چیز متنازعہ ہو جاتی ہے۔ زیادہ تر پائیرامڈز نما منصوبے باضابطہ طور پر ملٹی لیول مارکیٹنگ کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔ اور یہ ایک قانونی کاروباری حکمت عملی ہے۔ پائیرامڈ کا درجہ دینے کے لیے عدالتی فیصلہ درکار ہوتا ہے۔

اس حقیقت کے باوجود کہ بہت ساری کمپنیز کو عوامی طور پر پائیرامڈز کہا جاتا ہے، اچھے اخلاق کی خاطر، ہم ان ملٹی لیول مارکیٹنگ کارپوریشنز میں سے کسی کو بھی جعلساز کہنے سے گریز کریں گے۔

تاہم، جو حقیقتاً جعلساز ہے وہ ایک اسکیم ہے جو پائیرامڈ سے کافی مشابہ ہے – وہ پونزی اسکیم ہے۔ 1920 کی دہائی کے جعلساز، چارلس پونزی کے نام سے منسوب، یہ اسکیم زیادہ منافع جات کا وعدہ کر کے نئے سرمایہ کاران کو بھرتی کرتی ہے۔ اس اسکیم میں، ابتدائی سرمایہ کاران کو بعد کے سرمایہ کاران کے فنڈز سے ادائیگی کی جاتی ہے۔ دھوکے بازی تب تک جاری رہتی ہے جب تک سرمایہ کاران کی اکثریت رقم کی واپسی کا مطالبہ نہیں کرتی۔ ایسا ہونے پر، پونزی اسکیم منتشر ہو جاتی ہے۔

مالیات کی دنیا نے لوگوں کی دھوکہ دہی سے پیسہ کمانے کی متعدد کہانیاں دیکھ رکھی ہیں۔ اس پوسٹ میں، آپ اسٹاک مارکیٹ کے دنیا کی آٹھ بڑی جعلسازیوں اور ان کے پیچھے کارفرما ماسٹرمائنڈز کے بارے میں جانیں گے۔

مارکیٹ کے 8 سرفہرست دھوکے اور اسکینڈلز

1170-pers-1.png

برنی میڈوف

ہم پونزی اسکیمز کی اب تک کی سب سے بڑی مستند مثال کے ساتھ شروعات کریں گے۔ 

نیویارک میں مقیم ماہر مالیات، برنی میڈوف، نے فوری، دوہرے ہندسے کے منافع کا وعدہ کر کے نئے سرمایہ کاران کو بھرتی کرنے کے لیے اپنی شہرت کا استعمال کیا۔ سرمایہ کاران کو لگ رہا تھا کہ وہ اسٹاک خرید رہے ہیں، مگر حقیقت میں، میڈوف نے ان کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کر لی تھی۔    

اس نے بطور وعدہ شدہ منافع اس رقم کا کچھ حصہ مطلوبہ فنڈز کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا تھا۔ یہ پوری چیز ایک دہائی تک جاری رہی تھی۔ نیز، یہ ایک قابل احترام اور قابل اعتماد بزنس مین کے طور پر میڈوف کی عوامی شہرت کی وجہ سے ممکن ہوا تھا۔ ویسے بھی، NASDAQ کے پیچھے اسی کا ذہن تھا۔

لیکن، جلد یا بدیر، تمام چیزیں لازماً ختم ہوتی ہیں۔ برنی میڈوف کی دھوکہ دہی 2008 کے بدنام زمانہ بحران کے بعد بے نقاب ہو گئی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب میڈوف کے زیادہ تر کلائنٹس اپنی رقم واپس نکلوانا چاہتے تھے۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، کوئی بھی پونزی اسکیم اس سے بچ نہیں سکتی۔

دھوکہ دہی بے نقاب ہونے پر، میڈوف کو سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ اور فیصلہ سنایا گیا کہ وہ اپنی بقیہ زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے گا۔ اس کی سزا 150 سال تھی۔ برنارڈ لارنس میڈوف 14 اپریل 2021 کو جیل میں انتقال کر گیا تھا۔ بدقسمتی سے، اس دھوکہ دہی سے متعلق یہ واحد موت نہیں تھی۔

میڈوف کے بے نقاب ہونے کے دو سال بعد، اس کے بیٹے اور کاروباری پارٹنرز میں سے ایک نے خودکشی کر لی تھی، جیسے اس کے متعدد سرمایہ کاران نے کی تھی۔

برنی میڈوف نے کتنی رقم چرائی تھی؟ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 65 بلین ڈالرز بتائے جاتے ہیں، اور یہ کافی حیرت انگیز ہے۔ اسکیم کتنے عرصے تک موجود رہی تھی؟ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے۔ دیکھیں، میڈوف نے خود گواہی دی تھی کہ اس نے اپنی اسکیم 90 کی دہائی کے اوائل میں شروع کی تھی۔

اکاؤنٹ مینجر، فرینک ڈی پاسکلی، جو 1975 سے میڈوف کے ساتھ کام کر رہے تھے، کہتے تھے کہ جہاں تک انہیں یاد ہے دھوکہ دہی کا عمل جاری تھا۔ لیکن تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ میڈوف 1960 کی دہائی کے اوائل سے کامیابی کے ساتھ دھوکے بازی کر رہا تھا۔ لاکھوں کی تعداد میں ٹریڈ رپورٹس جمع کریں، اور آپ کو دنیا کی سب سے بڑی پونزی اسکیم حاصل ہو گی۔

1170-pers-2.png

جارڈن بیلفورٹ

آپ مارٹن سکورسیز کے “دی وولف آف وال سٹریٹ” سے اس نام سے واقف ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ فلک کو محض ایک افسانوی کردار سمجھتے ہیں، تو آپ غلط ہیں۔ جارڈن بیلفورٹ ایک حقیقی انسان ہے، اور فلم میں آپ نے جو کچھ دیکھا اس میں زیادہ تر حقیقیت تھی۔

بیلفورٹ اپنی طویل مدتی دھوکہ دہی کے لیے مارکیٹ میں ہیرا پھیری کا استعمال کرتا تھا، جو اکثر اوقات   پمپ اور ڈمپ اسکیم کہلاتی تھی۔ اس نے پُرجوش بروکرز کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر Stratton Oakmont, Inc. کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ "اوور دی کاؤنٹر" بروکریج ہاؤس چند سال بعد اس واقعے کے بعد بدنام ہو گیا تھا جب بیلفورٹ اور اس کے کئی پارٹنرز کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

درحقیقت، اس اسکیم میں کوئی نئی بات نہیں تھی – بیلفورٹ اور اس کے بروکرز نے اسٹاک کی قیمت میں اضافہ کیا تاکہ وہ بعد میں کیش آؤٹ کر سکیں، جس کے باعث اسٹاک کی قدر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ سینکڑوں پُرجوش بروکرز نے بیلفورٹ کے وولف پیک کے لیے کام کیا، جو غیر مشکوک متاثرین سے بغیر طلب رابطہ کرتے تھے اور انہیں فضول اسٹاکس خریدنے پر آمادہ کرتے تھے۔

یہ کہانی 1998 میں $200 ملین کے مجموعی نقصان کے ساتھ ختم ہو گئی۔ بیلفورٹ پر سکیورٹیز جعل سازی اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا، جس سے وہ وال اسٹریٹ کرائمز کی فہرست میں شامل ہو گیا۔

1170-pers-3.png

مائیکل ڈی گزمان

یہاں ایک اور بدنام زمانہ جعلسازی کا ذکر ہے جو فلم کا موضوع تھا۔ اس سے پہلے کہ ہم میتھیو موکاناہے کی اپنی اداکاری والی فلم کی طرف جائیں، آئیے اصل کہانی سے متعلق بات کرتے ہیں۔

یہ 1993 کا سال ہے۔ Bre-X Minerals کا ایک ملازم، مائیکل ڈی گزمان، دعویٰ کرتا ہے کہ بورنیو کے جنگلات میں گولڈ موجود ہے۔ اس لمحے، ایک قسم کے گولڈ رش کا آغاز ہوتا ہے، جس سے Bre-X Mineral کے اسٹاک کی قیمت نہایت تیزی سے $6 بلین کی مالیت تک پہنچ جاتی ہے!

یہ سب 1993 اور 1996 کے درمیان ہوا، جب مائیکل ڈی گزمان نے بورنیو کے علاقے سے فوراً گولڈ کے جعلی نمونے تیار کرنے شروع کر دیئے۔

انڈونیشیا کی حکومت کے مشتبہ ہونے کے بعد گزمان کی فریب کاری اپنے اختتام کو پہنچی تھی۔ نتیجتاً، ریاست نے مائن پر Bre-X کا 45% کنٹرول منسوخ کر دیا تھا۔ امریکی مائننگ کمپنی، Freeport McMoran، نے کافی کھدائی کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا – گولڈ کا ایک بھی ٹکڑا دریافت نہیں ہوا۔ Bre-X کا اختتام خوش کن نہیں کیونکہ اس کی قدر کافی تیزی کے ساتھ نچلی سطح تک گر گئی۔

اسٹیفن گگن نے واقعے کے کچھ حصے کی فلم سازی کی ہے۔ یہ 2016 کا کرائم ڈرامہ، جس میں میتھیو موکاناہے کا کردار ہے Bre-X اسکینڈل پر مبنی کہانی کو بے قاعدگی سے بیان کرتا ہے۔

1170-pers-4.png

جوزف ناچیو

یہ کہانی انسائیڈر ٹریڈنگ کی سب سے مشہور جعل سازیوں میں سے ایک ہے جس کے نتیجے میں $3 بلین کا زبردست نقصان ہوا تھا۔

انسائیڈر ٹریڈںگ کیا ہے؟ آسان الفاظ میں، یہ اسٹاک بیچنے کی ایک ایسی فریب کارانہ اسکیم ہے جس کی قیمت مستقبل قریب میں لازماً گرے گی۔ اسے ختم کرنے کے لیے، کسی کو مارکیٹ کی حالت یا مخصوص کمپنی کی اندرونی کارروائیوں سے اچھی طرح باخبر ہونا لازمی ہے، اسی لیے اصطلاح انسائیڈر ٹریڈنگ ہے۔

جوزف ناچیو دنیا کے بہترین اسٹاک انسائیڈر ٹریڈرز میں سے ایک ہے۔ Qwest Communications International کے CEO کے طور پر، ناچیو نے وال اسٹریٹ کو یہ کہہ کر Qwest اسٹاک خریدنے پر آمادہ کیا، کہ کمپنی بہت جلد ایک اہم پیش رفت کرنے جا رہی ہے۔ تاہم، حقیقت میں، ناچیو جانتا تھا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

ناچیو کو انسائیڈر ٹریڈنگ کی 42 کی تعداد میں سے 19 پر مجرم قرار دیا گیا، نیز اسے وفاقی جیل میں چھ سال کی سزا سنائی گئی اور اسے غیر قانونی اسٹاک ٹریڈنگ سے حاصل کردہ $52 ملین واپس کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

1170-pers-5.png

نک لیسن

تاحال کوئی فلم رہ تو نہیں گئی؟ ایک اور جو “روگ ٹریڈر،” کے نام سے مشہور ہے، اور، اندازہ لگائیں، کہ یہ بھی ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے، نکولس ولیم لیسن کی کہانی، جو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک سابق ڈیریویٹوز ٹریڈر تھا۔

1999 کے ڈرامے میں ایون میک گریگر نے Barings Bank کے حقیقی ملازم نک لیسن کی کردار سازی کی، جس نے اپنی اور اپنے کچھ ساتھی ٹریڈرز کی خراب ٹریڈز کی پردہ پوشی کرنے کے لیے ایک نام نہاد ایرر اکاؤنٹ استعمال کیا۔ یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب لیسن کو اپنے کولیگز کی کئی غلطیوں کی پردہ پوشی کرنا پڑی جو اکثر اوقات پارٹی میں مشغول رہتے تھے۔ آخرکار اس عمل کے نتیجے میں $1.7 ملین کا نقصان ہوا۔

لیسن نے بعد میں کہا، کہ اس نے محض اپنی ملازمت برقرار رکھنے کی خواہش میں اتنی بڑی غلطی چھپانے کے لیے ایرر اکاؤنٹ استعمال کیا۔ نیز، لیسن بضد ہے کہ اس نے اس اسکیم کو ذاتی فائدے کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا۔ تاہم، 1996 میں، یہ انکشاف ہوا کہ وہ $35 ملین کی مجموعی رقم کے متعدد بینک اکاؤنٹس سے منسلک تھا۔

1995 میں لیسن کی سنگین غلطیوں کے ایک سلسلے کے بعد، Barings Bank کو 827£ ملین کا نقصان ہوا اور جلد ہی اسے دیوالیہ قرار دے دیا گیا۔ لیسن نے قانون سے بچنے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا اور اسے سنگاپور کے حوالے کر دیا گیا۔

نِک لیسن، جسے ساڑھے چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، اسے – بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص کے بعد 1999 میں اچھے رویے اور طبی کیفیات کے باعث رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم، لیسن بیماری سے بچنے والا خوش قسمت شخص تھا۔

موجودہ دور میں، نک لیسن اب بھی ٹریڈنگ کر رہا ہے۔ مگر اب وہ اپنا ذاتی پیسہ استعمال کرتا ہے۔

1170-pers-6.png

سیم بینک مین فرائیڈ

سیم بینک مین فرائیڈ کی کہانی سب سے زیادہ جدید ہے نیز سب سے زیادہ پُر جوش بھی ہے۔ FTX اسکینڈل سے متعلق بہت سے لوگوں کا خیال ہے، کہ یہ پوری کرپٹو انڈسٹری پر طویل مدتی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ 

FTX Trading Ltd. ایک سابقہ ​​کرپٹوکرنسی ایکسچینج اور ہیج فنڈ ہے جس کی بنیاد 2019 میں سیم بینک مین فرائیڈ اور اس کے پارٹنر گیری وانگ نے رکھی تھی۔ 2021 میں، کمپنی ایک ملین سے زائد صارفین کے ساتھ اپنے عروج پر تھی، جس سے یہ ٹاپ کرپٹوکرنسی ایکسچینج کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئی۔

مسئلہ 2022 میں شروع ہوا۔ بینک مین فرائیڈ کی جانب سے قائم کردہ اور چلائی گئی، دوسری کمپنی Alameda Research کے پاس، FTX کے مقامی ٹوکن – FTT میں $5 بلین کی ایک متاثر کن پوزیشن رکھنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ Alameda کی سرمایہ کاری فاؤنڈیشن بھی FTT میں تھی، جو کہ عجیب اور مشتبہ طور پر، فیاٹ کرنسی یا کوئی دوسری کرپٹوکرنسی نہیں تھی۔ بنیادی طور پر، فرم نے FTX کے لیے ایک مارکیٹ میکر کے طور پر کام کیا، بڑے پیمانے پر خریداریوں کے ذریعے FTT کی قدر کو بڑھایا۔

اس معلومات نے FTX سرمایہ کاران میں تشویش پیدا کر دی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر $6 بلین کی کُل رقم واپس نکلوانے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ پہلے، FTX نے لیکویڈیٹی بحران کا اعلان کیا۔ پھر، کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سے $477 ملین کی لاگت کے FTT چوری کیے گئے ہیں۔

واقعات کے ایک افسوسناک موڑ کے نتیجے میں FTX دیوالیہ ہو گیا، سیم بینک مین فرائیڈ کو گرفتار کر لیا گیا، اور پوری کرپٹو انڈسٹری مستقبل کے بارے میں فکر مند ہو گئی۔ بینک مین فرائیڈ 2023 کے موسم خزاں میں مقدمے کا سامنا کرے گا۔

1170-pers-7.png

سرگئی ماورودی

مغرب، دنیا کا امیر ترین خطہ اور مالیاتی سرمائے کا مرکز ہے، جہاں سے زیادہ تر مالی دھوکے بازیاں اور جعل سازی کی کہانیاں جنم لیتی ہیں۔ تاہم، تاریخ اس ملک کی طرف سے بڑے پیمانے پر مالی جعل سازی کی ایک واضح مثال پیش کرتی ہے – روس کے تناظر میں جس کی آپ بالکل توقع نہیں کریں گے۔

سوویت یونین کے زوال کے بعد، ملک سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہو گیا۔ 1991 کی بغاوت اور اس کے بعد وقوع پذیر ہونے والے ڈرامائی واقعات نے ایک نیولبرل معیشت کے طویل المدتی اثرات کے لیے ایک تاریک پس منظر فراہم کیا جس نے سوشلسٹ میراث کی باقیات کو منہدم کر دیا تھا۔

90 کی دہائی میں روس کی بے رحمانہ اصلیت نے متعدد ایسے جعلساز پیدا کیے جنہوں نے مایوس لوگوں سے آسان کمائی کا وعدہ کیا۔ ایک نہایت بدنام سرگئی ماوردی تھا، جو مشرقی یورپ کے سب سے بڑے مالیاتی پائیرامڈ، MMM کا سرغنہ تھا۔

MMM 1989 میں شروع ہوئی لیکن یہ 1994 کے اوائل میں اپنے عروج پر تب پہنچی جب ماوردی نے اپنی پونزی اسکیم لانچ کی۔ TV پر MMM کی جارحانہ اشتہار بازی نے متاثر کن منافع کے وعدوں کے ساتھ معمولی روسی شہریوں کو اپنی طرف راغب کیا۔ MMM کے تجارتی کرداروں میں سے ایک نے کہا تھا, کہ “میں کوئی فری لوڈر نہیں، بلکہ میں ایک پارٹنر ہوں”، خیال تھا کہ کوئی شخص سالانہ 3000% کے حیرت انگیز منافع کے وعدے کے ساتھ MMM میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہو گا۔

آپ اندازہ کر سکتے ہیں، کم خوش نصیب ہی ایسے ہندسے دیکھ پاتے ہیں۔ مسائل اس وقت شروع ہوئے جب اسی سال کے آخر میں MMM کے ہزاروں سرمایہ کاران نے ماوردی کی کمپنی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اگرچہ دھوکہ دہی واضح تھی، لیکن اس وقت روسی فیڈریشن میں پونزی اسکیمز کے خلاف کوئی قوانین موجود نہیں تھے۔ لہٰذا کوئی مدد نہیں کی جا سکی۔

تاہم، سرگئی ماوردی پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بالآخر ماوردی روس سے فرار ہو گیا، اور MMM کو 1997 میں دیوالیہ قرار دے دیا گیا، کچھ ذرائع کے مطابق، نتیجتاً، تقریباً 10 ملین لوگ اپنے پیسے سے محروم ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق، MMM کے پچاس متاثرین نے خودکشی کر لی۔

1170-pers-8.png

الزبتھ ہومز

کیا آپ نے Theranos کے بارے میں کبھی سنا ہے؟ اگر نہیں، تو یہ کہانی بلاشبہ آپ کو محظوظ کرے گی۔ اس کے لیے پہلے ہی ایک مووی پروجیکٹ ہے۔

براہ کرم الزبتھ ہومز، ایک نوجوان اور پُرکشش خاتون، بائیو ٹیکنالوجی کی ایک سابق کاروباری شخصیت، اور باضابطہ طور پر اعلان کردہ جعلساز سے ملیں۔ کاروباری شخصیت کے طور پر ہومز کے متضاد کیریئر کا آغاز 2003 میں ہوا جب 19 سالہ الزبتھ نے نگہداشت صحت کے ایک جدید اسٹارٹ اپ، Theranos کی بنیاد رکھی۔ مقصد ایک نئی تیار کردہ آل ان ون بلڈ ٹیسٹنگ مشین کے ساتھ خون کی جانچ کے طریقہ کار کو جدید تر بنانا تھا۔

ویسے، کیا ہم نے ذکر کیا ہے کہ ہومز نے نگہداشت صحت کی ایک کاروباری شخصیت بننے کی خاطر سٹینفورڈ چھوڑ دی تھی؟ ہاں، اس نے ایسا کیا۔ کیا اس حقیقیت نے ہومز کی ایجاد کو متاثر کیا؟ ہاں ہو سکتا ہے۔ یا شاید یہ لِز کے بارے میں محض معمولی سی تفصیل ہو۔ بہرحال، آگے چلتے ہیں۔

چونکہ الزبتھ اپنی ایک چھوٹی سی امپائر قائم کر چکی تھی، اس لیے وہ بضد تھی کہ اس کی ایجاد انقلاب لانے کا سبب بنے گی۔ لِز نے اپنے کاروبار کو فروغ دینے، سرمایہ کاران کو راغب کرنے اور امریکی اسٹیبلشمنٹ کی معاونت حاصل کرنے کے لیے اپنے خاندانی رابطوں کا استعمال کیا۔ مختلف طریقوں سے اس کی مدد کرنے والوں کی فہرست میں ہنری کسنجر اور پھر امریکہ کے موجودہ صدر، جو بائیڈن جیسے لوگ شامل تھے۔

تاہم پیداوار کے لحاظ سے چیزیں بہتر ہو سکتی تھیں۔ جیسا کہ بعد میں انکشاف ہوا، کہ Theranos میں ملازمت کی خطرناک پالیسیاں، قابل اعتراض سائنس، اور مشکوک تجارتی طریقے تھے۔ Theranos کو جن سنگین ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان میں غیر منصفانہ معزولیاں، پراڈکشن ٹیم کے لیے غیر حقیقی ڈیڈ لائنز، اور صریحاً چوری شامل تھے، کیونکہ Theranos میں کچھ مشینی حصے Siemens کے طبی آلات سے “ادھار” لیے گئے تھے۔

کہانی کو مختصر کرنے کے لیے، Theranos کی بلڈ ٹیسٹنگ مشین ایک ناکام اختراع ثابت ہوئی جس کا کوئی بھی طبی استعمال نہیں ہوا۔ 2018 میں، خریدار تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریشنز بند کر دے گی۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں، کہ Theranos کے سرمایہ کاران کے لیے یہ پیغام کافی حیران کن تھا۔

2022 میں، لِز ہومز کو سرمایہ کاران کو دھوکہ دینے کے سبب سزا سنائی گئی، جبکہ مریضوں کے معاملے میں وہ بے قصور ثابت ہوئی۔ لہٰذا، Theranos کی کہانی تکنیکی جدت طرازی کے دعوے پر مبنی جعلساز سرمایہ کاری اسکیم کی ایک عمدہ اور تازہ ترین مثال ہے جو سرمایہ کاران سے افسوسناک صفر نتائج اور بھاری نقصانات کے ساتھ کثیر منافع جات کا وعدہ کرتی ہے۔

خلاصہ

اعداد و شمار کے مطابق ہر سال تقریباً 30 ملین افراد مالیاتی دھوکے بازی سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ تعداد حیرت انگیز ہے! آج جو کہانیاں آپ نے سنی ہیں وہ آج کی مالیاتی دنیا میں ہونے والے واقعات کا صرف ایک معمولی سا حصہ ہیں۔ یہاں بہت سے دھوکے باز موجود ہیں جو آپ کا پیسہ چھیننے کے لیے گھات لگائے بیٹھے ہیں۔ اور اگر آپ کو اپنے پیسے کی حفاظت کرنے کے لیے صرف ایک مشورہ درکار ہے، تو ایک یہ ہے: آسان کمائی کے جھانسوں میں ہرگز نہ آئیں، کیونکہ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو بری چیزیں واقع ہونے لگتی ہیں۔

سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرتے وقت، برسوں کے تجربے، واضح شرائط اور مستحکم ساکھ کی حامل قابلِ اعتماد بروکریج کمپنیز کو آزمائیں۔ ان کمپنیز میں سے ایک FBS ہے، جو جدید سافٹ ویئر، مفت تعلیم، اور نفع بخش شرائط سمیت ٹریڈنگ کے ذرائع فراہم کرتی ہے۔

  • 249

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera