سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملی 2022
سوئنگ ٹریڈنگ کیا ہے؟
ٹریڈنگ کی دنیا میں، ٹریڈنگ کی بہت ساری اقسام ہیں جو ٹریڈروں کو کچھ شرائط کے تحت زیادہ سے زیادہ منافع کمانے میں مدد کرتی ہیں۔ سوئنگ ٹریڈنگ ان اقسام میں سے ایک ہے۔
سوئنگ ٹریڈنگ سے مراد پوزیشنز میں داخل ہونا اور انہیں کئی دنوں یا ہفتوں تک کے لیے کھلا رکھنا ہے۔ سوئنگ ٹریڈرز کا مقصد ایک درمیانی مدت کے دوران مارکیٹ میں قیمتوں کے ہونی والی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ ٹریڈنگ کی اس قسم کے لیے تکنیکی تجزیہ کے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ پیشین گوئی کرنے کے قابل ہونا انتہائی ضروری ہے کہ مارکیٹ کس سمت آگے بڑھنے والی ہے اور کیا اس پوزیشن کو ابھی کھولنا چاہیے اور اسے کچھ دیر بعد بند کرنا منافع بخش ہوگا۔
اسٹاک ٹریڈ کے لیے سوئنگ کی مثال
عام طور پر، ایک سوئنگ ٹریڈر موجودہ قیمت کے چارٹس کا تجزیہ کرتا ہے جو قیمتوں میں تبدیلی کے آثار تلاش کرتا ہے۔ یہ چارٹ واضح کرتا ہے کہ کس طرح ٹریڈر سوئنگ ٹریڈنگ میں فیبوناکی ریٹریسمنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ٹریڈ میں داخل ہونے سے پہلے، ٹریڈر نے کلاسک فیبوناکی کی تناسب کے مطابق لائنیں بنائیں اور 38.2% لائن پر خرید(Buy) کی ٹریڈ کھولی۔ اسی پیٹرن کی بنیاد پر، ٹریڈر توقع کرتا ہے کہ اپ ٹرینڈ پچھلی بلندی کی سطح تک بڑھے گا اور اس سطح پر ٹریڈ سے باہر نکلنے کا ارادہ رکھتا ہے، نقصانات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ابتدائی لائن کے بالکل نیچے سٹاپ لاس لگاتا ہے۔. یہ ایک عام طور پر سوئنگ ٹریڈ کی ایک بہترین مثال ہے۔
سوئنگ ٹریڈنگ بمقابلہ ڈے ٹریڈنگ
اگرچہ سوئنگ ٹریڈنگ میں پوزیشنیں کئی دنوں یا ہفتوں تک کھلی رہتی ہیں، لیکن یہ واقعی ایک طویل مدتی ٹریڈ کی قسم نہیں ہے۔. یہی وجہ سے، اس قسم کی ٹریڈنگ کا اکثر ڈے ٹریڈنگ اور دیگر قلیل مدتی ٹریڈنگ کی اقسام سے موازنہ کیا جاتا ہے۔
ڈے ٹریڈنگ کا مطلب ہے کہ ایک دن سے بھی کم وقت کے لیے کھلی پوزیشنوں کو ہولڈ کرنا ہے۔ کچھ ٹریڈز کئی منٹوں سے زیادہ دیر نہیں چلتی ہیں۔ ڈے ٹریڈر عام طور پر ایک دن کے اندر بہت سی ٹریڈز کرتے ہیں، بہت کم مدت کے اندر قیمت کی موومنٹ کا تجزیہ کرتے ہیں۔ وہ ہر ٹریڈ سے کافی زیادہ پیسہ کمانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔. بلکہ، ان کا مقصد ہر دن کے لیے اپنے منافع کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بہت سی چھوٹی منافع بخش ٹریڈ کرنا ہے۔ ڈے ٹریڈرز عام طور پر فل ٹائم ٹریڈر ہوتے ہیں جو ہر روز کئی گھنٹے ٹریڈنگ کرنے اور مارکیٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے وقف کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف، سوئنگ ٹریڈنگ بالکل بھی ایسی نہیں ہے۔ یہ سچ ہے کہ سوئنگ ٹریڈرز بھی مارکیٹ کا تجزیہ کرتے ہیں، لیکن وہ قیمتوں کی موومنٹ کے نئے ٹرینڈ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرائس چارٹ پیٹرن پر انحصار کرتے ہیں۔ وہ ٹریڈنگ میں بنیادی اور تکنیکی تجزیوں کو یکجا کرتے ہیں اور عام طور پر ممکنہ حد تک مختصر مدت میں زیادہ سے زیادہ منافع دینے والی صلاحیت رکھنے والی ٹریڈ تلاش کرتے ہیں۔ سوئنگ ٹریڈرز ڈے ٹریڈر کے مقابلے میں زیادہ خطرات برداشت کرتے ہیں، لیکن اس سے انہیں حاصل ہونے والا منافع بھی کافی زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ان ٹریڈروں کے لیے بھی بہترین ہے جن کے پاس فل ٹائم کی ملازمتیں ہیں اور وہ ٹریڈ کے لیے صرف ایک محدود وقت وقف کر سکتے ہیں۔
اسٹاک سوئنگ ٹریڈنگ کے لئے پانچ حکمت عملی
سوئنگ ٹریڈنگ ٹریڈروں کو اختتامی منافع کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مختلف چالوں اور تکنیکوں کو استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ایسی کئی حکمت عملییں بھی ہیں جنہیں کھولنے کے لیے ممکنہ پوزیشنوں کی تلاش میں سوئنگ ٹریڈرز استعمال کر سکتے ہیں۔ آج ہم 5 مشہور سونگ ٹریڈنگ حکمت عملیوں کا جائزہ لیں گے اور بتائیں گے کہ ان کا استعمال آپ کی ٹریڈنگ میں کس طرح مدد کر سکتا ہے۔
فیبوناکی ریٹریسمنٹ
یہ ٹریڈنگ کی حکمت عملی ایک پیٹرن کا استعمال کرتی ہے جسے فیبوناکی ریٹریسمنٹ ٹول کہتے ہیں۔ یہ آلات قیمت کے چارٹ پر ممکنہ تبدیلی کی سطحوں کی نشاندہی کرنے میں ٹریڈر کی مدد کر سکتا ہے۔ جیسا کہ مشہور ہے، ایک ٹرینڈ سیدھا عروج یا زوال پر مشتمل نہیں ہوتا ہے۔ قیمت مرکزی ٹرینڈ کے ساتھ جاری رکھنے سے پہلے پیچھے آتی ہے۔ فیبوناکی ریٹریسمنٹ پیٹرن کے مطابق، %23.6، %38.2، %50 اور %61.8 کے تناسب سے بنی لائنیں ممکنہ ریورسل ایریاز کو دکھا سکتی ہیں۔ ٹریڈر ان لائنوں کو سپورٹ اور ریزسٹینس کی سطح کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں اور ان کے ارد گرد اپنی تجارتی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
سپورٹ اور ریزسٹینس کا محرک
قیمتوں کے چارٹ کا تجزیہ کرتے وقت بہت سی چیزیں دیکھنے کے لیےہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک سپورٹ اور ریزسٹینس لائنیں ہیں۔ یہ لائنیں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ جب قیمتیں اپنی موومنٹ کی سمت میں تبدیلی کرتی ہیں۔ ایک سپورٹ لائن موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے نیچے چارٹ پراُس قیمت کی حد کی نشاندہی کرتی ہے جب خریدار مارکیٹ پر قبضہ کرتے ہیں اور قیمت ڈاؤن ٹرینڈ کے بعد اوپر چڑھنا شروع کر دیتی ہے۔ دوسری طرف ایک ریزسٹینس کی لکیر موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے اوپر قیمت کی حد دکھاتی ہے جہاں اوپر کا ٹرینڈ عام طور پر رک گیا ہوتا ہے اور بیچنے والے مارکیٹ پر غالب ہوتے ہیں۔
یہ لائنیں سوئنگ ٹریڈرز کو ایک مضبوط ٹریڈنگ کی حکمت عملی بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ان کے لیے پہلی حکمت عملی یہ ہے کہ سپورٹ لائن سے جہاں باؤنس آف یعنی اچھال ختم ہوا وہاں پر خرید (Buy) کریں اور اس کے بالکل نیچے سٹاپ لاس لگا دیں۔. دوسری حکمت عملی یہ ہے کہ ریزسٹینس لائن سے جہاں اچھال ختم ہوا وہاں پر فروخت (Sell) کی پوزیشن میں داخل ہوں اور اس کے بالکل اوپر ایک سٹاپ لگایا جائے۔. لیکن دونوں صورتوں میں یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایک بار جب قیمت ان لائنوں کی خلاف ورزی کرتی ہے، تو وہ رولز کو تبدیل کر دیتے ہیں، اور سپورٹ لائن ریزسٹینس لائن بن جاتی ہے (اوردوسرا بھی اس کے برعکس ہوتا ہے)۔.
چینل ٹریڈنگ
چارٹس کا تجزیہ کرتے وقت، ٹریڈروں کو ٹرینڈ چینلز پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ ٹرینڈ چینل متوازی ٹرینڈ لائنوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جس کی وضاحت پرائس ایکشن کی ہائیز یعنی اونچائی اور لووز یعنی قیمت کی کم سطح سے ہوتی ہے۔ ایک بار جب قیمت چینل کی سرحدوں میں سے کسی ایک پر پہنچ جاتی ہے، تو یہ اس وقت تک مڑ جاتی ہے جب تک کہ یہ چینل کے کسی دوسرے حصے تک نہ پہنچ جائے۔.
سوئنگ ٹریڈرز یہ دیکھنے کے لیے چینل ٹریڈنگ کا استعمال کر سکتے ہیں کہ ٹریڈنگ میں داخل ہونے کا بہترین وقت کب ہے۔ نوٹ کریں کہ جب آپ اپ ٹرینڈ چینل کی سپورٹ لائن (یعنی نچلی لائن) پر خریدتے(Buy) ہیں اور ڈاؤن ٹرینڈ چینل کی ریزسٹینس لائن (یعنی اوپری لائن) پر فروخت (Sell) کرتے ہیں تو اچھی ٹریڈ کھولنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، ایک سوئنگ ٹریڈر کے طور پر آپ کو سب سے اہم چیز جو یاد رکھنی چاہیے وہ ہے ٹرینڈ کے ساتھ ٹریڈ کرنا اورٹریڈ سے باہر نکلنے کی اپنی باری سے محروم نہ ہونا۔
10 اور 20 دن کا SMA
یہ ٹریڈنگ حکمت عملی سوئنگ ٹریڈرز میں بھی بہت مقبول ہے اور سادہ موونگ ایوریج (SMAs) کا استعمال کرتی ہے۔ SMAs ایک مخصوص مدت کی اوسط قیمت دکھاتا ہے۔ چونکہ قیمتیں ہر روز تبدیل ہوتی ہیں، اسی طرح SMAs بھی کرتے ہیں، اس لیے ہر اوسط ایک لائن میں پچھلی قیمتوں سے جڑ جاتی ہے، جس کا اطلاق قیمت کے چارٹس پر کیا جا سکتا ہے۔
سوئنگ ٹریڈرز عام طور پر 10 اور 20 دن کے SMAs لیتے ہیں اور انہیں اپنے اگلے اقدام کا حساب لگانے کے لیے اسی چارٹ پر لاگو کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، وہ اس مقام کی تلاش کرتے ہیں جہاں دونوں SMA ایک دوسرے کو کراس کرتے ہیں۔ 20 دن کے SMA سے اوپر 10 دن کا SMA کی کراسنگ اپ ٹرینڈ کی نشاندہی کرتی ہے اور خرید (Buy) کا اشارہ دیتی ہے۔. تاہم، جب یہ 20 دن کے SMA سے نیچے کی طرف کراس کرتا ہے، تو یہ ڈاؤن ٹرینڈ کا سگنل دیتا ہے اور ٹریڈروں کو فروخت (sell) کا اشارہ دیتی ہے۔.
MACD کراس اوور
اس ٹریڈنگ حکمت عملی کو قیمت کی نقل و حرکت کی سمت اور ریورسل کے سب سے آسان اور قابل اعتماد انڈیکیٹر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ MACD، یا موونگ ایورج کنورجنس ڈائیورجنس انڈیکیٹر یہ کلکولیٹ کرتا ہے اور دکھاتا ہے کہ قیمتوں کے دو متحرک اوسط (MA) کس طرح ایک دوسرے سے متعلق ہیں۔ ان میں سے ایک دوسرے سے زیادہ تیز ہے، مطلب یہ ہے کہ یہ قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر زیادہ تیزی سے رد عمل ظاہر کرتا ہے۔
MACD کراس اوور ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں MACD لائن اور سگنل لائن کا مطالعہ شامل ہے۔ بات یہ ہے کہ جب MACD سگنل لائن کو عبور کرتا ہے، تو یہ ایک نئے ٹرینڈ کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے۔ اگر MACD سگنل لائن کے اوپر ہے، تو یہ خرید(Buy) کا سگنل دیتا ہے۔. تاہم، اگر یہ نیچے ہے، تو یہ فروخت (Sell) کا سگنل دیتا ہے۔.
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، یہ حکمت عملی یہ جاننے کا بہترین طریقہ ہے کہ ایک نیا ٹرینڈ کب شروع ہو رہا ہے اور کہ کس کے لیے بہتر ہے کہ آپ بلش یا بئیرش والی حکمت عملی پر قائم رہیں۔.
فاریکس سوئنگ ٹریڈنگ کے لیے اہم تجاویز
موجودہ سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کے بارے میں جاننے کے بعد، آپ کو درج ذیل تجاویز کافی مفید مل سکتی ہیں۔
- قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں رجحانات کو مدنظر رکھیں۔ اگرچہ سوئنگ ٹریڈنگ ایک طویل مدتی تجارتی انداز نہیں ہے، لیکن یہ مختصر مدت کے طرز سے بھی مختلف ہے۔ یہ جاننا کہ ٹرینڈ آپ کو کس سمت میں لے جا رہا ہے آپ کو اپنے باہر نکلنے کی بہتر منصوبہ بندی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ ٹرینڈ کے خلاف ٹرییڈ نہیں کر رہے ہیں۔.
- سویپ کے بارے میں مت بھولیں۔ جب آپ کسی پوزیشن کو رات بھر کھلا چھوڑ دیتے ہیں، تو آپ کو سود، یا سویپ ادا کرنا ہوگا۔. سوئنگ ٹریڈنگ کا فیصلہ کرنے سے پہلے سویپ کا خیال کرنا ضروری ہے، تاکہ یہ اضافی اخراجات آپ کے لیے حیران کن نہ ہوں۔.
- خبروں کو فالو کریں۔ اسٹاک اور کرنسی کی قیمتوں کا دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے چاہے وہ سیاست ہو، معاشیات یا کمپنی کے اندر کارپوریٹ کی تبدیلیاں ہوں اس سے گہرا تعلق ہے۔ آپ جن اثاثوں کی ٹریڈنگ کر رہے ہیں اسکی قیمت کو کیا چیز اور کیسے متاثر کر سکتی ہے اس سے باخبر ہونا آپ کو قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ لگانے اور اپنے اگلے اقدام کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
- لیوریج استعمال کرنے پر غور کریں۔ چھوٹا لیوریج آپ کو اس سے زیادہ پوزیشنوں کی ٹریڈنگ کرنے کی اجازت دے سکتا ہے جو آپ صرف اپنے ڈپازٹ کے ساتھ برداشت کر سکتے ہیں۔ جتنی زیادہ پوزیشنوں پر آپ کامیابی سے ٹریڈ کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ منافع آپ کما سکتے ہیں، جو کہ ہمیشہ اچھی چیز ہوتی ہے۔
- ایک ہی اسٹاک پر توجہ نہ دیں۔. سوئنگ ٹریڈنگ کسی بھی قلیل مدتی ٹریڈنگ کی طرز کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہوتی ہے، اس لیے تمام وسائل کو ایک اسٹاک میں ڈالنے سے لاس ہو سکتا ہے۔ اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کی کوشش کریں تاکہ متعدد مختلف اسٹاکس کو شامل کیا جا سکے اور ممکنہ خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
اسٹاک پر کیسے سوئنگ ٹریڈ کی جائے
چونکہ اب آپ سب سے مشہور سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کے بارے میں جانتے ہیں، اگلا اہم سوال جو آپ کے ذہن میں ہوسکتا ہے وہ یہ ہے کہ فاریکس اور اسٹاک کی ٹریڈنگ کیسے کی جائے۔
سب سے پہلے، آپ کو ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے ایک اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہے۔ سوئنگ ٹریڈنگ کی مشق کرنے کے لیے آپ بغیر کسی خطرے کے ڈیمو اکاؤنٹ بھی کھول سکتے ہیں۔
اگلا مرحلہ موجودہ مارکیٹ کا مطالعہ کرنا ہے۔ یہ تکنیکی تجزیہ کے ساتھ مل کر آپ کو یہ اندازہ لگانے میں مدد کر سکتا ہے کہ کوئی ٹرینڈ بدلنے والا ہے اور اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔.
ایک بار جب آپ کافی معلومات اکھٹی کر لیتے ہیں، تو پھر یہ منتخب کرنے کا وقت ہے کہ کون سا اسٹاک خریدنا ہے۔. ممکنہ نقصانات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مختلف اسٹاک خریدنے کی کوشش کریں۔ ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے، آپ اپنے ٹارگٹ کے اعداد و شمار تک پہنچنے کے بعد خود بخود اپنی ٹریڈسے باہر نکلنے کے لیے اسٹاپ لاس بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تو کیا آپ اب آرام کر سکتے ہیں کہ آپ نے کیا خریدنا ہے؟ بلکل بھی نہیں! اب سب سے اہم حصہ آتا ہے: اپنی پوزیشنوں کی نگرانی کرنا۔ یقینی طور پر، آپ پہلے ہی اپنی تحقیق کر چکے ہیں، لیکن اب آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ٹرینڈ اپنی رفتار کو تبدیل نہ کرے اور آپ کو غیر متوقع طور پر نقصان نہ پہنچائے۔. اس سے آپ کو اپنی پوزیشن بند کرنے اور زیادہ سے زیادہ منافع کو برقرار رکھنے کے لیے مناسب وقت تلاش کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
آخر میں، جب آپ کو وہ نتائج مل جائیں جو آپ کی خواہشات کو پورا کرتے ہیں، تو آپ اس سوئنگ ٹریڈنگ سیشن کے بعد اکھٹے ہونے والے تمام منافع کو حاصل کرتے ہوئے اپنی پوزیشنیں بند کر سکتے ہیں اور اپنی ٹریڈ سے باہر نکل سکتے ہیں۔.
سوئنگ ٹریڈ کے لیے اسٹاک تلاش کرنا
یہ کہنا بہت آسان ہے کہ ”خریدنے کے لیے صحیح اسٹاک تلاش کریں!“ لیکن آپکو کیسے پتا چلے گا کہ سوئنگ ٹریڈنگ کے لیے کون سے اسٹاک بہترین انتخاب ہیں؟ اپنے اسٹاک کا انتخاب کرتے وقت غور کرنے کے لیے یہاں کچھ اہم چیزیں ہیں۔
- لیکویڈیٹی اور اتار چڑھاؤ۔ جیسا کہ ہم پہلے ہی سیکھ چکے ہیں، سوئنگ ٹریڈرز قیمتوں میں اضافے اور ٹرینڈ میں تبدیلی سے منافع کماتے ہیں۔. یہ وہ اسٹاک ہیں جن کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا ہے اور ٹریڈروں کے لیے منافع بخش ہوتے ہیں۔
- بلز یا بئیر۔ کسی بھی سٹاک کا انتخاب کرنے سے پہلے، آپ کو احتیاط سے غور کرنا چاہیے کہ آیا آپ بئیر یعنی ریچھ یا بلز یعنی بیل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں۔. مارکیٹ کا انتخاب کرنا اس سوچ کو کم کرنے کے لیے مفید ہے کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات میں کون سا اسٹاک خریدنا زیادہ مناسب ہوگا۔
- چارٹ پیٹرن۔ پیٹرن ریکگنیشن اسکینرز اور تکنیکی تجزیہ کے ٹولز کا استعمال کریں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کون سے سٹاک قیمتوں میں تبدیلی لانے والے ہیں جن سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چارٹس اور تکنیکی تجزیہ کے ٹولز آپ کو یہ پیشین گوئی کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں کہ قیمتوں کے ان سوئنگ سے آپ کیا توقع کر سکتے ہیں اور اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں۔
- کارکردگی۔ اگرچہ آپ کو بہت سے اسٹاک مل سکتے ہیں جو پہلے بیان کردہ معیار پر پورا اترتے ہیں، لیکن ان سب کو خریدنا ممکن نہیں ہے۔. اس لیے بہتر ہے کہ صرف ان اسٹاکس کا انتخاب کیا جائے جو اس مخصوص شعبے میں سب سے مضبوط ہوں اور جس نے دوسرے اسٹاکس کو پیچھے چھوڑ دیا ہو۔.
خلاصہ
آج ہم نے بنیادی سوئنگ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کے بارے میں سیکھا اور یہ سیکھا کہ وہ بطور ٹریڈر آپ کی مووز کی منصوبہ بندی کرنے میں کس طرح آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس فل ٹائم ٹریڈر بننے کا موقع نہیں ہے، تو ٹریڈنگ کے لیے سوئنگ کا استعمال آپ کے لیے بہترین ٹریڈنگ کا ایک انداز ہو سکتا ہے۔ کامیاب سوئنگ ٹریڈنگ کےلیے، آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ کس طرح تکنیکی تجزیہ کے ٹولز اور پیٹرن کی شناخت کے اسکینرز کو استعمال کرنا ہے تاکہ سوئنگ ٹریڈ کرنے کے لیے سب سے زیادہ منافع بخش اسٹاک تلاش کئے جا سکے اور اس کے لیے کامیاب حکمت عملی بنائی جا سکے۔